Baaghi TV

Tag: اسلام آباد پولیس

  • اسلام آباد:  ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے ٹریل تھری زیادتی کیس کے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پولیس کے مطابق تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی، آئی سی سی پی او نے تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔

    قبل ازیں اسلام آ باد پولیس نے کہا تھا کہ ٹریل تھری واقعے میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ ٹریل تھری جنسی زیادتی وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے،مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی لڑکی پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کررہی ۔


    پولیس کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور مؤثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی دارالحکومت میں نعمان نامی شخص نے شیخوپورہ کی جواں سالہ لڑکی کو ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ٹریل تھری پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ایف ایس سی کی طالبہ موبائل میسج پرراولپنڈی پہنچی تھی جہاں نعمان نامی لڑکے نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کے لیے 50 ہزار روپے مانگے۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم 30 ہزار روپے وصول کرکے ملازمت دلوانے کے لیے صاحب سے ملوانے کا کہہ کر ٹریل تھری لایا جہاں ملزم نے ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور بعد میں ٹریل تھری سے راولپنڈی ٹنچ اسٹاپ پر چھوڑ دیا۔

    زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے مطابق ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی ہے، تاہم خوف کی وجہ سے وہ خاموش رہی مگر گھر والوں کو سب بتا دیا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • اسلام آباد؛ پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد؛ پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد کے ایک پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایف 9 پارک سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم پر خاتون کے سامنے نازیبا حرکات پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ اسلام آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔


    پولیس کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق خاتون سے رابطے میں ہیں اور ملزم کی تلاش کر رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کررہے ہیں۔ دوسری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ عوام سے گزارش ہے کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو بتائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    پولیس کے مطابق اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گلی سے گزرتی لڑکی پر نوجوان کے جنسی حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنےکا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

  • علی محمد خان پرمقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست،پولیس کو وقت مل گیا

    علی محمد خان پرمقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست،پولیس کو وقت مل گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ: علی محمد خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    ایف آئی اے میں علی محمد خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس کو مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے وقت دیا جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات لے کر عدالت کو آگاہ کریں، عدالت نے پولیس کو وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    خیال رہے کہ 9 جون کو علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ علی محمد خان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانےکو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد کی گرفتاری ترقیاتی سکیموں میں مبینہ خردبرد کے مقدمے میں کی گئی ہے جبکہ ایف آئی ار سال 2018 اور 2019 میں لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ خرد برد کے الزام میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان اور سابق ایم پی اے طفیل انجم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کا یہ بھی کہنا تھا دفتر لوکل گورنمنٹ اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ فضل اللہ سمیت متعدد ٹھیکداروں بھی ایف آئی ار میں نامزد ہیں.

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

  • اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

    اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

    اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جبکہ عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات جبکہ ڈولفن کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔ اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات اور تمام ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی شہر کی سکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
    انہوں نے مزید لکھا شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں، شہری دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج

    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج

    اینکر پرسن صابر شاکر کے گھر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ ،گھر میں تلاشی کے دوران الماری سے اسلحہ برآمد کر لیا

    اسلام آباد پولیس نے صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لی، اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ گھرمیں فیملی کے لوگ موجود نہیں تھے دفہ 13/20/65 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صابر شاکی کی گرفتاری کے لئے گئے تو رہائشی مکان سے الماری سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی،گھر میں فیملی کا کوئی ممبر موجود نہیں تھا،کلاشنکوف گن لوڈڈ تھی، اسکو ان لوڈ کیا اور دس راؤنڈ نکالے گئے موقع سے لائسنس نہیں ملا،

    عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

     پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    صابر شاکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رات بارہ بجے سیاہ ویگو ڈالا میں کچھ لوگ آئے میرے گھر کا گیٹ پھلانگا، تالے توڑے ، دروازہ توڑا گھر میں داخل ہوئے شکرالحمدللہ مَیں اور فیملی گھر پر نہیں تھے ،مجھے میرے بچوں کو گزشتہ چودہ ماہ سے ذہنی اذیت دی جارہی ہے طاقت کے نشے میں بدمستوں نے پورے ملک میں لاقانونیت انارکی پھیلائی ہوئی ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میرا مسلسل پیچھا کیا جارہا ہے جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں شاید انہیں خدا یاد نہیں ہے یہ سمجھتے ہیں کہ انکے یہ فسطائیتی ہتھکنڈے حق سچ کہنے سے روک پائینگے میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے

  • اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، ایک ماہ میں 950 وارداتیں

    اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، ایک ماہ میں 950 وارداتیں

    اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مخلتف وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوئے ، اسلام آباد شہر میں ایک ماہ میں 950 سے زائد وارداتیں،، جبکہ 350 موٹرسائیکل چوری ، 400 سے زائد موبائل فونز چھینے گئے ہیں،اسلام آباد سے گزشتہ ماہ لاکھوں روپے مالیت کی 86 گاڑیاں چوری ہوئی،اس دوران 27 افراد کو اغوا کیا گیا،فائرنگ اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر گیارہ افراد قتل ہوئے،اسکے علاوہ مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کے 34 مقدمات درج ہوئے،جائیداد پر قبضے کے خلاف دو سو سے زائد جرائم پولیس کو رپورٹ کیے گئے، پولیس زرائع کے مطابق رپورٹ کیے گئے جرائم کے خلاف صرف 50 فیصد مقدمات درج ہوئے،
    گزشتہ ایک ماہ کے دوران سو سے زائد ایسے جرائم بھی ہوئے جن میں شہریوں کی قیمتی اشیاء کی لاگت بیان نہیں کی گئی،اسکے علاوہ ڈکیتی کے 350سے زائد واقعات جن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے شہریوں کو زخمی کیا،شہری قیمتی موبائل فون، موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے محروم پولیس جرائم پہ قابو پانے میں مسلسل ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہےشہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس لی لہر دوڑ گئی ہے،

  • عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھر چھاپہ

    عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھر چھاپہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ شالیمار تھانے کی پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور میری پارک کی ہوئی ٹویوٹا ہائی لکس ٹوئن کیبن ماڈل 2011 چوری کر لی۔

    جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا


    عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد پولیس غیر قانونی تلاشی اور اب گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہے۔ عدلیہ کے ارکان، سرکاری ملازمین اور سفارت کاروں کو اپنی گاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پولیس نے اس انتہائی مہنگائی کے دور میں اپنی تنخواہیں بڑھانےکے لیے گاڑیاں چوری کرنے کا سہارا لیا ہے مجھے اپنی چوری شدہ گاڑی کے لیے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا میں چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟-

    افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک


    دوسری جانب سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں ملک میں نہیں ہوں 25 سے 30 پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ان کے گھر صبح ایک بجے پر چھاپہ مارا ہےانہوں نے دعویٰ کیا کہ اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان کے چھوٹے بھائی کو لے گئے۔

    عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

  • شہداء کی یادگاروں کی بیحرمتی، ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آرمی چیف

    شہداء کی یادگاروں کی بیحرمتی، ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آرمی چیف

    یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پولیس لائن ،اسلام آباد کا دورہ کیا،

    آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا ، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی،پولیس لائن آمد پر، چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپیکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا

    جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

  • اسلام آباد پولیس نے25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا۔

    اسلام آباد پولیس نے25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا۔

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نغمے کا عنوان ہے “جاگتے رہے ہیں ہم”۔ اس نغمے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے غازیوں اور دوران ملازمت زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے


    اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ روز 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم “شہید کی بیٹی” جاری کیا-

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے،آج دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کی یونٹس میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

    امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

    آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات منعقد کی جائے گی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائر اسٹاف بھی خِراج عقیدت پیش کریں گے۔

    پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس کی شہداء یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا جس میں طلباء اور طالبات بھرپور حصہ لیں گےشہدا کی قبور پر فاتحہ خوانی کی جائے گی ملک بھر میں شہدا کے لیے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید اور مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔

    باغی ٹی وی : عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے طلب کیا ہے، میرے پاؤں پر سوجن ہے، اس کے باوجود جا رہا ہوں ۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرتے ہیں ججز کے خلاف ،ہم ان جیسے نہیں ۔

    وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کی یقین دہانی


    عمران خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے لاہور ہائی کورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں ایک مرتبہ وزیر آباد دوسری مرتبہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی-

    انہوں نے کہا کہ اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد ہے اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا –

    میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں …

    سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے کال دی ہے اب پھر میں سارے پاکستانیوں کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت ساڑھے پانچ بجے چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلیں میں پھر 4 ریلیاں کر رہا ہوں، لاہور میں ریلی کی قیادت کروں گا-

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں ہوں گی، چیف جسٹس کو بتانے کے لیے ریلیاں نکالیں گے کہ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، نوے روز کے اندر الیکشن ہونے تھے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں …