Baaghi TV

Tag: اسرائیلی فوج

  • غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، امداد کے منتظر 74 فلسطینی شہید، 200 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، امداد کے منتظر 74 فلسطینی شہید، 200 زخمی

    غزہ کی پٹی میں شدید بھوک کے شکار فلسطینیوں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب اسرائیلی ٹینکوں نے امدادی ٹرکوں سے خوراک لینے کے لیے جمع ہجوم پر گولہ باری کر دی۔ اس دلخراش واقعے میں شہادتوں کی تعداد 74 ہو گئی جبکہ 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ اور قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مرکزی سڑک پر درجنوں لاشیں بکھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں فائرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق ہزاروں فلسطینی خان یونس کی مرکزی مشرقی سڑک پر امدادی ٹرکوں کے انتظار میں جمع تھے، جب اچانک اسرائیلی ٹینکوں نے کم از کم دو گولے فائر کر دیے۔ایک زخمی عینی شاہد علاء نے رائٹرز کو نصیر اسپتال میں بتایا کہ "ہمیں ایک جگہ پر جمع کیا گیا اور پھر اچانک ٹینکوں سے گولے برسنے لگے۔ کوئی ہم پر رحم نہیں کر رہا، لوگ اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے آئے تھے، اور ان کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔”

    طبی ذرائع کے مطابق شہداء کی تعداد کم از کم 74 ہے، جبکہ 200 زخمیوں میں سے 20 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو سول گاڑیوں، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ماہرین صحت نے اسے انسانی المیوں میں سے ایک قرار دیا ہے، جہاں بھوک کے مارے افراد اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر خوراک کے لیے آگے بڑھے۔

    نائجیریا میں مسلح افراد کا خوفناک حملہ، بینو ریاست کے گاؤں میں 100 افراد ہلاک

    کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، بعض علاقوں میں ہلکی بارش

    ایران اسرائیل تنازع: پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ

    ایسے سرپرائز دیں گے جو لبنان پیجر سازش کو معمولی بنا دیں گے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

  • خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

    خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

    غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج پھر غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطیوں پر حملے کیے،فلسطین کے علاقے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں امداد کے انتظار میں کھڑے کم از کم 45 بے گناہ فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنا کر شہید کر دیا اس سانحے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    واقعہ الطاحلیہ چوک پر پیش آیا جہاں شہری امدادی سامان کے منتظر تھےغزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق "ناصر میڈیکل کمپلیکس کی ایمرجنسی، آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر زخمیوں اور لاشوں سے بھر چکے ہیں،یہ حملہ ان مقامات پر ہوا جو Gaza Humanitarian Foundation کے زیر انتظام ہیں ایک امدادی تنظیم جو امریکا اور اسرائیل کی پشت پناہی میں کام کر رہی ہےک ناقدین ان مقامات کو "انسانی ذبح خانے” قرار دے چکے ہیں، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے جنگی طریقے اور ہتھیار فلسطینیوں پر ناقابل بیان اور وحشیانہ ظلم کر رہے ہیں۔”

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے اور ایسے میں ہر روز ہزاروں شہری خوراک تقسیمی مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں۔

    ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم، پانچ کروڑ سے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں ہوگی

  • اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں واقع ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے، جس میں ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشہد ایئرپورٹ اسرائیل سے تقریباً 2,300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور یہ حملہ اب تک کی کارروائیوں میں سب سے طویل فاصلے پر کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فضائیہ کی تاریخ کا سب سے دور دراز فضائی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
    اس سے قبل 1985 میں اسرائیلی فضائیہ نے تیونس میں فلسطینی تنظیم "پی ایل او” کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا، جو اسرائیل سے 2 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع تھا۔

    اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

  • اسرائیلی فوج نے ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر حملے کی  ویڈیو جاری کر دی

    اسرائیلی فوج نے ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے تہران میں ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر رات کے وقت کیے گئے حملے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج نے بتایا تھا کہ رات کے وقت تہران میں تقریباً 80 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایندھن کے ذخائر، ایرانی وزارتبھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی دفاع کا ہیڈکوارٹر، ایس پی این ڈی ایٹمی منصوبے کا ہیڈکوارٹر، اور ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیگر اہداف شامل تھے۔

    آئی ڈی ایف کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 50 جنگی طیاروں نے حصہ لیا تھا، ایران کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔

    https://x.com/manniefabian/status/1934198407448465413

    پاسدارانِ انقلاب نے شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

  • اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا

    اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا

    بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا ہے، جس پر بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ جاری کی جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔ اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا گیابھارتیوں کی جانب سے واویلا شروع ہوا تو اسرائیل نے محض 90 منٹ بعد معذرت کرلی۔

    https://x.com/IDF/status/1933506910155571331

    اسرائیلی فوج کی جانب سے ”انڈین رائٹ ونگ کمیونٹی“ نامی ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ محض علاقائی خاکہ ہے، اگر کسی کو اس سے دکھ پہنچا ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

    بھارت، اسرائیل سے اربوں ڈالرز کا اسلحہ خریدنے والا بڑا ملک ہے اور دونوں ممالک تجارتی شراکت داری میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، مگر اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے ایسا نقشہ جاری ہونا دہلی کے لیے شدید سبکی کا باعث بن گیا۔

    اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دنیا میں بھارت کو ”علاقائی طاقت“ سمجھنے والے ممالک بھی اس کی زمینی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں جموں و کشمیر اور لداخ تاریخی طور پر پاکستان اور چین کا حصہ ہیں جن پر بھارت نے محض قبضہ کر رکھا ہے، اور عالمی سطح پر ایسے نقشے اس سچائی کی گونج ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اسرائیل کی یہ غیر ارادی ”غلطی“ دراصل نئی دہلی کو یہ پیغام بھی ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں مفادات وقتی ہوتے ہیں، اور ”دوستی“ صرف ہتھیاروں کی خریدو فروخت تک محدود ہے بھارت جتنا مرضی اپنے جھوٹے بیانیے کو پھیلائے، دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ وقتاً فوقتاً بےنقاب ہوتا رہے گا۔

  • اسرائیلی حملے سے  قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ایرانی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقاما ت پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔

    موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا،اسرائیلی فوج کی جانب موساد کی خفیہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔

    https://x.com/Looze_freedom/status/1933464214095708658

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر ہونے والا اسرائیلی حملہ اسرائیلی فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس قائم کی جسے اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل فعال کیا گیا اس بیس سے اڑنے والے ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ایرانی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    https://x.com/RehanTariq59279/status/1933460595220643876

    موساد کے اس خفیہ آپریشن کے لیے ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا، ان ہتھیاروں کے ذریعے موساد ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کردیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہےموساد کے ایجنٹس نے وسطی ایران میں اینٹی ائیرکرافٹ تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی ایک طویل عرصے سے کی جارہی تھی اور اس کے لیے اسرائیلی کمانڈوز اور ہتھیاروں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔

    https://x.com/daopz/status/1933486590883402025

  • اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

    اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

    اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر نمازیوں کو نکال دیا۔

    فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی سرپرستی میں اسرائیلی فوج نے جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے مسجد پر دھاوا بول دیا،حملے کے بعد تمام نمازیوں کو زبردستی باہر نکال کر مسجد اقصٰی کے داخلی راستے بند کرکے فلسطینیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔

    بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے دورے کے دوران بن گویر کے ہمراہ اسرائیلی پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی تھے، جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دوران مسجد کے ارد گرد تقریباً سو سکیورٹی اہل کار تعینات کئے گئے تھے۔

    ایران جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہوں گے،ٹرمپ کی دھمکی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت کے نام سامنے آ گئے

  • فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے مکمل قبضہ جما لیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امدادی مشن پر روانہ ہونے والے جہاز پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبر گ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں، اسرائیلی کارروائی کے دوران تمام افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

    فریڈم فلوٹیلا 6 جون کو اطالوی بندرگاہ سسلی سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک امدادی سامان پہنچانا تھا روانگی کے وقت جہاز سے لائیو نشریات کی جا رہی تھیں، جو فوجی کارروائی کے دوران اچانک بند ہو گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا،دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نےبھی فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کو اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر اس اقدام کی شدید مذمت متوقع ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر  بمباری ، 40 فلسطینی  شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے امداد لیتے افراد پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے، باپ اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا-

    حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا، نصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور ننھی بیٹیوں کو دلاسہ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، جن کا مستقبل اب یتمی اور بھوک کے سائے میں ہے۔

    بھارت کی جنگجو جارحیت کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے،پارلیمانی وفد کی بریفنگ

    فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امداد لینے والے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈرون حملہ کیا گیا، جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور امدادی ایجنسیوں نے بھی بھوکے پیا سےفلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی،اس کے علاوہ امداد کی تقسیم کے لیےعالمی ادارہ خوراک نےغزہ تک رسائی مانگ لی۔

    برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، امداد کی فوری اور مکمل رسائی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک صحافی اور خاتون ڈاکٹر کے نو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

    غزہ کی سرکاری حکومت میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج اب تک ساحلی پٹی کے 77 فیصد جغرافیائی رقبے پر قبضہ کر چکی ہے، جسے وہ زمینی دراندازی، جبری انخلاء اور شدید بمباری کے ذریعے وسّعت دے رہی ہے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ صرف پچھلے دو ماہ کے دوران 950 شیر خوار بچے براہِ راست حملوں یا اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی بھوک اور طبی قلت سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    تازہ ترین واقعے میں خوراک کی عدم دستیابی کے سبب ایک اور بچے نے جان دے دی، جبکہ بے یار و مددگار خاندان خیموں اور ملبے میں خوراک کی تلاش پر مجبور ہیں۔غزہ کی حکام نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم اور جارحانہ توسیع کو روکنے کیلئے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کریں۔

    واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسلسل یہ کہہ رہی ہیں کہ غذائی پابندی، شہری آبادی پر حملے اور جبری بے دخلیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

    سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی اہم ملاقات