Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • 76 واں جشن آزادی:یو اے ای قونصلیٹ اورویزاسینٹرپاکستانی پرچموں، غباروں اوربرقی قمقموں سے سج گیا

    76 واں جشن آزادی:یو اے ای قونصلیٹ اورویزاسینٹرپاکستانی پرچموں، غباروں اوربرقی قمقموں سے سج گیا

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے یومِ آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیاپاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

    76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ دوسری جانب پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشن آزادی منا رہے ہیں، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور آستریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے یومِ آزادی پراپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا اور مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

    اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کی جانب سے کہا گیا کہ ہم پاکستان کے 76ویں یوم آزادی منا رہے ہیں، سفیر بلوم تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔ آئیے ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہماری قوموں کو متحد کرتی ہیں اور تعاون، ترقی اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ؛ آرمی چیف بھی شریک


    ڈونلڈ بلوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہتر اور خوش حال مستقبل کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کرتے رہیں گے،اگر ہم صرف گزشتہ سال پر ہی نظر ڈالیں تو وہ امریکا پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے-


    اس کے علاوہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے روایتی پاکستانی لباس پہنا اور تاریخی گولڑہ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا نیل ہاکنز قائد ا‏عظم کے زیر استعمال رہنے والی سیلون ميں بھی گئے نیل ہاکنز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اس سیلون میں اب بھی قائد اعظم کے الفاظ گونجتے ہیں کہ”ہمیں جس راستے پر سفر کرنا ہے وہ مشکل ہوسکتا ہے، لیکن ہمت اور عزم کے ساتھ، ہم ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں-”

    متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے یواے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی تین روزہ تقریبات میں پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ بکھیر دیئے، تقریبات میں بخیت عتیق الرومیتی نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم خصوصی بچوں کے ہمراہ قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے ملّی نغموں پر والہانہ جھومتے رہے-

    76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکبادیں جاری

    پاک یو اے ای دوستی کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے یو اے ای قونصلیٹ اور ویزا سینٹر کو پاکستانی پرچموں، غباروں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا قونصل جنرل نے تقریبات میں شریک بچوں، سفارتکاروں اور شہریوں میں چوڑیاں، پاکستانی پرچم، بیجز اور اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کیں یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور قونصل خانے کے اعلیٰ عہدیداروں نے پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی پر دلی مبارکباد کے پیغامات بھی دیئے۔

  • حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    پاکستان اسکواش کے ماہر کھلاڑی حمزہ خان آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد منگل کو وطن واپس پہنچ گئے۔اسکواش کے نوجوان ہیرو کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل کاظم حماد نے استقبال کیا۔
    حمزہ کی جیت اس وقت ہوئی جب انہوں نے مصر کے محمد زکریا کو فائنل میچ میں 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 کے شاندار اسکور لائن کے ساتھ شکست دی۔
    پہلا گیم ہارنے کے باوجود حمزہ نے مسلسل تین گیمز جیت کر شاندار واپسی کی۔ ان کا یہ کارنامہ اہم ہے کیونکہ جانشیر خان کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 37 سال قبل یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف  آسٹریلیا کے  تین روزہ دورے پر ہے

    چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر ہے

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اسٹریلیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہے، چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات اور 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہے،
    دورے کے دوران، جنرل ساحر شمشاد نے نے اعلیٰ درجے کی سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں جنرل اینگس جے کیمبل، چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا بھی شامل تھے۔ ملاقاتوں میں دونوں افواج نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے رائل ملٹری کالج کا بھی دورہ کر کے آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکاء سے خطاب کیا،

  • ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنیوالا پراسرار دھاتی سلنڈرمعمہ بن گیا

    ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنیوالا پراسرار دھاتی سلنڈرمعمہ بن گیا

    آسٹریلیا کے ایک علاقے کے ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنے والے بڑے اور پراسرار دھاتی سلنڈر کو دیکھ کر مقامی رہائشی اور پولیس کے لیے ایک معمہ بن گیا-

    باغی ٹی وی: "دی گارڈین” کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے علاقے Jurien Bay کے قریب ایک ساحل پر بڑا کاپر کی رنگت کا سلنڈر 16 جولائی کو اچانک نظر آیا جس کے بارے میں مقامی افراد نے پولیس کو رپورٹ کیا۔

    مقامی پولیس کے مطابق انہیں نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے اور یہ کسی کمرشل طیارے کا حصہ نہیں لگتا، اس کی اصلیت کے بارے میں یقین نہیں ہے اسی لیے اسے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے،اس سلنڈر کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کافی نقصان پہنچا ہے اور وہ ایک جانب جھکا ہوا ہے۔

    ناسا کی پرسرویرینس نامی روورنےمریخ پرنامیاتی مرکب دریافت کرلیا

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم مقامی افراد کو یقین دلاتے ہیں کہ اس چیز کے بارے میں جاننے کے لیے متعدد ریاستی اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے،اس سلنڈر کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ وہ کسی چیز سے الگ ہوا ہے مگر فی الحال یہ علم نہیں کہ وہ کیا چیز ہو سکتی ہے،تفتیش جاری ہے، اور جب تک مزید معلومات دستیاب نہیں ہوتی، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے گریز کریں۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں بہت بڑا سلنڈر جزوی طور پر خراب نظر آتا ہے، اور یہ کسی عام طیارے کی طرح نہیں لگتا ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی چیز سے الگ ہو گیا ہے، جس کا نچلا حصہ ایسا لگتا ہے جیسے اسے اپنی اصلیت سے چیر دیا گیا ہو پولیس نے فوری طور پر اس خیال کو مسترد کر دیا کہ یہ گمشدہ پرواز MH370 سے آیا تھا، جو مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ کے سفر کے دوران لاپتہ ہو گئی تھی۔

    جیمیز ویب ٹیلی اسکوپ نے سُپر سائز کا ایک بلیک ہول دریافت کر لیا

    آسٹریلین اسپیس ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمارا ادارہ بھی اس سلنڈر کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہا ہے ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کسی خلائی لانچ وہیکل کا باہری حصہ تو نہیں جو بہہ کر ساحل پر پہنچ گیا،خلائی ماہر ڈاکٹر ایلس گورمان نے بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ ایک فیول سلنڈر ہے جو بھارت کے پولر سیٹلائیٹ لانچ وہیکل راکٹ سے الگ ہو کر یہاں تک پہنچا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کیونکہ یہ ایک بڑا حصہ ہے اور دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر وہ الگ ہو کر کس طرح سمندر میں ہوکر یہاں تک پہنچا پولیس کی جانب سے لوگوں کو روکنا درست قدم ہے،کیونکہ سلنڈر میں زہریلا مواد ہو سکتا ہے ممکنہ طور پر یہ سلنڈر گزشتہ دہائی میں راکٹ لانچ کے دوران سمندر میں گرا اور اسی وجہ سے اس کے اوپر گرد اور ریت جمی ہوئی ہے۔

    ورجن گیلیکٹک نے اپنی پہلی خلائی سیاحتی پرواز کا اعلان کر دیا

  • بریک اپ کیوں ہوا؟  لڑکے نے لڑکی کی آنکھیں باندھ کر زمین میں زندہ دفن کر دیا

    بریک اپ کیوں ہوا؟ لڑکے نے لڑکی کی آنکھیں باندھ کر زمین میں زندہ دفن کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوستی ہوئی تو پیار ہو گیا، لڑکی نے راہیں جدا کرنے کی کوشش کی تو لڑکے نے لڑکی کی آنکھیں باندھ کر زمین میں زندہ دفن کر دیا،
    واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں 21 سالہ بھارتی طالبہ کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا، لڑکے نے طالبہ کی آنکھوں پر پٹی باندھی، ہاتھ باندھے، زمین میں گڑھا کھودا اور اسے زمین میں زندہ دفن کر دیا، مٹی ڈال دی، لڑکا پلٹ کر واپس نہ گیا، لڑکی کی ادھر ہی موت ہو گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، 21 سالہ مقتولہ بھارت کی رہائشی تھی جو آسٹریلیا میں پڑھنے کے لئے گئی تھی،

    پولیس حکام کے مطابق ملزم تارک کی لڑکی کے ساتھ دوستی ہوئی، لڑکی نے دوستی ختم کرنی چاہی تو تارک کو برداشت نہ ہوا، تارک نے ایک دن لڑکی کا پیچھا کیا، کالج گیا، وہاں سے واپسی پر تارک لڑکی کو ویران جگہ لے گیا وہاں جا کر اس پر تشدد کیا، اسکے منہ پر ٹیپ لگائی اور پھر اسے زندہ دفن کر دیا

    مقتولہ طالبہ کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو پڑھنے کے لئے آسٹریلیا بھیجا تھا، آسٹریلیا بھیجنا ہی میری سب سے بڑی غلطی تھی، لڑکے کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جس جگہ سے لاش ملی وہاں لڑکی کے دوستوں نے جا کر اسے خراج عقیدت پیش کیا ہے،لڑکی کی پوسٹ مارٹم کے بعد انکشاف ہوا کہ لڑکی کی موت 6 مارچ کو ہوئی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس نے اپنا جرم قبول کیا، سی سی ٹی وی میں ملزم کو تار، ٹیپ اور بیلچہ خریدتے ہوئے دیکھا گیا گیا، ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیاملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ بریک اپ کے بعد ملزم کے سوچنے کی حس کمزور ہو گئی تھی، جیسمین کے قتل کا ملزم تارک بہت پریشان تھا،

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

     

  • لارڈز ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلین کو بڑا جھٹکا

    لارڈز ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلین کو بڑا جھٹکا

    انجری کا شکار اسٹار اسپنر نیتھن لائن ایشز سیریز کے باقی میچز سے آؤٹ ہو گئے ہیں تاریخ ساز کرکٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی میدان میں فیصلہ کن ثابت ہوا ، تینتالیس رنز سے فاتح مہمان آسٹریلیا کو نیتھن لائن سے محرومی کا جھٹکا لگ گیا ہے ، پہلی اننگز میں پنڈلی کی تکلیف کے باوجود دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے کے لیے آنے والے اسٹار آف اسپنر کی انجری آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، یوں آف اسپنر سیریز کے تینوں میچز میں نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں ،

  • 55 گھنٹے سے زائد وقت تک ریڈیو شو کی میزبانی کا عالمی ریکارڈ قائم

    آسٹریلیا میں مقیم ایک ریڈیو میزبان نے 55 گھنٹے اور 26 منٹ تک ریڈیو شو کی میزبانی کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق ماریو بیکس، جو اصل میں کروشیا سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنے میراتھن ٹاک شو کی میزبانی Alive 90.5 FM پر کی جہاں وہ 2009 سے میزبانی کی خدمات انجام دے رہے ہیں 55 گھنٹے سے زائد پر مبنی ریڈو شو کے دوران موسیقی، اشتہارات یا عوام کی کالز شامل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کو اس کی وجہ بتاتے ہوئے ہیکس کا کہنا تھا کہ یہ شو بہت ہی غیر معمولی ریڈیو شو تھا جس میں عام ’روایات‘ سے ہٹ کر کام کیا گیا تھا طویل نشریات میں کئی مہمانوں کے انٹرویوز اور سامعین کو پیش کردہ مشورے شامل تھے۔ کوشش کے دوران بیکس کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک ڈاکٹر موجود تھا شو کے مسلسل 55 گھنٹے اور 26 منٹ کے بعد بیکس کو طویل ترین آڈیو لائیو سٹریم کا ریکارڈ ملا-

    واضح رہے کہ یہ ریکارڈ اس سے قبل 2020 میں برطانوی ریڈیو کے میزبان میٹ ہال اور ڈین رامسڈن نے 53 گھنٹے اور 1 منٹ میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد

  • 20 سال سے جل پری کا روپ دھا رکر پانیوں میں سفر کرنےوالی خاتون

    20 سال سے جل پری کا روپ دھا رکر پانیوں میں سفر کرنےوالی خاتون

    حنہ فرازرایک پروفیشل جل پری ہیں وہ ایک ماڈل، ڈانسر، اداکارہ بھی ہیں انہیں جل پری کے روپ میں کام کرتے ہوئے 20 برس ہوچکے ہیں انہیں اب خود بھی یاد نہیں کہ وہ کتنے ممالک اور سمندروں میں جاچکی ہیں-

    باغی ٹی وی : نیو ساؤتھ ویلز نارتھ کوسٹ پر بائرن شائر کے اوشن شورز سے تعلق رکھنے والی حنہ نے 9 سال قبل دُم لگائی تھی 20 سال قبل 13 سال کی عمر میں اپنی دُم کے ساتھ پانیوں میں قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کا نعرہ ہے کہ ”دُم لگاؤ اور سفر پر جاؤ“،وہ اپنی خاص جل پری والی دم اور لباس کے ساتھ دنیا کے مشہور ساحلوں اور سمندروں میں تیراکی کرچکی ہیں۔

    حنہ کا کہنا تھا کہ میں نے کتنے ممالک اور سمندروں کا دورہ کیا ہے اس کا پتہ نہیں چل سکا ، دنیا بھر کے لوگ بھی انہیں جل پری ہی کہتے ہیں ، حنہ بہاماس کے پانیوں میں ٹائیگرشارک کے35 فٹ گہرائی میں بھی تیر چکی ہیں اس کے علاوہ میکسکو میں ان کا سامنا گریٹ وائٹ شارک سے ہوا تھا۔ فجی، ہوائی جانے کے علاوہ فلپائن میں وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کرنا بھی ان کا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔
    mermaid
    وہ پانی میں ایک مںٹ تک سانس روک کر خاص انداز میں تیراکی کرسکتی ہیں، وہ 2003 میں پہلی بارجل پری بنی تھیں اور اب مہنگے ترین کاسٹیوم اور ایک خاص دُم کے ساتھ اپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔

    حنہ نے 1984 کی مشہور فلم اسپلیش میں جل پری کے کردار کو دیکھ کر ویسا لباس بنانے کا ارادہ کیا۔ اس وقت بھی یہ لباس اور جل پری کی دم ہزاروں ڈالر کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ازخود جل پری کے پہناوے بنائے اور اب ان کے پاس جل پری کے 14 جوڑے ہیں۔ اکثر سوٹ نیوپرین سےبنےہیں جن پر مچھلیوں کی جلد جیسے چھلکے بھی ہیں اور آخر میں مچھلی والی دم لگی ہے-
    Hannah Fraser
    حنہ نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے 1984 کی فلم سپلیش کے لیے پروپس بنائے تاہم انہیں بتایاگیا کہ سیٹ پر استعمال ہونے والی ہر دم کی قیمت تقریباً 30,000 ڈالر ہے، اتنی رقم کا بندوبست حنہ کے بس کی بات نہیں تھی اس لیے انہوں نے اپنا لباس بنانے کا فیصلہ کیا وہ ہاتھ سے اپنا لباس تیار کرتی ہیں اور ایک دم بنانے میں انہیں تقریباً چھ ماہ لگتے ہیں، اب حنہ کے پاس ایسے14 لباس ہیں حنہ باقاعدہ ورزش اور سانس کی مشق کرتی ہیں تاکہ وہ پانی میں اپنا وجود برقرار رکھتے ہوئے کرتب دکھا سکیں۔
    mermaid
    اس تبدیلی کے نتیجے میں سامنے آنے والی غیر معمولی تصوراتی تصاویر نے اسے دنیا بھر میں شہرت اور فیس بک اور انسٹاگرام کے پر 100,000 سے زیادہ صارفین انہیں فالو کرتے ہیں وہ ماحولیاتی دستاویزی فلم دی کوو میں نظر آئیں، جس نے تائیجی ڈولفن ڈرائیو ہنٹ کی تصویر کشی کے لیے 2010 کا اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین دستاویزی فلم جیتا۔

    2013 میں، اسے فلپائن میں وہیل شارک کے ساتھ ایک زیر آب فیشن شوٹ میں دکھایا گیا تھا، جو شارک کی آبادی پر شارک فننگ انڈسٹری کے ماحولیاتی اثرات کو عام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا 2013 میں ہی، اس نے ہمپ بیک وہیل کے شکار کے خلاف مہم چلانے کے لیے ایک کنزرویشن فلم، بیٹریل میں کام کیا اسی سال اس نے رات کو کونا، ہوائی میں مانٹا شعاعوں کے ساتھ 30 فٹ (9.1 میٹر) گہرائی میں سانس روکتے ہوئے غوطہ لگایا تاکہ ان کی غیر محفوظ حیثیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکےاپنے ماحولیاتی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے، فریزر اور شان ہینرِکس نے مانٹا کا لاسٹ ڈانس جاری کیا-

  • ایشینز سیریز ٹیسٹ  کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،

    ایشینز سیریز ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،

    کرکٹ کی تاریخ ساز ’’ایشز سیریز‘‘ کل سے شروع ہو گی روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے مہمان کینگروز اعزاز کا دفاع کریں گے ۔برمنگھم میں افتتاحی ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا روایتی حریفوں نے بڑے مقابلوں کی بڑی تیاریاں کر لیں ٹریننگ، فٹنس اور جوش و خروش سب مکمل کر دیا گیا، میچ کے لئے کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی پرجوش اچھی کرکٹ سے محظوظ ہونے کے لیے بے تاب ہے،آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپئن بننے کا مان اور اعزاز کا دفاع کرنے کا پلان بھی کر لیا گیا ہے
    میزبان انگلینڈ کی بھی جیت پر نظریں ہے جبکہ انجری کا شکار جیک لیچ کی جگہ تجربہ کار معین علی پرعزم دکھائی دے رہے ہے،
    اٹھارہ سو بیاسی سے کھیلی جا رہی ایشیز سیریز میں انگلینڈ نے پہلی بارہ سیریز جیتنے کا شاندار بلکہ یادگار آغاز کیا لیکن مجموعی طور پر آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے اب تک تین سو چالیس کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میچز میں سے ایک سو چالیس جیتے ا یک سو آٹھ میں انگلش کھلاڑی فاتح جبکہ بانوے مقابلے بے نتیجہ رہے ہے،

  • مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    بیجنگ: ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتونے والے سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والےارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا-

    باغی ٹی وی : ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا “بہت مشکل” ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا کہہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا میں دیکھوں گا کہ چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن نظریہ میں مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلے ورلڈ کپ کے لئے آس پاس ہوں گا-

    لیونل میسی اب کس کلب میں ہونگے؟

    چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔

    اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے

    لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی حال ہی میں انہوں نےاعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کےساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونےکےبعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    بیجنگ کے 68,000 صلاحیت والے اسٹیڈیم میں جمعرات کو ارجنٹائن آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا یہ میچ دوحہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے درمیان آخری 16 ٹائی کا اعادہ ہے، جسے ارجنٹینا نے 2-1 سے جیتا تھا بارسلونا کے سابق اسٹار کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے چینی شائقین بے چین ہیں، 4,800 یوآن ($671) کی قیمتوں میں فروخت ہونے کے باوجود ٹکٹوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …