Baaghi TV

Tag: آصف علی زرداری

  • سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق بیٹی بختاور بھٹو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نےاپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑی اہم بات کی ہے ، ص

    سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ ‘آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے

    آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج امارات ایئرلائن کی پروازای کے 603 سے اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

     

     

    ذرایع کے مطابق آصف علی زرداری چند دن دبئی قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

     

     

    یاد رہے کہ کل ہی حکومتی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سوموار والے سب ملکر  سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا

     

     

    حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

     

     

    یہ بھی فیصلہ ہوا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے، اور پریس کانفرنس کے بعد وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، جہاں سپریم کورٹ بارکی نظرثانی ودیگردرخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

     

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے، اور درخواستگزاروں میں ایم کیوایم، اےاین پی، بی این پی، باپ اور دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

     

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے، حمزہ شہباز اکثریتی ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، چوہدری پرویزکی درخواست پررات ایک بجےپھرعدالت کوکھولاگیا، سیاسی جماعت کےافرادنےسپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں۔

    وزیرقانون نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے5سابق صدورنےبھی فل کورٹ کامطالبہ کیا، حمزہ شہبازکےوکلاء بھی مقدمےمیں فل کورٹ کےحق میں ہیں،جب کہ انصاف اورشفافیت کا تقاضہ بھی ہے 63 اے کی تشریح کا کیس تمام جج سنیں۔

     

    ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممبران اسمبلی پارٹی قائد کی ہدايت کے مطابق ووٹ دينے کے پابند ہيں، اور ہم آئین اور قانون کے ساتھ اپنے حق کی آواز اٹھانے پر بھی یقین رکھتے ہیں، اداروں کے خلاف الزامات لگانے کی بات کو مسترد کرتے ہیں، اور اداروں کی عزت اور تکریم کو معتبر جانتے ہیں۔

     

    لیکن ان وعدوں کے باوجود اس وقت سابق صدرآصف علی زرداری کی اچانک روانگی کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے

  • وزیراعظم،بلاول بھٹواورآصف زرداری کاکرنل لئیق بیگ شہیدکوخراج عقیدت،اہلخانہ سےتعزیت

    وزیراعظم،بلاول بھٹواورآصف زرداری کاکرنل لئیق بیگ شہیدکوخراج عقیدت،اہلخانہ سےتعزیت

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید لئیق بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے، فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کے لئے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے، کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

    پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنا ایک بزدلانہ کارروائی اور کھلی دہشتگردی ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بزدلانہ کارروائیوں سے پاک افواج کے جوانوں اور افسران کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا، شہید کرنل لئیق بیگ مرزا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کی ہر شکل کے خلاف متحد اور اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لئیق مرزا شہید کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کا اغوا اورقتل ناقابلِ معافی جرم ہے، لئیق مرزا شہید جیسے بہادر بیٹوں پر ملک اور قوم کو ناز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کے قاتلوں سے وطن دشمن جیسا سلوک کیا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن لئیق مرزا شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    آصف علی زرداری نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

    واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13 جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    ‏لاہور،سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے –

    باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کریں گے،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے-

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا ہے حمزہ شہبازکل بلاول ہاوس میں آصف زرداری سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کریں گے-

    واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں،قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی تھی-

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

  • عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری

    عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری

    آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر نے کہا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ عمران تم بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، انشاء الله پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    نواب شاہ:آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے خطاب بھی کیا ہے

    نواب شاہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سے ان کی خیریت دریافت کی، مختصر خطاب بھی کیا، اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام کارکنان سے ملاقات کروں، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے خاص لگاؤ ہے

     

    آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوش حالی کی بات کی ہے، ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکرمند رہتی تھیں، یہی فکر آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں موجود ہے،

    نواب شاہ سے پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ عمرے کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خوش نصیب نوجوان ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کے لئے کھولا گیا،

    ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر سید قائم علی شاہ، ضیا لنجار، غلام قادر چانڈیو، عاجز دھامراہ ، طارق مسعود آرائیں، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی، سلیم جلبانی، عبدالستار کیریو، علی مدد جتک، اسلم گل ودیگر بھی صدر آصف علی زرداری اور جیالوں کی ملاقات کے دوران موجود تھے

  • ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ  گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے:آصف زرداری

    ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے:آصف زرداری

    کراچی :‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی سے خطاب میں کہا ہے کہ جومزاعوام میں رہنے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں۔

    کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بھٹواوربے نظیرجیسا نہیں بن سکتا لیکن ان کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

    میرا ویژن صرف عوامی خدمت کرنا ہے، جب بے نظیربھٹوکوگڑھی خدابخش میں دفنایا گیا تب میں نے عہد کیا تھا کہ بے نظیرکا مشن جاری رکھوں گا۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست کوعبادت سمجھتا ہوں، عوامی طاقت سے ہرسازش کا مقابلہ کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ کیوں کہ عوامی طاقت میرے ساتھ ہے۔

    سابق صدرکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود ہی گر جائے گا۔ آج ملک کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے۔ ملک کی ترقی اورمعیشیت کوصرف پیپلزپارٹی ہی بہتراندازمیں چلا سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ زبان کا پکا ہوں، اتحادیوں کے ساتھ جوبھی وعدے کیے ہیں وہ وعدے وفا ہوں گے۔ اب ضلع شہید بینظیرآباد کے تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کروں گا۔

    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کیے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں،

    آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاء الحق کی شکل میں آتے ہیں۔ آج کا ظالم عمران خان ہے۔

    آصف علی زرداری نے اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جمہوری روایات کا پاس کرنے کے قائل ہیں‌

  • آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاد اور رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سوال پوچھا کہ کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے جا رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ جی ہاں-

    کیا وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں روکا جاسکتا؟ سپریم کورٹ

    پی پی پی رہنما سے سوال پوچھا گیا کہ تحریک عدم اعتمادپیش ہوگئی آگے کیا دیکھ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں آگے تحریک عدم اعتماد میں کامیابی دیکھ رہا ہوں آصف زرادری نے کہا کہ اسپیکر نے جو کرنا ہے وہی کرنا ہے-

    سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے؟ آصف زرداری کا مسکراتے ہوئجوا دینے کی جبائے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے؟-

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔

    بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) شام 4 بجے تک ملتوی کردیا-

    اس سے قبل جب قومی اسبملی کا اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ڈپٹی اسپیکر کی اجازت سے تحریک پیش کی جو منظور کی گئی۔

    میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا،شیخ رشید

    ڈپٹی اسپیکر نے ایجنڈے میں شامل چھٹے نمبر پر شامل آئٹم پیش کرنے کے اجازت دی اور ملتان سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل 2022 (جنوبی پنجاب صوبے) کی قرارداد پیش کی۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ نے ایوان میں جو ایٹم پیش کرنے کی اجازت دی وہ غیرمناسب تھی، اس لیے کہ عدم اعتماد کی قرارداد ایوان میں پہلے آچکی تھی۔

    قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد اور حکومت کا پیش کردہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم بل شامل تھا۔

    شہبازشریف نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی

  • زرداری، پرویز الٰہی ملاقات:پاکستان مسلم لیگ اور پی پی کی قیادت کے درمیان کیا اہم باتیں ہوئیں؟تفصیلات آگئیں

    زرداری، پرویز الٰہی ملاقات:پاکستان مسلم لیگ اور پی پی کی قیادت کے درمیان کیا اہم باتیں ہوئیں؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:رداری، پرویز الٰہی ملاقات:پاکستان مسلم لیگ اور پی پی کی قیادت کے درمیان کیا اہم باتیں ہوئیں؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کےمطابق سابق صدر آصف زرداری سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی وفد کے ہمراہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ سیاسی منظر نامے میں آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

    بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ق کے وفد نے چودھری پرویز الہی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مونس الہی، طارق بشیر چیمہ سالک حسین اور راسخ الہی شریک ہوئے۔

    سابق صدر آصف زرداری اور فضل الرحمن کی 20 منٹ ون آن ون ملاقات بھی جاری رہی۔ ملاقات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

     

     

     

    اعلامیہ کے مطابق آصف زرداری اور پرویزالٰہی کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت نے مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اصف زرداری نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

    کومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

    لاہور میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ملاقات کے لیے چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں پر چودھری پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس دوران حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الہی، شافع حسین اور مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔

    اس دوران مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے چودھری برادران کو حکومت مخالف حکمت عملی میں ساتھ دینے کی درخواست کردی۔

    اس پر ق لیگی سربراہ نے مولانا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو سیاسی طور پر خوب محاذ گرم کر دیا۔ جس پر جواب دیتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

  • اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر میدان میں اترے گی، آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر میدان میں اترے گی، آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ الگ الگ لانگ مارچ کرنے سے حزب اختلاف کی تقسیم کا تاثر ملتا ہے، اسی لیے پیپلز پارٹی حزب اختلاف کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہو سابق صدر آصف علی زرداری نے تجویز دی کہ پہلے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اس بات پر اتفاق نہ ہو سکا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے مرکز میں لائی جائے گی یا پنجاب میں ؟

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے متعلق آصف علی زرداری آج صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی مشاورت کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن اتحادیوں کے بجائے حکومتی ناراض ارکان کو ساتھ ملانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے مطابق 20 سے 22 ناراض ارکان نے ن لیگ کو حمایت کا یقین دلایا ہے اور حکومتی ناراض ارکان کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد متنازعہ ہوسکتی ہے

    مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی رائے ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ ملانا چاہیے جبکہ فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ،ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

    قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے اور حکومتی اراکین بھی رابطوں میں ہیں نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

    ملاقات کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

    آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آصف زرداری نے بات چیت کے دوران کہا کہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہیں اور حکومت کے اتحادی بھی اس سے تنگ آچکے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ تنگ آچکے ہیں سلیکٹڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر میدان میں اترے گی۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے…

    واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشر یف کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی ہے آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان منگل کو ایک اورملاقات ہو گی باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔

    ڈرون حملوں میں دونوں جماعتوں نے پختونوں کے خون کا سودا کیا،مراد سعید

    دوسری طرف ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری 24 فروری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔ سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگیں گے۔ 24 فروری کو تین بجے منصورہ میں ملاقات ہوگی۔

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا ؟ بلاول کا بڑا اعلان