Baaghi TV

Tag: استعفیٰ

  • فرانسیسی صدر میکرون کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    فرانسیسی صدر میکرون کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کی دعوت دائیں بازو کی وطن پرست جماعت نے دی تھی۔

    ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں دائیں بازو کی وطن پرست جماعت کی دعوت پر ہزاروں لوگ پلائیس شاہی چوک میں جمع ہوئے، وہ فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ میکرون کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

    اس سے پہلے 3 ستمبر کو بھی وطن پرست جماعت نے میکرون کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور حالیہ مظاہرے ان کی میکرون مخالف تحریک کا حصہ ہیں۔ مظاہرین میکرون کے استعفی اور یورپی یونین سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    فرانس میں ہوئے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 40 فیصد فرانسیسی روس پر پابندیوں کے حامی ہیں، 27 فیصد کے مطابق وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہیں۔

    یورپ میں توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور فروری 2022ء سے روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ماسکو کے خلاف لگائی گئی پابندیوں سے یہ توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث کئی یورپی حکومتیں ہنگامی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

    فرانسیسی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے عوام کی قوت خرید کے تحفظ کے لئے دو خصوصی پیکج کی منظوری دی تھی جن کے مطابق سوشل سیکیورٹی، بجلی گیس کی قیمتوں میں استحکام، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ایندھن کی قیمت میں 30 سینٹ کی کمی جیسے اقدامات شامل ہیں لیکن توانائی کے بحران اور مہنگائی کے باعث فرانسیسی عوام مظاہرے کر رہے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

    سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

    وزیر محنت سندھ سعید غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

    سندھ کے وزیر محنت سعید غنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں سعید غنی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہوئے ہیں، کراچی میں الیکشن ہو رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سعید غنی نے استعفیٰ دیا، سعید غنی کا استعفیٰ بلاول زرداری کی منظور ی کے بعد منظور کیا جائے گا

    سعید غنی پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں انکے پاس وزارت اطلاعات بھی رہ چکی ہے، سعید غنی سینیٹر بھی رہ چکے ہیں، سعید غنی پیپلز پارٹی میں بھی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، سعید غنی کو الیکشن کے بعد دوبارہ وزیر بنایا جا سکتا ہے

    قبل ازیں‌ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ اور ڈرامہ بازی میں غضب کی مہارت رکھتے ہیں، میڈیکل بورڈ شہباز گل کو مکمل فٹ قرار دے رہا ہے نیازی بچاو مہم شور، غوغا اور چیخ وپکار سے جاری ہے، عمران نیازی کے ذہن میں خناس ہے کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہیں، عمران نیازی چاہتا ہے کہ اسے 2018 کی طرح چور دروازے سے اقتدار دلوایا جائے ،

    سعید غنی کے استعفی کے بعد وزیر سندھ شہلا رضا نے بھی وزارت سے استعفٰی دے دیا شہلا رضا نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا شہلا رضا بلدیاتی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوئیں

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • پوپ فرانسس نے عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دے دیا

    پوپ فرانسس نے عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دے دیا

    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عمر اور صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : کینیڈا سے واپسی پر 85 سالہ پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ توانائی محفوظ رکھناچاہتا ہوں تاکہ چرچ کی خدمت کر سکوں، عمرکی وجہ سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوچنا ہوگا پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب سفر ممکن نہیں رہا، پوپ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ پوپ فرانسس سے پہلے پوپ بینیڈکٹ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس حال ہی میں کینیڈا کے پانچ روزہ دورے پر مغربی صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں پہنچے تھے کیتھولک چرچ کے زیر انتظام رہائشی اسکولوں میں کئی دہائیوں کے دوران ہونے والی زیادتیوں سے بچ جانے والے مقامی لوگوں سے ذاتی طور پر معافی مانگی-

    کینیڈا میں چرچ سے متصل نام نہاد رہائشی اسکولوں میں گذشتہ برسوں کےدوران میں تعلیم حاصل کرنےوالےمقامی بچّوں کے ساتھ پادریوں کی بدسلوکی کے واقعات کی پریشان اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں اور مقامی لوگ ان غلط کاریوں پررومن کتھولک چرچ سے معافی کا مطالبہ کررہے تھے-

    1800 کی دہائی کے آخر سے 1990 کی دہائی تک، کینیڈا کی حکومت نے تقریباً 150,000 فرسٹ نیشنز، میٹیس اور انوئٹ بچوں کو چرچ کے زیر انتظام 139 رہائشی اسکولوں میں بھیجا، جہاں وہ اپنے خاندان، زبان اور ثقافت سے کٹ کر رہ گئے۔

    ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی طرف سے بہت سے لوگوں کو جسمانی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا خیال کیا جاتا ہے کہ ہزاروں بچے بیماری، غذائیت کی کمی یا غفلت کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں مئی 2021 سے، سابقہ ​​اسکولوں کے مقامات پر 1,300 سے زیادہ غیر نشان زدہ قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم بورس جانسن استعفی نہیں دیں گے:قریبی ساتھی کا دعویٰ

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن استعفی نہیں دیں گے:قریبی ساتھی کا دعویٰ

    لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن استعفی نہیں دیں گے:قریبی ساتھی کا دعویٰ ،اطلاعات ہیں کہ بورس جانسن نے ایک ساتھی کو بتایا کہ وہ بطور وزیر اعظم ‘استعفیٰ نہیں دینا چاہتے’ اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے استعفنے والے معاملے کو دبا دیں

    بورس جانسن کے قریبی ساتھی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے لارڈ کرڈاس آف شورڈچ جو کہ کنزرویٹو پارٹی کے سابق خزانچی ہیں جو انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کی مہم چلا رہے تھے کو بھی بتایا کہ وہ "کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے طور پر اگلے عام انتخابات لڑنا چاہتے ہیں”،

    لارڈ کرڈاس کی "بورس کو واپس لائیں” مہم کے متعلق بورس کا کہنا تھا کہ ان کی یہ مہم موثرثابت ہوئی ہے،بورس جانسن کے ساتھ نے کہا کہ جانسن نے اسے بتایا تھا کہ وہ "آپ کی مہم کی کامیابی کے لیے جڑیں پکڑ رہا ہے”۔اور صرف سات دنوں میں، پارٹی کے 10,000 سے زیادہ ارکان نے لارڈ کرڈاس کی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا، "وہ یقینی طور پر استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔ وہ جاری رکھنا چاہتا ہے اور اسے یقین ہے کہ وہ پارٹی اراکین کی حمایت سے یہ سب کچھ کرسکتےہیں

    لارڈ کرڈاس نے مزید کہا، "انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کل عام انتخابات ہوتے ہیں اور وہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ہوتے ہیں، تو وہ عام انتخابات جیت جائیں گے، اور میں نے ان سے اتفاق کیا۔”ان کا کہنا تھا کہ ٹوری ایم پیز کے خلاف پارٹی کی رکنیت میں نمایاں حمایت دکھائی دیتی ہے جنہوں نے اس مہینے کے شروع میں انہیں زبردستی نکال دیا تھا۔

    پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کے نام کنزرویٹو کمپین ہیڈ کوارٹر کے چیئرمین اینڈریو سٹیفنسن کو بھیجے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بورس جانسن سے جب پوچھا گیا کہ کیسے یہ ممکن ہے کہ اب پھر سے ایسا ماحول بن جائے کہ ہرکوئی یہ مطالبہ کرے کہ بورس جانسن کو نہیں جانا چاہیے تو بورس نے جواب دیا کہ میں ایسا ماحول پیدا کرسکتا ہوں

  • سری لنکا سیاسی بحران میں کمی آنےلگی:صدرگوٹابایا راجا پکسےبالآخر مستعفی ہوگئے

    سری لنکا سیاسی بحران میں کمی آنےلگی:صدرگوٹابایا راجا پکسےبالآخر مستعفی ہوگئے

    کولمبو:بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے بالآخر مستعفی ہوگئے۔ اس موقع پردارالحکومت میں جشن کا سماں ہے۔جس کے بعد گُمان کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ سیاسی بحران میں کمی آجائے جس کے بعد معاشی بحران میں بھی کمی آسکتی ہے

    سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے کے مستعفی ہونے کا سن کر دارالحکومت کولمبو میں لوگوں نے جشن مناتے ہوئے پٹاخے برسائے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے منگل کو ملک سے فرار ہونے کے بعد سنگاپور میں موجود ہیں، جہاں وہ مملکت کے عہدے سے باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئے ہیں۔

    صدر پکسے کے مستعفی ہونے کی خبر سن کر دارالحکومت کولمبو میں جشن کا سماں ہے۔ مقامی لوگوں نے جشن مناتے ہوئے پٹاخے بھی پھوڑے۔اس موقع پر پارلیمنٹ کے سپیکر نے بھی تصدیق کی کہ انہیں راجا پکسے کے استعفیٰ کا خط موصول ہوچکا ہے۔

    یاد رہے، صدر کا استعفیٰ ایک ایسے دن آیا ہے جب مظاہرین نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدارتی محل، صدارتی سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم کے دفتر سمیت سرکاری عمارتوں پر سے اپنا قبضہ ختم کر دیں گے۔

    دوسری جانب، سنگاپور کی حکومت کا کہنا ہےکہ کہ سری لنکا کے سابق صدر “نجی دورے” پر وہاں موجود ہیں اور انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دی ہے۔

    وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے سیکورٹی فورسز کو امن بحال کرنے کے لیے کہا ہے اور ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔مظاہرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پرامن طور پر صدارتی محل، صدارتی سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم کے دفتر سے فوری طور پر دستبردار ہو رہے ہیں تاہم، اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

     

     

    معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ سرکاری عمارات سے اپنا قبضہ ختم کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سیکڑوں مظاہرین نے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے کے محل پر قبضہ کرکے انہیں بدھ کو مالدیپ فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا جبکہ مظاہرین کا بہت بڑا ہجوم وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے دفتر بھی جمع ہوگیا۔

    وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ مظاہرین سرکاری عمارات کو خالی کریں۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایات جاری کیں کہ امن و امان کی بحالی کے لیے جو بھی ضروری اقدامات کیے جاسکتے ہیں وہ کریں۔

  • برطانوی وزیراعظم کا 17 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کے باوجود کام جاری رکھنے کاعہد

    برطانوی وزیراعظم کا 17 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کے باوجود کام جاری رکھنے کاعہد

    لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی حکومت سے 17 ارکان پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے کے باوجود بطور وزیر اعظم "جاری رکھنے” کا عہد کیا ہے۔

    بورس جانسن نےاپنے ساتھیون کو حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسی کوئی پریشانی کی بات نہیں جب تک سمجھتا ہوں کہ امورمملکت اچھے انداز سےچل رہے ہیں تو مستعفیی نہیں ہوں اور حکومت کرتے رہیں‌ گے ،

    بورس جانسن نے ایک موقع پر کہا ک "مشکل حالات میں وزیر اعظم کوجب ساتھیون کی طرف سے حوصلہ دیا جائے اورپھرا سکے ساتھ ساتھ زبردست مینڈیٹ دیا جاتا ہے تو اسے جاری رکھنا ہی بہتر ہے اور میں حکومت کا معاملات جو احسن انداز سے جاری رکھوں‌ گا

    برطانوی کابینہ کے دو سینیئر وزرا ساجد جاوید اور رشی سونک کے مستعفی ہونے کے بعد دیگر وزرا بھی بورس جانسن کی حکومت کے خلاف ہوگئے۔

    مستعفی وزرا کے استعفے وزیرِاعظم کی جانب سے ایم پی کرس پنچر کو ایک حکومتی عہدے پر لگانے پر معافی مانگنے کے چند منٹ بعد سامنے آئے۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اس وقت مشکل میں گھرے نظرآئے جب کل برطانوی وزیرصحت ساجد جاوید اور وزیرخزانہ رِشی سوناک نے گزشتہ روز وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ سے استعفیٰ دیا ۔جبکہ پاکستانی نژاد ساجدجاوید نے اپنا استعفی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے کہ میں وزیرصحت اور سماجی نگہداشت کی حیثیت سے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں’’۔

    انھوں نے کہا کہ ‘‘برطانیہ کے وزیرصحت کی حیثیت خدمات انجام دینا میرے لیے ایک بڑا اعزازرہا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں اب اپنے ضمیر کے ساتھ اس کردارکو جاری نہیں رکھ سکتا’’۔رشی سونک نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ’میں آپ کا وفادار رہا ہوں۔ میں نے آپ کی پارٹی کا سربراہ بننے میں حمایت کی اور دوسروں کو بھی اس طرف مائل کیا۔

    ٹوری وائس چیئر بیم افولامی نے ٹی وی پر لائیو استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انہیں وزیراعظم کو سپورٹ کرنا چاہیے برطانوی رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ بورس جانسن کو اپنے عہدے مستعفی ہو جانا چاہیے۔جبکہ سولیکٹر جنرل انگلیڈ اینڈ ویلز ایلکس چاک ، ثاقب بھٹی ، جوناتھن گولیز، سمیت مزید پالیمانی رکن نے بھی استعفیٰ دیا۔اس طرح مستعفی ہونے والے کل ممبرپارلیمان کی تعداد 17 تک جاپہنچی ہے

    ایک کے بعد ایک استعفیٰ سے برطانوی سیاست میں ہلچل ہے ۔ ان استعفوں سے وزیر اعظم بورس جانسن کا مستقبل مشکوک ہو گیا ہے۔ تاہم اب بھی بورس جانسن کے پاس سیکریٹری خارجہ، داخلہ، دفاع اور سیکریٹری کاروباری امور کی حمایت موجود ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ ان مضبوط وزارتوں کی بنیاد پر بورس جانسن نے مستعفی نہ ہونے اور حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

    ادھردوسری طرف بورس جانسن پر مسلسل بڑھتا سیاسی دباؤ لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئرسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں فوری انتخابات کو خوش آمدید کہیں گے اور یہ کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی بہت ضروری ہے۔

    لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ سر ایڈ ڈیوی بھی بورس جانسن کے خلاف کہتے ہیں کہ انہیں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی بے ہنگم حکومت نے ملک کو ناکام کر دیا ہے۔

    سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر اور ایس این پی رہنما نکولا سٹرجن نے بھی بورس جانسن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا نکولا سٹرجن نے الزام لگایا کہ بورس جانسن نے وزرا پر عوام سے جھوٹ بولنے کے لئے دباؤ ڈالا۔

  • گورنر گلگت بلتستان کا استعفی قبول کرلیا گیا

    گورنر گلگت بلتستان کا استعفی قبول کرلیا گیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ 

    صدر پاکستان کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں جو ان کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا گیا میں بتایا گیا ہے کہ: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال کا استعفی قبول کرنے کے بعد گلگت بلتستان کے اسپیکر سید امجد علی کی نئے گورنر کی تعیناتی تک بطور گورنر گلگت بلتستان نامزدگی بھی کردی ہے۔


     لہذا نئے گورنر کی تقرری تک اب امجد علی گورنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

  • حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی
    حنیف عباسی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی حنیف عباسی کا استعفیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی حنیف عباسی کا معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی منظور کر لیا ، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے محمد حنیف عباسی کے بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی پیش کیا گیا استعفی منظور کر لیا ہے

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کےخلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے،مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ بتائیں کس قانون کے تحت حنیف عباسی کواس عہدے پر تعینات کیا گیا، حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، شہباز شریف نے اپنی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، شہباز شریف نے حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    کولمبو: سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید مالی بحران کے بعد ملک گیر ہونے والے عوامی احتجاج، مظاہروں اور امن و امان کی شدید بگڑتی ہوئی صورت حال سے مجبور ہوکر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں شدید مالی اور سیاسی بحران پر سری لنکن وزیر اعظم اس پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہےکولمبو میں جھڑپوں کے بعد وزیر اعظم مہندرا راجا پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا توقع ہے صدر گوتبیا راجا پاکسے پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل مشترکہ کابینہ تشکیل دینے کے لیے مدعو کریں گے۔

    صدر گوتبیا راجا پاکسے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے چھوٹے بھائی ہیں اور اسی وجہ سے وہ ملک میں شدید مالی بحران اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضرورت کی بے پناہ قلت اور عوامی دباؤ کے باوجود اپنے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے رہے تھے۔

    سری لنکن میڈیا کے مطابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کا استعفیٰ اُس وقت سامنے آیا ہے جب صدر گوتبیا راجا پاکسے نے جمعے کے روز ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں حالات سے مجبور ہو کر وزیراعظم سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مستعفی ہونے کی درخواست کی تھی۔

    صدر گوتبیا راجا پاکسے نے اپنے بھائی اور وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کی سیٹ بچانے کے لیے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ملک میں کرفیو بھی نافذ کیا تھا اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا تھا تاہم مظاہرے تھم نہ سکے تھے۔

    بی بی سی کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب کولمبو میں راجاپاکسے کے حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد جزیرے کو کرفیو کے تحت رکھا گیا تھا ایک مقامی ہسپتال کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں تشدد میں کم از کم 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارت: قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی کمی کے خلاف گزشتہ ماہ سے احتجاج جاری ہے1948 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اس جزیرے کی قوم کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ حکومت نے ہنگامی مالی مدد کی درخواست کی ہے۔

    فوٹو بشکریہ: اے ایف پی

    76 سالہ مہندا راجا پاکسے نے اپنا استعفیٰ اپنے چھوٹے بھائی صدر گوتبیا راجا پاکسے کو بھیجا، اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی، لیکن اس اقدام سے حکومتی مخالفین کو مطمئن کرنے کا امکان بہت کم ہے جب کہ مؤخر الذکر اقتدار میں ہیں۔

    اپریل کے شروع میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے، مظاہرین صدر راجا پاکسے کے دفتر کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں قبل ازیں کولمبو میں وزیر اعظم اور صدر کے دفاتر کے باہر تشدد کے بعد پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم کے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعفے کا مقصد "ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کل جماعتی حکومت کی راہنمائی کے لیے راستہ صاف کرنا ہے۔

    اپوزیشن جماعتوں نے اب تک ایسا کرنے سے انکار کیا ہے اور صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ہتھیاروں کی دوڑ،اسلاموفوبیا اورنفرت انگیز تقاریرسےعالمی مسائل میں اضافہ ہوا،منیر…

  • گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہے-

    خط کے متن میں کہا گیا کہ مبینہ استعفیٰ ٹائپ کر کے وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا آئین آرٹیکل 130 (8) 1973 کے مطابق مواصلت کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہو-

    خط میں کہا گیا کہ استعفیٰ میں گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے اس وقت کے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہیں رکھا-

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ جاری

    پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔

    واضح رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا تاہم بعد ازاں سابق وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری محمد سرور کو عہدرے سے برطرف کر دیا تھا-

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو