Baaghi TV

Tag: اردن

  • ایران کا اردن میں امریکی ریڈار سسٹم اور ہیلی کاپٹر ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ

    ایران کا اردن میں امریکی ریڈار سسٹم اور ہیلی کاپٹر ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ

    ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد اہم عسکری آلات اور دفاعی نظام تباہ کر دیے ہیں-

    پاسدارانِ انقلاب نے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اردن میں موجود امریکی فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا حملے میں امریکی تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ریڈار، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، سی ریم ریڈار اور ایک ہیلی کاپٹر ہینگر کو تباہ کر دیا گیا یہ کارروائی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی گئی، تاہم بیان میں حملے کے وقت، مقام یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام یا اردن کی حکومت کی جانب سے فوری طور پر ایران کے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

  • اردن کا 10 ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    اردن کا 10 ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    اردن کی وزارت دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 10 میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا ہے-

    اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیامختلف ذرائع میں تعداد مختلف بتائی گئی ہے، جبکہ تازہ ترین رپورٹوں میں 10 ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    اردنی فوج کے مطابق فضائی دفاع نے ایرانی میزائلوں کو اردنی فضائی حدود یا اس کے قریب روک لیا۔ فضائیرروائی میں کوئی جانی نقصان یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا،میزائلوں کا ملبہ محفوظ طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے.

    ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خطے میں امریکی اہداف کے خلاف میزائل حملے کیے ہیں، جبکہ اردن کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی خود مختا ری اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے کسی بھی ایسے خطرے کو ناکام بناتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل ساتویں رات فضائی حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کے روز خلیجی ممالک میں امریکی اتحادی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنایا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ادھر اقوام متحدہ نے شہری تنصیبات پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی فوج نے مسلسل ساتویں رات ایران کے فوجی اور لاجسٹک اہداف پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اتحادی تنصیبات پر نئے میزائل اور ڈرون حملے کیے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے معاون مرکز کیمپ عریفجان اور علی السالم ایئر بیس پر واقع ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس اور امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر پر بھی حملے کیے گئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

    کویت کی وزارت بجلی، پانی اور قابلِ تجدید توانائی کے مطابق ایرانی حملے میں بجلی اور سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے (ڈی سیلینیشن) پلانٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ میزائل اور ڈرون خطرات کے باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

  • پاسداران انقلاب کا کویت ، اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

    پاسداران انقلاب کا کویت ، اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

    امریکی فوج نے آج رات پھر ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، ایرانی میڈیا کے مطابق سیریک، اہواز، چابہار، بندر عباس اور قیشم جزیرے میں دھماکے سنے گئے، جس کے جواب میں ایران نے اردن اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کئے۔

    امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے کمانڈ مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، میزائل، ڈرون صلاحیتوں اور ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، بندرِ عباس میں بھی اہداف نشانہ بنائے گئے، حملوں کا مقصد ہدف ایران کی ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خطرے کی فوجی صلاحیت ہے۔

    گورنر ہرمزگان کا کہنا ہے کہ قیشم میں امریکی حملے میں فش پاؤڈر بنانے والی فیکٹری کو نقصان پہنچا، تاہم فیکٹری خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا،حالیہ امریکی حملوں میں 7 ایرانی فوجی اور 30 عام ایرانی شہری شہید اور 260 سے زائد ایرانی زخمی ہو چکے۔

    ادھر ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کی الازرق ائیربیس میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایک مستقل ریڈار سائٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے کہا کہ یہ کارروائی ایران پر حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی، اس کے علاوہ کویت میں واقع علی السالم ائیربیس پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس نے (C-RAM) ابتدائی وارننگ ریڈار اور امریکی فوجیوں کے جمع ہونے کے مقام کو نشانہ بنایا، یہ حملہ آپریشن “نصر 2” کی آٹھویں لہر کے دوران کیا گیا،اس کے علاوہ پاسداران انقلاب نے جنوب مغربی شہر اندیمشک کے اوپر امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو تباہ کرنے کا دعو یٰ کیا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ ڈرون اس کی ایرو اسپیس فورس کے زیرِ استعمال نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا۔

  • صدر مملکت کا یوم آزادی پراردن کے شاہ کوتہنیتی پیغام

    صدر مملکت کا یوم آزادی پراردن کے شاہ کوتہنیتی پیغام

    25 مئی 2026 کو صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور اردنی عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

    اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں،دونوں ممالک علاقائی و عالمی امور پر قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں اور توقع ظاہر کی کہ یہ برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے، صدر نے نومبر 2025 میں شاہ عبداللہ دوم کے دورۂ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اردن کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    علاوہ ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم ملکی امور اور قانون سازی سے متعلق فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

    یوم عرفہ پر 33 سال بعد ایک نایاب فلکیاتی مظہر دیکھنے کو ملے گا

    ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے 21 مئی 2026 کو متعدد اہم قانونی بلز اور سرکاری سمریوں کی منظوری دی جن میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026 بھی شامل ہے، سینیٹر شیری رحمان کے پیش کردہ اس بل کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے صدر نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دی، جب کہ گورنر سندھ کی 21 مئی سے 3 جون 2026 تک بیرونِ ملک رخصت کی درخواست بھی منظور کی گئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

  • غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر  کو  سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر کو سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    اردن میں تعینات امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر کو ایک ممتاز سابق سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے جنوبی شہر کراک کے سابق میئر مرحوم عبداللہ الدیمور کے اہلِ خانہ اور ان کے قبیلے نے امریکی سفیر کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکااہل خانہ اور قبیلے الدمور نے امریکی کو روکنے کا فیصلہ غزہ سے اظہارِ یکجہتی اور اردنی قبائلی روایات کے تحت کیا۔

    سابق میئر کے اہلِ خانہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو جنازے میں شرکت سے روکنے کی ایک بڑی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں جس نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل، تباہی، بے گھری اور بھوک میں اضافہ کیا ہمارا یہ اقدام غزہ اور اس کے عوام سے یکجہتی، بے گناہ شہریوں کے بہتے خون کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس حقیقت کا جواب ہے جس نے نہ صرف عرب دنیا بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    الدمور قبیلے کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کی تعزیت کی پیشکش قبول نہیں کی گئی کیونکہ یہ فیصلہ ایک قومی اور اخلاقی مؤقف کی عکاسی کرتا ہےیہ فیصلہ اردن کی خودمختاری، آئینی اداروں اور قبائلی اقدار کے احترام پر مبنی ہے جسے سوگ کے اجتماعات کو سیاست اور سفارت کاری سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر نے اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اردن میں متعدد قبائلی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی ہے جن میں قبائلی کونسلوں کے اجلاس، جنازے، شادیاں، کھیلوں اور کمیونٹی تقریبات شامل ہیں ان سرگرمیوں نے اردن میں بعض حلقوں میں حیرت اور بحث کو جنم دیا ہے، جہاں سفیروں سے عموماً صرف سرکاری اور سفارتی سطح پر روابط کی توقع کی جاتی ہے اس واقعے پر تاحال نہ تو امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی  فوجی قیادت کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

    اردنی فوجی قیادت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • دہشتگردی کا  منصوبہ ، اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

    دہشتگردی کا منصوبہ ، اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

    دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ پکڑے جانے کے بعد اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ معزن عبداللہ نے آج اعلان کیا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔ اخوان المسلمیون پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ اردن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد گرفتار ہوئے تھے اور ان کے قبضہ سے خطرناک حملے کیلئے تیار کئے گئے میزائل بھی برآمد ہوئے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا.

    معزن عبداللہ نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پربھی ہوگا۔ اخوان المسلمین کی سوچ اور فکر کی ترویج ملکی دشمنی کے مترادف ہے، دہشت گردی پھیلانے کی سازش میں اخوان المسلمین کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیرحراست ہیں جنہوں نے جماعت الاخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

    ٌکراچی،ٹینکر کی وین کو ٹکر ، شیر خوار بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی

    پہلگام "ڈرامہ”،بھارتی بدمعاشی، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا کھلم کھلا اعلان جنگ،سیف اللہ قصوری

    پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانا نامناسب ہے، وزیر دفاع

    سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

  • اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

    اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

    عمان: اردن نےاپوزیشن جماعت جماعت الاخوان المسلمین اور اس سے وابستہ زیلی تنظیموں پر پابندی عائد کردی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ مازان فرایا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اخوان المسلمیون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگیاخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ مازان فرایا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اخوان المسلمون کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں،انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار 16 دہشت گردوں نے جماعت اخوان المسلمون سے وابستگی کا اعتراف کیا الاخوان المسلمون کی سرگرمیاں ملک دشمنی پر مبنی ہیں اور نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا۔

    چین میں 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف

    اخوان المسلمون کا قیام 1928 میں مصر میں ہوا جس کا بنیادی مقصد اسلامی خلافت کا قیام اور شریعت کا نفاذ ہے یہ تنظیم مصر سمیت کئی عرب ممالک میں دہشت گرد قرار دی جا چکی ہے تاہم اردن میں گزشتہ کئی دہائیوں سے قانونی حیثیت رکھتی تھی اخوان کی سیاسی شاخ، اسلامی ایکشن فرنٹ (IAF) نے اردن کے حالیہ انتخابات میں 138 میں سے 31 نشستیں جیت کر اہم کامیابی حاصل کی، اخوا ن المسلمون کو یہ کامیابی غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مؤثر آواز اُٹھانے اور فلسطینیوں کی حمایت پر حاصل ہوئی تھی۔

    پہلگام حملہ :سونیا گاندھی کے داماد کے بیان پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے

  • کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات طلاق کا باعث بن رہا ہے، مفتی احمد الحسنات

    کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات طلاق کا باعث بن رہا ہے، مفتی احمد الحسنات

    اردن کے مفتی اعظم احمد الحسنات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کے رجسٹرڈ ہونے والے کیسز میں زیادہ تر کا سبب شوہر اور اہلیہ میں کھانے پینے کا اختلاف ہے۔

    باغی ٹی وی: العربیہ اردو کے مطابق مفتی اعظم احمد الحسنات نے المملکہ ٹی وی کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ان کے پاس طلاق کے آنے والے کیسز میں کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات اور کافی کا ایک کپ جیسی وجوہات سامنے آئیں یہ اختلاف گھریلو ناچاقی اور لڑائیوں کا باعث بن رہا ہے،ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ اردن میں گزشتہ سال کے پہلے مہینوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے طلاق کے واقعات میں کمی آئی ہے، غزہ کے واقعات نے طلاق کی شرح پر مثبت اثر ڈالا، کیونکہ شوہروں نے جنگ زدہ غزہ کے مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل و غارت گری پر صبر کرتے ہوئے دیکھ کر صبرکرنا سیکھا ہے۔

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے …

  • فیفا ورلڈکپ : اردن  کی پاکستان کو 0-3 سے شکست

    فیفا ورلڈکپ : اردن کی پاکستان کو 0-3 سے شکست

    اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں فیفا کوالیفائر میں پاکستان اور اردن مدمقابل تھے،قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے جبکہ اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔

    دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹائن نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اردن کیخلاف میچ نہیں جیت سکے، تین چارماہ میں ٹیم کو تیار کرنا آسان نہیں، وقت کے ساتھ ساتھ گیم میں بہتری آ رہی ہے،کھیل کے پہلے پندرہ منٹ میں دوگول ہوجانا پریشان کن تھے، میچ کی شکست پر دکھ ہے، ہم نے مزید بہتر کرنا ہے، اگلے میچز میں بہتر پلاننگ کریں گے-