Baaghi TV

Tag: استحکام پاکستان پارٹی

  • پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

    صدر آئی پی پی علیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گےجان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا، عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے جیل میں خود اے کلاس ختم کی تھی، فیاض الحسن

    پی ٹی آئی حکومت نے جیل میں خود اے کلاس ختم کی تھی، فیاض الحسن

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں اے کلاس ڈیمانڈ غیر قانونی اور غیر منطقی ہے۔

    باغی ٹی وی :سابق وزیر اور سابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جیلوں میں اے کلاس ختم کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے جیل قوانین تبدیل کرکے خود اے کلاس ختم کی تھی پنجاب جیل رولز کے مطابق اب عام کلاس اور بی کلاس ہوتی ہے، بی کلاس میں ٹی وی، بیڈ، ٹیبل، کرسی اور اخبار کی سہولت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وکلا نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی، عمران خان نے وکلا سے میٹنگ میں کہا کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتاجیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پرپھیلائی گئی مختلف ویڈیوز جعلی ہیں۔

    وکیل قتل کیس، عمران خان کو 24 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    یاد رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

    قانون میں قیدی کو جو حق دیا گیا ہے وہ ضرور ملنا چاہیے،عدالت

  • جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

    جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

    پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا۔

    باغی ٹی وی: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے میاں عثمان رشید اور چوہدری سجاد مہیس سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر مراد راس ، نعمان لنگڑیال، رانا نذیر اور عون چودھری اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر استحکام پاکستان کیلئے کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ نکلئی برادران نے جہانگیر ترین اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے گھر گئے اور ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بھی جہانگیر ترین کے گھر جاکر ان بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

    سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف او ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی تھی۔ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور تکالیف کا ذکر بھی کیا-

    ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں سب نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،شہباز شریف

  • انتخابات میں سیاسی فیصلے؟ جہانگیر ترین نے اعلان کر دیا

    انتخابات میں سیاسی فیصلے؟ جہانگیر ترین نے اعلان کر دیا

    چیٸرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے ہماری ترجیح مستحکم پاکستان ہے، انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے

    جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لٸے ہی آٸی پی پی وجود میں آٸی ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں۔ ملک میں سیاسی استحکام کے لٸے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ آٸی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے۔ اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے۔ آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے۔ پارٹی سیاست کا محور و مرکز ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے۔ آٸی پی پی کا وجود پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑا ہے ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے ملکر استحکام پاکستان پارٹی بنائی جس کی ابھی تک الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن نہیں ہو سکی، میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی نشان عقاب لینے کی کوشش کی جائے گی،فردوس عاشق اعوان کو پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، عون چودھری پارٹی اور جہانگیر ترین کے ترجمان ہیں،

  • فیصلے کےاعلان کے بعد گھرجا کرپتہ چلتا تھا کہ عملیات سےکچھ اورفیصلہ کیا گیا،فردوس عاشق

    فیصلے کےاعلان کے بعد گھرجا کرپتہ چلتا تھا کہ عملیات سےکچھ اورفیصلہ کیا گیا،فردوس عاشق

    پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم آفس سے کسی بھی فیصلے کی فائنل منظوری کے بعد اس فیصلےکا اعلان بھی کیا جاتا لیکن گھر جا کر پتہ چلتا تھا کہ عملیات سے کچھ اور فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کی سابق اور استحکام پاکستان پارٹی کی موجودہ رہنما فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہ بھی ایک شاہکار ہےکہ نیوکلیئر پاور کو عملیات پر چلایا جاتا رہا انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر نیشنل پالیسی بنائی جاتی، اس پر کابینہ میں بحث ہوتی، اس پر تجزیہ کیا جاتا اور وہ فیصلہ کابینہ سے منظور بھی ہوجاتا تھا،پھر وزیر اعظم آفس سے فائنل منظوری کے بعد اس فیصلےکا اعلان بھی کیا جاتا لیکن گھر جا کر پتہ چلتا تھا کہ عملیات سے کچھ اور فیصلہ کیا گیا ہے تو صبح وہ فیصلہ واپس ہو جاتا فیصلہ واپس ہونے پر سب سے زیادہ مشکل کام میرا ہوتا تھا۔

    ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لےگئی ہیں،بشریٰ بی بی نے متعدد بار اُنہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر بشریٰ بی بی نے ان کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا، بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں کو بندکر دیں، بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئی ہیں۔

    خبرمیں بھی آپکا نام نہیں توآپ کیسے یہاں آ سکتے؟عدالت کا شیریں مزاری استفسار

  • ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم کا پیغام

    ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم کا پیغام

    عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما اور بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

    عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزاری ملک کے مختلف شہروں میں عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے.ایدھی ہومز میں رہنے والے بچوں کا کہنا کہ رنگ ونسل،عقیدے اور مذہب سے بالاتر، انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد جیسے ان کے سروں سے باپ کا سایہ ہی اٹھ گیا ہو

    عبدالستار ایدھی کی ایمبولینس سروس آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے جو فلاحی کاموں کے لئے استعمال ہوتی ہے، ایدھی نے ہمیشہ یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی،ایدھی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا

    ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے ایسی لگن اور سچائی سے کام کرتے ہیں کہ وہ اسکا مکمل استعارہ بن جاتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے دنیا کے باقی تمام کاموں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کر دی۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کی صحیح طور پر نمائندگی کرتے ہیں اور انسانیت کی خوبصورتی میں ہمارے اعتماد کو بحال کرتے ہیں۔ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔

    عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں،بلاول
    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی برسی پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ہیش کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں ایدھی صاحب نے ثابت کیا، خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں ایدھی صاحب نے ہمیں سکھایا کہ بہترین زندگی اپنے آپ کو ایک کاز کے لیے وقف کرنے کا نام ہے

    دوسروں کے بے لوث کام آنا ہمیشہ عبدالستار ایدھی سے سیکھا جائے گا ، عبدالعلیم خان
    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی پر ٹوئٹ کی اور کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کے مسیحا اور خدمت کی زندہ اور روشن مثال ہیں دکھی اور بے سہارا لوگوں کی بلا تفریق خدمت نے ایدھی کو مستقل تحریک بنادیا لازوال خدمات اورمسلسل جدوجہد سے ایدھی آج بھی دلوں میں زندہ ہیں ایدھی خود چلے گئے لیکن اُن کے ادارے سے انسانیت کی خدمت جاری ہے دوسروں کے بے لوث کام آنا ہمیشہ عبدالستار ایدھی سے سیکھا جائے گا ہم سب کو ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا چاہیے صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں ایدھی کی خدمات نا قابل فراموش ہیں عبدالستار ایدھی کو ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

  • ہمیشہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی سیاست ہوئی،فردوس عاشق اعوان

    ہمیشہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی سیاست ہوئی،فردوس عاشق اعوان

    سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے بھائی کی رحلت ہوئی ہے ہم سب ان کے لئے افسردہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے میری پہلی باضابطہ کانفرنس ہے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کے حوالے سے میڈیا میں بہت بحث چل رہی ہے، استحکام پاکستان پارٹی امید اور روشنی کی ایک کرن ہے، یہ پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کے روڑ میپ کا لائحہ عمل دینے جا رہی ہے، پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے، آئندہ ہفتے ہم باضابطہ طور پر رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کی نئی پارٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد ممبران اور ایک لمبا ضابطہ ہے، الحمدللہ ہم وہ مرحلہ مکمل کر چکے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور کا سب سے اہم پوائنٹ ملک کے اندر سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے، ایک ایسا نعرہ اور روڑ میپ دیں گے کہ ان مسائل کا حل نکلے، کوشش کی گئی کہ 150 سے زائد پارٹیز جنہوں نے اپنے منشور کے ساتھ دلفریب نعرے جوڑے ہوئے ہیں،ہماری جماعت اس سارے عمل سے ہٹ کر خوابوں کی تعبیر کی ریسیپی بھی ساتھ جمع کروائیں گے، اس وقت ہماری 65 فیصد نوجوان نسل ہے جس کو ہم نے لائبلٹی نہیں بننے دینا، نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ذہنوں کی منفی آبیاری کی گئی، نوجوانوں کے ذہنوں میں بارود بھر دیا گیا، بارود پاکستان کے ساتھ جڑنے کی بجائے نفرت انگیز بارود بن گیا،ہم نوجوانوں کے حقوق کی ضمانت دینے جا رہے ہیں، ان کے فرائض میں بھی ان کا سیاسی عمل میں ساتھ لیکر چلیں گے، مختلف پارٹیز کی جانب سے مختلف نعرے درج کروائے جاتے ہیں اس ملک میں ہمیشہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی سیاست ہوئی، آئی پی پی ملک کو ایک ساتھ لیکر چلنے پر کام کرے گی، ہم نوجوانوں کی کوالٹی ایجوکیشن پر کام کرنے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کے ساتھ جڑنا اور آئی ٹی کے ساتھ نوجوانوں کو آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی جائے،اس وقت سب سے بڑا چیلنج کوالٹی ایجوکیشن اور ہیلتھ ہے،

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

  • ملک میں تعمیری سیاست کریں گے، جہانگیر ترین

    ملک میں تعمیری سیاست کریں گے، جہانگیر ترین

    سرپرست اعلی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،استحکام پاکستان پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے بات چیت کی گئی،عامر کیانی اورعون چوہدری نے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں بارے جہانگیرترین کو اعتماد میں لیا ،پارٹی قیادت کی مشاورت میں استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا،پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ، ممبر سازی مہم اوردیگر امورپر بھی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی،

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی بھرپور سیاسی قوت سے آئندہ انتخابات کے میدان میں اترے گی استحکام پاکستان پارٹی عوام کی آواز بنے گی،استحکام پاکستان پارٹی کے منشور میں ملک میں درپیش چیلنجز کا حل تجویز کیاجائے گا ،استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیری سیاست کرے گی

    خیبر پختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت بھی متوقع ہے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے عید ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیئے، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اوردستاویز ات مکمل کر لی گئی ہیں، جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جائے گی، استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی بڑے پیمانے پرشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مرکزی قیادت ممبرسازی مہم کی خود نگرانی کرے گی،

    خیبر پختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت بھی متوقع ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنی ضمانت ضبط کروائے گا 

    واضح رہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے اور سیاست چھوڑنے والوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات کی تھی اور نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ، نو مئی کے واقعہ کے بعد عمران خان اکیلے رہ گئے اور تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پارٹی چھوڑنے لگے، عمران خان کے انتہائی قریبی بھی پارٹی چھوڑ چکے اور عمران خان کو خیر باد کہہ چکے،علیم خان اورجہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اورانہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل