Baaghi TV

Tag: احسن اقبال

  • پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،احسن اقبال

    پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،احسن اقبال

    نارووال :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے-

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےسیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔

    وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہےپی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے، اور اگلے انتخابات میں عوام ایسے رویے کو مسترد کردیں گےموجودہ عالمی حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا گزشتہ دو برس میں ملک کو معاشی تباہی کے دہانے سے نکالا گیا ہے اور آنے والے تین سال پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔

    امیر جماعتِ اسلامی کا ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان

    احسن اقبال نے کہا کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ مستقبل کی کامیابی کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے مسلم لیگ (ن) اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے، عوام نے نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے اور اب تعمیر و ترقی کی سیاست ہی ملک آگے بڑھا سکتی ہے۔

    محکمہ تعلیم کی عدم توجہی گرلز ہائی سکول گلیانہ بنیادی سہولیات سے محروم

  • غیر ملکی امداد یا قرض لینے کا ارادہ نہیں ، خود انحصاری پر توجہ دیں گے،احسن اقبال

    غیر ملکی امداد یا قرض لینے کا ارادہ نہیں ، خود انحصاری پر توجہ دیں گے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے 500 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے-

    لاہور میں زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی اور سیکریٹری جنرل انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی) انجنیئر امیر ضمیر خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ایسے نقصانات سے سیکھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بحالی کے لیے چاروں صوبوں کے زرعی ماہرین اور وزرا کو بلا لیا ہے،ملاقات میں سیلابی صورتحال اور کسانوں کی بحالی پر بات چیت پکی گئی،مشاورت سے کسانوں کی نقصانات کا مداوا کریں گے، 2022 میں وعدوں کے بعد بھی دنیا نے امداد نہیں دی، اس بار دوسروں کی امداد نہیں اپنی خود انحصاری ترجیح ہےبتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک سیلاب سے 500 ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، تاہم حکومت خود انحصاری پر توجہ دے گی، اور غیر ملکی امداد یا قرض لینے کا ارادہ نہیں رکھتی، خود انحصاری پر توجہ دیں گے،کشکول کو خدا حافظ کہیں گے۔

    فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماحولیاتی آفات کے باعث پیدا ہونے والی اس تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی معاونت حاصل کرنے میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہےیہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مرکز نے اس پیمانے کی آفت کے باوجود ابھی تک عالمی امداد کیوں نہیں طلب کی۔

    انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی آفات کے وقت یہ ایک عالمی معیار ہے، ایسا پچھلے سیلابوں کے دوران کیا گیا تھا، جب میں وزیرِ خارجہ تھا، اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے میں بھی یہی ہوا تھا،دنیا بھر کے ممالک اس طرح کی آفات کے بعد پہلے 72 گھنٹوں میں امداد کی اپیل کرتے ہیں۔

    اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

  • احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی کرتارپور میں بعض زائرین پانی کے ریلوں کے باعث محصور ہو گئے تھے وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ان شاء اللہ تمام زائرین کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ "یہ بھارت کی آبی جارحیت کی بدترین مثال ہے بھارت دریاؤں پر پانی جمع کر کے بغیر اطلاع کے اچانک ریلوں کی صورت میں چھوڑ دیتا ہے، جس سے قیمتی جانوں اور املاک کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے،بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ کچھ معاملات قومی تنازعات اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں، "آبی وسائل کے معاملے پر ممالک کو تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر تعاون کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ انسانی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔”

    بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پروفیسر احسن اقبال نے بھارت کے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

  • ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے،احسن اقبال

    ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے،احسن اقبال

    وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں کم ترین ٹیکس ادا کرنے والی قوموں میں شمار ہوتے ہیں۔

    کراچی میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے، نجی شعبہ جتنا مضبوط ہوگا اتنی تیزی سے معاشی اہداف حاصل کریں گے، ہم کم ترین ٹیکس ادا کرنے والی قوموں میں شمار ہوتے ہیں،د نیا میں 16 اور 18 فیصد ٹیکس کی شرح والی قومیں ترقی کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے، قرضوں کی ادائیگی کے بعد 2ہزار8سو ارب روپے بچتے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کے بعد ڈھائی ہزار ارب روپے دفاع پر خرچ ہوجاتے ہیں،پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت ملک معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے۔

  • پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر سپارکو کی تمام ٹیم ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں،سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے، آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا اور 2035 تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔

    واضح،رہےکہ،پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا گیا اس اہم موقع پر پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنس دان بھی چین میں موجود تھے، جس کے بعد مجموعی طور پر 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ابھی تک خلا میں بھیجے جاچکے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

    ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مزید مضبوط کریگا، نیا سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، زراعت، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی، سیلاب، زلزلے اوردیگرقدرتی آفات کی نگرانی میں کلیدی کردارادا کرے گا،نیا سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی وسائل کے تحفظ، اور پیشگی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ لانچنگ ادارے کے “ویژن 2047” اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔

    سپارکو کی جانب سے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور کراچی میں ہیڈکوارٹر سے لانچنگ کی براہِ راست نگرانی کی گئی، ملکی وغیرملکی ماہرین نے اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سائنسی و تکنیکی قدم قرار دیا ہے۔

    سابق کینیڈین وزیراعظم اور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

  • معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،احسن اقبال

    معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو لوگوں کا خیال تھا 4 سے 6 ہفتے کی بات ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں حکومت نے سیاسی سرمایہ گنوایا مگر معیشت کو بحال کیا۔

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت میں پاکستان اندرونی طور پر دیوالیہ ہوگیا تھا، تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی دور مین صرف چور چور کے نعرے لگائے گئے پی ٹی آئی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی،پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا، ہم آج بھی پی ٹی آئی دور کی بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بھارتی زبان بول رہے ہیں، ان کی پراکسی بن رہےہیں، یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط جاری کرنے سے انکار کیا تھا، ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ سانحہ ہوا تھا،معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، پوری قوم ہماری معاشی کارکردگی دیکھ رہی ہے، ہم نے سیاست کے بجائے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا، ہم نے سارا سال ڈیولپمنٹ بجٹ کی فنڈنگ کی۔

  • قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، احسن اقبال

    قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا، 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بندکیے ہیں۔

    سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ہوا،جس میں وفاقی وزیر خالد مقبو ل، مختلف وفاقی سیکریٹریز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، صوبائی حکومتوں کے نمائندے، قومی و صوبائی اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز نے شرکا کو آئندہ سالانہ ترقیاتی منصوبہ، معاشی روڈ میپ اور ترجیحی اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے معاشی چیلنجز کے باعث قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ترقیاتی فنڈز میں وسعت وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عوام صحت، تعلیم، پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر میں بہتری کی توقع منتخب حکومتوں سے رکھتے ہیں۔

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر تنقید

    انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی بجٹ کا نصف سے زائد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے اور موجودہ وسائل میں ترقیاتی بجٹ کو مینج کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے رواں مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں تمام وزارتوں کے منصوبے شامل کرنا ممکن نہیں تھا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی شرح نمو، عوامی مسائل کے حل اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے چیلنج کی صورت میں سامنے آئی ہے ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ کے لیے قومی سطح پر مربوط مہم کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹیکس ریونیو کی شرح کم ترین ہے۔

    برطانوی یوٹیوبر کو کھوئے ہوئے ائیرپوڈز پاکستان میں مل گئے

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ 118 سے زائد کم ترجیحی یا غیر فعال منصوبے بند کیے جا چکے ہیں جب کہ محدود فنڈز میں صرف اہم قومی منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے پی ایس ڈی پی میں غیر ملکی فنڈنگ والے منصوبے بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، دیا میر بھاشا ڈیم، سکھر حیدرآباد موٹر وے، چمن روڈ، قراقرم ہائی وے (فیز ٹو) جیسے بڑے منصوبے قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت تمام صوبوں میں ورکشاپس کا انعقاد کر کے قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ وقت کے ساتھ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، نہ کہ اسے مزید محدود کرنا، 2018 میں نئے منصوبے شروع کرنے کے بارے میں سوچتے تھے ،آج جاری منصوبوں کو محدود کرنے کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے پڑے، قومی ترقی میں سب کو اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی، اگر کوئی منصوبہ شامل نہ ہو سکا تو پیشگی معذرت۔

    عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلئے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

  • حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو،احسن اقبال

    حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو،احسن اقبال

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا –

    وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے انجنیئرز کی سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی احسن اقبال نے انجنیئرز کے لئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہاکہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی پالسیوں کی وجہ سے تنہا رہی گئی ہے، آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جارہا تھا، اس پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں تھا۔

    وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو، دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے، تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھا ئےبھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منضوبے کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

  • دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ میں صعنت کاروں سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ شہر اقبال خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مہارت رکھتا ہے، ذہن میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے پاکستان وہ کیوں نہیں بن سکا جو بننا چاہئے تھا ، 1960 پاکستان کی مجموعی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی، آج دیگر ممالک ہم سے بہت بہتر ایکسپورٹ میں زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا دوسرا چیلینج یہ ہے دنیا چوتھی اور پانچویں جنریشن میں جا رہی ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گےہم نے ہر چیز کو سیاسی کر دیا ہے ہمار ی کوشش ہے کہ صاف پانی کے پلان پر عملدرآمد کریں، دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، جس ملک میں انسانی وسا ئل موجود ہیں وہاں ترقی ملے گی۔

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ چائنہ میں چودہ سال تک ہر فرد کی تعلیم لازمی ہے، ہماری شرح خواندگی 60فیصد ہے، ہر کامیاب ملک میں پچاس فیصد آبادی خواتین سپورٹ پر مشتمل ہے، ترقی پذیر ممالک میں شامل ہونے کے لئے 90 فیصد شرح خواندگی ہونی چاہیے، ہمارے ملک میں چالیس فیصد نئی نسل ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ سوشل پلان کے بغیر آپ عمارت کھڑی نہیں کر سکتے، صعنتکاروں کو اپنی ایکسپورٹ کو چھ بلین ڈالر تک پہنچانے کے سوشل۔اکنامک پلان تیار کرنا چاہئے، دنیا کا تجارتی سسٹم اب نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، 5 سالہ ایکسپورٹ پلان تیار کرے تاکہ واضح ہو سکے حکومت آپ کے لئے کیا کر سکتی ہے ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے، مارکیٹ میں نئی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں، ایک وقت میں ہر گھر میں قالین تیار کیا جاتا تھا، یہ انڈسٹری آج ختم ہوچکی ہے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اس انڈسٹری پر سرمایہ کاری نہیں کی، ہمیں آنے والے کل کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہیے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رہیں، ہم ایس ایم ای سیکٹرکے لئے منصوبہ لے کر آرہے ہیں، صنعتکاروں کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

    اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

    جدہ:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے،تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جدہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی پوری قوم کو حفاظت کرے گی، اب مزید کریش کی گنجائش نہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔

    لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر حکومت کی وضاحت

    انہوں نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کے ڈالر کمانے کی صلاحیت پہ ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان کی جانب موڑ دیا ہے،ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں،دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے،تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے،اڑان پاکستان ملک کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑے گا۔

    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب

    احسن اقبال نے ملک کی ترقی کے لئے قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کیا، پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں ،ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو خدا نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے،حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں، اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔

    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دیگر ممالک سے پیچھے رہنے کی وجہ سیاسی بے یقینی اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے،ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دینا حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شرو ع کیا ہے،ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے،ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں،پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔