Baaghi TV

Tag: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری

  • اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملے

    اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملے

    اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کی ایک اور بار خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں بمباری کی، جس میں شمالی غزہ کے ایک اسپتال کے قریب بھی حملہ کیا گیا۔یہ تازہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد بھی حملوں کا سلسلہ رک نہیں سکا، اور معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج کو غزہ میں فوری فضائی اور زمینی حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد فوج کو بھرپور حملوں کی ہدایت دی۔یہ اجلاس اسرائیلی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امن چاہتا ہے لیکن سلامتی کے خطرات کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔

    نیتن یاہو کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فوری حملوں کا حکم<

  • غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 104 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 104 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں صرف آج کے روز کم از کم 104 فلسطینی شہری شہید ہو گئے، جن میں 37 افراد وہ تھے جو رفح میں امدادی مراکز سے خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے مختلف ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی صبح سے لے کر اب تک صہیونی افواج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 104 ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شہداء میں متعدد افراد رفح کے امدادی مراکز کے باہر خوراک کی تلاش میں موجود تھے۔

    ادھر غزہ شہر کے جنوبی علاقے زیتون میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں کے نتیجے میں بھی تین شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ الاہلی ہسپتال کے ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 13 جولائی 2024 تک غزہ میں امداد کے حصول کے دوران کم از کم 875 فلسطینیوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا جا چکا ہے، جن میں اکثریت غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے نجی مراکز پر حملوں کے دوران شہید ہوئی۔

    غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کم از کم 58 ہزار 765 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 40 ہزار 485 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز امدادی سامان کے متلاشی شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں، جس سے انسانی بحران میں مزید شدت آ گئی ہے۔

    ٹھٹھہ: میرپور ساکرو میں بااثر افراد کی زمین پر قبضے کی کوشش، بیوہ خاتون انصاف کے لیے عوامی پریس کلب پہنچ گئی