Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آئی سی سی کرکٹر آف د ی ایئر اور سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی کا پی سی بی ایوارڈ جیتنے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فی الحال ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔ ایک طرف تو نوجوان فاسٹ باؤلر کی نظریں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی پر جمی ہیں تاہم دوسری طرف وہ آسٹریلیا کے 24 سال بعد تاریخی دورہ پاکستان میں ہوم سائیڈ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیاکی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب شاہین شاہ آفریدی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ اس دورے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مارک ٹیلر اور ون ڈے سائیڈ کی قیادت اسٹیو واہ نے کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں 0-1 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    کیلنڈ ایئر 2021 کے 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال میں مجموعی طور پر 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ 4 مارچ سے شروع ہونے والی کیلنڈ ایئر 2022 کی پہلی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔4 مارچ کو راولپنڈی سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

    اکیس سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جب آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تووہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نےکہا کہ یہ سیریز بہت اہم ہے اور وہ یہاں متاثرکن کارکردگی پیش کرکے کیلنڈر ایئر 2022 کا بہترین آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹیٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے حسن علی کے ساتھ مل کر اننگز کے آغاز سے ہی حریف بیٹرز کو دباؤ کا شکار کرکے پویلین کی راہ دکھانے کی کوشش کی تھی اور وہ آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    انہیں یقین ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریز کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

  • آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ،اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے

    اعلان کردہ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں

    دوسری جانب پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ،شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر،محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں،سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے

    پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔

    محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے دستیاب بہترین، باصلاحیت اور سب سے ان فارم کھلاڑی ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ منتخب کردہ تمام کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  • آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان

    آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان

    سڈنی:آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت نے فیس بک پر کرمنل کیس دائر کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی شخص اینڈریو فوریسٹ نے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار سے ان کی تصویر ہٹانے میں ناکامی پر فیس بک پر کیس دائر کردیا ہے۔

    اینڈریو نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیس بک پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار میں ان کی تصاویر کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن متعدد بار شکایات کے باجود فیس بک انتظامیہ ان کی تصویر ہٹانے میں ناکام رہی ہے۔ جو کہ اس کی مجرمانہ غفلت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر چلنے والے جعل سازی پر مبنی اشتہار میں پہلی بار 2019 میں ان کی تصویر استعمال کی گئی تھی، اس بات کا علم ہونے پر میں نے نومبر 2019 میں فیس بک کے بانی کوایک کھلے خط میں تمام صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

    تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے باجود فیس بک انتظامیہ اس اشتہار کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہ صرف میری بلکہ دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سرمایہ کاری کرکے راتوں رات امیر بنانے کی بوگس اسکیموں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

    اینڈریو نے کرپٹو کرنسی کے فوائد اجاگر کرنے پر فیس بک پر آسٹریلیا کے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کے بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں پہلی بار فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا میں دائر ہونے والے اس مقدمے کے بارے میں فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر 1 ارب 92 کروڑ 90 لاکھ پر آگئی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 1ارب 93 کروڑ تھی۔

    یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے۔ جب کہ ایڈورٹائرزنے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی ہے۔

    ادھر نیویارک کے حصص بازار میں میٹا کے شیئرز میں بھی 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں میٹا کی اسٹاک مارکیٹ ویلیومیں 200 ارب ڈالر کم ہوگئے۔ جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر، اسنیپ اور پنٹریسٹ کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

    میٹا کے بانی مارک زکر برگ کا ڈیلی ایکٹو صارفین کی تعداد میں کمی پر کہنا ہے کہ ہماری فرم کی سیلز گروتھ میں کمی کی اہم وجہ آڈیئنس خصوصا نوجوانوں کا دوسرے پلیٹ فارمز پر منتقل ہونا ہے۔

    میٹا کے چیف فنانشل آفیسر ڈیو وہینر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گوگل کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کے ریونیو میں کمی کی ایک اہم وجہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی میں تبدیلی بھی ہے۔

    ایپل کی جانب سے لاگو کی گئی اس نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے برانڈز کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام پر اپنے ٹارگیٹ اور اشتہاری کاری کے نتائج کو جانچنا مشکل بنا دیا ہے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ رواں سال ہمیں اشتہارات کی مد میں 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو۔

  • کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    کراچی: آسٹریلیا کے سابق اسٹار جیف لاسن نے کینگروز سے برسوں پرانا ’قرض‘ اتارنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد مارچ میں پاکستان کا 3 ٹیسٹ میچز اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے دورہ کرے گی بہت سے کھلاڑی اس ٹور پر راضی ہو چکے تو کچھ اپنے ملکی میڈیا کی چند منفی رپورٹس کے باعث غیریقینی کا بھی شکار ہیں-

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    جس کے بعد آسٹریلیا کے اند ر دورہ پاکستان کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں ہیں جس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان کی ماضی میں کوچنگ کرنے والے جیف لاسن بھی شامل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سرزمین پر عرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض کینگروز کو چکانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جیف لاسن نے اپنے ایک اخباری کالم میں لکھا کہ آسٹریلوی ٹیم نے روس کی افغانستان پر لشکر کشی کے چند ماہ بعد ہی 1980 میں پاکستان کا دورہ کیا، تب کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ وہ دورے پر جانا چاہتے ہیں یا نہیں بلکہ ان کے سامنے صرف 2 آپشنز تھے ٹور پر جائیں یا پھر ہمیشہ کیلیے سرپر بیگی گرین سجانا بھول جائیں، اسی طرح پاکستان میں مارشل لا لگنے کے بعد بھی آسٹریلوی ٹیم وہاں گئی مگر اب 24 برس ہوگئے اور مختلف وجوہات کی بنا پر کینگروز ٹور نہیں کررہے، میں خود لاہور میں 2 برس تک رہا، میں نے قریب سے دیکھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں…

    جیف لاسن نے کہا کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ کی صبح ہی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس پر مائیکل ہولڈنگ نے مغرب کو مغرور ہونے کا طعنہ دیا،اور لکھا کہ اس وقت جو کرکٹرز پاکستان کا دورہ کرنے سے ہچکچا رہے ہیں وہ نہیں سمجھتے کہ کرکٹ صرف باکسنگ ڈے، نیوایئر یا پھر فلڈ لائٹس میں ایڈیلیڈ میں کھیلنے کا نام نہیں ہے، اسے ملک سے باہر مختلف کنڈیشنز اور کلچرز میں کھیلنا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیتے یا ہارے اس سے قطع نظر سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو عالمی کرکٹ برادری کا حقیقی ممبر ظاہر کرنے اور مائیکل ہولڈنگ کو غلط ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    واضح رہے کہ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی ہےآسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اس کیلئے خاص طور پر لاہور میں گذشتہ دنوں ہونے والے ایک دھماکے کی مثال دی جا رہی ہے، وہاں آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ دن قیام کرنا ہوگا ہ کھلاڑی کافی بے چین ہیں علاوہ ازیں مذکورہ رپورٹ کے ساتھ پاکستان میں 2019 میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کی تصویر بھی شائع کی گئی تھی-

    کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم ٹور کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا اپنی اتھارٹیز کے ساتھ بھی ٹور کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ ہے، ہمارے لیے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی سیکیورٹی سب سے زیادہ مقدم ہے-

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

  • آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے

    آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے

    سڈنی :آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے ریٹائرڈ لیگ اسپنر سٹورٹ میک گل کو گزشتہ اپریل میں بندوق کی نوک پر مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، ان کے اغوا کی خبروں کے اب منظرعام پرآنے کے بعد بہت سے معاملات پر سوالات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا کی واردات منشیات کے ایک جعلی ڈیل سے ہوئی تھی

    یہ حقیقت اس وقت کھلی جب سٹورٹ میک گل کے مبینہ اغوا کاروں کو جمعرات کو عدالت کا سامنا تھا، ریٹائرڈ ٹیسٹ کرکٹر سڈنی کے ہاربرسائیڈ ریسٹورنٹ میں اپنی نئی ملازمت میں ویٹرکے طور پرکام کرتے تھے

    ٹانگ اسپننگ گریٹ کیمبلز کوو میں حال ہی میں کھولے گئے یونانی کھانے پینے کی جگہ پلوز میں ایک سومیلیئر کے طور پر کام کر رہا ہے، ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس کے شاندار نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

    میک گل کی پارٹنر ماریا او میگھر نے اپنے فیس بک پیج پر اس واقعہ کے بارے میں انکشاف کیا

    اس معاملے کی تصدیق کےلیے جب ڈیلی میل آسٹریلیا نے جمعرات کی سہ پہر پلوس کا دورہ کیا تو میک گل لنچ ٹائم ڈنر کے پانی کے گلاسز اوپر کر رہے تھے اور میزیں صاف کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

    50 سالہ Stuart MacGill کے بارے میں‌ مشہور ہے کہ وہ بہت زیادہ شراب کے شوقین ہیں‌ اورجب میڈیا کی ٹیم اس ریسٹوران میں‌ پہنچی تو اس وقت میک گل اپنی گرل فرینڈ کو شراب پیش کررہے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس جمعرات کے دن ڈیلی میل آسٹریلیا کی تحقیقاتی ٹیم نے اس ریسٹوران کا دورہ کیا تو میک گل لنچ ٹائم ڈنر کے پانی کے گلاسوں کو اوپر کر رہے تھے اور میزیں صاف کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

    ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب ریستوران کے مینیجر سے اس اغوا کے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی تو مینجر کا جواب تھا کہ میک گل اپنی نئی ملازمت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔مینیجر نے میک گل کی ملازمت پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پچھلے سال سڈنی کے نچلے شمالی ساحل پر میک گل کے گھر کے باہر مبینہ اغوا کے الزام میں چھ افراد کو جمعرات کو سڈنی کی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان مردوں میں سے ایک، مارینو سوتیروپولوس، محترمہ او میگھر کا بھائی ہے۔ وہ مرکزی مقامی عدالت میں ایلیاہ، فریڈرک اور رچرڈ شیاف اور سون من نگوین کے ساتھ پیش ہوئے۔

    ویلیوگاوماتگی فیلو ڈاؤننگ سینٹر کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں وہ اگلے ماہ مقدمے کی سماعت کے لیے تیار تھے

    ریستوران کے مینیجر نے اس حوالے سے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ میک گل ہمارے ساتھ ایسی کوئی بات بھی شیئر نہیں کررہے جس میں ان کے اغوا کے حوالےسے گفتگو ہو، مینجر کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے وہاں سے ہی بہترین اور مکمل معلومات مل سکتی ہیں‌

  • آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی تیاری

    آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی تیاری

    بغیر کورونا ویکسین کے خصوصی استثنا پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کےلیے ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کردیا ہے۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون، قانون ہے اور وہ سب کے لیے ایک ہی ہوگا۔

    پی ایس ایل میچوں کی لینڈنگ رائٹس،عدالت نے کیا جواب طلب

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرحدی قوانین کے باعث ان کے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سےکم ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے اپریل 2020 میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کی مخالفت کا اظہار کیا تھا جب یہ تجویز کیا گیا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ویکسین لازم ہو سکتی ہے۔

    پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    جوکووچ نے کہا تھا ذاتی طور پر میں ویکسین کا حامی نہیں ہوں۔ میں یہ پسند نہیں کروں گا کہ کوئی مجھے ویکسین لگوانے پر مجبور کرے تاکہ میں سفر کر سکوں۔ لیکن اگر یہ لازمی ہوگئی تو کیا ہوگا؟ میں اس وقت کوئی فیصلہ کروں گا-

    یہ پہلا موقع نہیں جب جوکووچ نے کسی مروجہ طبی عمل کی مخالفت کی ہو۔ وہ اس سے قبل 2017 میں کہنی کی تکلیف کے وقت سرجری کی مخالفت کر رہے تھے۔ یہ فیصلہ اس وقت ان کے کوچ آندرے اگاسی سے ان کی علیحدگی کا باعث بنا تھا۔

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    تاہم جب متبادل علاج سے انہیں آرام نہیں ملا تو انہوں نے 2018 میں سرجری کا انتخاب کیا حالانکہ انہیں ذاتی طور پر ایسا کرنے پر افسوس تھا۔

    جوکووچ نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا کہ ’ہر بار جب میں سوچتا ہوں کہ میں نے کیا کردیا تو مجھے لگتا ہے کہ میں خود ناکام ہو گیا ہوں۔‘

    جوکووچ کو ان کے خاندان کی طرف سے بھی آسٹریلوی تنازعے کے دوران حمایت حاصل رہی ہےان کے والد سردجان نے نومبر کے آخر میں منتظمین پر ’بلیک میلنگ‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بیٹا شاید میلبرن میں نہیں کھیلے۔

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    آسٹریلین اوپن کی میزبانی کرنے والی ریاست وکٹوریہ کے سرکاری اہلکار مہینوں سے اس بات پر بضد تھے کہ صرف ویکسین شدہ کھلاڑی ہی ٹورنامنٹ کھیل سکیں گے۔

    ریاست کے ڈپٹی پریمیئر جیمز مرلینو نے حال ہی میں کہا کہ ’یہ قواعد ہیں۔ طبی چھوٹ ان کا حصہ ہے۔ مراعات یافتہ ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے کوئی خلا پیدا نہیں کیا گیا ہے۔‘

    اس بات کی تصدیق، کہ سربیا کے سپر سٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے راستے میں ہیں، نے روایتی حریف رافیئل ندال کے ساتھ مقابلے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ دونوں فریق ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    ہسپانوی سپر سٹار پہلے ہی میلبرن میں کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ 20 بار گرینڈ سلیم کے فاتح راجر فیڈرر زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کا سفر نہیں کر رہے ہیں۔

  • کورونا وبا: آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی

    کورونا وبا: آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی

    کورونا کے باعث آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا میلبرن سٹارز اور پرتھ سکورچرز کے درمیان آج مارول اسٹیڈیم میں شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔


    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے میچ کو ملتوی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھی۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے پی ایس آر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

    کورونا وبا: دنیا بھرمیں 7 ہزار سے زائد اموات جبکہ 15 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ


    دوسری جانب ایشز سیریز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق کرکٹر ڈیوڈ بون کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ان کی جگہ اسٹیو برنرڈ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری کے ذمہ داری نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری کو شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل ہے-

    خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ کوویڈ 19 کے اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے امید ظاہرکی کہ دنیا 2022 میں اس وبا کی بدترین صورتحال کو پس پشت ڈال دے گی۔

    اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار بہت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائی ہیں، کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے اومی کرون کی قسم ڈیلٹا ویرئنٹ سے ہلکی ہے، جس میں متاثرہ افراد کے اسپتال میں جانے کے امکانات 30 سے 70 فیصد کم ہیں لیکن یہ خدشہ بدستور موجود ہے کہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والی قسم سے کیسز اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اسپتالوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے-

    اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

    کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

  • فخر زمان نے بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    فخر زمان نے بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فخر زمان اور برسبین ہیٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم ان کی آسٹریلیا روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز میں انہیں ویزہ مل جائے گا۔

    شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    فخر زمان سے قبل محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں شاداب خان سڈنی سکسرز جبکہ دیگر کھلاڑی ملبورن سٹارز کا حصہ ہیں بی بی ایل میں فاسٹ بولر حارث روف میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے حارث روف کا اس سیزن میں بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے-

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    میلبرن اسٹارز نے پرتھ اسکروچرز سے کل ہونے والے میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے حارث رؤف بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے حارث رؤف آندرے رسل کی جگہ ٹیم کا حصہ ہوں گے حارث رؤف بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز سے معاہدے کے بعد پچھلے ہفتے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ، آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے 2011ء میں اس کا آغاز کیا-

  • لیب کی غلطی، سینکڑوں مریضوں کو کورونا سے محفوظ قرار دیا

    لیب کی غلطی، سینکڑوں مریضوں کو کورونا سے محفوظ قرار دیا

    سڈنی: آسٹریلیا میں لیبارٹری نے کورونا کے886 مریضوں کی غلط رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک لیبارٹری نے 886 کورونا کے مریضوں کی غلط ٹیسٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہیں کورونا سے محفوظ قراردے دیا۔

    لیبارٹری کے منتظمین کے مطابق کرسمس پر غیرمعمولی تعداد میں کورونا کی ٹیسٹنگ اورڈیٹا پروسیسنگ میں غلطی کی وجہ سے کورونا مریضوں کی غلط رپورٹس جاری ہوئیں کورونا سے متاثرافراد نے غلط رپورٹس پرلیبارٹری کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیب کی غلط رپورٹس کی وجہ سے ان کے پیاروں کوبھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    کچھ روز قبل اسی لیب نے 400 ایسی رپورٹس جاری کی تھیں جن میں صحت مند افراد کوکورونا کا مریض بتایا گیا تھا۔ لیب نے اس غلطی پرمعافی مانگ لی تھی لیب کا کہنا ہے کہ کام کے غیرمعمولی دباؤ کی وجہ سے کورونا کے ٹیسٹ کے نظام کوآٹومیٹک سے مینوئل پرمنتقل کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اس حوالے سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص کے لئے لاہور جنرل ہسپتال کی سینٹرل ریسرچ لیب میں مطلوبہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور اس ٹیسٹ کی رپورٹ اسی روز متعلقہ فرد کو فراہم کر دی جائے گی جبکہ ایل جی ایچ میں اب تک کوویڈ 19کے 1لاکھ 37 ہزار 600 مریضوں کے بلا معاوضہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پروفیسرالفرید ظفرکا کہنا تھا اگر مریض نجی لیبارٹریوں سے مذکورہ ٹیسٹ کرواتے تو مجموعی طور پر 89 کروڑ44 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے جبکہ یہاں یہ سہولت حکومتی خرچے پر بلا معاوضہ فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی،ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ لیب ڈاکٹر غزالہ روبی، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر بھی موجود تھے۔

    پروفیسرالفرید ظفرنے سینٹرل ریسرچ لیب کے سٹاف کی پیشہ وارانہ لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا انتہائی متعددی وائرس ہے جو فوری طور پر دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے لیکن لیب کے عملے نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں جو قابل ستائش اقدام ہے۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں حکومتی اور محکمہ سپیشلائزڈ کے احکامات کی روشنی میں اومیکرون کی تشخیص کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی تاہم اس وبا ء کو دنیا بھر میں انتہائی خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس قرار دیا گیا ہے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک مرتبہ پھر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ اس جان لیوا بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی کا کہنا تھا کہ ماہرین نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے افراد کو تلقین کی ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوانا نہ بھولیں خصوصی طور پر ایسے افراد جو پہلے بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں یا ضعیف العمر ہیں انہیں اس حوالے سے خصوصی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے خود کو اور اہل خانہ کو محفوظ رکھ سکیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفرکا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے معلومات ہر شخص تک پہنچ چکی ہیں لہذا شہریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں،ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں اور مصافحہ کرنے کی بجائے اسلام و علیکم کہنے کو ترجیح دیں تاکہ ماضی میں کوویڈ 19سے نمٹنے کی طرح اومی کرون کا بھی احسن انداز میں سامنا کیا جائے اور پاکستان نے دیگر ممالک کے مقابلے میں جو بہتر کامیابی حاصل کی ہے اسے برقرار رکھا جا سکے۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

  • انگلینڈ کو مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست،آسٹریلیا نےایشزسیریز اپنے نام کرلی

    انگلینڈ کو مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست،آسٹریلیا نےایشزسیریز اپنے نام کرلی

    آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی اور ایشزسیریز اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز0-3 سے اپنے نام کر لی۔

    آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی میزبان آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 267 رنز بنائےتھے۔

    انگلینڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکےاسکاٹ بولینڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں پلیئر آف دی میچ اسکاٹ بولینڈ نے دوسری اننگز میں 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ایشز سیریز 5 ٹیسٹ میچز پر مشمتل ہوتی ہے میزبان آسٹریلیا نے پہلے تینوں میچ اپنے نام کئے ہیں جبکہ 2 میچ ابھی باقی ہیں۔

    دوسری جانب انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پاکستان نے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسیب اللہ خان 39 اور احمد خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بنا سکی یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے جیت لیا پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جب کہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا قومی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے روائتی حریف بھارت اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ