Baaghi TV

Tag: احسن اقبال

  • ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

    ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں جبکہ بے پناہ مواقعے بھی فراہم کر رہی ہے جس سے ہمیں بھرپور استفادہ کرنا چاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فزکس اور عصری ضروریات پر 49ویں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں چیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ,ڈاکٹر علی رضا انور سمیت دنیا بھر کے سائنسدانوں اور طالب علموں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک کے لیے اس بین الاقوامی کانفرس نے سائنسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی روایت قائم کی ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو گزشتہ 49 سالوں سے اس بین الاقوامی کانفرس کی میزبانی پر مبارک باد بھی دی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوے ,وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کوانٹم ,کمپوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یونیورسٹیوں میں نیشنل سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جن سےطالب علم بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2018 سے لیکر اب تک وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ہدایت پر ملک بھر کی جامعات میں درجنوں نیشنل سنٹرز قائم کیے گیے تھے جن سے ہزاروں طالب علم بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    مزید براں, تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ عالمی سائببر سیکورٹی مارکیٹ کا 2026تک 345.4$ بلین تک پہنچنے کا امکان ہے۔حکومت نے پاکستان میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاونت کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں جبکہ حکومت سرکردہ تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے، کوانٹم ریسرچ اور اختراعی اقدامات میں مزید سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے. ان منصوبوں کا مقصد کوانٹم سائنس، کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی سائنسی مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے.

    کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بشمول کوانٹم ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ، اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز اور کوٹنگز پر تفصیلی سیشن منقعد کیے جائیں گے۔ کانفرنس 6 جولائی 2024 تک نتھیاگلی میں جاری رہے گی۔

    قومی اسمبلی: وزیرِ قانون کی سوات کے معاملے پر قرار داد کثرتِ رائے سے منظور

    سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

    سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

  • چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

    چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو کھری کھری سنا دیں

    قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب نے اظہار خیال کیا تھا جس میں انہوں نے چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو اداروں کی ناکامی قرار دیا تھا،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چینی رہنما پاکستان آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیاوہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کیلئے سکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے، سی پیک جوکہ ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔

    عمر ایوب کے خطاب کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ "قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب نے چینی باشندوں کیخلاف ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دیکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ چینی ورکرز کے خلاف تازہ ترین چھ واقعات میں سے پانچ واقعات پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران رونما ہوئے لہذا اپنے گریبان میں جھانکیں”۔
    • نومبر 2018 کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پہ حملہ
    • اپریل 2021 کو کوئٹہ میں چینی سفیر کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ
    • جولائی 2021 کو خیبر پختونواہ میں دہشت گردی کا واقعہ جس میں 9 ورکرز ہلاک ہوئے
    • اگست 2021 کو گوادر میں چینی ورکرز پہ حملہ
    • اپریل 2022 میں کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ

  • سی پیک استحکام ، اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،احسن اقبال

    سی پیک استحکام ، اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،احسن اقبال

    پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورت کے تیسرے اجلاس میں اہم خطاب کیا۔

    اس تقریب میں چین و پاکستان کے اعلیٰ حکام، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر عزت مآب مسٹر لیو جیانچاؤ اور پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ جناب محمد اسحاق ڈار شامل نے مشترکہ صدارت کی۔ اس موقع نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی، اقتصادی، تجارتی تعاون اورپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں دونوں ممالک کے مابین روابط کے استحکام اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    احسن اقبال نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور سی پیک کی ترقی میں چینی قیادت کی مضبوط حمایت پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس اجلاس کی منفرد نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا انعقاد اور پاکستان کی قومی قیادت سمیت سیاسی جماعتوں کی شرکت پاکستان-چین تعلقات اور سی پیک پر قومی اتفاق رائے کا آئینہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری اندرونی سیاست اور الگ الگ نظریات سے بالاتر اور تمام جماعتوں کی پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔احسن اقبال نے حالیہ کامیاب دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم کی میزبانی کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس دورے کے دوران دو طرفہ معاملات پر مضبوط اتفاق رائے پیدا ہوا، جس میں دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    سی پیک کے مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا 13واں اجلاس 24 مئی 2024 کو کامیابی سے منعقد ہوا۔ پاکستان اور چین نے سی پیک کو پانچ نئے راہداریوں کے تعارف کے ساتھ اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا: ترقی راہداری، زندگی کو بہتر بنانے والی راہداری، جدت راہداری، سبز راہداری، اور علاقائی رابطہ کاری راہداری۔ یہ نئی راہداریاں پاکستان کے 5E فریم ورک کے مطابق ہیں، جو برآمدی ترقی، ڈیجیٹل ترقی (ای-پاکستان)، ماحولیاتی استحکام، توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی، اور مساوات اور بااختیاریت کو ترجیح دیتی ہیں۔

    احسن اقبال نے عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران سی پیک کے تحت پاکستان-چین تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سی پیک استحکام، علاقائی روابط کے استحکام، اور اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے۔ سی پیک کے اہم ستون گوادر بندرگاہ کی ترقی کی اور اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوادر چین کو براہ راست بحیرہ عرب تک رسائی فراہم کرتی ہے اور پاکستان کے لئے اقتصادی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو علاقائی خوشحالی کے وسیع تر وژن حصہ ہے، جو پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا اہم مقصد صنعتی تعاون کے ذریعے پاکستان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے، چینی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا، اور خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی یونٹوں کی منتقلی فیز ٹو کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے جدت لانے کے اقدامات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تعاون بی ٹو بی روابط، صنعتی تعاون، سائنس اور ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور آف شور تیل اور گیس وسائل کی تلاش تک بھی بڑھے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی حکومت پاکستان میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لئے ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا سکے اور ان اقدامات کے بارے میں چینی سفارتخانے کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی تبدیلیوں کے باوجود، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ بہترین تعلقات کے استحکام کے لئے پرعزم رہتا ہے۔ گذشتہ سالوں میں سی پیک کے مختلف منصوبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، جو اس مستحکم عزم کی تصدیق کرتی ہے۔احسن اقبال نے حال ہی میں چینی راکٹ کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائٹ کے لانچ کی مثال دی، جو پاکستان چین دوستی کی بلندیوں کو ظاہر کرتی ہے۔احسن اقبال نے اپنے خطاب کے اختتام پر چینی قیادت کا سی پیک کی اعلیٰ ترقی کے لئے مسلسل حمایت اور غیر متزلزل عزم پر مخلصانہ شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ منفرد اجلاس پاکستان اور چین کے درمیان جاری تعاون میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، آج کا اجلاس مشترکہ وژن اور علاقائی خوشحالی اور ترقی کے لئے باہمی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے عمل کو اجاگر کرتا ہے۔

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • سی پیک پاکستان اور علاقے کے لیے تبدیلی کا منصوبہ ہے،احسن اقبال

    سی پیک پاکستان اور علاقے کے لیے تبدیلی کا منصوبہ ہے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی مشترکہ زیر صدارت 13ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس ہوا

    اجلاس کے آغاز میں مسٹر لی چونلِن، چینی وائس چیئرمین این ڈی آر سی کی جانب سے پاکستانی وزیر منصوبہ بندی کی سی پیک کے ساتھ گہری وابستگی اور اسے آگے بڑھانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے پر تحسین پیش کیا گیا، چینی وائس چیئرمین این ڈی آر سی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے اب تک منعقد ہونے والے 13 میں سے 10 جے سی سی اجلاسوں کی صدارت کی جو بہت اعزاز کی بات ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان، وزیر مواصلات، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ، اور وفاقی و صوبائی وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی،

    وائس چیئرمین این ڈی آر سی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کے لئے پر عزم ہے، تیرہویں جے سی سی میں چین کی اعلی قیادت نے آن لائن شرکت کی،

    اجلاس میں سی پیک طویل المدتی منصوبہ، توانائی، مواصلات، گوادر ورکنگ گروپ، صنعتی، سماجی و معاشی، بین الاقوامی تعاون اور رابطہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ورکنگ گروپس میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا،اجلاس میں بشام میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے چینی افراد کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور علاقے کے لیے تبدیلی کا منصوبہ ہے،سی پیک کے تحت توانائی کے 16 منصوبے مکمل کر چکے ہیں، بجلی منصوبوں میں پیداوار اور ترسیل کے منصوبے شامل ہیں،چینی قیادت کے وژن کو سراہتے ہیں،سی پیک کے ذریعے بجلی پیداوار کو درآمدی فیول سے مقامی فیول پر منتقل کیا، ،پاور سیکٹر میں 16 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں،مواصلات سیکٹر میں 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کے 8 منصوبے مکمل کر چکے ہیں،ریلوے کے 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کافی پیش رفت ہو چکی ہے،ایم ایل ون منصوبہ بڈنگ کے لیے تیار ہے ،کراچی سرکلر ریلوے پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے،سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جاری ہے،سی پیک کے تحت گوادر میں سماجی ترقی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں، سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں تعاون اور ترقی ہے ،خصوصی اقتصادی زونز میں چینی ٹیکنالوجی اور چینی کمپنیاں اپنی صنعتوں کو ان خصوصی زونز میں منتقل کریں گی،پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلق میں مزیداضافہ ہورہاہے

    چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    امریکی شہری نے ریکارڈ 232,000 ڈالر کا پرمٹ حاصل کر کے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

    چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

  • احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات

    احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ژانگ جیانگوا سے دیایوتیائی گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے،

    وفاقی وزیر کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سفیر خلیل ہاشمی اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرین کوریڈور جس کا اعلان نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کیا تھا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا اہم ستون ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کا وژن سی پیک منصوبے کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، “سی پیک فیز I کے تحت توانائی کے منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی بندش پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو لائن لاسز اور بجلی کی چوری کو کم کر کے سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے۔”

    دونوں اطراف نے توانائی کے انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے چینی فریقین کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں متعدد منصوبوں پر چینی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

    دونوں اطراف نے ملک میں بجلی کی پیداوار کے لیے انرجی مکس کو متنوع بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس تناظر میں، منصوبہ بندی کے وزیر نے آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے جلد نفاذ کے لیے چین سے مسلسل تعاون کا مطالبہ کیا۔ سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقین نے توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ میٹنگ (جے ڈبلیو جی) کا اگلا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات بیجنگ میں پروفیسر احسن اقبال کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس کے اگلے دور کی تیاری کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین کی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ تھی۔

    احسن اقبال کی پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی تین اعلیٰ چینی کمپنیوں سے ملاقات
    قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی تین اعلیٰ چینی کمپنیوں سے ملاقات کی۔ ان کمپنیوں میں پاور چائنا، ٹی بی ای اے لمیٹڈ، اور الیکٹرک پاور پلاننگ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ (ای پی پی ای آئی) شامل ہیں ۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی اس ملاقات میں احسن اقبال نے پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات سے میں چینی کمپنیوں کو آگاہ کیا اور انہیں تاکید کی کہ وہ تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں۔چینی کمپنیوں نے پاکستانی وفد کو پاور ٹرانسمیشن میں اپنی مہارت پر مبنی بریفننگ دی اور دوسرے ممالک میں اپنی مہارت کے عملی اطلاق کا اشتراک کیا۔ چینی ماہرین اگلے ہفتے بیجنگ کا دورہ کرنے والے پاکستانی پاور سیکٹر کے حکام سے ملاقات کریں گے۔چینی کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سوالات کی فہرست بھی شیئر کریں گی۔چینی ماہرین توانائی اور پیٹرولیم کے وفاقی وزراء سے آئندہ ہفتے بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔چینی کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر کو درپیش مسائل کا مطالعہ کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے بیجنگ میں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔احسن اقبال نے چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کو ایک یادگاری سکہ پیش کیا جو "سی پیک کی دہائی” کے موقع پر لانچ کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال دورہ چین، ‘آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کو مضبوط کرنے کی اپیل

    احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی بیجنگ پہنچ گئے

    بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے،پاکستان بھی بھیجنےکو تیار ہے، احسن اقبال

    سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،احسن اقبال

    پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

    بھارتی ارب پتی صنعتکار کی بیٹے سمیت طیارہ حادثے میں موت

  • احسن اقبال کی قیادت اعلیٰ سطحی وفد چین پہنچ گیا

    احسن اقبال کی قیادت اعلیٰ سطحی وفد چین پہنچ گیا

    وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی بیجنگ پہنچ گئے ہیں

    نئی حکومت کے آنے کے بعد اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔ وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے سی پیک فیز ٹو پہ بات چیت کریں گے۔ سی پیک کی تیرہویں جے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے اور وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین پہ بھی بات چیت ہو گی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصؤصی اقدامات احسن اقبال کی پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں توانائی و بجلی ، انفراسٹکچر، زراعت ، اور مواصلات کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ چینی قیادت اورحکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے اور سی پیک کےاگلےمرحلےمیں جانے کا خواہاں ہیں۔ حکومت سی پیک منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سی پیک تمام شعبوں میں تعان کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے دورے پر جمی ہیں۔

    چین کے سفیر سے ملاقات میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد پاکستان میں صنعت، توانائی، انفراسٹرکچر، سماجی شعبے اور زراعت کے شعبوں میں ہاہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے پر مثبت پیش رفت سے ٹرانسپورٹیشن اور مال برداری کے شعبوں میں جدت آئے گی جبکہ پاکستان زراعت کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ سبز انقلاب 2.0 کے لئے چین کے ساتھ تعاون سرمایہ کاری سے زراعت کے شعبے کو جدت سے روشناس کرایا جا سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ چین پاکستان میں الیکٹرک کاروں کی مینوفکچرنگ یونٹس کو صنعتی زون میں بنائے، پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے چین کی پیداواری لاگت کم ہوگی، چین کو انسانی وسائل کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو چینی ماہرین کی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے جنوبی ایشیائی گیمز 2025 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں جنوبی ایشیائی گیمز کا انعقاد کیاجا رہا ہے، ہمیں ابھی سے جنوبی ایشیائی کھیلوں کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، ہماری خواہش ہے کہ چین پاکستان میں ہمارے اتھلیٹس/ کھلاڑیوں کو اپنے چینی کوچز کے ذریعے ٹریننگ دے۔

    پاکستان میں مقیم چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مابین سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ مزید چین کے سفیر نے حکومت خصوصاً وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی کوششوں کو سراہا اور تمام تر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے پاکستان کوجنوبی ایشیائی گیمز کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

  • بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے،پاکستان بھی بھیجنےکو تیار ہے، احسن اقبال

    بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے،پاکستان بھی بھیجنےکو تیار ہے، احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے کیونکہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے

    وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت میں تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثرانداز نہیں ہوا،بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے، لڑائی کی بجائے بھارت اور پاکستان کو تعلیم کھیلوں صحت کے شعبے میں مقابلہ کرنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیاگیاہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی کھیلوں کی فروغ کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کیا، البتہ حکومت نے کھیلوں کو خصوصی ترجیحات میں شامل کیا ہے،2025 کو کھیلوں کا سال قرار دیاگیا ہے، اس دوران سیف گیمز پاکستان میں کروانے کی بھرپور کوشش کی جائےگی، بھر پور کوشش ہے کہ 2025 میں پاکستان میں سیف گیمز کا انعقاد ہو، 2025 کو کھیلوں کی بحالی کا سال بھی قرار دیاگیاہے، تمام صوبوں، کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کانفرنس کاانعقاد کیاجائےگا جس میں 2025 کا کھیلوں کے حوالے سے روڈ میپ بنایا جائے گا اور 2017 کی طرح رواں سال کے اختتام پر نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سے ملاقات میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات پر گفتگو کرنے ہوئے 900 کلومیٹر طویل مشترکہ زمینی اور سمندری سرحد کو دو طرفہ تجارت اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے موثر روڈ ریل ٹرانزٹ روٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ 2.5 بلین ڈالر کے تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستان ایران کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے ای سی او کے تحت 2009 میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس کو بحال کرنے کی بھی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    ملاقات میں پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایران کے پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندانہ رجحانات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

    ایرانی سفیر نے تجارت کے لیے چابہار، گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کی تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے چابہار بندرگاہ کو زاہدان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا، جس سے روس اور وسطی ایشیا کے ممالک سے ممکنہ طور پر رابطوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    بھائی نے بہن کا گلا دبایا،والد نے قاتل کوپانی پلایا،ویڈیو وائرل

    کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا گوادر پاور پلانٹ پر متعلعہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا گوادر پاور پلانٹ پر متعلعہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے گوادر پاور پلانٹ پر متعلعہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو گوادر پاور پلانٹ کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کیں ہیں جبکہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے بھرپور اقدامات کا اعادہ بھی کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے یہ ہدایات گوادر پاور پلانٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں وزارت کے متلعقہ حکام، منیجنگ ڈائریکٹر، پرائیویٹ پاور، انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)، چینی سفارتخانے کے کمرشل منسٹر کونسلر، مسٹر یانگ گوانگ یوان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ،ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

    واضح رہے کہ پی پی آئی بی گوادر میں 300 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے چائینزبھی شامل ہیں یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ‘ترجیحی فہرست’ میں ہے اور یہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    وفاقی وزیر نے نے متعلقہ حکام کو اس حوالے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ "گوادر میں بجلی کی فراہمی ضروری ہے اور اس میں کوئی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی،” انہوں نے گوادر کو ‘سی پیک کا گیٹ وے’ قرار دیتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کے فیز 2 پر عملدرآمد کو تیز کیا ہے جبکہ اسے پانچ نئے اقتصادی راہداریوں کے ساتھ مربوط کیا ہے۔

    امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

    انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کی ترقی گوادر شہر کو ایک سمندری تجارتی مرکز اور خطے کے لیے ایک نئی سمارٹ بندرگاہ میں تبدیل کرنے جا رہی ہے اس سے بلوچستان میں صنعت کاری بھی ہو گی۔

    واضح رہے کہ گوادر میں سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبے جن میں گوادر پاور پلانٹ، گوادر کے ماہی گیروں میں 2000 بوٹ انجنوں کی تقسیم، خضدار-پنجگور ٹرانسمیشن لائن (ناگ بسیمہ کے راستے) جو مارکران کو نیشنل گرڈ سے ملاتی ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ شامل ہیں چائنا پاک فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر میں چائنا پاک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ، گوادر فری زون اور دیگر شامل ہیں جو خطے میں اہم کردادر ادر ریں گے۔

    امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

    یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے دور میں اس وقت کی حکومت نے گوادر میں کئی منصوبے مکمل کیے، خاص طور پر پانی اور بجلی۔ اس کے علاوہ بجٹ 2023-24 میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کو دوگنا کر دیا گیا تھا-

  • پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    ملکی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ملک کو مستقل طور پر قرضوں اور امدادوں پر نہیں چلایا جا سکتا وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ماضی میں اسکو ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے جس سے ملک کا شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ اب الیکشن ہو چکے ہیں انہوں نے فروری 8 کے انتخابات کو تسلیم بھی کر لیا ہے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر منتخب ہو چکے ہیں لہذا اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا۔گفتگو کرتے ہوئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک سیاسی جماعت ہے جس نے آئی ایم آیف کے دفتر کے باہر مظاہرے کر کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جسکو وفاقی وزیر نے معاشی دہشتگردی قرار دیا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مستقل طور پر اب قرضوں اور امدادوں پر نیں چلایا جا سکتا ہمیں اب اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا جبکہ ملک میں ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت منصوبہ بندی نے 5 ایز فریم ورک مرتب کیا تھا جسمیں ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای_پاکستان اور انواریمنٹ شامل ہیں۔ 5ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام وزارتوں سے تجاویز بھی لی جا رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں value addition کے ساتھ ان شعبوں میں مزید efficency لائی جا سکے۔ کوریا ، جاپان جیسے ترقیاتی ممالک کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ترقی کی منازل طے کیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آگے پانچ سالوں میں ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 18 وی ترمیم کو رول بیک کرنے کا سوچ بھی نیں سکتے اس پھر تمام صوبے بڑے حساس ہیں جبکہ انکا یہ کہنا تھا کہ کھچہ چیزیں ایسی ہیں جن پر صوبوں کے ساتھ بیٹھ کر بات جیت کی جا سکتی ہیں جن بے نظیر انکم پروگرام اور دیگر امور شامل ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد وفاقی حکومت کے کل محاصل 7000 ارب ہیں۔ بجٹ میں لکھی جانے والی قرضوں کی ادائیگی 7300 ارب روپے ہیں جو کہ حقیقیتا 8000 ارب روپے ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے 1000 ارب روپے قرضہ لینا پڑے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت چلانے کے خرچے 700 ارب روپے ہیں۔ 800 ارب روپے پینشن کی ادائیگیوں میں خرچ ہوتے ہیں۔ 1800 ارب روپے پاکستان کا دفاع کا خرچ ہے۔ جبکہ ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے ہے۔ تقریبا 1200 ارب روپے صوبوں کو ٹرانسفر ہونے والی ادائیگیاں ہیں۔ کچھ سبسڈیز بھی حکومت ادا کرتی ہے جوکہ تقریبا1200 ارب روپے ہیں۔ یہ تمام ادائیگیاں قرضوں پر ہیں۔ کسی ملک کو بھی اس طرح نہیں چلایا جا سکتا جسکا ہر خرچ قرض پر ہو۔

    مزید برآں ،شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات اس وقت کی حکومت نے کیے تھے۔ جبکہ انکا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہونے چاہے اور اس حوالے سے دوست ممالک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہے جن میں قطر سرفہرست ہونا چاہے جو deal broker تھا۔

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟