Baaghi TV

Tag: احتجاج

  • کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا، بشریٰ بی بی کھل کر سامنے آ گئیں، قیادت سنبھال لی، بشریٰ بی بی کارکنان کو لے کر 26 نمبر چونگی سے ریڈ زون کی طرف روانہ ہو گئیں

    بلیو ایریا اسلام آباد میں بشریٰ بی بی نے مظاہرین سے حلف لیا کہ جب تک خان باہر نہیں آتے کوئی بھی مجھے اکیلا چھوڑ کر اسلام آباد سے نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کینٹینر پر آئیں اور کارکنان سے کہا کہ مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جانا، میرے ساتھ رہنا ہے، کوئی مجھے چھوڑ کر نہیں جائے جب تک ہمارے خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی نے کارکنا ن سے حلف لیا،بشریٰ بی بی نے اس موقع پر وکٹری کا نشان بھی بنایا.

    بشری بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کے زیروپوائنٹ پہنچ گیا ہے، احتجاجی قافلہ کی منزل ڈی چوک ہے، تحریک انصاف کا احتجاجی قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا وہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا، اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔قافلے کے شرکا نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، انقلاب ، انقلاب کے نعرے لگائے جا رہےہیں،کئی مقامات پر پولیس پیچھے ہٹ گئی اور قافلے کو آسانی سے آگے بڑھنے کا موقع ملا،پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں نوجوان،بزرگ، خواتین بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے راستوں پر رہنے والوں سے گزارش ہے اپنے وائی فائی کے پاسورڈ ہٹا دیں تاکہ احتجاج کے شرکاء انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے احتجاج کے مناظر اور عوام کے خلاف بدترین جبر کے ثبوت دنیا بھر تک پہنچا سکیں۔

    پی ٹی آئی احتجاج، شرکاء ڈی چوک کے قریب،زیروپوائنٹ کراس کر گئے

    بلیو ایریا میں شہید ملت اسٹیشن کے قریب میبنہ طور پرپی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے درختوں کو آگ لگائی جارہی ہے،پولیس کی شیلنگ اور کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے

    قبل ازیں عمران خان کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا تھا، بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، عمران خان نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکے،پی ٹی آئی کےذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت دھرنے کیلئے حتمی مقام کا تعین کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، مرکزی قیادت میں کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق علی امین نے کہا کہ کارکنان کو اسلام آباد حتمی مقام تک لے جانے کیلئے رابطہ کاری میں مشکل ہو رہی ہے۔

    قبل ازیں بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے دوسری ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے،بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی عمران خان کیساتھ 40 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں بیرسٹر گوہر نے احتجاج اور حکومت کی طرف سے آپشنز سےبانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا،دوسری ملاقات میں عمران خان نےبشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کیلئے اہم پیغام ریکارڈ کروایا تھا، بیرسٹر گوہر بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام دکھانے کیلئے روانہ ہوئے تھے، عمران خان کے ویڈیو پیغام سننےکےبعد بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئندہ کےلائحہ عمل کے اعلان کا امکان تھامیڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے ویڈیو پیغام میں حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم نے مظاہرین سے کہا تھا ڈی چوک پر جس نے بھی جلسہ کیا کبھی اجازت نہیں ملی، درخواست دیں اور سنجانی چلے جائیں،پی ٹی آئی قیادت ملاقات کیلئے دو مرتبہ اڈیالہ گئی، انہیں وہاں سے بھی اپروول مل گئی ہے،چاہےدفعہ 144 نافذ کرنی ہو یا ہمیں انتہائی اقدام تک جانا پڑے، پہلے ہی بتارہےہیں، نقصان ہوا تو ہم ذمے دار نہیں ہوں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے۔

    قبل ازیں مظاہرین کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس قیادت بھی شریک ہوئی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔

    تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی، وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں، سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوگئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمارے 119 بندے زخمی ہوئے، پولیس بھی اسلحہ چلا سکتی ہے لیکن ہمارے اہلکار مسلح نہیں ہیں، پنجاب پولیس کے 22 ہزار اہلکار یہاں موجود ہیں، پاکستان اور اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے ہم یہاں موجود رہیں گے،

    26 نمبر چنگی،پی ٹی آئی کارکنوں نے میڈیا ڈی ایس این جیز پر حملہ کیا،جیو نیوز،سما ٹی وی، سنو نیوز ، آج ٹی وی، اے آر وائی نیوز،92 نیوز کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے ،گاڑیوں پر کارکنان نے پتھر مارے، لوہے کے راڈوں سے حملہ کیا،میڈیا سٹاف بمشکل ہجوم سے جان بچا کر نکلے،

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،پی ٹی آئی کارکنان کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے،پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی، پرتشدد کارکنان کے حملوں سے سرکاری املاک کوبھی نقصان پہنچا ،پرتشدد کارروائیوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات ہے،سیکرٹری داخلہ نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا،احتجاج کے با‏عث راولپنڈی اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش ہے، اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند ہیں اور میٹرو بس سروس معطل ہے جب کہ جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی جزوی معطل ہے،تعلیمی اداروں میں جڑواں شہروں میں آج پھر چھٹی کی گئی ہے، اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

    عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

    پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

  • مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد  عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    راولپنڈی:حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور لائحہ عمل پر مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایاز صادق کے گھر پر مذاکرات اور پیشرفت کے بعد بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے پی ٹی آئی وفد حکومت بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کرے گا، پی ٹی آئی رہنما حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار بانی چیئرمین سے ملاقات ہورہی ہے، اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات کر رہے ہیں،یہ مذاکرات منسٹر انکلیو میں ہوئے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے،پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی ہے، جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہوسکتی ہے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج،20 سے زائد پولیس اہلکار حملوں میں زخمی ،وزیراعلیٰ پنجاب برہم

    پی ٹی آئی احتجاج،20 سے زائد پولیس اہلکار حملوں میں زخمی ،وزیراعلیٰ پنجاب برہم

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس افسروں اور اہلکاروں پر حملے پر شدید ردعمل دیا ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایس پی، ڈی ایس پی ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے ۔مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن ، آنسو گیس،چاقو،ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے ۔ مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے ۔غازی بروتھا ،میانوالی ،ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی۔پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کےلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا ۔ اب بھی غیر مسلح ہے۔پچھلے احتجاج میں بھی ایک کانسٹیبل شہید۔ 25 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر سرکاری وسائل سے حملہ قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے ۔ یہ کونسا احتجاج ہے جہاں سرکاری وسائل استعمال کیا جارہے ہیں ۔احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے۔

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

  • پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر  سے غائب

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    تحریک انصاف کی احتجاج کی کال، بشریٰ بی بی قافلے کے ہمراہ، تاہم عمران خان کی بہن علیمہ خان کہیں نظر نہ آئیں،

    پی ٹی آئی کے احتجاج میں پارٹی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، خیبر پختونخوا سے روانہ ہونے والے قافلے اسلام آباد کی حدود میں پہنچ چکے ہیں، بشریٰ بی بی جن کے بارے میں کل کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں،احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی وہ قافلے کے ہمراہ ہیں، تاہم علیمہ خان، جو عمران خان کی بہن ہیں، اس اہم موقع پر غیر موجود رہیں، دن بھر علیمہ خان کسی بھی شہر میں نظر نہ آئیں، نہ کسی قافلے کی قیادت کی نہ شریک ہوئیں، علیمہ خان کہاں ہیں ، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان سے ہی 24 نومبر کے احتجاج کی کال دلوائی تھی تا ہم احتجاج کے روز علیمہ خان منظر عام سے غائب ہیں،علیمہ خان کی غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ وہ پارٹی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں، اور ان کی عدم شرکت نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ موجودہ سیاسی ماحول میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یہ بھی ممکن ہے کہ علیمہ خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کی ہو اور وہ روپوش ہوں جب قافلہ اسلام آباد پہنچے تو علیمہ خان منظر عام پر آجائیں،

    سوشل میڈیا پر علیمہ خان کی غیر موجودگی موضوع بحث بن گئی۔ کچھ صارفین نے ان کی غیر موجودگی پر تنقید کی، ایک صارف نے سوال اٹھا یا کہ علیمہ خان کدھر ہیں،

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ابھی تک علیمہ خان کا قافلہ نہیں نظر آیا

    اب تک پی ٹی آئی کی قیادت نے علیمہ خان کی غیر موجودگی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔پی ٹی آئی قیادت علیمہ خان کی احتجاج میں عدم شرکت پر خاموش ہے،

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

  • اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج پر تشدد بن گیا، پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

    پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکا، فیض آباد، کھنہ پل و دیگر مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے متعددپولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی مظاہرین نے اس موقع پر پولیس گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی،

    پی ٹی آئی کے شرپسندوں کا پولیس پر پتھراؤ، متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے،ڈھوک کالا خان اسلام آباد ہائی وے کے قریب شرپسندوں نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا،پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے،زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے،شدید زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، کانسٹیبل فیاض حسین کی حالت تشویش ناک ہے ، پولیس اہلکاروں کے سر اور آنکھوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں،کھنہ پل کے قریب شر پسندوں نے پولیس کی گاڑی بھی تباہ کر دی،شر پسندوں میں اکثریت کی تعداد غیر قانونی افغانیوں کی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو کسی صورت قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس، ایف سی اور رینجرز جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈی چوک ک پہنچ گئے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو جانفشانی سے ڈیوٹی کی ادائیگی پر شاباش دی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تعریف کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ آپ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد پولیس ۔ایف سی اور رینجرز جوانوں کا مورال بہت بلند ہے۔اسلام آباد پولیس ۔ ایف سی اور رینجرز اہلکار ہمہ وقت الرٹ ہیں۔فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔ قانون کی عملداری یقینی بنانے پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔وفاقی سیکرٹری داخلہ۔ چیف کمشنر اسلام آباد۔آئی جی اسلام آبادپولیس۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی ہمراہ تھے

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، بیرسٹرسیف

    جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، بیرسٹرسیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: پشاور سے جاری بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے بوکھلاہٹ میں پنجاب میں بھی لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے پرامن احتجاج روکنے کے لئے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو کنٹیرستان بنا یا ہوا ہے ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہےسندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی راستے میں رکاوٹوں کے باعث مریضوں کے ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث بچوں اور حاملہ خواتین کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ قابل مذمت ہے، جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لیے چچا اور بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹنرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہے۔

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ضلع کرم کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہےجلد اچھی خبریں ملنے کا امکان ہے، مثبت پیشرفت کے بارے میں جلد آگاہ کردوں گا، عمائدین اور فریقین کے ساتھ مثبت پیشرفت کی طرف بڑھ رہے ہیں وزیراعلی کو تمام پیشرفت سے وقتا فوقتا آگاہ کیا جارہا ہے، وزیر اعلی حکومتی جرگے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو روز قبل پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے پشاور اور پارا چنار کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت کے سلسلے میں چلنے والے گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے مذکورہ واقعہ کے بعد کرم سے آمد و رفت کا سلسلہ منقطع جبکہ وہاں کے حالات کشیدہ ہیں، سانحے کے بعد بازار بند جبکہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی۔

    کمشنر کوہاٹ کے مطابق گزشتہ شب اسی تسلسل مہں جھڑپوں میں مزید 18 افراد جاں بحق ہوئے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے مذکورہ واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیاگیا اور ان کی ہدایت پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ، وزیر قانون آفتاب عالم ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری ، آئی جی پی اختر حیات ، کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ ہفتہ کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم پہنچے انہوں نے جرگہ ارکان اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

  • احتجاج کے معاملے پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ

    احتجاج کے معاملے پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر صورت ہوگا اور رکاوٹوں کی صورت میں پلان بی پر عمل کیا جائے گا،جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ملک عامر ڈوگر ، زین قریشی ، معین قریشی کو پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گیا صوبائی وزیر پختون یار نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہونے قافلے میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں کے ہمراہ دعا مانگی ۔

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے پشاور سے روانہ ہو گئی ہیں، پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں، بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں-

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،ذرائع کے مطابق آج 11:30 بجے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج پر حصہ لینے پر تکرار ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پشاور سے احتجاج کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لڑائی کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ علی امین واپس اپنے گھر چلے گئے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی،اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، جہاں رکاوٹیں ملیں گی اسی جگہ پر احتجاج شروع کر دیں گے جس دن رکاوٹیں ہٹائی جائیں گی اسی دن اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سسٹم روک دیا گیا ہے، موٹروے بھی بند کر دی گئی ہے اور رکاوٹیں بھی لگائی گئی ہیں لیکن جیسے ہی اسلام آباد کھلے گا اسی دن اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیں گے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیا گیا ہے پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی نے عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو پارٹی سے نکال دیا ہے،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

    بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی رہنما کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں دے گی اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بھی کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 300 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا-

    لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس نے حافظ ذیشان اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، پی ٹی آئی کے راہنما ندیم عباس بارا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاہور پی ٹی آئی احتجاج میں بہت کم کارکن موجود تھے۔

    ادھر پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر چیچہ وطنی سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا چیچہ وطنی پولیس نے بائی پاس قافلے سے گرفتار کیا، پولیس رائے حسن نواز کو گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے گئی۔

    ملتان میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے داماد زاہد ہاشمی سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے سینیٹر عون عباس بپی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، عون عباس بپی کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ جاوید مون کو بھی گرفتار کرلیا گیا، فرخ جاوید مون کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کے لیے جارہے تھے، فروخ جاوید مون کو پولیس نے جناح اہسپتال سے گرفتار کیا۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے باعث قافلے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے روانہ ہوگئے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ سوات سے روانہ ہوگیا، قافلہ صوبائی وزیر فضل حکیم کی قیادت میں روانہ ہواقافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے، قافلہ چکدرہ انٹر چینج پہنچے گا جہاں دیگرعلاقوں کے کارکنان بھی قافلے میں شامل ہوں گے۔

    اسلام آباد میں اتوار کی دوپہر 12 بجے کے قریب فیض آباد پہنچنے والے پی ٹی آئی کے درجن کے قریب کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کارکن فیض آباد کے پل کے پاس جمع ہوئے تھے جہاں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر ضلع مانسہرہ کی مختلف تحصیلوں سے قافلے مانسہرہ پہنچنا شروع ہوگئے، بالاکوٹ ، بفہ پکھل ، اوگی اور تور غرسے قافلہ مانسہرہ کی طرف آنا شروع ہوگئےمانسہرہ اور ریسٹ ایریا سے کچھ ہی دیر بعد قافلہ موٹروے ریسٹ ایریا سے ڈی چوک کے لیے روانہ ہوگا جبکہ مانسہرہ اور برہان انٹرچینج پر خیبرپختونخواہ کے تمام جلوس اکھٹے ہوں گے۔

    نوشہرہ میں اسلام آباد جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے، اٹک پل پر پنجاب کے سائیڈ پر بڑے بڑے کنٹینرز لگا دیئے گئےپنجاب پولیس کی بھاری نفری اٹک پل پر تعینات ہے، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے قافلوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قافلے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے روانہ ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹروے ٹول پلازہ اسٹاف کیبن چھوڑ کر دفتر چلے گئے، گاڑیاں ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کیے بغیر موٹروے پر جانے لگیں،ٹول پلازہ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہدایات جاری کی گئیں کہ ٹول پلازہ چھوڑ کر چلے جائیں۔

    ادھر سلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس کو عام دنوں کی ڈیوٹیز پر طلب کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری احکامات میں آج اتوار کی چھٹی اور ہفتہ وار آف اور دیگر چھٹیوں پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر بلوا لیا گیا ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں یا علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارجز اور دیگر دفتری اسٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں، ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ دفاتر اور تھانوں میں آج ورکنگ ڈے کی حاضری یقینی بنائیں، رخصت اور ہفتہ وار ریسٹ پر موجود اہلکار بھی حاضر ہوں۔

  • پی ٹی آئی احتجاج:راستوں کی بندش  کے باعث  چناب ٹول پلازہ پر  باراتیں پھنس گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج:راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر باراتیں پھنس گئیں

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کی وجہ سے گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں۔

    باغی ٹی وی : باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنس گئیں، دلہوں اور بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کر بعد واپس لوٹ گئیں،جبکہ سیالکوٹ سے لاہور جانے والی بارات کو موٹر وے پر ہی روک دیا گیاجس پر د لہا نے میڈیا کے ذریعے اداروں سے فریاد کی کہ ہمیں راستہ دیا جائے تاکہ برقت پہنچ سکیں، دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن والے لاہور میں بارات کے منتظر ہیں۔

    دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اور اس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کوبارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔

    علاوہ ازیں پلوں اور راستوں کی بندش کے باعث سرائے عالمگیر میں مریض جہلم پل پر دم توڑ گیا، جہلم کے پرانے پل پر راستے بند ہونے کے باعث مریض ہسپتال نہ پہنچ سکا، گاڑیوں کو اجازت نہ ملنے کے باعث لواحقین میت کو اٹھائے ہوئے پیدل چلتے رہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متوفی کے لواحقین میت اٹھائے پیدل چل رہے ہیں، دیگرفوت ہونے والے کو بھی راستوں کی بندش کے باعث ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا، احتجاج کے باعث جہلم کے تینوں پلوں کو بند کیا ہوا ہے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باسث حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے، دارالحکومت کو جانے والے زیادہ تر راستوں پر بندش ہے اور چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے گئے،راولپنڈی آئی جے پی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے-

    مری سے آنیوالی سڑک کو کنٹینر رکھنے کے علاوہ بعض مقامات سے کھود کر بند کردیا گیا ہے اُدھر موٹرویز صبح سے بند ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اس کے علاوہ جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے ، فیصل آباد کے دا خلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئیں۔

  • پی ٹی آئی احتجاج میں بشریٰ بی بی کا شامل ہونے سے انکار

    پی ٹی آئی احتجاج میں بشریٰ بی بی کا شامل ہونے سے انکار

    پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی احتجاج کے لیے متحرک تھیں، بندے اور پیسے جمع کرنے کے ٹاسک دیئے، اب احتجاج میں شمولیت کی باری آئی تو بشریٰ بی بی خود بھاگ گئیں ،

    تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے،بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی،اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنان میں مایوسی پھیل گئی ہے، گزشتہ روز علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ بشریٰ احتجاج میں شریک ہوں گی یا نہیں اس پر ان سے خود ہی سوال کیا جائے،پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا بھی کہنا تھا کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ عمران خان کا ہو گا، وہ کہیں گے تو احتجاج مؤخر ہو گا ہم کچھ نہیں کر سکتے،بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی،وہ گھریلو خاتون ہیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،بشریٰ عمران کا پیٍغام پہنچا رہی تھی پارٹی تک، سیاست میں وہ ان نہیں ہیں،عمران اسکا شوہر جیل میں ہے ، پیغام بشریٰ ہی دے سکتی ہے، اسکا حق ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا، اسکو سیاست نہیں کہتے،

    بشریٰ بی بی اڈیالہ سے رہائی کے بعد پشاور گئیں اور وہیں مقیم ہیں، بشریٰ کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بندے لانے کا ٹاسک دیا ،اور پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی بھی دی، بشریٰ نے قوم سے ویڈیو خطاب بھی کیا جس میں سعودی عرب متنازعہ بات چیت کی، اس واقعہ کے بعد بشریٰ بی بی کے خلاف کئی شہروں میں مقدمے درج ہو چکے ہیں، بشریٰ بی بی کو گرفتاری کا ڈر ہے اسلئے وہ احتجاج میں شامل نہیں ہو رہیں،بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں،

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    پی ٹی آئی احتجاج، حکومت نے لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اہم شاہراہیں بند کر دیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    پنجاب کے شہر گوجوانوالہ میں ایمبولینس بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ایمبولینس میں میت کو منتقل کیا جا رہا ہے،چناب ٹول پلازا پر میت کے ساتھ جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی،ایمبولینس ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں سے راستہ کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں میت ہے مہربانی کر دیں،لیکن راستہ نہ ملا جس پر شہریوں نے میت کو اسٹریچر پر خود ہی ایمبولینس سے اتار کر لے جانے کی کوشش کی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، بعد ازاں ڈرائیور کی اپیل پر پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس گزرنے کے لیے راستہ کھول دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے موٹر ویز سمیت کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے،لاہور میں جلسے، جلوسوں اور احتجاج کے باعث رنگ روڈ کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان