Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • امریکا آسٹریلیا کو سیکنڈ ہینڈ  ورجینیا کلاس آبدوزیں دے گا

    امریکا آسٹریلیا کو سیکنڈ ہینڈ ورجینیا کلاس آبدوزیں دے گا

    امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تاریخی ’آوکس‘ سیکیورٹی معاہدے میں ایک اہم ترین تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت امریکا اب آسٹریلیا کو ایک بھی نئی جوہری آبدوز فراہم نہیں کرے گا، بلکہ اس کی جگہ تینوں سیکنڈ ہینڈ (استعمال شدہ) ورجینیا کلاس آبدوزیں دی جائیں گی۔

    آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی نئی ورجینیا کلاس کشتی نہ خریدنے کا مقصد نظام کو آسان ترین بنانا ہے اس سے قبل آسٹریلیا کو ایک نئی اور 2 پرانی آبدوزیں ملنے کی توقع تھی، تاہم اب تینوں ہی استعمال شدہ آبدوزیں خریدنے سے آسٹریلیا کے دفاعی بجٹ میں خطیر رقم کی بچت ہوگی۔

    آسٹریلوی وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ اگرچہ اس تبدیلی سے طویل المدتی معاہدے کی مجموعی لاگت پر کوئی بنیادی اثر نہیں پڑے گا، جس کا تخمینہ اب بھی کم از کم 370 ارب ڈالرز ہے، لیکن تینوں استعمال شدہ آبدوزوں کے انتخاب سے آسٹریلوی عملے کے لیے تربیت اور آپریشنل امور انتہائیجوہری آبدوز آسان اور سستے ہو جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس راستے پر چلتے ہوئے ہر ممکنہ کفایت شعاری کے آپشن کو تلاش کررہے ہیں، جو مجموعی پروگرام کی لاگت میں ایک مفید مالیاتی بچت کا باعث بنے گا آوکس معاہدے کی لاگت اس کے پورے دورانیے کے دوران آسٹریلیا کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا محض 0.15 فیصد بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے ایک مشترکہ بیان میں آبدوزوں کی فراہمی کے اس معاہدے میں کی جانے والی حالیہ ترمیم کی باقاعدہ تصدیق کی تھی اس نئی حکمت عملی کے تحت سال 2030 کے اوائل سے آسٹریلوی عملہ ان استعمال شدہ امریکی آبدوزوں پر باقاعدہ فرائض سرانجام دینا شروع کر دے گا، جس سے خطے میں دفاعی توازن پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک-صفر کی برتری حاصل کر لی ہے،ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،آسٹریلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ، نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے بھی ’ڈریم ڈیبیو‘ کیا ہے اور ون ڈے کیریئر کے پہلے میچ میں 5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    عرفات منہاس نے پہلے آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کو 13 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا اس کے بعد انہوں نے مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کو بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس بھیج کر آسٹریلوی ٹیم پر دباؤ بڑھا دیاستائیسویں اوور میں نصف سنچری بنانے کے بعد اوپنر میتھیو شارٹ بھی عرفات منہاس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد 145 رنز کے مجموعی اسکور پر سلمان آغا نے اولیور پیک کو آؤٹ کیا جب کہ ابرار احمد نے میٹ رینشا کی وکٹ لے کر ٹیم کے لیے ساتو یں وکٹ لی،میچ کے تینتالیسویں اوور میں عرفات منہاس پھر نیتھن ایلس کو بولڈ کرکے ون ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،200 رنز کے مجموعی اسکور پر تنویر سانگھا اور میتھیو کوہنیمن بھی آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس کے علاوہ ابرار احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،آسٹریلیا کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 43ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

    بابر اعظم اور غازی غوری نے نصف سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ بابر اعظم 69 رنز جب کہ غازی غوری 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،عرفات منہاس نے آخری گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کی جیت پر مہر لگائی اور بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

    میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم نے عرفات منہاس کو ڈیبیو کیپ پیش کی ،اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف نے نوجوان کرکٹر کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا شاہین آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کپتان، صاحبزادہ فرحان، معاذصداقت، بابراعظم، غازی غوری وکٹ کیپر، سلمان علی آغا اور عبد الصمد شاداب خان، عرفات منہا س، حارث رؤف اور ابراراحمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں،نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس اپنا ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر 111 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے 71 جبکہ پاکستان نے 36 میچز جیتے ہیں، جبکہ تین میچز بے نتیجہ اور ایک ٹائی ہوا، حالیہ فارم کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں تقریباً ایک جیسی کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتری ہیں اور اپنی آخری پانچ میچز میں تین، تین فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔

  • آسٹریلیا نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندیاں عائد کر دیں

    آسٹریلیا نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندیاں عائد کر دیں

    آسٹریلیا نے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندیاں عائد کر دیں-

    آسٹریلوی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کی حکومت نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس سے وابستہ تین سینئر رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی مالی پابندیاں نافذ کر دی ہیں یہ فیصلہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ان کی معاونت کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

    آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے کہا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث رہی ہے، جن میں خودکش دھماکے اور دیگر حملے شامل ہیں ان کے مطابق ان حملوں میں عام شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا اور دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف آسٹریلیا کا عزم غیرمتز لزل ہے حکومت نے کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں-

    حکام کے مطابق ان پابندیوں کا بنیادی مقصد دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنا ہے تاکہ ان کے لیے فنڈنگ، بھرتی اور سرگرمیوں کا تسلسل مشکل بنایا جا سکے بی ایل اے کے کارندوں سے لین دین یا ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ اقدامات عالمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پالیسی کا حصہ ہیں، جن کے تحت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بھی جاری رہے گا۔

  • شام سے واپس آنے والی داعش سے منسلک 3 خواتین آسٹریلیا میں گرفتار

    شام سے واپس آنے والی داعش سے منسلک 3 خواتین آسٹریلیا میں گرفتار

    شام میں شدت پسند تنظیم ‘داعش’ سے منسلک کیمپوں میں کئی برس گزارنے کے بعد آسٹریلیا واپس آنے والی 3 خواتین کو دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

    بی بی سی کے مطابق گرفتار خواتین میں 53 سالہ کوثر عباس، 31 سالہ زینب احمد اور 32 سالہ جنائی صفار شامل ہیں کوثر عباس اور زینب احمد کو میلبورن ایئرپور ٹ جبکہ جنائی صفار کو سڈنی پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ان کے ساتھ مجموعی طور پر 9 بچے بھی آسٹریلیا پہنچے، تاہم ایک خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    آسٹریلوی حکام کے مطابق بچوں کی نفسیاتی معاونت کی جائے گی اور یہ بھی جانچا جائے گا کہ آیا وہ انتہا پسند نظریات سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں ،یہ خواتین 2019 سے شام کے الروج کیمپ میں مقیم تھیں، جہاں داعش کے خاتمے کے بعد ہزاروں غیر ملکی خواتین اور بچوں کو رکھا گیا تھا۔ انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق ان کیمپوں میں حالات انتہائی خراب اور جان لیوا رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کوثر عباس کے شوہر محمد احمد پر الزام تھا کہ وہ ایک فلاحی ادارے کے ذریعے داعش کو مالی معاونت فراہم کرتے رہے، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی جنائی صفار 2015 میں شام گئی تھیں اور مبینہ طور پر ایک داعش جنگجو سے شادی کی تھی انہوں نے 2019 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں آسٹریلیا واپسی پر گرفتاری اور اپنے بچے سے علیحدگی کا خوف تھا۔

    آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین پر دہشت گردی، ممنوعہ علاقوں میں قیام اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے الزامات عائد کیے جاسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو مکمل قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جب کہ ٹاس شام 4 بجے ہوگا،یہ ون ڈے سیریز مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے سیریز ہوگئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم رواں سال جنوری اور فروری میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی، جس میں پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

  • اسحاق ڈار کا آسٹریلین وزیر خارجہ  سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار کا آسٹریلین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیرِخارجہ پینی وونگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق پینی وونگ نے نائب وزیرِاعظم کی سفارتی کوششوں اور ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا انہوں نے اس ضمن میں سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی تعریف بھی کی-

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے 11 اور 12 اپریل کو ہونے والے اسلام آباد مذاکرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان مکالمے اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا،دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت، خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے وسیع اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

  • آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں  پہلی بار خاتون بطور آرمی چیف نامزد

    آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون بطور آرمی چیف نامزد

    آسٹریلیا نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو اپنی فوج کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں آرمی چیف مقرر کی جائیں گی،وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی سے ہمارے پاس آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون آرمی چیف ہوں گی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے سوزن کی تقرری کو ایک "بڑا تاریخی لمحہ” قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوزن کی کامیابی ان خواتین کے لیے بہت اہم ہو گی جو آج آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان خواتین کے لیے جو مستقبل میں آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

    سوزن لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی،سوزن کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب آسٹریلیا کی فوج اپنی صفوں میں خواتین افسران کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آسٹریلیو فوج کو منظم جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات کی لہر کا بھی سامنا ہے۔

  • اسرائیلی صدر کی آسٹریلیا آمد پر احتجاج،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

    اسرائیلی صدر کی آسٹریلیا آمد پر احتجاج،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

    اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف پیر کو مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ پیر کے روز وزیر اعظم انتھونی البانیز کی دعوت پر آسٹریلیا پہنچے اسرائیلی صدر کے دورے کا مقصد سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والی ہنوکا تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد آسٹریلیا کی یہودی برادری سے یکجہتی کا اظہار ہے، تاہم اسرائیلی صدر کے آسٹریلیا پہنچتے ہی ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئےفلسطین کے حامی گروپوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پیر کی شام ملک بھر کے شہر وں اور قصبوں میں منظم احتجاجی مظاہرے کیے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    سڈنی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں مظاہرین ایک چوک میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی اور اسرائیلی قیادت کو غزہ میں شہریوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار قرار دیاسڈنی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی، ہیلی کاپٹر فضا میں گشت کرتا رہا جبکہ گھڑ سوار پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود رہے۔

    پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے کالی مرچ کے اسپرے اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور جھڑ پوں کے نتیجے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا آسٹریلوی حکام نے اسرائیلی صدر کے دورے سے قبل خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہو ئے مخصوص علاقوں میں داخلے پر پابندی، لوگوں کو علاقے خالی کرنے کے احکامات اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھافلسطین کے حامی گروپ کی جانب سے ان اقدامات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم پیر کو سڈنی کی عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

    دوسری جانب ان مظاہروں سے کچھ فاصلے پر بونڈی بیچ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسرائیلی صدر سمیت یہودی برادری کے افراد، سرکاری حکام اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو سڈنی کے مشہور ساحلی مقام بونڈی بیچ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار ہنوکا کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • تیسرا ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

    تیسرا ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

    پاکستان نے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

    ابتدائی اوورز میں فخر زمان 7 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا صرف 3 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے، تاہم صائم ایوب نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 56 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے،بابراعظم نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے خواجہ نافے نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو 200 رنز کے قریب پہنچایا فہیم اشرف نے 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر اننگز کا اختتام کیا۔

    آسٹریلوی بولرز میں بین دوروشوئیس نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو کوہن مین، میتھیو شارٹ، کوپر کونوولی اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • عثمان خان کی صلاحیت پر پورا بھروسہ تھا،سلمان علی آغا

    عثمان خان کی صلاحیت پر پورا بھروسہ تھا،سلمان علی آغا

    سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے پاور پلے، مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ کی اور بولنگ میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی-

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک پرفیکٹ گیم تھی، ہم نے پاور پلے، مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ کی اور بولنگ میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی، سلما ن علی آغا نے اسے اپنی ٹیم کے لیے ایک مکمل اور مثالی میچ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عثمان خان اسپن کے خلاف ہماری ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ہمیں اس کی صلاحیت پر پورا بھروسہ تھا اور ہمیں یقین تھا کہ اس کی اننگز جلد سامنے آئے گی-

    اپنے نمبر 3 پر بیٹنگ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ ’میں نے خود کو اوپر اس لیے بھیجا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں اسپن اچھا کھیل سکتا ہوں، اور یہی پلان ہم مستقبل میں بھی رکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر سری لنکا میں، ہم چاہتے ہیں کہ 2-0 کو بھلا کر ہر میچ کو نیا میچ سمجھا جائے اور اسی انداز میں کرکٹ کھیلی جائے، امید ہے کہ کل ہم لاہور کے شائقین کو ایک بار پھر بہترین کرکٹ سے محظوظ کریں گے-

    پاکستان کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے اعتراف کیا ہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ان کی ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا-

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے کہا کہ ’پاکستان کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے ہمیں آؤٹ پلے کیا آج سے پہلے سیریز ابھی زندہ تھی، امید ہے کہ ہم کل واپسی کریں گے پاور پلے میں انہوں نے ہمیں شدید دباؤ میں رکھا، یہ پچ شاید 160 سے 170 رنز کی تھی۔ ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو جانتے ہیں کہ رن چیز میں پارٹنرشپس کتنی اہم ہوتی ہیں، مگر آج ہم ایسا نہ کر سکے۔ یہ ہمارے لیے ایک بڑا سبق ہے‘۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، بہترین کاکردگی پر کپتان سلمان علی آغا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔