Baaghi TV

Tag: آصف زرداری

  • توشہ خانہ کیس، نیب سے نواز شریف کی انکوائری رپورٹ طلب

    توشہ خانہ کیس، نیب سے نواز شریف کی انکوائری رپورٹ طلب

    سابق وزیراعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی احتساب عدالت عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے،نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ آج بھی احتساب عدالت پیش نہیں کی جا سکی،عدالت نے نواز شریف کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لئےنیب کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا

    یوسف رضا گیلانی کے وکیل راجہ فیصل یونس نے بھی عدالت میں پیش ہوکر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو منظور کرلی گئیں،احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی

    توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

    خیال رہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے.
    مارچ 2020 میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دو وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں ’توشہ خانے‘ سے بیرون ملک سے تحائف کی صورت ملنے والی قیمتی کاریں خریدنے کا نیا ریفرنس دائر کیا تھا.

    نیب کے مطابق ان عوامی عہدیداروں نے خلاف ضابطہ توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں خریدی ہیں۔ توشہ خانے میں صدور اور وزرائے اعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو رکھا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے گھر نہیں لے جا سکتا۔ نیب کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر سنہ 2004 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا.

  • جعلی اکاؤنٹس کیس :آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری

    جعلی اکاؤنٹس کیس :آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری

    کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : کراچی کی بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ جن ملزمان کو نوٹسز ملے تھے وہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس موصول نہیں ہوئے تھے ،جس پر عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کو 19 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

    واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں جب کہ کیس میں نامزد ملزم انور مجید ملک سے باہر ہیں-

    لاپتہ افراد کمیشن نے تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں

    ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری

    سانحہ 9 مئی:عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

  • ‘یار بلوچ’ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں،آصف زرداری

    ‘یار بلوچ’ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں،آصف زرداری

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں سیاسی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

    باغی ٹی وی: تقریب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا، مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟،اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو ، کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمان نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے، جس پرمولانا سمیت تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    نئے تعلیمی سال اور امتحانی نظام کا شیڈول جاری

  • ایم کیو ایم کے رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

    ایم کیو ایم کے رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

    صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہو گئے

    آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، ا س موقع پر صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہرِقائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چارٹر آف کراچی شہر قائد کے مستقبل پر دوررس اثرات مرتب کرے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا، شہرِقائد کے باسیوں کے ووٹوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کو وفاق میں اقتدار ملنا اس بات کے مترادف ہوگا کہ کراچی والوں کی منتخب جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے اور کراچی دبئی کی طرز پر ایک ایسا معاشی حب بنے جس سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ اہم جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شہر سے فائدہ ہو،

    آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کراچی سمیت ملک کے ہر شہر اور قصبے کے لئے ایسے فلاحی منصوبے لائیں گے جن سے اس بدترین مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے،آصف زرداری

    بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے،آصف زرداری

    لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے، تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے-

    باغی ٹی وی: گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، مسئلہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور خیبرپختونخوا سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ سے ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا-

    آصف زرداری نے کہا کہ یہ ساری چیزیں سیاستدانوں کو نظر آتی ہیں کیونکہ ہمارے ورکرز انتخابی مہم میں کیے گئے وعدؤں پر گھیر لیتے ہیں، ان کو نظر نہیں آتا کہ غریب طبقہ کس اذیت سے دوچار ہے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی کو زبان دی اور پھر گیا، اگر میں اپنے فرض اتار سکوں تو گڑھی خدا بخش بھٹو قبرستان میں مجھے جگہ دینا، ہم نے اپنے فرض نبھائے ہیں، آج تک جس بھی چیز کا افتتاح کیا بینظیر کے نام سے کیا اپنے نام سے نہیں کیا بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، پاکستان کو ترقی ہم دیں گے، پاکستان کو بنانا ہماری مجبوری بھی ہے پاکستان بنائے بنا دنیا سے نہیں جائیں گے، لاڑکانہ ہماری کوشش ہے لوگ خوشحال ہوں، ڈیمز بنیں مائیننگ ہو ملک آگے بڑھے۔

    پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بچاسکتی ہے،بلاول بھٹو

    آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گے، بہت لوگ آئے اور چلے گئے، بینظیر شید اور بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہےبینظیر شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے اور شہادتیں قبول کیں پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی، جتنے وعدے بلاول نے عوام سے کیے، وہ ہم سب مل کر پورے کریں گے، بہت آئے اور بہت چلے گئے لیکن آج ذکر صرف ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہے۔

    یمنی حوثیوں کا پاکستان آنے والے امریکی جہاز پر حملہ

  • ہم حکومت بنائیں گے ،پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہئے، آصف زرداری

    ہم حکومت بنائیں گے ،پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہئے، آصف زرداری

    سابق صدر آصف زرداری کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

    آصف زرداری کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لئے خود آئے تھے،اس موقع پر انہوں‌نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ماحول دیکھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے ۔ جس پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ انتخابات ضرور ہوں گے، چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے،میں بھی یہی کہہ رہا ہوں،صحافی نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں علیحدہ ہوگئی ہیں اب پیپلز پارٹی کو کیسا دیکھ رہے ہیں، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، عام انتخابات میں ہم حکومت بنائیں گے۔سابق صدر سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کا کیا مستقبل ہے، جس کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو محنت کرنی چاہیے، وہ پہلے بغیر محنت کے آگئے تھے، اب محنت کریں،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس،  نیب سے رپورٹ طلب

    نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس، نیب سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی،سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی-

    دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ برآمدگی کا نوٹس کردیں اور آئندہ سماعت پر دیکھ لیں، چھ متفرق درخواستیں ہیں ان کو بھی سن لیں، وکیل قاضی مصباح نے بتایا کہ نواز شریف شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں نیب نے آج رپورٹ جمع کروانی تھی۔

    عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

    جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے، تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوگیا تھا ڈائریکٹر بھی تبدیل ہوئے ہیں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر آجائیں گے، آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی جمع کروادیں گے۔

    جس پر عدالت نے کہا کہ آپ چار دن میں جواب جمع کروا دیں نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ چار دن رپورٹ جمع کروانے کے لیے کافی نہیں ہیں بعد ازاں عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، انہوں نے آج کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا –

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی …

  • بلوچستان میں بہت سے وسائل، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا،آصف زرداری

    بلوچستان میں بہت سے وسائل، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا،آصف زرداری

    تربت: پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن، سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کر سکتی،افغانوں کی 40 سال مہمان نوازی کی آج بھی وہ ہمارے بھائی نہیں بن رہے،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی صاحبہ کو دنیا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا آپ نہ جائیں خطرہ ہے،بی بی صاحبہ نے کہا تھا میں نے اپنے لوگوں سے وعدہ کیا ہے میں واپس جاؤں گی،بھٹو صاحب کو کہا گیا تھا کہ آپ پرچی لکھ کر دے دیں معافی مل سکتی ہے، بھٹو صاحب نے کہا تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا ضیاالحق کے ہاتھوں مر جاؤں گا ، دنیا ترقی کر چکی ہے اور ہم پانی تلاش کر رہے ہیں،بلوچستان کو پاکستان نے کبھی سمجھا ہی نہیں ،بلوچستان کے لوگوں کو روزگار دینا ہے ،اسلام آباد نے کبھی بلوچستان کو نہیں سمجھا،بلوچستان کے لوگوں کو یوتھ کارڈ دیں گے ،الیکشن کا زمانہ ہے ، سب لوگوں کی سوچ ہے کہ ہم اقتدار میں آئیں ،پیپلزپارٹی پاور میں آتی ہے تو عوام کی خدمت کرتی ہے،بلوچستان کو ایسا بناؤں گا پہلےسے 10 گنا بہتر ہو گا، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بنا سکتا ہے، بلوچستان میں بہت سے وسائل ہیں ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، اس دفعہ بلوچستان کے پراجیکٹس پر نظر رکھوں گا،پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے،

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، میں 14 سال جیل میں رہا ہوں ، دنیا میں بہت کم سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتنا عرصہ جیل میں کاٹا ، جیل میں ایک دن میں تین،تین کتابیں پڑھتا تھا، بلوچستان پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتا ہے مگر سب پیار سے ہوگا ، مار دھاڑ سے نہیں، فلسطین اسرائیل پر مار دھاڑ کر رہا ہے ، جنگ کرتا رہے مگر جنگ سے کچھ نہیں بنے گا ، جنگ سے خوشحالی نہیں آتی، امن سے آتی ہے، میرے کندھوں پر بھٹو صاحب اور بینظیر کا قرض ہے،بلوچستان کیلئے ایسی جگہ سے پانی لائیں گے کہ کوئی روک بھی نہیں سکے گا، سب سے پہلے بلوچستان کو بنائیں گے باقی صوبے بعد میں،بلوچستان کی زمین ایسی ہے اگر کوئی ہاتھ ڈالے تو سونا نکل سکتا ہے،

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

    سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

    سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، آصف زرداری کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں،

    سرفراز بگٹی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ تربت پہنچے،تربت میں پارٹی کنونشن میں سابق نگراں وزیرداخلہ سرفرا بگٹی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سرفراز بگٹی کے بعد چند اور اہم سیاست دان بھی بلوچستان سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی،

    نگران حکومت کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی ڈیرہ بگٹی اورمتصلہ اضلاع پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست سے انتخابات لڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان کے معتبرسیاسی خاندانوں، مثلا اخترمینگل، مالک بلوچ، محمود اچکزئی اورنواب اکبربگٹی فیملی، کے مقابلے میں اپنا امیدوارنہ لانے کی حکمت عملی کی وجہ سے سرفرازبگٹی پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ 2018 انتخابات میں باپ کےٹکٹ پرسرفرازبگٹی ڈیرہ بگٹی کی صوبائی اسمبلی کی نشست نواب بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی کے ہاتھوں ہارگئے تھے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست نواب بگٹی کے دوسرے پوتے شاہ زین بگٹی جیت گئے تھے۔
    pp

    سرفراز بگٹی نگران وزیرداخلہ تھے تا ہم الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد کہا جا رہا تا کہ سرفراز بگٹی ن لیگ میں شامل ہوں گے،تاہم آج وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت کا نظام بہت کٹھن ہے،’آج ہوں ، کل ہوں، پرسوں ہوں الیکشن ضرور ہونا ہے، 8 سے 18 فروری ہوجائے، لیکن ہونا تو ہے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کی تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے،، وہ آئین کے مطابق جو کرنا چاہے کر سکتا ہے، وہ پیریڈ شارٹ بھی کرسکتا ہے، اگر انتخابات آٹھ دس دن آگے جاتے بھی ہیں تو میرے حساب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر اس سے زیادہ نہیں۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا ہے، اس کیلئے چیف جسٹس صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ ہم آپ کی جمہوری سوچ کی پذایرائی کرتے ہیں کہ آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، جج صاحب نے مجھ سے پوچھ کرسماعت مقرر نہیں کی ذوالفقار بھٹو کا جوڈیشل قتل 40 سال قبل ہوا، میں نے 11 سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا جو اب جاکر لگا ہے۔

    غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک لاڈلا جیل میں ہے، اسے 30سال میں بنایا گیا ،ایک کم ظرف کو ملک دیدیا جس نے بیڑا غرق کر دیا،بلاول صرف لاڈلہ کہتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بتایا نہیں کہ لاڈلہ کون ہے، لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے میں جیل میں تھا پھر بھی پکڑ دھکڑ کی گئی تھی، لڑتے رہنا ہمارا جمہوری حق ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈز کو ساتھ چلانا ہے۔

    افغانستان اور افغان باشندے ہمارے لیے قابل احترام ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے افغانیوں کے ووٹ رجسٹرڈ کرائے ،یہ اپنے فائدے کیلئے افغانیوں کی حمایت کرتے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا،باہر بیٹھے ہوئے ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی، ’ان ولاگرز کو پیسے دے رہی ہے جمائما، ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے اور اس لابی کو کوئی اور انٹینشنز (ارادے) ہیں میں نے پورے پارلیمنٹ کو اختیار دیدیا ہے اگر کوئی صدر بن بھی جائے تو اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا،مجھے جیل سے کوئی تکلیف نہیں،ہم عادی ہوگئے ہیں۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

    انہوں نے کہا کہ میں حکومت میں نہیں آیا تو مجھ جیسے لوگ توآئیں گے، پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم تو بناسکتی ہےمیں نے ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا تھا، میں نے ہی شہباز شریف کو نمبرز پورے کرکے دیئے، وزیراعظم میں بنوں گا یا بلاول یہ وقت بتائے گانواز شریف سےصرف ایک ملاقات ہوئی ہےمیں توشہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بنانا نہیں چاہتا تھاخورشید شاہ نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنوایا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے نوجوان وزیر خارجہ رہے ہیں، بلاول نے 18ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلاول کو سیاست سکھانے کی ضرورت نہیں،بلاول نوجوانوں کا لیڈر ہے، میری خواہش ہے کہ آصفہ بھٹو الیکشن میں آئیں، آصفہ ابھی ہمارا سوشل میڈیا دیکھتی ہے۔

    تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں