Baaghi TV

Tag: احسن اقبال

  • بریت کے بعد احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج

    بریت کے بعد احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج

    احسن اقبال کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ سے بریت کے بعد احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا،احتساب عدالت نے احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے نکال دیا

    قبل ازیں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، اسلام آباد ہاٸی کورٹ کا تحریری حکم عدالت میں پیش کر دیا گیا،احتساب عدالت نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ریفرنس سے بری کردیا ،عدالت نے قانون کے مطابق ریفرنس میں احسن اقبال کو ریلیف دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزموں اوروکلا کو پیش ہونے کا حکم دیا،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اسلام آباد ہاٸی کورٹ نے احسن اقبال کو ریفرنس میں بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا

    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

    خیال رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ 2 ماہ سے زائد عرصے حراست میں رہے تھے اور پھر رواں سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق احسن اقبال اور دیگر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ‘غیر قانونی طور پر منصوبے کے دائرہ کار کو 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار سے 3 ارب روپے تک بڑھا دیا’، مزید یہ کہ منصوبے کا ابتدائی خیال 1999 میں احسن اقبال کی ہدایت پر ’بغیر کسی فزبلٹی اسٹڈی‘ کے پیش کیا گیا تھا۔

  • موجودہ حالات میں انتشار پیدا کرنیوالا پاکستان کا دشمن ہو گا،احسن اقبال

    موجودہ حالات میں انتشار پیدا کرنیوالا پاکستان کا دشمن ہو گا،احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ پوری دنیا میں معیشت کو نقصان کا سامنا ہے جب کہ ہمیں معیشت بہت نازک حالت میں ملی تھی لہٰذا ضروری ہے کہ آئندہ 10 ماہ معیشت کو درست کریں

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی نے معیشت کی ترقی کو پہیے لگادیئے۔ ہمیں داخلی اور خارجہ سطح کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔حالات اور ماحول کے مطابق خود کو جوڑنے والے ترقی پاتے ہیں۔موجودہ حالات میں انتشار پیدا کرنیوالا پاکستان کا بدخواہ ہو گا جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا کے ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہےپاکستان کو داخلی چیلنجز کا سامنا ہے ،جو غیرمعمولی ہے ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،پاکستان کوخارجہ سطح پر بھی چیلنج کا سامنا ہے،

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دورختم ہوا تو تمام انتظامی کیسز ختم ہوتے گئے، عمران خان نے جومہم چلائی اس کا مقابلہ ضروری ہے کہ عوام کو سچ بتائیں،عمران خان نے اپنا بیانیہ اس پر بات پر بنایا کہ صرف وہ ایماندار باقی سب چور ہیں.،پنجاب میں جو کوئی آئی جی چیف سیکریٹری کام کرنے کے لیے تیار نہیں خیبرپختونخو ا میں بھی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی تحلیل کی حمایت نہیں کرتے ہمیں معیشت نازک حالت میں ملی تھی،ڈیلی میل کے کیس میں بھی عمران خان کے بیانیے کو شکست ہوئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،احسن اقبال

    پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعمیری معاشرے کےلیے تعلیم ناگزیر ہے یونیورسٹیاں دورحاضر کو دیکھتے ہوئے نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں دنیامیں آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی تعلیم ضروری ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،کسی بھی ملک کی کامیابی اور ترقی کےلیے استحکام بہت ضروری ہے،تمام ترقی پذیر ممالک نے ایکسپورٹ کی وجہ سے ترقی کی شعبہ تعمیر بھی ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائیگی پی ٹی آئی ،پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی ،پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے،

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا، احسن اقبال

    پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا، احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے

    شکر گڑھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر قائم ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائیگی پی ٹی آئی ،پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ، پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی،پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے،آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے ،

    دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری مشن لاہور پر کام کریں گےحکمراں اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ جوڑ توڑ کے لیے اپنی صلاحیت دکھائیں گے

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • احسن اقبال کا نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

    احسن اقبال کا نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہارکیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ نارووال اسپورٹس سٹی کا پی سی ون 30 نومبر کو وزارت منصوبہ بندی میں جمع کرائیں۔

    آرمی چیف کا پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    وفاقی وزیر نے یہ ہدایات نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں آئی پی سی، پی ایس بی، نیسپاک اور پی تھری اے بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے منصوبے میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور آئی پی سی کے عہدیداروں کو منصوبے پر تیز عملدرآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سات ماہ گزر جانے کے باوجود اس منصوبے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جو وزارت آئی پی سی کے غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے جسے عوام کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

    عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف

    سپورٹس سٹی میں 14 سٹیڈیمز اور کھیلوں کے کورٹس ہیں جن میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، اسکواش، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، بیڈمنٹن کورٹ اور دیگر کھیلوں کے علاوہ سوئمنگ پول ہیں جن کا آغاز وفاقی وزیر نے کیا تھا تاہم 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اس منصوبے کو بند کر دیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی ایک قومی اثاثہ ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو یہ منصوبہ 23 مارچ 2023 کو فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

    بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

  • پاکستان کے20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کیلئے 5 سالہ منصوبے کا آغاز

    پاکستان کے20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کیلئے 5 سالہ منصوبے کا آغاز

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان کے20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے 5 سالہ (2022-27) منصوبے کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی :سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان بھر کے20 غریب ترین اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی اقدامات پر مشتمل 5 سالہ منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کو سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظوری کیلیے ایکنک کو بھیج دیا ہے۔

    اس منصوبے کے پہلے فیز کی تخمینہ لاگت 40 ارب روپے ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان پچاس، 50 فیصد لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی ڈی ڈبلیو پی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جہاں وفاقی حکومت غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، منتخب 20 اضلاع میں بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، خیبر پختونخوا سے 3 اور پنجاب سے 1 ضلع شامل ہے، ان میں بہت سے اضلاع حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ملک کے غریب ترین اضلاع میں بنیادی ڈھانچے اور انسانی سرمائے کی ترقی میں ہدفی سرمایہ کاری کے ذریعے جامع ترقی اور مساوی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

    اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انسانی سرمائے کی ترقی میں سرمایہ کاری، خاص طور پر نوجوان اور خواتین، اس منصوبے کے بنیادی ستونوں میں شامل ہیں۔پاکستان وژن 2025 اور پائیدار ترقی کے عالمی ایجنڈے 2030 کے ساتھ ہم آہنگ، اس منصوبے کا مقصد علاقائی عدم مساوات کو کم کرنے اور ملک میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

    یہ منصوبہ یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے جو وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت دیگر اقدامات میں ینگ انجینئرز کے لیے 2,000 انٹرنشپ، 250 منی اسپورٹس کمپلیکس انیشیٹو، پاکستان انوویشن فنڈ اور 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپس شامل ہیں۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈھول بجانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہے۔

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

  • احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام مارچ قرار دیدیا

    احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام مارچ قرار دیدیا

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام مارچ قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا وزیرداخلہ کوجواب

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا، لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے، لانگ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسترد شدہ فارن فنڈڈ فتنےسےمذاکرات نہیں، مذاق رات ہو رہے ہیں لانگ ڈرائیو سے لوگوں کے واپس جانے پر فتنہ پھر بھاگ گیا-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بندوقوں سے انقلاب لانے اور لاشیں گرانے کا گھناؤنا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، عوام سے اپیل ہےکہ اپن بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے بچائیں۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عوام انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ مذاکرات سیاستدانوں سے ہو سکتے ہیں، فارن فنڈڈ فتنے سے نہیں عمران خان لانگ مارچ کریں یا لانگ ڈرائیو، حکومت اپنا کام کرے گی اور یہ کیسا انقلاب ہے جس میں رات کو عمران خان گھر جا کے سو جاتے ہیں۔ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ نہیں اور حکومت کس کے ساتھ مذاکرات کرے؟-

    جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح اسمٰعیل

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور عمران خان کا مقصد تو انتخابات ہے ہی نہیں۔ سیاسی مخالفین کو گالی دینے والے کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے جبکہ عوام انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کریں گے۔ خدانخواستہ کوئی ایسا واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دیں، سیاست میں مذاکرات کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے لیکن مذاکرات سیاست دانوں کے ساتھ ہو سکتے ہیں فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ نہیں۔ گالی، دھمکی اور دھونس سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سڑکوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے اور کیا ملکی مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں؟ لاشیں بکھیرنے اور خونی مارچ کی بات کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

  • عمران نیازی“فتنہ مارچ” کر کے سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔احسن اقبال

    عمران نیازی“فتنہ مارچ” کر کے سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کے لانگ مارچ پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا ہے۔ وہ ارشد شریف کی ہلاکت پہ سیاست کر کے قومی اداروں پہ بھیانک ترین حملے کر رہا ہے۔ سی پیک کا گیارہواں JCC اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے اور عمران نیازی “فتنہ مارچ” کر کے پھر سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت رات گئے بھی سی پیک کو دوبارہ پٹڑی پہ چڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے اور عمران نیازی ملک میں انتشار پھیلانے کے منصوبوں کی پلاننگ کر رہا ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ چوری سے NRO لینے کی لانگ مارچ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ پہلا دن 28 اکتوبر : لاہور. لبرٹی سے شروع کر کے فیروز پور روڈ سے اچھرہ،مزنگ، داتا دربار سے ہوتے ہوئے آزادی چوک. اگلے دن سے جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کا سفر شروع ہو گا. پاکستان کی حقیقی آزادی کا وقت آ گیا ہے انشاءاللہ

    علاوہ ازیں فساد مارچ کے اعلان پرترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ نیازی سے بہتری کی طرف بڑھتی ہوئی معیشت ہضم نہیں ہو رہی ۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی ۔نیازی اینڈ کمپنی کا ایجنڈا پاکستان کوتباہ کرنےکے سوا کچھ نہیں۔نیازی صاحب شوق سے آئیں اپنی حدود میں رہیں ، ماضی کی طرح ملک کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے ۔نیازی لانگ مارچ ملک کی سیاست، معیشت اور امن وامان پر خود کش حملہ ہے۔قومی قیادت اور اتحادی حکومت نے پہلے بھی قوم کو اس فتنے سے بچایا ،آئندہ بھی بچائیں گے ۔نیازی جیسے ذہنی اور نفسیاتی مریض کے لئے عوام کیوں روڈوں پر آئیں گے۔عمران اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی ناؤ بچانے کیلئے ڈرامے کر رہا ہے۔

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل کیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے اپنے ہی بیانات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے

    عمران خان یوٹرن لینے کے حوالہ سے مشہور ہیں، اپنی ہی بات سے پھر جانا عمران خان کا شیوہ رہا ہے اور اسے یوٹرن کا نام دیا گیا ہے، جھوٹ پر جھوٹ بول کر اسے سچ تسلیم کروانے کا ہنر عمران خان ہی جانتے ہیں، اب عمران خان کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تو انکا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ اگر مجھے نااہل کیا جاتا ہے تو کر دیا جائے، ملک بچنا چاہئے، یہ بات عمران خان دو تین الگ الگ مقامات پر کرتے ہیں

    ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے، ساتھ ہی احسن اقبال لکھتے ہیں کہ کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ دیکھئیے اور خود سوچیں کہ کیا یہ لیڈر کہلانے کا حقدار ہے ؟

    اگر ان ویڈیوز کو سنیں تو عمران خان کہتے ہیں کہ جب کسی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے نا، کوئی تو غلطی کی ہوتی ہے۔ عمران خان ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ جو سربراہ ہو ملک کا وہ ایماندار ہو، اس پر کمپرومائیز نہیں کرنا چاہئے، بھلے میں بھی جاؤں ، نااہل ہو جاؤں لیکن پاکستان کی بہتری ہونی چاہئے،

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

     عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے

  • عدم برداشت ہمیں انتہاپسندی کی طرف لے جاتا ہے، احسن اقبال

    عدم برداشت ہمیں انتہاپسندی کی طرف لے جاتا ہے، احسن اقبال

    پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج داخلی طور پر متحد ہونا ہے ، معاشرے سے نفرت کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، احسن اقبال

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج داخلی طور پر متحد ہونا ہے، معاشرے اور ذہنوں سے نفرت کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، انتہاپسندی کی قیمت سب سے زیادہ پاکستان نے ادا کی۔

    معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 1947میں برصغیر کے مسلمانوں نے یہ الگ وطن حاصل کیا۔ آج بھارت میں ہونے والے مظالم قائداعظم کے نظریے کو درست ثابت کر رہے ہیں ۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج داخلی طور پر متحد ہونا ہے۔ معاشرے اور ذہنوں سے نفرت کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، دنیا میں سب سے زیادہ انتہاپسندی کی قیمت پاکستان نے ادا کی۔ نوجوانوں سے مخاطب ہونے کیلئے یہاں آیا ہوں، ہم پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں، اگر ہم ہندوستان میں رہتے تو ہمیں معاشی اور معاشی سہولیات نہ ملتیں۔ جب ہم نے خود ہندوستان میں خود کو غیر محفوظ سمجھا تو الگ رہاست کیلئے کوشش کی۔ اس ملک کی گورننس کو انکلوسیو گورننس بننا ہوگا جس کے لئے ہم نے تعصب اور نفرت کو بالائے طاق رکھنا ہے ۔کامیاب معاشرہ وہ ہوتا ہے جس میں مثبت سینیرجی پائی جاتی ہے۔ ہماری کرکٹ ٹیم میچ کھیلتی ہے کبھی لگتا ہے یہ 50 کھلاڑیوں جتنا کھیل رہی ہے۔ کبھی ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے یہ 11 نہیں ایک دو کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج اقتصاد یا معیشت نہیں،پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج "کیا ہم داخلی طور متحد ہے یا منتشر ہیں "ہے،

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں خود عدم برداشت کا شکار ہوا ہوں، مجھ پر ایک نوجوان نے گولی چلائی، وہ گولی ابھی تک میرے جسم میں ہے، وہ گولی مجھے یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت کو ختم کرنا لازمی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے انتہاپسندی کی سب سے زیادہ قیمت ادا کی۔ انتہاپسندی کی سب سے بنیادی وجہ انسان کی چیزوں کو پرکھنے کی صلاحیتوں کو کھودینا ہے۔ انسان کے دماغ میں اگر نفرت کے وائرس کو داخل کیا جائے تو انسان کچھ کرنے قابل نہیں رہتا،میک ڈونلڈ میں چند خواتین نے مجھ پر آوازیں کسیں۔ میں نے انہیں کہا آپ تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہے کوئی مسئلہ ہے تو بتا دے، وہ پھر معافی مانگنے میرے گھر آئی، تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود ان کے ذہن میں نفرت ڈال دی گئی تھی ان کو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا، ہمیں دوسروں کے نقطہ نظر کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، عدم برداشت ہمیں انتہاپسندی کی طرف لے جاتا ہے۔ ہم ایک دوسروں کو اختلاف کیساتھ برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر کسی کا سچ ان کے اپنے تجربے اور مشاہدے پر ہوتا ہے۔ ناول تفریح اور فارغ وقت کیلئے ٹھیک ہے اسے زندگی میں اپلائی نہیں کرنا چاہئے۔ جلسے میں ایک لیڈر نے میرے نام کیساتھ ڈاکو کیوں لگایا، میں سزائے موت کی سزا لے کر جیل میں کیوں رہا؟،یہ سوالات میں خود سے روز کرتا ہوں،اب ہر شہری براڈکاسٹر ہے ، ماس میڈیا سے اب ہم مائیکرو میڈیا پر چلے گئے ہیں،