Baaghi TV

Tag: اسلام آباد پولیس

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے اب سے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ دوپہردو بجے کرے گا چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    مریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی ، کورٹروم نمبر ون میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔

    وفاقی پولیس نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈھائی ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے آٹھ سو اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے جنہی واٹر کینن، آنسو گیس شیل مہیا کیے جائیں گے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ ساتھ پولیس کو ربڑ کی گولیاں بھی مہیا کی جائیں گی۔۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پرموجود ہوگی جبکہ ہنگامہ آرائی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کے لیے قیدی وین بھی موجود ہوں گی ۔

    ہم کو بھی خوش نما نظر آئی ہے زندگی ، جیسے سراب دور سے دریا دکھائی دے


    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی قسم کا اجتماع غیرقانونی ہوگا امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہوگی شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔


    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہے، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ یہ ملک میں انارکی پھیلانے، نظام عدل کو بے توقیر کرنے اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔

    واضح رہے کہ طبیعت ناسازہونے پرشوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں چلنے پھرنے میں احتیاط کی ہدایت کی تھی ڈاکٹرزکی جانب سے کہا گیا تھا کہ عمران خان ٹانگ پر وزن ڈالنے سے احتیاط کریں، ان کی ٹانگ کا جلد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

    میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں …

  • عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں-

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    دوران سماعت وکیل مرادسعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایاکہ مراد سعیدکوواضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے سوات میں دوبارہ شدت پسند آگئے ہیں وہ مراد سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں-

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سوات میں ہم یہاں سے کیسے سکیورٹی فراہم کریں۔ وکیل نے بتایا کہ ہمیں سکیورٹی اسلام آباد پولیس نے جو دی تھی وہ واپس ہو گئی ہے کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ہم دیکھ لیتے ہیں، ایف آئی اے نےتفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

    تفصیلات جمع ہونے پر عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی  فراہم کرنے سے معذرت

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔

    ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وسائل کی فراہمی پر مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کووسائل مہیا ہونے پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی سکیورٹی کیلئے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 15 اور 17 اپریل کو لاہورمیں کھیلا جائے گا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا –

    اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

  • عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

    عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے دعوے غلط ثابت ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے خلاف تقریباً 100 مقدمات کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہےتاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے (پنجاب) اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد 37 ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 مقدمات اسلام آباد، 6 پنجاب اور ایک مقدمہ بلوچستان میں درج ہے جب کہ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت 2 مقدمات ایف آئی اے میں درج ہیں۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی دیگر لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی بھی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جن کے مطابق تحریک انصاف کی دیگرلیڈرشپ اورکارکنان کےخلاف 127 مقدمات درج ہیں جسمیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف 43 مقدمات درج ہیں جبکہ پنجاب میں 84 مقدمات درج ہیں۔

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

  • عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پرسماعت کی اس موقع پر وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی اسی طرح آیا ہوں آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کے لیے سیکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    وکیل فیصل فرید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز کے بیان کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی اور کہا کہ صورت حال یہ ہے یہاں پر ضمانت کرا کے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر میں اٹھا لیا جاتا ہے۔

    سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست منظور کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے، کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں؟ اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں، میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں۔

    فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نوازشریف کی صحت کی ضمانت مانگی تھی، اس پر عدالت نے کہا کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا، بائی بک ہی چلتا ہوں۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرلیں اور کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان

    اسلام آباد پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس عدالتوں کے احکامات کی بجا آوری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتی ہے ۔اسلام آباد پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل کیا لیکن دوسری جانب سے مجرمانہ عمل دھرائے گئے۔ الزامات محض تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور پراپیگنڈہ پولیس کو اپنے قانونی اقدامات سے نہیں روک سکتا ۔اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری اور عدالتوں سے تعاون کے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے جو کہ پولیس بخوبی ادا کرتی رہے گی۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا ۔اسلام آباد پولیس کو منصوبہ بندی کے تحت افواہوں اور الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہےجسکی اسلام آباد پولیس مذمت کرتی ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بیک وقت دہشتگردی ،امن عامہ کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے

    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے گئے تھے وہاں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، عمران خان عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے بلکہ عدالت نے عمران خان کی حاضری کے لئے فائل گاڑی میں بھجوا دی تھی، بعد ازاں فائل بھی گم ہو گئی، عمران خان اسکے بعد لاہور واپس آ گئے، عمران خان کی پیشی کے حوالہ سے ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں

  • جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا

    جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا لیکن شرپسند عناصر نے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا-

    باغی ٹی وی: ایس پی اسلام آباد صدر تھانہ نوشیرواں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی خدشات سے متعلق ایک سیکیورٹی پلان جاری کیا اس کے مطابق کوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد ڈیوٹی لگائی گئی اس کا مقصد بس یہی تھا کہ تجفظ فراہم کیا جائے لیکن اس کے بعد ایک بہت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا اس میں شر پسند عناصر نے پتھراؤ جلاؤ گھیراؤ کیا پولیس کی گاڑیاں جلائیں پولیس کی چوکی کو جلایا گیا سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور ہمارے بے شمار جوان اس سارے عمل میں زخمی ہوئے-


    ایس پی نے کہا کہ ہمارا ڈیوٹی کامقصد صرف یہ تھاکہ تحفظ فراہم کریں لیکن جس طرح سےجوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا اور پتھراو کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کے بعد پھر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی کچھ شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا اور دیگر شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے آپریشن جاری ہے جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے –

    انہوں نے کہا کہ کل بھی اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کےلیے اور اپنے شہر کی حفاظت کے لیے کھڑی تھی آج بھی کھڑے ہیں اور آگے بھی ہم اس شہر کی حفاظت کے لیے کھڑے رہیں گے اسلام آباد پولیس کے جوان اور افسران جو زخمی ہوئے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ان کا حال احوال پوچھا ان کے پاس گئے اسلام آباد پولیس کا ہر افسر ہر جوان اسی طرح باہمت اور باحوصلہ ہے جیسے وہ پہلے تھا ہم آج بھی تیار ہیں کل بھی تیار ہوں گے اگر کوئی بھی شرپسند اس شہر کا امن تباہ کرنے کی کو شش کرے گا اس کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی –

    ایس پی نوشیرواں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں اور چوکیوں کا نقصان کیا گیا اور ہمارے متعدد جوانوں اور افسران پر پتھراو کیا گیا ان پر تشدد کیا گیالیکن اس کے باوجود ہم نے قانون کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا قانون کے مطابق ہم نے کارروائی کی ہے اور باقی جو شرپسند عناصر ہیں وہ قانون کی گرفت میں جلد آ جائیں گے۔

  • اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

    اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

    عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ہے

    اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے مزید نفری درکار ہوگی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی ہے، اسلام آباد پولیس کی کوشش ہو گی کہ آج عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے، عمران خان کو اسلام آباد پولیس پہلے بھی گرفتار کرنے آئی تھی مگر عمران خان زمان پارک میں پولیس کو نہیں ملے تھے، شبلی فراز نے وارنٹ وصول کئے تھے

    واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کا کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے.عدالت نےعمران خان کو 29 مارچ کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

    دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی انتخابی ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گئی ہے، ریلی داتا دربار تک جائے گی، ریلی میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما و کارکنان شریک ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر چیئرمین عمران خان قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کریں گے۔

  • غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    لاہور: اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کرانےکے لیے لاہور آنے والی اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا –

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

    ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لے کر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئےکارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجو دنہیں ہیں، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف

    ایف آئی آر میں مقدمہ درج کرنے کی وجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی زمان پارک میں پریس کانفرنس اور اس کے باعث رش کی وجہ سے کینال روڈ بلاک ہونا لکھی گئی ہے، مزید یہ کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیزتقریر کی انہوں نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، انہوں نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

    مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

  • عمران خان کی  گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

    عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اور گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    عمران خان کو للکارتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی، انہوں نے کہا کہ لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم-


    مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز –


    جبکہ مریم نواز نے ہیش ٹیگ #عمران_گھبرانا_نہیں کا ستعمال کیا اور گیدڑ والی ایک تصویر بھی شئیر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ لیڈر نہیں گیدڑ-

    عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔