Baaghi TV

Tag: آپریشن

  • نگران وزیراعلیٰ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کچے کےعلاقے پہنچ گئے

    نگران وزیراعلیٰ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کچے کےعلاقے پہنچ گئے

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے آج کچے کے علاقے پہنچ گئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام اورمتعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔م

    محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی اورپولیس جوانوں کے حوصلے اورجذبے کو سراہا۔محسن نقوی نے پولیس کے جوانوں کو عید کی مبارکباداورعیدی دی۔محسن نقوی نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو آپریشن کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔پنجاب پولیس کے بہادرافسروں اورجوانوں پر فخر ہے۔کچے کے علاقے میں امن بحال کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجائے گا اوران عناصر کو کچے کے علاقے میں دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اورانسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر ”پاکستان زندہ باد“……”پنجاب پولیس زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی رحیم یار خان پہنچے۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان ا نوراورمتعلقہ پولیس حکام نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کورحیم یار خان ائیر پورٹ پرکچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔محسن نقوی نے کہاکہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گااورکچے کے علاقے میں امن قائم کریں گے۔پولیس افسروں اورجوانوں کا حوصلہ بڑھانے پوری ٹیم کے ساتھ کچے کے علاقے آئے ہیں۔

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرعام تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ تشدد کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اورذمہ داروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورامن عامہ کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو فی الفور عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ2 ماہ میں منڈی بہاؤالدین میں مختلف واقعات میں 24افراد کو قتل کیاگیا۔پولیس نے یہ کیس ٹریس کئے نہ ملزمان پکڑے گئے

  • کچے میں آپریشن کے دوران  208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا،3 ماہ کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

    کچے میں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا،3 ماہ کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

    سندھ پولیس کی جانب سے گھوٹکی، کشمور اورسکھر کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس نے کچےمیں جاری آپریشن کی 3 ماہ کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ سکھرمیں 53 مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور27 کو زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں۔

    صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    رپورٹ میں مزید بتایا کہ کشمور میں 42 مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور3 زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے ہیں اور شکار پور میں31 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گئے ہیں-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچےمیں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور 3ماہ کے دوران 30 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1648932473131384833?s=20

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبہ سندھ میں موجود کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس ایکشن اور کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ عوام کے جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز میں مذید تیزی لاتے ہوئے کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔
    https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1648932478898561027?s=20

    سرگودھا : آر پی او شارق کمال صدیقی کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری

  • سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    راجن پور میں انٹیلی جنس اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سےدھماکا خیز مواد،اسلحہ، ڈیٹونیٹربرآمد کرلیاگیا، دہشت گرد خفیہ ادارے پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے –

  • باجوڑ؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    باجوڑ؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    باجوڑ؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لیوسم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکارون پر فائرنگ شروع کردی۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہے۔

  • گورنر سندھ کا عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا اعلان

    گورنر سندھ کا عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ نے عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوام سے ملاقات کرنے اور رمضان المبارک کی بارہویں سحری کے لیے سرجانی ٹائم پہنچے، وہاں موجود لوگ گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے اور ان کا پرجوش استقبال کیا، ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں-

    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام

    اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنا بوریا بستر گول کر لیں، عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کےخلاف بھر پور آپریشن کیا جائے گا جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔

    انہوں نے کہا خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کے انتظام پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے، اعتراض کرنے والے سن لیں خواتین کو چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔

    جیکب آباد میں پولیس پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    واضح رہےکہ بہادرآباد میں سحری کےدوران کامران ٹیسوری کی جانب سےاعلان کیا گیا تھاکہ گورنر ہاؤس سندھ میں چاند رات کو خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کا انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا تھا کہ ہر جگہ جاؤں گا اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں،تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

    9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا …

  • سیکیورٹی فورسز کے ملک بھر میں آپریشنز، 142 دہشت گرد ہلاک،متعدد گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کے ملک بھر میں آپریشنز، 142 دہشت گرد ہلاک،متعدد گرفتار

    اسلام آباد: سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی : ملک میں حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بےشمارآپریشنز کیے اور 3 ماہ میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری اور متعدد حملے بھی ناکام بنائے گئے مجموعی طور پر ملک بھر میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک اور 1007 کو گرفتار کیا گیا۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں خیبر پختونخوا میں 1960 آپریشنز، 1516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ 98 دہشت گردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔

    بلوچستان میں 3414 آپریشنز میں سے 2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 367ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز کیے گئے جن میں 40 دہشتگردوں کو ہلاک اور 112کو گرفتار کیا گیا۔

    سندھ میں 752 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور344کو گرفتار کیا گیا جب کہ پنجاب میں 165انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں سے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور 11 کو گرفتار کیا گیا۔

  • پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف

    پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف

    پی جی ایم آئی کے ڈاکٹر کا کارنامہ ،پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف کرا دیا
    پروفیسر خضر حیات گوندل نے 75سالہ دل کے مرض میں مبتلا شخص کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا
    انجیکشن لگا کر کئے جانے والے پروسیجر میں مریض کو بیہوش کرنے کی ضرورت نہیں
    مختلف پیچیدہ امراض بشمول امراض قلب میں مبتلا افراد کیلئے بھی ایک محفوظ طریقہ ہے
    پراسٹیٹ کے نوجوان مریضوں میں REZUM طریقہ سے مردانہ قوت بھی بحال: پروفیسر آف یورالوجی
    پروسیجر کا دورانیہ 30منٹ سے کم، مریض اسی روز گھر منتقل، مہنگی ادویات و درد سے چھٹکارا: پروفیسر خضر حیات گوندل

    بڑھے ہوئے پراسٹیٹ (غدود) کے علاج اور آپریشن کیلئے پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ REZUMمتعارف کروا دیا گیا،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کی اوپن سرجری کی بجائے محض واٹر سٹیم انجیکشن لگا کر بڑھے ہوئے غدود کا پروسیجر کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

    تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر خضر حیات گوندل نے کہا کہ اس دوران مریض کو بیہوش کرنے کی بجائے مخصوص جگہ کو سن کر کے (لوکل انستھیزیا) پروسیجر مکمل ہوتا ہے۔ جو مختلف پیچیدہ امراض بشمول امراض قلب میں مبتلا فراد کیلئے بھی ایک محفوظ طریقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر پراسٹیٹ کا بڑھنا بڑی عمر کے افراد کی بیماری ہے۔ تاہم بعض کیسز میں نوجوان افراد بھی پراسٹیٹ انلارجمنٹ کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں پیشاب کرنے میں رکاوٹ ہوتی ہے بلکہ ان کی مردانہ قوت بھی متاثر ہونے سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    پروفیسر خضر حیات کا کہنا تھا کہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ پراسٹیٹ (غدود) کے روایتی طریقہ سے آپریشن کے بعد مریض میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں اور مریض کا پیشاب پر کنٹرول نہیں رہتا اور اکثر کیسز میں مستقل طور پر یورین بیگ بھی لگانا پڑتا ہے جبکہ REZUMجدید طریقہ علاج سے سرجری 30منٹ سے کم وقت میں مکمل ہونے سے مریض کو ایک دن بھی ہسپتال میں قیام نہیں کرنا پڑتا اور نہ ہی ادویات لینے کی ضرورت پیش ہوتی ہے اور وہ روزمرہ کے معاملات زندگی بھی بلا تعطل شروع کرسکتا ہے۔ بالخصوص نوجوان مریضوں میں مردانہ قوت متاثر نہیں ہوتی اور وہ ازدواجی زندگی بھی خوشی سے گزار سکتے ہیں۔

  • سیلابی پانی، ٹرین آپریشن کی بحالی میں مشکلات کا سامنا

    سیلابی پانی، ٹرین آپریشن کی بحالی میں مشکلات کا سامنا

    ریلوے حکام نے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر100فیصد مسافر و فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12سے15روز تاخیر سے شروع ہونے کا عندیا دیدیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے آج 11 ستمبر تک مسافروں کو تمام ٹرینوں کا ری فنڈ دیدیا ہے البتہ کل 12 ستمبر سے صرف روہڑی اسٹیشن تک رحمان بابا ٹرین کو پشاور سے براستہ فیصل آباد چلایا جائے گا،اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کو سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن شروع کرنے میں ٹیکینکل مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اگر ٹرین آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید ٹیکینکل نقصان پہنچنے کے خدشہ ہے۔

    چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آفیسر ریلوے وقار شاہد کے مطابق ٹریک پر سیلابی پانی کی صورتحال کا چوبیس گھنٹے جائزہ لیا جارہا ہے، ریلوے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن کسی صورت شروع نہیں کیا جاسکتا ،100 فیصد مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مذید 12سے 15 روز لگ سکتے ہیں جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی سو فیصد ٹرین آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے ریلوے خسارہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے عام نامی علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبدالولی (عمر 26 سال، رہائشی وانا/جنوبی وزیرستان)، نائب صوبیدار نواز (عمر 45 سال، ساکن ایبٹ آباد)، حوالدار غلام علی (عمر 34 سال، رہائشی سرگودھا)۔ لانس نائیک الیاس (عمر 33 سال، میانوالی کا رہائشی) اور سپاہی ظفر اللہ (عمر 29 سال، ساکن میانوالی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میر علی کے علاقے میں کیا گیا ہے، آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے مکین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں