Baaghi TV

Tag: اسلام آباد پولیس

  • گمشدہ بچی ماہ پری کو اسلام آباد پولیس نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

    گمشدہ بچی ماہ پری کو اسلام آباد پولیس نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ پولیس کی بر وقت کارروائی،گمشدہ کمسن بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت ورثاءکے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ شہری کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی کمسن بچی ماہ پری لاپتہ ہوگئی ہے ،جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی ایس ایچ او مارگلہ معہ ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گمشدہ بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت ورثاءکے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور دفوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصرکیخلاف کر یک ڈاون جاری ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں چار منشیا ت فروشوں سمیت 8جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیات مال مسروقہ اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئے چار منشیا ت فروشوں سمیت 08جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیات ،مال مسروقہ اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دوملزمان محمد ندیم اورحمزہ مشتا ق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1590گر ام چرس، 625گر ام ہیر وئن اور15گر ام آ ئس برآمد کرلی،

    تھانہ بنی گا لہ پو لیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم سعید عالم کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ برآمد کرلیا،تھانہ کھنہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم وارث خا ن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1415گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ کو رال پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت شفیق اللہ،محمد طا ہر اورسید علی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1325گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،تھانہ کر پا پولیس نے ملزم شاہد صابر کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دوعدد 44بوررائفلز معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ” پکار 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا ہے کہ کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و عامہ کے قیام اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اپنا انتہائی کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خصوصی فورس کا قیام انسداد دہشت گردی سمیت شہر میں آپریشنل پولیس کے ساتھ جرائم کی بیخ کنی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ سی ٹی ڈی میں تعلیم یافتہ اور خصوصی تربیت یافتہ جوان شامل ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر خصوصی تربیتی سیشنز بھی کروائے جاتے ہیں تاکہ ان کی پیشہ وارانہ تربیت کو قائم رکھتے ہوئے جوانوں کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔

    آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر نظم و ضبط اور اپنے اہم فرائض کے بارے میں بریف کر کے بھیجیں تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دیں ۔ان احکامات پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے سینئر پولیس افسران نے نفری کو لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بریفنگ دی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نفری کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے، جوانوں کولاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اوراور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت دی گئی، تمام جوان اپنے فرائض نہایت تندہی اور جانفشانی سے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو سرانجام دیں ، اسلام آباد شہر اور شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ،تمام اہلکار ڈیوٹی جانے سے پہلے مکمل نظم و ضبط اور کٹ کے ساتھ جائیں اور ڈیوٹی پوائنٹس پر مکمل چوکس رہیں اور افسران بالا کے بتائے گئے احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ محر ر سٹاف جوانوں کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر بھجوائے ۔ کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: 1200 پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: 1200 پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

    اسلام آباد : انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد ، راولپنڈی کے دوران سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران روٹ کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی 1200پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

    جی 77:پاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا،ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر

    اجلاس میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا راولپنڈی پولیس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا سی پی او سکیورٹی ڈویژن تمام سکیورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے ۔

    فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیف سکیورٹی افسر کا تعین کیا جائے گا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے گا۔

    عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ملکی وقار اورتشخص کوبرقرار رکھنےکےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی دورہ کرکٹ ٹیم سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں ، سپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔

    کہا گیا کہ بہترین اور تربیت یافتہ عملے کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے اسلام آباد کیپیٹل پولیس بھرپورسکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

    استنبول کانفرنس میں سینیٹرمشاہد حسین سید آئی سی اے پی پی کا شریک چیئرمین منتخب

  • اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے

    اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کے ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کی بندش کی وجہ سے وارنٹ جاری کئے گئے-

    تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

    اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کئے علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کر رہی ہے وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا تھا کہ ہم نے 3 دن کے لیے راستے بند کیے ہیں راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔

    پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

    قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا تھاکہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نےاسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کےلیےبلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں…

  • تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

    تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

    اسلام آباد پولیس نے شہر کی صورتحال اور ممکنہ احتجاج پر بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کےلیےبلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ تمام سیاسی احباب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں-

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک جام سے ہزاروں مسافرپھنس کر رہ گئے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

    مظاہروں کے باعث راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ 6 گھنٹے سے روات ٹی چوک کےقریب بچوں سمیت گاڑی میں ہوں، کسی جانب سےٹریفک کی بحالی کیلئے کارروائی نہیں ہورہی۔

    ایک خاتون نے فون پر شکایت کی کہ پشاورروڈپر حاجی کیمپ چوک پرٹریفک جام ہےاورمیری بیٹی ابھی تک گھرنہیں پہنچی، دو بجےمیری بیٹی کواسکول سےچھٹی ہوتی ہےابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے انہوں نے التجا کی کہ خدا کا واسطہ ہے پھنسی ہوئی ٹریفک کو بحال کرایا جائے۔

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے…

  • علی امین گنڈا پور نے اسلحہ کہاں بھجوایا؟ اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

    علی امین گنڈا پور نے اسلحہ کہاں بھجوایا؟ اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کاروائی کی ہے

    تھانہ مارگلہ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری مجید کے گھر چھاپہ مارا ہے، پی ٹی آئی دھرنے میں پولیس کے خلاف اسلحہ اور دیگر اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا چودھری مجید نے کے پی ،جی بی سے آنے والے قافلوں کے لئے اپنی سوسائٹی کے قیام و طعام کا انتظام کر رکھا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاع ملی کے علی امین گنڈا پور نے اسلحہ چودھری مجید کے گھر بھجوایا

    تحریک انصاف لانگ مارچ اسلام آباد پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں، پولیس نے تحریک انصاف اسلام آباد رہنماؤں کے گھر رات گئے چھاپے مارے مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر بیت المال پاکستان سردا زاہد اکبر کے گھر چھاپہ مارا گیا، سردار زاہد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار لیا گیا

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق آمد و رفت کے راستے کھلے ہیں اور معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اسلام آباد کا تقریباً ۲ فیصد حصہ بشمول توسیع شدہ ریڈ زون کا علاقہ ہے۔ریڈ زون کے علاوہ اسلام آباد کے تمام علاقوں میں انتظامیہ کی اجازت سے سیاسی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت نہیں شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے یاشہر میں امن وامان کوخراب کرنےکی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی جولوگ بدامنی پھیلارہے یااس میں معاونت کررہےان سے گذارش ہےکہ ایسی سرگرمیوں سے گریزکریں اسلام آبادکے معززشہریوں سے گذارش ہے کہ امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،کسی افواہ اورغلط بیانی پر دھیان مت دیں۔

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں لانگ مارچ، جلسے کے حوالہ سے اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ کی تیاریاں بھی تیز ہو گئیں،ہنگامی صورتحال کیلئے انتظامیہ نے سی ڈی اے سے دس ایمبولینس مانگ لیں۔ ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں، ۔

  • پی ٹی آئی  کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوائے ہیں جن کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ سرکاری طور پر ایک آنسو گیس شیل کی قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک آنسو گیس کے شیل اسٹاک میں موجود ہوتے ہیں آنسو گیس کے شیل شارٹ رینج 75 میٹرز اورلانگ رینج 150 میٹرز منگوائے گئے ہیں-

    اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کے شیل کی ترسیل مرحلہ وار ہو گی واضح رہے کہ قبل ازیں 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں 8 ہزار آنسو گیس شیلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

    نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلاناغیبت کے زمرے میں آتا ہے،صدر مملکت

    علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اور شہر کے داخلی راستوں پر خندقیں بھی کھودی جائیں گی،اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں جب کہ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد بھی پہنچ گئے ہیں۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • گھر کے سامنے واک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نامناسب سلوک کیا، سینیٹر پھٹ پڑا

    گھر کے سامنے واک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نامناسب سلوک کیا، سینیٹر پھٹ پڑا

    گھر کے سامنے واک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نامناسب سلوک کیا، سینیٹر پھٹ پڑا

    ایوان بالاء کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    کمیٹی اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار اورممبران سیفران کمیٹی کی جانب سے چیئرمین پاکستان میڈیکل کمیشن کی کمیٹی برائے سیفران میں مسلسل عدم شرکت کے حوالے سے استحقاق کے معاملے کے علاوہ سینیٹرڈاکٹر زرقہ تیمور سہروردی و دیگر سینیٹرز سیمی ایزدی، فوزیہ ارشد، فلک ناز چترالی، ذیشان خانزادہ، اعجاز احمد چوہدری، فیصل جاوید، فیصل سلیم رحمان، محمدہمایوں خان مہمند، سید شبلی فراز اور محسن عزیز کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے پر امن احتجاج پر وویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کی خواتین سینیٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    کمیٹی اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار اورممبران سیفران کمیٹی کی جانب سے چیئرمین پاکستان میڈیکل کمیشن کی کمیٹی برائے سیفران میں مسلسل عدم شرکت کے حوالے سے استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر دنیش کمار نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین پی ایم سی خود کو پارلیمنٹ سے بالا تر سمجھتے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے متعدد بار ان کا اجلاس میں مدعو کیا اور ان کی مشاورت کمیٹی اجلاس کی تاریخ مقرر کی گئی۔ میں نے خود بھی آگاہ کیا مگر انہوں نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو کوئی اہمیت نہیں دی اور پارلیمنٹ کی کمیٹی کا استحقاق مجروع کیا۔ آج بھی کمیٹی اجلاس میں ان کا نہ آنا قابل افسوس ہے۔ سپیشل سیکرٹری وزارت صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ 19 اگست 2022 سے وہ پرائیوٹ آدمی بن گئے ہیں۔ ان سے وہ تمام اختیارات لے گئے ہیں۔ سیکرٹری پارلیمانی امور نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو سمن کر سکتی ہے۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ متعلقہ شخص کی موجودگی میں معاملے کا جائزہ لیاجائے۔ کمیٹی ان کو ایک موقع دے۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں سابق چیئرمین پی ایم سی شرکت کرکے کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔

    سینیٹرڈاکٹر زرقہ تیمور سہروردی و دیگر سینیٹرز سیمی ایزدی، فوزیہ ارشد، فلک ناز چترالی، ذیشان خانزادہ، اعجاز احمد چوہدری، فیصل جاوید، فیصل سلیم رحمان، محمدہمایوں خان مہمند، سید شبلی فراز اور محسن عزیز کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے پر امن احتجاج پر وویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کی خواتین سینیٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ معاملے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جو رپورٹ دی گئی ہے وہ درست نہیں ہے۔ہم نے واضح طور پر آگاہ کیا تھا کہ سینیٹرز پرامن احتجاج کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی متعلقہ ایس ایچ او نے سینیٹرڈاکٹر زرقہ تیمور سہر وردی کے ساتھ جو دھکم پیل کی وہ قابل افسوس ہے۔ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے۔

    سینیٹر محمد ہمایو ں خان مہمند نے کہا کہ پولیس کے تعین کردہ باؤنڈری پر ہی ہم جانا چاہتے تھے ہم نے صرف نعرے لگائے اور کسی کے ساتھ کوئی دھکم پیل نہیں کی، رپورٹ میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ بھی درست نہیں ہیں۔کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ایک وطیرہ ہے جس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے تو میں اپنی اسلام آباد میں واقع رہائشگاہ کے سامنے واک کر رہا تھا تو روٹ لگنے پر پولیس والوں نے میرے ساتھ بھی نامناسب سلوک کیا تھا اور مجھے دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی جس سے میں نے انکار کیا تھا۔ لوگوں کو گھنٹوں دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑا کر دیتے ہیں جو قابل افسوس بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے ساتھ پولیس نے جوسلوک اختیار کیا تھا وہ سب کے سامنے ہے جو قابل افسوس اورشرمندگی کا باعث ہے۔ایس ایچ او وویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ ہائی کمانڈ سے جو احکامات ملے تھے میں نے اس پر عمل کیا اور میں نے کوئی ناروا سلوک نہیں کیا۔ کمیٹی اجلاس میں واقعے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ پولیس والوں کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو نے کہا کہ ملازمین کو اختیارات کے دائرے میں کام کرنا چاہیے۔ ایس ایچ او کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف پارلیمنٹرین کی جانب سے اب کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔کمیٹی نے ان ہدایات کی روشنی میں معاملہ ختم کر دیا۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

     

  • اسلام آباد پولیس ان ایکشن، قتل، دیگرجرائم میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد پولیس ان ایکشن، قتل، دیگرجرائم میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد پولیس ان ایکشن، قتل، دیگر جرائم میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتار
    کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثر کر یک ڈاؤن جا ری، قتل، دیگر جر ائم میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ سات عدد پسٹل معہ ایمو نیشن، دو خنجر،مو ٹر سائیکل، بھاری مقدار میں ہیر وئن، چرس اور ما ل مسروقہ برآمد کرلیا گیا،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران قتل دیگر جر ائم میں ملوث16 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ سات عدد پسٹل معہ ایمو نیشن، دو خنجر،مو ٹر سائیکل، بھاری مقدار میں ہیر وئن، چرس اور ما ل مسروقہ برآمد کرلیا گیا، تھا نہ تر نول پولیس نے دو ملزمان اسد محمود اور ظفر محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شہزاد ٹا ؤن پولیس نے قتل اور قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہا ری مجرم نو ید اور محمد شفیق کو گرفتار کرکے آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے دو ملزمان خر م شہزاد اور نا طق کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، آ بپا رہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملو ث دو ملزمان احسن علی اور عبد الطیف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2410گر ام ہیر وئن برآمد کرلی گی، گو لڑہ پولیس نے ملزم خوشحا ل خا ن کو گرفتار کرکے ایک عدد پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سنگجا نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم محمد وسیم کو گرفتار کرکے 910گر ام چرس برآمد کرلی، رمنہ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، شالیمار پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمہ ریحا نہ بی بی کو گرفتار کرکے 1420گر ام چرس برآمد کرلی، ما رگلہ پولیس نے ملزم فراز عا بد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کر اچی کمپنی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم انعام جیلا نی کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ برآمد کرلیا،

    کر پا پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم سجا د حسین کو گرفتار کرکے 1170گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، سہا لہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریو ں کے جا ن و ما ل کے تما م تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہر یو ں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے سا تھ تعاون کر یں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سر گر می کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔

    مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

    پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

     تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    پولیو ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی، سی ٹی ڈی آپریشن کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے سبزی منڈی کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران14 مشکوک افراد کو تھانہ میں شفٹ کیا گیا جبکہ 60گھر وں کی جامع تلاشی،70شکوک افراد اور08گاڑیوں اور 18مو ٹر سائیکل کو چیک کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاؤ ن مزید تیز کریں اور بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر لیا ہے

    اسلام آباد میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنا کر مختلف لیڈیز ہاسٹلز میں داخلہ لیکر قیمتی موبائل فونز چرانے والی خاتون کو گرفتارکیا گیا ہے ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھی۔ تھانہ ویمن پولیس ٹیم نے ملزمہ کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لیے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں ایک اور کاروائی میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ضمیر فروش میاں بیوی گرفتارکر لئے گئے، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد آئس اور ہیروئن برآمد کر لی، تھانہ نون پولیس ٹیم نے چنیوٹ کے رہائشی منشیات فروش جوڑے کو حکمت عملی سے گرفتار کر لیا جو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا اس کیس میں دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

    دوسری جانب تھانہ رتہ امرال پولیس نے موثر کاروائی کی ہے اور رابری کی واردات کے دوران میڈیکل کے طالب علم کو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمانایک ہفتہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری شان زیب کو زخمی کرکے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے،گرفتار ملزمان میں وسیم اور بلال شامل ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیاہے،

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • نوازش قتل کیس،اسلام آباد پولیس ملزمان کو وی وی آئی پی پروٹوکول دینے لگی

    نوازش قتل کیس،اسلام آباد پولیس ملزمان کو وی وی آئی پی پروٹوکول دینے لگی

    نوازش قتل کیس میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں

    عدالت نے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، ملزم کے بھائی لواحقین کو دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی درخواست تھانہ بھارہ کہو میں دی گئی ہے مگر اس درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے

    دوسری جانب پولیس ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے دوران تھانے میں وی وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے، فائیو سٹار ہوٹلوں سے ملزمان کے لئے کھانا منگوایا جاتا ہے، پولیس اہلکار لاک اپ میں بند کرنے کی بجائے ملزم کو ساتھ بٹھاتے، مدعی پارٹی کی جانب سے تھانے میں قتل کے ملزمان کو وی وی آئی پی پروٹوکول ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    ایک صارف عمر انعام کا کہنا ہے کہ احسن یونس صاحب کے ہوتے ہوئے ملزمان جیل سے دھمکیاں پہنچا رہے ہیں تو بڑی حیرت کی بات ہے۔ امید ہے اسلام آباد پولیس کا بہادر سپہ سالار ان قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچوائے گا۔

    دوسری جانب مقتول نوازش کی اہلیہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ انصاف مانگ رہی ہیں. نوازش کی بیوی قاتلوں کا نام بھی بتاتی ہیں کہ کس نے نوازش کو قتل کیا،میری آنکھوں کے سامنے قتل ہوا ، تیسرے ملزم کو نہیں پہچان پائی

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک طرف جرائم بڑھنے لگے ہیں تو دوسری جانب پولیس کی نااہلیاں بھی عیاں ہونے لگ گئی ہیں

    وفاقی پولیس اسلام آباد نے رشوت خوری کی بھی تمام حدیں عبور کر لی ہیں، قتل کے مقدمہ میں تفتیش کے لئے جانے والے تفتیشی افسر کے ہمراہ جانے والے نے مدعی پارٹی سے رشوت مانگ لی،رشوت مانگنے والا پولیس کے ہمراہ نقشہ بنانے کے لئے گیا تھا، جس نے مدعی پارٹی سے پیسے مانگے،

    باغی ٹی وی کی بلاگر ریحانہ جدون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کے کرتوت بے نقاب کئے اور کہا کہ تھانہ بھارہ کہو کے حدود میں نوازش قتل کیس میں جو تفتیشی افسر ستار کے ساتھ وقوعہ والی جگہ کا نقشہ بنانے آیا تھا وہ لواحقین سے 20000 کس کھاتے میں طلب کر رہا ہے ایک تو اس کیس کی تفتیش سست روی کا شکار اور دوسرا جو کاروائی ہوئی اس کے پیسے بھی طلب ؟؟

    قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد پولیس رشوت خور بھی بن گئی، نوازش قتل کیس میں پیسے طلب