Baaghi TV

Tag: استحکام پاکستان پارٹی

  • دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، نواز شریف سےاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کےبھی رابطے

    دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، نواز شریف سےاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کےبھی رابطے

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں، نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے بھی رابطے کئے ہیں-

    ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات کریں گے نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے بھی رابطے ہوئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں اور وہ دبئی میں مزید ایک ہفتہ قیام کریں گے، نواز شریف آج شیخ زاید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے-

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

    واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پزیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی،غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے-

    دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان …

  • تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس عاشق

    تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس عاشق

    سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے تاحیات نااہلی خاتمے کے بل کو پارلیمانی سیاست کی نئی زندگی قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کا بل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی تاحیات نااہلی قانون سے بالا سزا تھی، جسے ختم کر کے پارلیمنٹ نے اپنی حیثیت کو منوایا ہے، قانون میں سزا کا تصور بہتری کی ایک کوشش ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اس کا ہرگز مطلب کسی کا حق تلف کرنا نہیں ہے، تاحیات نااہلی کسی ممبر پارلیمنٹ کو ہمیشہ کےلیے اس کے حق نماٸندگی سے محروم کرنا ہے جہانگیر ترین کی سیاست کو انتقام کی بھینٹ چڑھا کر داغ دار کرنے کی کوشش کی گٸی، آئی پی پی سربراہ کی سیاست میں عملی طور پر واپسی غریب عوام کے لیے خوشخبری ہے۔

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

    واضح رہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئےہیں جس کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی سیاست میں راہیں ہموار ہو جائیں گی،قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا الیکشن ایکٹ کی ترمیم کے تحت نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا، الیکشن کمیشن الیکشن پروگرام میں ترمیم کرسکےگا اور اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکےگا۔

    خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

  • میں کیا خون سے لکھ کر دوں کہ افواج سے محبت کرتی ہوں،سائرہ بانو

    میں کیا خون سے لکھ کر دوں کہ افواج سے محبت کرتی ہوں،سائرہ بانو

    قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی سائرہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بات کی جائے تو روز ویلیٹ کا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے، پی ٹی آئی نے کہا اصلاحات لائیں گے لیکن نظر نہ آئی ، چار سو ارب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دئیے

    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اپنے کردار کو بتا ہی نہیں سکی ،ہم کیا بات کریں ہمیں کہا گیا ہے صبر کرو ،ہم ڈیڑھ لاکھ لے رہے ہیں اور تم پندرہ لاکھ لے کر صبر کا کہہ رہے ہو، میں پاکستان کی شہری ہوں مجھے کیوں بار بار وضاحت کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ، پچھلے پچیس دن سے مجھے ڈرا رہے ہیں ،اگر میں اپنا حق مانگنے کو بولتی ہوں تو کہتے ہیں پی ٹی آئی کیلئے بولتی ہیں ،میں ایک دوست سے مل کر آئی تو خوف تھا کہ کوئی دروازہ توڑ کر اندر آئے گا، میں کیا خون سے لکھ کر دوں کہ افواج سے محبت کرتی ہوں،استحکام پاکستان پارٹی بنائی گئی، کہا گیا یہ پارٹی ملک کو استحکام بخشے گی، یہاں تو کہا جاتا تھا کہ جہانگیر ترین اے ٹی ایم ہے، علیم خان بلڈر مافیا ہے، عون چودھری ڈرگ ڈیلر ہے، بتائیں تو سہی کیسے استحکام آئے گا ،

    ایک پیج ہوا میں اڑ چکا ہے،سائرہ بانو
    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 دن سے مجھے ڈرایا جا رہا ہے کہ بات مت کرو ،میں کیسے یقین دلاؤں کہ میں محب وطن ہوں، کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو لایا گیا تھا ،اگر ایسا ہے تو پھر انہیں لانے والوں کو سامنے لایا جائے، لوگوں کو اتنا نہ دبائیں۔ اس سپرنگ کو جتنا دبائیں گے یہ اتنے ہی زور سے واپس آئے گا، ایک پیج ہوا میں اڑ چکا ہے، عوام کے لئے کچھ کر لیں اور کچھ نہ کریں،فون پر بات کرنے سے بھی ڈرایا جا رہا، بات نہ کروں تو کیا کروں.

    باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

    سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

    ضلعی سطح پر مختص ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے قرارداد ایوان میں منظور

  • سات دن میں پارٹی کا نام بدلیں ورنہ قانونی کاروائی،جہانگیرترین کو لیگل نوٹس

    سات دن میں پارٹی کا نام بدلیں ورنہ قانونی کاروائی،جہانگیرترین کو لیگل نوٹس

    پارٹی کا نام چوری کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا،

    استحکام پاکستان تحریک نے حال ہی میں نئی بننے والی جہانگیر ترین کی پارٹی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ،لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے صدراحمد کلیم کی جانب سے بھجوایا گیا ہے، لیگل نوٹس پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کو بھجوایا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے،استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظرئیے سے مطابقت رکھنا ہوگا،

    واضح رہے کہ نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کیا گیا تھا جہانگیر ترین کے ہمراہ علیم خان، عامر کیانی،فردوس عاشق،تنویر الیاس و دیگر موجود تھے، جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب نہ کبھی 9 مئی ہونے دیں گے نہ کسی سیاسی مخالف کے گھروں پر حملے ہونے دیں گے ، سیاسی تقسیم ختم کریں گے، قوم میں امید پیدا کریں گے

    تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے اور سیاست چھوڑنے والوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات کی تھی اور نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ، نو مئی کے واقعہ کے بعد عمران خان اکیلے رہ گئے اور تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پارٹی چھوڑنے لگے، عمران خان کے انتہائی قریبی بھی پارٹی چھوڑ چکے اور عمران خان کو خیر باد کہہ چکے،علیم خان اورجہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور مران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اورانہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • شرعی طور پر بغیر ثبوت قتل کا الزام لگانا انتہائی بھیانک گناہ کبیرہ ہے،فیاض الحسن چوہان

    شرعی طور پر بغیر ثبوت قتل کا الزام لگانا انتہائی بھیانک گناہ کبیرہ ہے،فیاض الحسن چوہان

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جے آئی ٹی میں دیے گئے بیان پر ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین کی طرف سے ایک سال مسلسل آرمی چیف اور افسران کے خلاف الزامات لگائے گئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے اور جان لینے کے الزامات صبح شام فوج کے اعلی افسران ہر لگائے گئے۔ثبوت دینے کے وقت پی ٹی آئی چئیرمین نے ثبوت نہ ہونے کا دعوی کردیا۔ جے آئی ٹی میں کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا تھا کہ فوج اور ایجینسی کے اعلی حکام میری جان کے درپے ہیں سنی سنائی باتوں کی بنیاد ہر 24 کروڑ عوام کے ذہنوں میں اپنی  فوج کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی اسی الزام کی بنیاد پر ہر ہفتے پاکستان میں فساد فی الآرض برپا کیا جاتا رہا اسی الزام کی بنیاد پر لاکھوں نوجوانوں کو اپنی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف باغی بنایا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر بغیر ثبوت قتل کا الزام لگانا انتہائی بھیانک گناہ کبیرہ ہے عوام کا ذہن ،معیشت اور ریاست کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے بعد ثبوت دینے سے انکاری ہونا قابلِ مذمت ہے پی ٹی آئی چئیرمین کو ثبوت فراہم نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نفرت انتقام کی سیاست ختم کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بنے استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین کی طبیعت کی طرح نفیس پارٹی ہے ،جہانگیر ترین اپنے علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں ، ملک کیلئے ہم سب کے ساتھ ملنے کو تیار ہیں ، ملک کیلئے ہم زرداری ، فضل الرحمان ، ایم کیو ایم سے بھی ملیں گے ،

    واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد جہانگیر ترین نے انہیں پارٹی کا ترجمان بنا دیا، فیاض الحسن چوہان تحریک انصاف دور میں وزیر بھی رہے ہیں،

    واضح رہے کہ تین دن قبل نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کیا گیا تھا  جہانگیر ترین کے ہمراہ علیم خان، عامر کیانی،فردوس عاشق،تنویر الیاس و دیگر موجود تھے، جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب نہ کبھی 9 مئی ہونے دیں گے نہ کسی سیاسی مخالف کے گھروں پر حملے ہونے دیں گے ، سیاسی تقسیم ختم کریں گے، قوم میں امید پیدا کریں گے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے اور سیاست چھوڑنے والوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات کی تھی اور نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ، نو مئی کے واقعہ کے بعد عمران خان اکیلے رہ گئے اور تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پارٹی چھوڑنے لگے، عمران خان کے انتہائی قریبی بھی پارٹی چھوڑ چکے اور عمران خان کو خیر باد کہہ چکے،علیم خان اورجہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور مران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اورانہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • جہانگیر ترین کا استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان

    جہانگیر ترین کا استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان

    جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کردیا

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کیا، جہانگیر ترین کے ہمراہ علیم خان، عامر کیانی،فردوس عاشق،تنویر الیاس و دیگر موجود تھے، جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب نہ کبھی 9 مئی ہونے دیں گے نہ کسی سیاسی مخالف کے گھروں پر حملے ہونے دیں گے ، سیاسی تقسیم ختم کریں گے، قوم میں امید پیدا کریں گے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت عام عوام کی جماعت ہوگی ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور علامہ اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کیلیے جدوجہد بھی کریں گے ہمارا جمہوری نظام صرف اسی صورت مضبوط ہوسکتا ہے جب حکومت اوراپوزیشن آئینی کردار ادا کرے آنے والے دنوں میں ہمارے قافلے میں اور بھی ایسے لوگ شامل ہوں گے جن کا اپنے حلقے میں بہت زیادہ سیاسی اثر و رسوخ ہے ،ہم ہمیشہ سے سیاسی مخالفین پر حملوں کے مخالف تھے مگر پی ٹی آئی نے تو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا اگر اس ہجوم کو قابو نہ کیا گیا تو یہ گھروں میں گھس کر سب کو ہراساں کرے گا آنے والے دنوں میں آپ کے سامنے ایسے حقائق آجائیں گے جس سے آپ سب کو علم ہوگا کہ تحریک انصاف کے لیے ہم نے کتنا کام کیا ہم نے ہمیشہ کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے انتخابات میں فتح حاصل کرے اور ملک میں اتحاد کے لیے کام کرے مگر ایسا نہ ہوسکا اور لوگ بد دل ہوگئے ،9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو کل پھر سیاستدانوں کے گھروں تک پہنچیں گے، پاکستان میں اصلاحات لانا بنیادی حصول تھا،معاملات ویسے نہ چل سکے جیسے ہم چاہتے تھے،

    اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے سب کو اکٹھا کرنے میں بڑے پن کا مظاہرہ کیا،ہم نے پاکستان کو انتشار سے بچانا ہے، جہانگیر ترین کی سربراہی میں جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے،علی زیدی کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے 12 سال ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے گزارے، ہمیں خوشحال پاکستان کا خواب دکھایا گیا تھاجہانگیر ترین کی کوششوں سے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں موجودہ صور تحال پر تمام پاکستانی پریشان ہیں، 9 مئی واقعات کے بعد لوگ فکر مند تھے،

    جہانگیر ترین اپنی پارٹی استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف ہوں گے ،تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل ہیں، سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنیوالے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں

    پریس کانفرنس سے قبل پارٹی کے کورگروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اور علیم خان نے کی ،

    واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل
    نئی پارٹی کی پریس کانفرنس کے موقع پر حال ہی میں تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے والے فواد چودھری بھی شریک تھے، فوادچودھری کو آگے جگہ نہ ملی یا دی نہ گئی فواد چوھدری پیچھے بیٹھے رہے، فواد چودھری کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ پیچھے بیٹھے ہیں اور چہرے پر ہاتھ رکھ کر کیمرے سے چہرہ چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک‌ صارف نے فواد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ *شرمندگی یا کچھ اور؟*
    سابق رہنما تحریکِ انصاف فواد چودھری اسٹیج پر اپنی کرسی پر بیٹھنے کے بجائے سب سے پیچھے والی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی "استحکام پاکستان” کی بنیاد رکھ دی ہے۔

    ایک اور صارف نے فواد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی استحکام پاکستان کی پہلی تقریب میں مرکزی نمائندے ہی غیر مستحکم دکھائی دے رہے ہیں

    پریس کانفرنس کے اختتام پر جہانگیر ترین صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئے، صحافی کہتے رہے کہ سوال و جواب کے بغیر پریس کانفرنس نہیں ہوتی تا ہم جہانگیر ترین چلے گئے ، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کی لانچنگ کی پریس کانفرنس تھی، اگلی پریس کانفرنس میں سوال لیں گے، آج آپ سیاسی چسکوں میں پڑ جاتے، آج پارٹی کا منشور چلائیں،

  • استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

    استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

    جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈےکا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پارٹی پرچم تیار کر لیا، استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم 3 رنگوں پر مشتمل ہے، استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا سبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے،پرچم میں سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔

    دبئی :کاروبار کے نام پر درجنوں افراد کو دھوکہ، عرب نژاد یورپی شہری گرفتار

    استحکام پاکستان پارٹی کا منشور چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ اسحاق خاکوانی، عون چودھری، علیم خان و دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیرترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی جھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ