Baaghi TV

Tag: اسلام آباد پولیس

  • وفاقی پولیس نے بلوچ یکجہتی کونسل کیطرف سے پھیلائی جانے والی خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دیدیا

    وفاقی پولیس نے بلوچ یکجہتی کونسل کیطرف سے پھیلائی جانے والی خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دیدیا

    اسلام آباد : پولیس نے بلوچ یکجہتی کونسل کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبروں کو محض پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبررساں ادارے ” اے پی پی” کے مطابق پیر کو اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کا قافلہ ڈاکٹر ماہ رنگ ، سمی دین بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا تو اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو بھرپور سیکیورٹی کے ساتھ ایف نائن پارک میں بیٹھنے اور احتجاج ریکارڈ کروا نے کی دعوت دی لیکن مظاہرین نے اس دعوت کو ٹھکرا دیا اور ریڈ زون میں جانے پر اصرار کیا، بڑی تعداد میں نقاب پوش ڈنڈا بردار مظاہرین نیشنل پریس کلب پہنچے جبکہ ڈنڈا بردار مظاہرین نے سری نگر ہائی وے بند کردی-

    اسلام آباد پولیس کے مطابق ریاست کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی، سڑکیں بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر ٹریفک میں پھنس گئے جبکہ معمولات زندگی بے حد متاثر ہوئے باوجود اس کے پولیس نے تحمل سے کام لیا اور مذاکرات کے ذریعے سڑکیں کھلوائیں، اس سارے عمل کے دوران کسی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ مظاہرین کو پرامن رہنے کی درخواست کی جاتی رہی لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک بھرپور پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی کہ مظاہرہ میں شامل عورتوں، بچوں پر تشدد کیا گیا جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا-

    24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام …

    پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی لیکن پولیس نے صبر و تحمل سے کام لیا اور قانون کے مطابق برتائو کیااس کے ساتھ پراپیگنڈہ پھیلایا گیا کہ بچوں، عورتوں پر ٹھنڈا پانی پھینکا گیا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، پانی وہاں پھینکا گیا جہاں ڈنڈا بردار لوگ ہائی سیکیورٹی زون میں داخلے کی کوشش کررہے تھے وہاں کوئی عورت یا بچہ موجود نہیں تھا ابھی تک ایک جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ 100 لوگ پولیس حراست میں ہیں، ایسا کچھ نہیں، 290 لوگ جو پولیس حراست میں تھے ان کو وزیراعظم پاکستان کی اور ان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی ہدایات پر رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس حکام نے مظاہرے کی جگہ کا دورہ بھی کیا اور دہشت گردی تھریٹ کے پیش نظر بھرپور سیکیورٹی اقدامات اٹھائے۔

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    وفاقی پولیس کے مطابق پولیس حراست میں کوئی مظاہرین موجود نہیں پولیس کے خلاف ایک پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی اور کچھ لوگوں نے سستی شہرت کے لئے جعلی ویڈیوز اور جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی، پولیس نے نہ ہی کسی عورت کے ساتھ بدسلوکی کی، نہ ہی کسی بچے کو گرفتار کیا اور نہ ہی کسی کے ساتھ بدسلوکی کی، بعض شرپسند عناصر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے تمام تر جھوٹ پر مبنی افواہیں اور پراپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، اسلام آباد پولیس اس تمام پراپیگنڈہ کے باوجود مظاہرہ میں شامل افراد کو بھرپور سکیورٹی فراہم کررہی ہے-

    کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری

    بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں موجود ہر فرد کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ،پولیس کا کام ریاست کی رٹ پر عمل درآمد کروانا، شہر اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اورمعمولات زندگی کو بحال رکھنا ہے، پرامن مظاہرہ ہر شہری کا حق ہے لیکن ڈنڈا بردار فورس لے کر معمولات زندگی کو روکنا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

  • راجہ مہتاب خان کے گھر پولیس گردی قابل مذمت،شہزاد قریشی کا کاروائی کا مطالبہ

    راجہ مہتاب خان کے گھر پولیس گردی قابل مذمت،شہزاد قریشی کا کاروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد،روزنامہ اوصاف،باغی ٹی وی کے تجزیہ نگار شہزاد قریشی نے اوصاف گروپ کے چیئرمین راجہ مہتاب خان اور سی ای او اے بی این نیوز اور گروپ ایڈیٹر اوصاف محسن بلال خان کے گھرپولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ راجہ مہتاب خان نے اوصاف یا اے بی این نیوز میں کوئی بھی خبر یا ٹکر ایسانہیں چلایا جس سے خدا نخواستہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آئے ،راجہ مہتاب خان ایک محب وطن صحافی ہیں،جنہوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اپنے اخبار اور چینل پر اسلامی اقدار،ملک کی نظریاتی سرحدوں اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھاہے،اس طرح کی پولیس گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ،آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر اورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دیں

    واضح رہے کہ اوصاف براڈ کاسٹنگ نیوز نیٹ ورک کے چئیرمین راجہ مہتاب خان کے گھر اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر دھاوا بولا،گارڈ کو مارا گھر کے دروازے توڑے گئے ،مسلح پولیس اہلکار رہائشگاہ میں گھومنے کے بعد نکل گئے، پولیس اہلکاروں نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے،پولیس وردی میں ملبوس 18 سے زائد اہلکاروں نے 20 دسمبر کی شب دھاوا بولا، گارڈ پر تشدد بھی کیا گیا،

  • پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی: اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے تھے،ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن ضلع صوابی کے حوالہ کیا جائے گا،اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے۔

    ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی گرفتاری پر عدلیہ سے رجوع کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن گرفتاری سمجھ سے باہر ہے پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔

    15 اگست 2018ء سے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان رہے اور 13 اگست 2018ء سے قومی اسمبلی پاکستان کے رکن ہیں اس سے قبل وہ 2013ء سے 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ مئی 2013ء سے اگست 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے بھی اسپیکر رہے۔

    مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی وجہ دریافت

    اسد قیصر نے جماعت اسلامی پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا، 1984ء میں وہ کوٹھا کالج صوابی کے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ منتخب ہوئے اور دو سال تک ناظم رہے،1996ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اسی سال انہیں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کے لیے نامزد کیا گیا، 2008ء میں اسد قیصر کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر بنایا گیا اور 2013ء تک صدر رہے2013ء میں صوابی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

    ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات

    انہوں نے صوابی سے ہی خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی نشست بھی جیتی لیکن انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی،30 مئی 2013ء کو اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا چودہواں اسپیکر منتخب کر لیا گیا،2018ء کے عام انتخابات میں انہیں صوابی کے حلقہ پی کے-44 (صوابی-2) سے دوبارہ کامیابی حاصل ہوئی، اسد قیصر نے صوابی کے حلقہ این اے-18 (صوابی-1) سے بھی کامیابی حاصل کی، تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی-

    امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    10 اگست 2018ء کو انہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا 15 اگست 2018ء کو وہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے اور اپنے مد مقابل سید خورشید احمد شاہ کو شکست دی، 10 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد انہوں نے دیگر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے ساتھ ساتھ قومی اسبملی کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کےلئے سرچ آپریشن کا …

  • اسلام آباد؛  پولیس اور شہریوں تصادم

    اسلام آباد؛ پولیس اور شہریوں تصادم

    اسلام آباد میں پولیس اور علاقہ مکینوں کا تصادم، کئی افراد زخمی

    اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت کے نواحی علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن ہوا، اس دوران وفاقی پولیس اور علاقہ مکین آمنے سامنے آئے۔
    https://x.com/ICT_Police/status/1703709683947557356
    پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ پولیس کے مطابق سنیاڑی گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ہوا اور اسلام آباد پولیس نے آپریشن کے لیے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی۔ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراو کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    پولیس نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر طاہر نیازی زخمی ہوگئے۔ پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ایس پی آپریشنز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی جس کی جانب سے شہریوں پر شیلنگ کی گئی

  • پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    لاہور:تحریک انصاف کے وکیل سردار عبدالرزاق کا دعویٰ ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کی گرفتاری کے وقت ان کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی۔

    باغی ٹی وی: وکیل کے مطابق پولیس نے پرویز الٰہی کی گرفتاری ان کی گاڑی میں ڈالی، جب پولیس لائن کے گیٹ پرپہنچے تو پرویزالہٰی اُن کی گاڑی میں تھے پولیس مجھے باہر نکال کر گاڑی ساتھ ہی لے گئی۔

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روز 5 ستمبر کو پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا سادہ لباس اہلکار پرویز الہیٰ کووکیل کی گاڑی میں گھرجاتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے،صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا-

    پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں، اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ اٹھارہ مارچ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار افراد کے ریکارڈ بیان گرفتار کیا گیا-

    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی

  • پرویز الٰہی ایک بارپھر گرفتار

    پرویز الٰہی ایک بارپھر گرفتار

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    چوہدری پرویز الہی لاہور ہائیکورٹ سے سخت سیکورٹی حصار میں ظہور الٰہی روڈ روانہ ہوئے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ انہیں گھر تک چھوڑ‌کر آئیں، تا ہم پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے،پولیس نے اب کینال روڈ سے گرفتار کیا ہے، چوہدری پرویز الہی کو اب اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

    پرویز الٰہی کی گرفتاری ایم پی او قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی ،اسلام آباد پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کو نقص امن کے تحت گرفتار کرلیا

    قبل ازیں پرویز الٰہی رہائی ملنے کے باوجود عدالت سے باہر نہ جا سکے اس سلسلے میں جسٹس امجد رفیق نے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کیس کی دوبارہ سماعت کی ،پرویز الٰہی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ باہر یونیفارم اور سادہ کپڑوں میں بہت سے اہلکار موجود ہیں، عدالتی حکم بہت واضح ہے، لہٰذا پولیس کو ہدایت کریں کہ پرویز الٰہی کو گھر تک چھوڑ کر آئیں لاہور ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسر کو کہتے ہیں کہ انہیں چھوڑ آئیں، رجسٹرار کو بلا کر ڈائریکشن بھی دے دیتے ہیں ،ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی رائے ظہور جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ متعلقہ ایس پی کے ساتھ ملکر پرویز الٰہی کو گھر ڈراپ کریں، کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے عدالت نے پرویز الٰہی کو گھر چھوڑنے کے لئے پولیس کو ہدایت کر دی، اس پر ایس پی اقبال ٹاؤن اور ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل کریں گے

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے پرویز الہی کو نیب اور کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے گرفتار کرنے سے روک دیا، تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ کوئی اتھارٹی ،ایجنسی اور آفس درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے ،پرویز الہی کو نظر بندی کے قانون کے تحت بھی حراست میں نہ لیا جائے ،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر اپنا فیصلہ سنا دیا-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے کی،شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیاعلی وزیر کے چہرے پر کپڑا ڈال کر کمرہ عدالت پہنچایا گیا۔

    دوران سماعت ایمان مزاری کی وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری کو ایک دن کا ریمانڈ مل چکا ہے، پولیس کو تاحال کچھ موصول نہیں ہوا، دو دن سے کچھ نہیں ملا، پولیس نے ایمان مزاری سے کوئی تفتیش نہیں کی ایمان مزاری بھاگ نہیں رہیں، یہیں موجود ہیں، ان کا موبائل اور لیپ ٹاپ پولیس نے لے لیا، ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات ان کے خلاف درج ہیں، ایمان مزاری پر الزام ہےان کےبیانات سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہو گا ایمان مزاری کاپولیس کسٹڈی میں رہنا کوئی ضروری نہیں، ان کے ساتھ 900 سے زائد نامزد ملزمان ہیں، ملک میں وکالت کرنا بھی جرم ہے، ایمان مزاری وکیل ہیں ایمان مزاری کے وکلا نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    عدالت نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری پر الزام کیا ہے؟ معلوم تو ہو جس پر پراسیکیورٹر راجا نوید نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں جلسہ ہوا، ریاست مخالف نعرے اور تقاریر ہوئیں، ایمان مزاری پر 2022 میں ایسا ہی ریاست مخالف بیانات پر کیس درج ہو چکا ہے ایمان مزاری سے ثبوت برآمد کرنے ہیں، ان کا فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے۔

    پراسیکیورٹر راجا نوید نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیر کے ذریعے شریک ملزمان تک بھی پہنچنا ہے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

    وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سوال ہے ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایا گیا؟ فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ یا وائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کرایا گیا؟ ان کی تقریر سوشل میڈیا پر ہے، لیپ ٹاپ اور موبائل بھی پولیس کے پاس ہے ایمان مزاری کو حراست میں رکھ کر کیا ملے گا؟ ان کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں، پولیس شاید بھول گئی کہ ان کے گھر بھی مائیں بہنیں ہیں۔

    پراسیکیوشن نے ایمان مزاری اور علی وزیر کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    دوسری جانب دوران سماعت علی وزیر روسٹرم پرآگئےعلی وزیر نے کہاکہ ہم نے کہاکہ ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی،جناب سپیکر! علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا، وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق ممبر قومی اسمبلی رہ چکے اس لئے سپیکر کہہ دیا ، جج اے ٹی سی نے کہا کہ کوئی بات نہیں میں بھی سن رہا ہوں آپ سپیکر کہہ سکتے ہیں، جج ابوالحسنات نے کہا کہ ملک ہے تو ہم ہیں اتنا پیاراملک ہے ہمارا۔

    سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

  • سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

    سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد پولیس نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں ایف آئی کے حوالے کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو وفاقی دارالحکومت سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، انہیں سائفر معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا،شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوا رٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے آج انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا ایف آئی اے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی جائے گی۔

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

  • شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا ہے اس سے قبل شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ خواتین پولیس اور سادہ لباس افراد ایمان مزاری کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شیریں مزاری نے کہا تھا کہ اہلکار پورے گھر میں ادھر ادھر پھرتے رہے، ایمان اپنے کمرے میں سو رہی تھی، اہلکاروں نے انہیں کپڑے بھی تبدیل نہیں کرنے دیئے خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے سکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اورفون بھی لے گئے ہیں گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے۔

  • ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد:یوم آزادی کےسلسلہ میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کےسیکورٹی انتظامات، وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی رات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور ڈولفن فورس کی5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،1500 سے زائدپولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے-


    ٹریفک کو رواں دواں رکھنےکے لیےالگ سے 550 افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے ون ویلنگ کے روک تھام کےلیےخصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،پارکوں اورپبلک مقامات پربھی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے، تھانوں کی موبائل گشت،سی ٹی ڈی کمانڈوز اورڈولفن فورس کے خصوصی سکواڈ گشت کریں گے،ون ویلنگ اور اس مقصد کے لئے موٹرسائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے-

    اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    پولیس کے مطابق کسی مقام پر ہلڑ بازی اورقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،یوم آزادی کے موقعہ پر قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے گا-


    اسلام آباد پولیس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانا اور دوسروں کو اذیت دینا کسی طور درست عمل نہیں ہو سکتا۔ اپنے بچوں کو جشن آزادی کے موقع پر تعمیری کام کرنے کی ترغیب دیں۔

    نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار،اختر مینگل نے نواز شریف کو …