Baaghi TV

Tag: آصف زرداری

  • آصف  زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ، کیس  کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی،وکیل

    آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ، کیس کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی،وکیل

    احتساب عدالت اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی

    وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں، اب آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی، عدالت نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کیخلاف بھی کیس آگے نہیں بڑھے گا؟ وکیل نے کہا کہ باقی ملزمان کیخلاف کیس تو چلایا جاسکتا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ پرائیویٹ بنک کا کیس ہے، پہلے طے ہوگا کہ موجودہ قانون کے مطابق اس عدالت میں کیس چلایا جاسکتا یا نہیں ،معاون وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک گیارہ بجے آئیں گے،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کردے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سماعت کی ،

    واضح رہے کہ  صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا تھا۔آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے،واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

    میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

    وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

  • اماراتی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    اماراتی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

    صدر آصف علی زرداری نےمتحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی، قابل ِتجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا،ایئربس اے 380 کی کمرشل پروازوں کے آغاز سمیت ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی ، اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں،اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں ،پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستان نے آبی ضیاع پر قابو پانے ، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے نہروں کی لائننگ کے منصوبے شروع کیے ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک ، زرعی شعبے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ خطے کیلئے باعث ِتشویش ہے،

    اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے کی ضرورت ہے متحدہ عرب امارات کے سفیر نےاقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے پر زور دیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں،متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کی ، متحدہ عرب امارات نے "لاس اینڈ ڈیمج” کے فنڈ کیلئے 100 ملین ڈالر کا وعدہ کیا ، فنڈ سے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملےگی،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،

    اماراتی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی،سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ،اماراتی سفیر نے صدر مملکت کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی جسے صدر نے قبول کیا،صدر نے تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے، صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

  • آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    صدر پاکستان آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ پہنچ گئیں

    ضمنی انتخابات میں شہید بے نظیر آباد این اے 207 کی نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار آصفہ بھٹو زرادی اپنے آبائی حلقہ میں پہنچ گئی ہیں، آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جیالوں نے وزیر اعظم بلاول اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے،آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری پر جیالوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،آصفہ بھٹو زرداری کی آمد پر شہر کو پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے،آصفہ بھٹو زرداری کی آمد پر جیالے کارکنان نے رقص کیا،

    آصفہ بھٹو زرداری آر او کے دفتر میں کل اپنا نامزدگی فارم جمع کرائیں گی، صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے چھوڑی ہوئی سیٹ پر آصفہ الیکشن لڑیں گی، این اے 207 سے آصف زرداری جیتے تھے تا ہم انہوں نے سیٹ چھوڑ دی، آصف زرداری صدر مملکت بن گئے ہیں،آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو آصفہ بھٹو کی انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی، پیپلز پارٹی کی جانب سے شیڈول کے مطابق آصفہ بھٹو کے فارم جمع کرائے جائیں گے .

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

    آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا، اب ضمنی انتخابات میں آصفہ زرداری الیکشن لڑیں گی اور جیت جائیں گی

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ

  • پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں ، بلکہ آہنی بھائی ہیں،صدر زرداری کا چینی صدر کو خط

    پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں ، بلکہ آہنی بھائی ہیں،صدر زرداری کا چینی صدر کو خط

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے

    چینی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدر مملکت نے اُن کا شکریہ ادا کیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سدا بہار شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں ، بلکہ آہنی بھائی ہیں ، دونوں ممالک کی مضبوط دوستی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے کلید کی حیثیت رکھتی ہے،دونوں ممالک سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ،صدر شی جن پنگ کی غیر متزلزل حمایت سی پیک کی ترقی کیلئے ناگزیر رہے گی ،تاریخ نے پاکستان اور چین کو ایک منفرد رشتے میں جوڑا ہے ،تمام عالمی مسائل پر باہمی احترام، افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات سے پاک -چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے،

    صدر مملکت نے چین کے ساتھ عملی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،صدر ِمملکت نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاک -چین دوستی کی جانب صدر زرداری کے عزم کے اعتراف کو بھی سراہا

    واضح رہے کہ آصف زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر مملکت منتخب ہو چکے ہیں، صدر مملکت منتخب ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کی تھی،چینی صدر نےکہا کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • ہمیں ڈر ہے  حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی،عمر ایوب

    ہمیں ڈر ہے حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی،عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب میں نگران حکومت نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں،

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بے ڈھنگے طریقے سے دھاندلی کی گئی، ہماری قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں ہونی چاہئیں، ہم اپنی ان سیٹوں کی واپسی کی کوششیں کرتے رہیں گے،ہم ملک بھر میں پرامن احتجاج کرتے رہیں گے،ہم بار بار کہہ چکے ہیں یہ اسمبلی مکمل نہیں ہے،وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب غیر قانونی طور پر عہدوں پر ہیں،لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا کو غیر قانونی گرفتار کیا گیا،اسلام آباد پولیس بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یہ پولیس کی وردیوں میں ڈکیت بیٹھے ہیں، ہم پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے ذریعے ان کے اکاونٹس چیک کرائیں گے، پولیس کی پرفارمنس کو چیک کریں گے،

    عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاون کر رکھا ہے، سوشل میڈیا کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، موجودہ وزیر اعظم اصلاحات نہیں لا سکتےہمیں ڈر ہے ناجائز حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی،موجودہ حکومت کے پاس اصلاحات کی اخلاقی پاور نہیں ہے، آصف زرداری نامکمل ہاوس سے منتخب ہو کر آئے، یہ صدر غیر قانونی صدر ہے، آصف زرداری ایک بیمار صدر ہیں، آصف زرداری کی صحت اجازت نہیں دیتی،

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

     شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • نو منتخب صدر آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

    نو منتخب صدر آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

    ایوان صدر میں صدرِمملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے

    صدر مملکت آصف علی زرداری گارڈ آف آنر کے لیے بگھی میں پہنچے،مسلح افواج کے دستے نے صدرِ مملکت آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا،پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔قومی ترانے کے بعد نومنتخب صدر نے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔

    گزشتہ روز آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے حلف لیا تھا، حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری قیادت،سول قیادت ،سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی تھی،

    ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

     آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ 

  • صدر مملکت کا اپنی بیٹی آصفہ کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ

    صدر مملکت کا اپنی بیٹی آصفہ کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ

    صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کیا ہے

    آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے،بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں،عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے، تا ہم اس بار آصف زرداری کی بیٹی خاتون اول ہون گی،

    پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنایا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت کریں گے، آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے سے متعلق آصف زرداری کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے،جس میں یہ اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے کہ آصفہ خاتون اول ہوں گی.

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

    آصفہ بھٹو ، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں، آصفہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں،گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں بھی وہ اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔پیپلز پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی جو تصویر شیئر کی گئی اس میں آصفہ کو فرسٹ لیڈی لکھا گیا ہے

    آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ الیکشن لڑیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،تاہم ایسا نہ ہو سکا

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • آصف زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آصف زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: پاکستان کے 14ویں صدرآصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا،انہوں نے حلف صدارت انگریزی زبان میں لیا، حلف برداری ہوتے ہی ایوان صدر جیئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے، آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

    کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    آصف علی زرداری ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو نے کااعزاز حاصل ہے، آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

  • علی امین گنڈاپور  کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کبوتر چوک پرجلسہ کے انتظامات کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر کیا،علی امین گنڈاپورنے 8فروری2024ء کے انتخابات کومکمل طورپر دھاندلی ذدہ قرار دیتے ہوئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا-

    انہوں نے کہا کہ کل ہمارا دو بجے احتجاجی جلسہ ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ، الیکشن چوری اور فارم 45 کے خلاف ہم احتجاج کرینگے، دلیہ ایکشن لے اور الیکشن کمشنر مستعفی ہو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، یہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے رہے, یہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں، پہلے نوے دنوں میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اوراب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آرٹیکل 6 آئین میں آئین شکنوں کے خلاف ہی شامل کیاگیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آصف زرادری کو نہ صدرماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا، وہ فارم 45 والا صدرہے البتہ حلف کے بعد وزیراعظم ہو یا صدرجس کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس میں اپنے صوبے اوراس کی عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لیے ضرورشرکت کروں گا،عمران خان نے 25 سال پہلے کہاتھاکہ زرداری اورنوزایک ہیں، جب بھی ان کے مفادات ایک ہوں گے یہ اکٹھے ہوجائیں گے اور وقت نے یہ بات ہرمرتبہ ثابت کی ہے۔

  • آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے،وزیراعظم

    آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرد اری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سےسر انجام دیں گے، آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کریں گی۔

    گورنر سندھ کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور بیان میں کہا کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے، قوی امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں ملک میں جمہوریت مزید پروان چڑھے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پردلی مبارک باد دی اور کہا کہ صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا آئین پاکستان کوایک بار پھر اس کاحقیقی محسن مل گیا ہے، صدر زرداری کی دوررس نگاہ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین صلاح کار ہیں اور وہ تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوش حالی کی جانب گامزن کریں گے، صدرزرداری کی واضح برتری جمہوریت کی جیت ہے۔