Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • کون سا صوبہ کتنی گیس پیدا ،کتنی استعمال کر رہا ،تفصیلات طلب

    کون سا صوبہ کتنی گیس پیدا ،کتنی استعمال کر رہا ،تفصیلات طلب

    اسلام آباد۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کو ملک میں گیس کے دستیاب ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی گیس نے بتایا کہ ملک میں گیس اور تیل کا یومیہ استعمال بالترتیب 3,200 ایم ایم سی ایف ٹی اور 7,000 ملین بیرل ہے۔ تاہم تیل کے کل ذخائر تقریباً 192.93 ملین بیرل ہیں اور گیس کے ذخائر تقریباً 18,108.77 بی سی ایف ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ2023-24 کے اعداد و شمارکے مطابق، سندھ کا گیس میں سب سے زیادہ حصہ 64 فیصد ہے اور خیبر پختونخواہ کا تیل میں 42 فیصد حصہ ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ کل 3,200 ایم ایم سی ایف ٹی گیس میں سے 200 ایم ایم سی ایف ٹی پیداوار کے لیے استعمال ہوتی ہے۔1,400ایم ایم سی ایف ٹی کھاد اور بجلی کی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں اور باقی 1,600ایم ایم سی ایف ٹی گھریلو مقاصد کے لیے مختص کی جاتی ہے۔ اس طرح، کل دستیاب گیس 3,000 ایم ایم سی ایف ٹی ہے۔ جس پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ فنکشنل کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں صوبوں سے پیدا ہونے والے اور استعمال ہونے والی گیس کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کون سا صوبہ کتنی گیس پیدا کر رہا ہے اور کتنی استعمال کر رہا ہے۔

    گزشتہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب
    فنکشنل کمیٹی کو صوبہ سندھ اورصوبہ بلوچستان میں گیس اور تیل کی تلاش کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور تفصیلات بارے آگاہ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ہر صوبے میں پانچ مختلف مقامات پر تیل و گیس کی تلاش جاری ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے کارکردگی اور سرگرمیاں سب سے زیادہ ہیں۔فنکشنل کمیٹی نے گزشتہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور خاص طور پر جہاں پر تیل و گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    فنکشنل کمیٹی اجلاس میں گیس کمپنیوں کی جانب سے گیس سائٹس سے متصل کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کے لیے کیے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت نے تیل اور گیس کمپنیوں کو سماجی بہبود کے منصوبوں پر، خاص طور پر صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور ہسپتالوں پر کم از کم $30,000 خرچ کرنے کا پابند کیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سماجی بہبود کے لیے مختص رقم کا براہ راست تعلق تیل اور گیس کے ذخائر سے ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے اور ان پرعملدرآمد کے لیے متعلقہ ضلع میں ایک سوشل ویلفیئر کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں متعلقہ حلقے کے منتخب ممبران بھی شامل ہوں۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ دس برسوں میں کیے گئے سماجی کاموں اور ان کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین بشمول ہنر مند اور غیر ہنر مند کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں وزارت کی جانب سے شروع کی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کی موجودہ صورتحال کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہاوسنگ اسکیموں کی پانچ مختلف مقامات پر بنیادی ڈھانچوں پر کا کام جاری ہے جن میں سے یعنی گرین انکلیو اور اسکائی گارڈنز کی تکمیل مقررہ وقت پر ہو جائیں گی۔مزید برآں چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغاشاہ زیب درانی نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں کچلاک ہاؤسنگ پروجیکٹ کے معاملے پر روشنی ڈالی۔ یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا گیا تھا جس کی لاگت تقریباً 5 ارب روپے ہے تاہم تکمیل میں تاخیر کے باعث ایک کنال کے گھر کی قیمت میں 29 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغاشاہ زیب درانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں پر بے جا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے لیے حاصل کی گئی 12 گاڑیاں حیران کن طور پر اسلام آباد میں استعمال کی گئیں ہیں اور گزشتہ تین سالوں سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور انجینئرز سائٹ پر بھی موجود نہیں ہیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغاشاہ زیب درانی نے وزارت کو ہدایت کی کہ معاملے کی جلد سے جلد انکوائری کرکے ذمہ دارن کا تعین کیا۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محمد اسلم ابڑو، سینیٹر سید کاظم علی شاہ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر دانش کمار، سینیٹر ایمل ولی خان، وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک، سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اور دیگر نے شرکت کی۔

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

  • اسلام آباد،پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ایک بار پھر سیل

    اسلام آباد،پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ایک بار پھر سیل

    تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ ایک بار پھرسیل کر دیا گیا

    تحریک انصاف کے دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آبادکی جانب سے سیل کیا گیا ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آفس میں فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر 22 جولائی کی تاریخ درج ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ آگ بجھانے کیلئے پانی نہیں، دھویں کے اخراج کے انتظامات نہیں، دفتر سیل کیا جاتا ہے،

    واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گراکر دفتر سیل کردیا تھا مگر پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیکرٹریٹ کو دوبارہ کھولنےکی اجازت دی گئی تھی،،آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا،سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئےکیا گیا،

    بیرسٹر گوہر،رؤف حسن اسلام آباد سے گرفتار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ ،گرفتاریاں،ڈی آئی جی آپریشن کی عدالت طلبی

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

    فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ڈسڑکٹ بارفیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی کو اسلام آباد حق لینے آ رہے ہیں، خیرات نہیں اپنا حق لیں گے، دھرنا دیں گے اور عوام کا حق لیے بغیر نہیں اٹھیں گے۔ سیاسی پارٹیاں اپنے اندر انتخابات نہیں کراتیں، جمہوریت کی باتیں کرتی ہیں، جعلی مینڈیٹ والی حکومت کوقوم کے سر پر بٹھا دیا گیا، ملک پہلے ہی بہت پیچھے جا چکا، فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ ہم پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کے حق کیلئے جمہوری آئینی جدوجہد کا راستہ اختیار کریں گے، جمہوریت صرف جماعت اسلامی اور وکلا کے طریقہ انتخاب میں ہے۔وکلاء اور شہریوں کی فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبہ کی مکمل حمائت کرتے ہیں۔

    اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ بارمیاں انوارالحق،سیکرٹری رانامرتضی حکیم،ممبرپنجاب بارفاروق ڈوگر،امیرجماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری،ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے بھی خطاب کیا۔

    آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ظالمانہ معاہدے فی الفور مذاکرات کرکے ختم کیے جائیں،حافظ نعیم
    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے خفیہ معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں۔ ظالمانہ ٹیرف، سلیب سسٹم اور آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ظالمانہ معاہدے فی الفور مذاکرات کرکے ختم کیے جائیں، تنخواہ داروں پر ٹیکسز واپس لیے جائیں، بجلی کا ٹیرف کم کیا جائے، عوام کو سولر سسٹم نہیں ڈائریکٹ ریلیف دیا جائے۔ حکومت اگر الیکشن میں چوری کو تسلیم کرتے ہو ئے فارم 45 کی حکومت بنائے۔ جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے،فارم 45 کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی جائے جمہوری ریاست میں حق حکمرانی صرف عوام کا ہے۔ موجودہ صورت حال میں وکلا کی نمائندہ بار کونسلز کو سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے، ملک میں مسلط شدہ طرز حکمرانی ناکام ہوچکا، حالات کو بے قابو ہونے سے بچایا جائے، عوام کو ان کا حق دیا جائے، ٹیکس چور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھا ہے، تنخواہ دار 375 ارب روپے سالانہ انکم ٹیکس دیتا ہے اور جاگیر دار صرف 4 فیصد ٹیکس کیوں دیتا ہے۔یہاں تعلیم و صحت کو عوام سے دور کر دیا گیا ہے۔ نہ تعلیم ہے اور نہ صحت، تمام شعبوں میں یہ فیل ہو چکے۔ 2 کروڑ 77 لاکھ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، عوام پر بجلی ہی نہیں بجلی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔ آج ان لوگوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے جو پچھلے 77 سال سے قابض ہو کر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ہم ڈاکے سے وجود میں آنے والی حکومت سے کہتے ہیں آپ کو کوئی حق حکمرانی نہیں۔ مہنگی بجلی اور کیپسٹی چارجز کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکا کیوں ڈالتے ہو۔ پے درپے ٹیکسز نے قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 80 فیصد نوجوان آبادی رکھنے والا ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔ پاکستان کا نوجوان مایوس ہو رہا ہے۔ جو طبقہ اس ملک پر 78 سال سے قابض ہے اس نے یہ حال کیا ہے۔ ملک میں بجلی گیس اور پانی کا بحران ہے۔ ملک میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن ڈرلنگ نہیں کی جا رہی۔ کیونکہ یہ مافیا آئی ایم ایف اور بیرونی آقاؤں کے رحم و کرم پر چلنے اور پلنے والی کمپنیوں پر مہربان ہے جو ملک میں انرجی کے ذخائر سے فائدہ نہیں اٹھانے دے رہے۔ حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن پر کیوں آگے نہیں بڑھ رہی۔ یہ منصوبہ جلد اور فوری مکمل ہونا چاہیے۔ ملک کی صنعتیں، ادارے اور انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے۔ ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اور ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی تک نہیں اٹھیں گے۔ ہم تنخواہ داروں، مزدوروں، کسانوں، تاجروں، صنعتکاروں کے حق کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں۔ جو اشرافیہ ملک کو لوٹ کر کھا رہے ان کے خلاف حق دو عوام کو تحریک شروع کر رہے ہیں۔ حق دو عوام کو تحریک سے پاکستان کے عوام کو حق دلائیں گے۔جماعت اسلامی آپ کا پلیٹ فورم ہے،جماعت اسلامی نے اس ملک کیلئے خون دیا ہے،ہمیں حب الوطنی نہ سیکھائیں۔انہوں عزہ کے مسلمان جو قربانیاں دے رہے ہیں،اپنے حصے کا کام کریں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں فلسطینیوں کی مدد کریں، فلسطین کے لوگوں کی طرف دیکھو اور کھل کر مزاحمت کرو انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔

  • کیا آپ کسی ثبوت کے بغیر کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکتے ہیں،عدالت

    کیا آپ کسی ثبوت کے بغیر کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکتے ہیں،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ اور گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کی میمونہ کمال کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشن چار بجے اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لئے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے حکام کو بھی چار بجے طلب کر لیا ، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے، دائر درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اور ایف آئی اے نے گزشتہ روز پی ٹی آئی مرکزی آفس پر چھاپہ مارا تھا،اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن اور خواتین ملازمین کو گرفتار کیا تھا

    پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں بیٹھے تمام لوگوں کو گرفتار کیا جانا لازم تھا؟کیا اُس دفتر میں موجود ہونا کوئی جرم ہے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائمز اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے کس طرح لوگوں کو اٹھا کر دس گھنٹے بعد چھوڑ دیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مقدمہ میں نامعلوم لوگ بھی تھے اس لیے دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کس قانون کے تحت اس طرح کسی شخص کو گرفتار کر سکتے ہیں؟ کیا آپ کسی ثبوت کے بغیر کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکتے ہیں،پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں بیٹھے تمام لوگوں کو گرفتار کیا جانا لازم تھا؟کیا اُس دفتر میں موجود ہونا کوئی جرم ہے؟اگر علی بخاری ایڈووکیٹ وہاں موجود ہوتے تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جاتا؟درخواست کے مطابق 10 خواتین اور 15 مردوں کو اٹھایا گیا ہے،وکیل علی بخاری نے کہا کہ دو باقی خواتین سے متعلق بھی پتہ چلا ہے کہ وہ بھی واپس آ گئی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تو پھر خواتین والا معاملہ تو واضح ہو گیا، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مقدمہ کے علاوہ مرد کارکنوں کو بھی ذاتی مچلکوں پر چھوڑ دیا گیا ہے،وکیل علی بخاری نے کہا کہ تین چار لوگوں سے متعلق ہمیں کچھ معلوم نہیں، ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا مرد کارکنوں کو ذاتی مچلکہ پر چھوڑنے کا کوئی ثبوت ہے؟وکیل علی بخاری نے کہا کہ میں پوری تیاری کر کے آیا ہوا ہوں، پارٹی سیکرٹریٹ سے واٹر ڈسپنسر بھی اُٹھا کر لے گئے،جس پر عدالت نے کہا کہ پانی پینا تھا؟

    کل میں سڑک پر جا رہا ہوں تو پولیس مجھے بھی اُٹھا کر لے جائے گی؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ادھر اُدھر کی بات نہ کریں، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، بلڈپریشر کیوں ہائی کر رہے ہیں؟ اگر گرفتاری نہیں ڈالی تو 32 لوگوں کو 10 گھنٹے کیسے وہاں رکھا؟ آپ نے 10 گھنٹے کیلئے اُنہیں وہاں کیسے رکھا،یہ اغواء نہیں ہے؟ میں اپنی عدالت کے دروازے بند کروا دوں اور کسی آرڈر کے بغیر آپ کو باہر نہ جانے دوں تو کیا یہ اغواء نہیں ہے؟ اُٹھائے گئے تمام لوگوں کو غیرقانونی حراست میں رکھا گیا نا؟ اگر غیرقانونی حراست میں رکھا گیا تو پھر اس کے کیا نتائج ہوں گے؟ کل میں سڑک پر جا رہا ہوں تو پولیس مجھے بھی اُٹھا کر لے جائے گی؟

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے چھاپے کے دوران رؤف حسن و دیگر کو گرفتار کیا تھا، آج عدالت نے رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے، رؤف حسن 2 دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے،سید امین الحق

    موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے،سید امین الحق

    اسلام آباد،سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا

    وزارت آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں کیسز کو جلدی سے نمٹانے کیلئے ٹیلی کام ٹربیونل قائم کیا جارہا ہے، ٹیلی کام شعبے سے متعلق شکایات ہائیکورٹ کے بجائے ٹربیونل میں آئیں گے، پی ٹی اے کے فیصلوں کیخلاف شکایات بھی ٹربیونل کے پاس آئیں گی، ٹیلی کام ٹربیونل کے قیام سے ہائی کورٹ پر کیسز میں کم ہوگا، ٹربیونل 90 دن کے اندر اندر کیسز کا فیصلہ کرے گا، رکن قومی اسمبلی مختیار احمد نے کہا کہ ٹیلی کام ٹربیونل میں ثالثی کا کوئی آپشن بھی موجود ہونا چاہیے، حکام نے کہا کہ ثالثی کی شق کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف سے مشاورت کرلیتے ہیں، چیئرمین کمیٹی امین الحق نےکہا کہ ٹیلی کام ٹربیونل ٹیلی کام شعبے کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے کیا جارہا ہے،ٹربیونل کے چیئرمین کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، ٹربیونل کا آرڈیننس دسمبر میں جاری ہوا، اگست میں اس کی معیاد ختم ہوجائے گی،اگست کے وسط سے قبل چیئرمین اور بورڈ ممبران کا تقرر ضروری ہے، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ٹربیونل کے قیام کیلئے پرائیوٹ سیکٹر سے مشاورت کی گئی، کمیٹی نے وزارت قانون سے ٹربیونل کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کا طریقہ کار طلب کرلیا

    ایمزون کے اکاونٹ سے پاکستان کے اکاونٹ میں پیسہ آسکتا ہے،حکام وزارت آئی ٹی
    رکن قومی اسمبلی احمد عتیق انور نے کہا کہ بڑی کمپنیوں نے پاکستان سے باہر دفاتر بنائے ہوئے ہیں، کمپنیاں باہر ہی پیسہ لے رہی ہیں اور باہر رکھ رہی ہیں، کمپنیوں کو ادائیگیوں، پیسے لانے بھیجنے کیلئے آسانیاں فراہم کرنی چاہیں، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کی کوشش سے اسٹیٹ بینک نے 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی اجازت دی، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی وقت پاکستان میں 100 ڈالر قانونی طریقے سے نہیں منگوا سکتے، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ایمزون کے اکاونٹ سے پاکستان کے اکاونٹ میں پیسہ آسکتا ہے، ایمزون نے پاکستان کیلئے یہ سروس ایک سال پہلے شروع کی، پی ٹی اے نے موبائل مقامی سطح پر بنانے کی اجازت دی، پاکستان میں بننے والے موبائل فون مقامی ضروریات کو پورا کررہے ہیں،

    وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بنیادی ضرورت ہیں، موبائل فونز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ٹیکس لگایا گیا، موبائل فونز پر ٹیکس پی ٹی اے نہیں ایف بی آر لے رہا ہے، چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے،

    قائمہ کمیٹی نے حکومت سے فائیو جی کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی سفارش کردی
    وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت نے فائیو جی کی لانچنگ پر کام شروع کردیا، فائیو جی کیلئے ریونیو اور انفراسٹرکچر کو ساتھ ساتھ دیکھنا ہے،وزارت نے 2025 کی پہلی سہہ ماہی میں فائیو جی لانچنگ کا ٹارگٹ رکھا ہے، فائیو جی کی لانچنگ کیلئے کنسلٹنٹ کی شارٹ لسٹنگ کی جارہی ہے، فائیو جی کی لانچنگ میں ری اسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ڈالرز میں ادائیگیوں پر مسائل ہوتے ہیں، فائیو جی کا مقصد عوام کو سہولت دیا تاکہ کاروبار آسان بن سکے، پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو انفراسٹرکچر پر توجہ دینی چاہیے،حکومت کمپنیوں سے کہہ سکتی ہے پیسے قسطوں میں ادا کردیں،آپ کمپنیوں سے کہیں فائیو جی کو ہر چھوٹے بڑے شہر تک لے جائیں،دنیا میں 5.5 اور 6 جی آرہا ہے ہم 4 جی پر بیٹھے ہیں، فائیو جی کیلئے 2013 اور 2017 والی پالیسی نہ اپنائی جائے، سنگا پور، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش ماڈل کو دیکھیں،

    واٹس ایپ کی بندش،چیئرمین پی ٹی اے کو بریفنگ کے لئے طلب کر لیا گیا
    چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ گزشتہ چند دونوں سے واٹس ایپ میں مسئلہ آرہا ہے،اس پر پی ٹی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آکر بریفنگ دے،ہم پی ٹی اے والوں سے پوچھیں تو سہی کہ آخر یہ کیوں ہورہا ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا،حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں فائبر آپٹکس بچھا دی گئی ہے،اراکین کمیٹی نے پوچھا کہ کیا پنجگور میں بھی فائبر آپٹکس بچھائی گئی ہے؟ حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ پنجگور میں بھی فائبر آپٹکس بچھا کر 4جی سروس مہیا کی گئی ہے، اراکین کمیٹی نے کہا کہ آپ اس کمیٹی میں غلط معلومات دے رہے ہیں،پنجگور میں کسی کو واٹس ایپ کال کر لیں سب معلوم ہو جائے گا،پنجگور اور تھر پارکر کے حوالے سے ذیلی کمیٹی بنائی جائے،

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

  • رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    ایف آئی اے نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالف کردی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کہاہے، حکومت تحریک انصاف کو دہشتگرد قرار دے رہی ہے، ماضی میں بےنظیر بھٹو، ذوالفقار بھٹو، فاطمہ جناح کو غدار کہاگیا، عمران خان کو غدار کہا جارہا، کسی کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا حق نہیں،حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہے، رؤف حسن کا میڈیا سیل سے کوئی تعلق نہیں ہے،
    تحریک انصاف پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، نظریں عدلیہ پر ہیں کہ کیا انصاف کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے؟

    ڈیجیٹل دہشتگردی کا لفظ اب تحریک انصاف پر مسلّط کرنے لگے ہیں،لطیف کھوسہ
    وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے روف حسن کے خلاف درج مقدمہ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کردی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی ایک نیا لفظ متعارف کروا دیا گیا ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی کا لفظ اب تحریک انصاف پر مسلّط کرنے لگے ہیں، تحریک انصاف کے لاہور اسلام آباد میں سینٹرل دفاتر سیل ہے، اب روف حسن کو ڈیجیٹل دہشتگردی میں ملوث کرنے کی کوشش کررہے، سیکیورٹی اہلکار تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ لے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں آج سماعت ہے، ہمارے امیدواروں کا ریکارڈ لے گئے ہیں،

    واٹر چلر بھی تحریک انصاف کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے، ایسا معلوم ہورہا جیسے بھارت نے حملہ کردیا اور سب کچھ ساتھ لے گئے،لطیف کھوسہ
    رؤف حسن کے خلاف درج مقدمہ کی کاپی پی ٹی آئی وکلاء کو فراہم کردی گئی، وکیل صفائی علی بخاری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ مقدمہ میں تحریر شدہ وقت پر وقوعہ ہواہی نہیں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ملزم کے کہنے پر مقدمہ میں روف حسن کو نامزد کیاگیا، تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی ڈیوائسزز موبائل ایف آئی اے کے پاس ہیں، واٹر چلر بھی تحریک انصاف کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے، ایسا معلوم ہورہا جیسے بھارت نے حملہ کردیا اور سب کچھ ساتھ لے گئے،

    تحریک انصاف اور عمران خان سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں،لطیف کھوسہ
    ایف آئی اے نے روف حسن کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،وکیل صفائی نے روف حسن و دیگر تحریک انصاف کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے کا کبھی کسی سیکیورٹی ایجنسی نے تحریک انصاف کے خلاف موقف اختیار نہیں کیا، تحریک انصاف اور عمران خان سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں،وکیل صفائی علی بخاری نے کہا کہ رؤف حسن کینسر کے مریض رہ چکےہیں، ایک پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، ایف آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیا تفتیش کی؟ کچھ بھی نہیں،

    بیرسٹر گوہرعلی خان کمرہ عدالت پہنچ گئے،وکیل علی بخاری نے کہا کہ جب کوئی ثبوت ہی نہیں تو دس دن کا ریمانڈ مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا موبائل فون استعمال کرنا جرم ہے؟ کیا رؤف حسن نے کچھ ٹویٹ کیا؟رؤف حسن سے کوئی بم برآمد نہیں ہونا، سوشل میڈیا کی بات ہو رہی،سب کو معلوم ہے کیس کی کیا حیثیت ہے، صرف ذلیل کرنا مقصد ہے،

    رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی ، عدالت پیشی کے وقت رؤف حسن خاموش رہے،بعد ازاں عدالت نے روف حسن سمیت دیگر ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.دیگر تحریک انصاف کے مرد کارکنان کا بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیاگیا

    رؤف حسن سمیت 12 ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے،مقدمے کا متن
    روف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق ملزمان ریاست مخالف بیانیے بنانے میں ملوث ہیں، ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملکر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، روف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، زیشان فاروق شامل ہیں،ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل ہیں،ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں.
    rauf fir

    واضح رہے کہ رؤف حسن کو گزشتہ روز اسلام آباد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،رؤف حسن کی گرفتاری پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران روف حسن گرفتار ہوئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے،

  • عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، صنم جاوید کا جج سے مکالمہ

    عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، صنم جاوید کا جج سے مکالمہ

    تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید عدالت پیش ہوئی.

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،صنم جاوید عدالت پیش ہوئی اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پرسماعت ہوئی،ایف آئی اے نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

    عدالت پیشی کےموقع پر صنم جاوید کا کہنا تھا کہ میں جج صاحب کا شکریہ ادا کر کے آ رہی ہوں، انصاف کرنا آج مشکل ہے، آپ نے ہمت کر کے انصاف کیا،صنم جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ بہت مسئلے ہیں، پی ٹی آئی کی جان چھوڑیں، نکلیں اس میں سے اور مسئلے حل کریں،

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

  • جدہ سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں فنی خرابی،واپس جدہ لینڈنگ

    جدہ سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں فنی خرابی،واپس جدہ لینڈنگ

    سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں فنی خرابی، پرواز کی واپس جدہ لینڈنگ کروا دی گئی

    سعودی ایئر لائن کی پروازایس وی 726 جدہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی، پرواز کے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پرواز واپس موڑ دی، اس دوران پائلٹ نے حفاظتی نقطۂ نظر سے طیارے کا اضافی فیول سمندر پر پرواز کر کے ضائع کر دیا، طیارے کے روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی،

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے، اسی پرواز نے اسلام آباد سے جدہ مسافروں کو لے کر جانا تھا پرواز لیٹ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے جدہ کی پرواز کو روانگی کے لیے گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

  • مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پر پیپلز پارٹی نے کی نظرثانی اپیل دائر

    مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پر پیپلز پارٹی نے کی نظرثانی اپیل دائر

    پیپلز پارٹی نے بھی سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے

    پیپلز پارٹی کیطرف سے فاروق ایچ نائیک نے دائرنظر ثانی اپیل دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی اپیل میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے،مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کر چکی ہے،مسلم لیگ ن کی تین خواتین اراکین بھی نظر ثانی کی درخواست دائر کر چکی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اب تک کل 3 نظر ثانی کی درخواستیں دائر ہو چکی ہیں جن میں سے 2 ن لیگ کی طرف سے اور ایک پیپلز پارٹی کی طرف سے ہے.

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا، تحریک انصاف مقدمہ میں فریق نہیں تھی، سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن فریق تھے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا تھا جبکہ حکومتی رہنماؤں نے سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا

    دوسری جانب سپریم کورٹ،مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی ہے،مسلم لیگ ن نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی،مسلم لیگ ن نے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کر دی ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کو واپس لے، کیس کے حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناعی دیا جائے،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں سنی اتحاد کونسل، حامدرضا اور الیکشن کمیشن سمیت 11 پارٹیوں کو فریق بنایاگیا ہے ،

    پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

  • انٹرا پارٹی الیکشن،پی ٹی آئی کو دستاویزت جمع کروانے کی مہلت مل گئی

    انٹرا پارٹی الیکشن،پی ٹی آئی کو دستاویزت جمع کروانے کی مہلت مل گئی

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی

    ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،ممبر کے پی نےکہا کہ پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے۔ بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی ،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سینٹرل سیکرٹیریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی ،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی، تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

    سماعت کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا، انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا جواب ہم دیں گے۔

    تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں ،فارم 65 پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا گیا ،مرکزی اور صوبائی سطح پر نو منتخب پارٹی عہدے داروں کی تفصیلات شامل ہیں،مرکزی کور کمیٹی کے ارکان کے نام اور تفصیلات بھی شامل ہیں،فیڈرل الیکشن کمشنر کے نوٹیفکیشن کے علاوہ دیگر دستاویزات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں

    علاوہ ازیں،اکبر ایس بابر نے بھی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا ، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ساڑھے 8 لاکھ میں سے 960 ووٹ پڑے ،سنی تحریک میں شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے،پی ٹی آئی کے فنڈز منجمند کئے جائیں۔

    تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھااور کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، اس بار الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرے گا اور ہمیں انتخابی نشان واپس ملے گا

    واضح رہے کہ پہلے اکبر ایس بابر کی درخواست پر ہی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہوئے تھے، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں بھی انتخابی نشان کے لئے درخواست دائر کی تھی تا ہم درخواست مسترد کر دی گئی تھی، تحریک انصاف نے انتخابی نشان بلے کے بغیر الیکشن میں حصہ لیا ، آزاد امیدوار جیتے تو وہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے،

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا