Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • جعلی کرنسی کے خاتمے کیلیے پلاسٹک نوٹ

    جعلی کرنسی کے خاتمے کیلیے پلاسٹک نوٹ

    جعلی کرنسی روک تھام کے لئے نئے پلاسٹک نوٹ بارے سٹیٹ بینک نے فیصلہ کر لیا ہے

    اب نوٹ صرف کاغذ نہیں بلکہ پلاسٹک کے بھی ہاتھوں میں ہوں گے، جعلی کرنسی ختم کرنے کا توڑ سٹیٹ بینک نے نکال لیا، آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پر ہے، قرض کی قسط کے لئے مذاکرات جاری ہیں، ایسے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے، پلاسٹک کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں

    آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانےکی شرط رکھی تھی، آئی ایم ایف کو حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی

    آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی تھی اور مذاکرات کا پہلا دور بھی ہوا تھا،جس میں آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےآئی ایم ایف نے بجلی و گیس چوری ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن ختم ہوگیا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

  • حسن،حسین نواز کی بریت کی درخواست،نیب نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

    حسن،حسین نواز کی بریت کی درخواست،نیب نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

    احتساب عدالت اسلام آباد،حسن نواز، حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز پر سماعت ہوئی

    حسن نواز، حسین نواز کی درخواستِ بریت پر سماعت ہوئی،حسن نواز، حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح، پلیڈر راناعرفان، نیب پراسیکیوٹرز احتساب عدالت پیش ہوئے،حسن نواز، حسین نواز کی درخواستِ بریت پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا نے کی،نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنسز جواب جمع کروانے پر احتساب عدالت سے وقت مانگ لیا،وکیل صفائی قاضی مصباح نے استدعا کی کہ رپورٹ جمع کروانے پر قریب کی تاریخ دیجیےگا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیں،

    احتساب عدالت نے حسن نواز، حسین نواز کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی، جج ناصر جاوید رانا نے کاہ کہ میرے پاس احتساب عدالت نمبر ایک اور تین کا چارج ہے، احتساب عدالت نمبر دو کا ڈیوٹی جج ہوں، آج چارج مل جائےگا،احتساب عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا وقت دےدیا،حسن نواز ، حسین نواز کی درخواستِ بریت پر سماعت بھی 19 مارچ کو ہوگی

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    مفتی قوی نے مجھے گاڑی میں نشانہ بنایا،غلط کام کیا:حریم شاہ نے شرمناک حرکتوں کوبیان کرتے ہوئے شرم نہ کی

    میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حسن اور حسین نواز نے عدالت میں سرنڈر کیا تھا جس پر عدالت نے انکے وارنٹ منسوخ کر دیئے تھے،

  • فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا

    فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا

    اسلام آباد: ترجمان جامعہ کے مطابق صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا،ڈاکٹر ھذال حمود نے دعوہ اکیڈمی کو مقررہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے-

    باغی ٹی وی : ترجمان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ناصر فرید نے کہا ہے کہ صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوے دعوہ اکیڈمی کو رجسٹریشن فارم کے لیے مقررہ فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیےہیں۔

    ترجمان جامعہ کے مطابق صدر جامعہ نے نہ صرف اعتکاف کے لیے مقررہ5000 رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے بلکہ دعوہ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام الناس سے ہو ان کی باقاعدہ منظوری صدر جامعہ سے لی جاے اور اس بابت اکیڈمی کوئی بھی فیصلہ اپنے طور پر نہ کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرِ جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے اور اعتکاف سے متعلقہ جملہ امور کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ صدر جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اعتکاف کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے-

    یاد رہے کہ دعوہ اکیڈمی کے اعتکاف کے فارم کے لیے 5000 روپے رجسٹریشن فیس پر شدید عوامی رد عمل آیا تھا۔

  • سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ

    سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو آمد ہو ئی ہے

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات ہوئی ہے،سعودی عرب کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ،سعودی سفیر نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلی معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

    سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

  • جاپان،دو عدالتوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی کو غیرآئینی قرار دے دیا

    جاپان،دو عدالتوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی کو غیرآئینی قرار دے دیا

    جاپان کی دو عدالتوں نے ہم جنس افراد کی آپس میں شادی پر حکومتی پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے

    جاپان کی ٹوکیو اور ساپورو کی دو عدالتیں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے میدان میں آ‌گئیں ، دو ضلعی عدالتوں نے حکم دیا ہے کہ ہم جنس پرست افراد کی شادی پر حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں غیر آئینی ہیں،

    جاپان کی عدالتیں پہلے بھی ہم جنس پرستوں کی شادی پر عائد پابندی کو غیرآئینی قرار دے چکی ہیں،ساپورو کی ضلعی عدالت نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی پر حکومتی پابندی غیر آئینی تاہم پارلیمان اس کا فیصلہ کر سکتی ہے، حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے

    جاپان جی سیون ممالک میں شامل واحد ملک ہے جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی غیر قانونی ہے،جاپان میں اس حوالہ سے نرمی ہے تا ہم ایسے افراد کو مساوی قانونی حیثیت حاصل نہیں،حالیہ برسوں میں جاپانی حکومت پر اس حوالے سے کافی دباؤ ڈالا گیا ہے مگر جاپان میں قدامت پسند حلقے بھی بہت مضبوط ہیں،جاپان میں 2019 سےاب تک اس حوالے سے 6 کیسز عدالتوں میں دائر کیے گئے اور 2021 میں ساپورو کی ہی ایک عدالت نے ہی اس پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا،عدالتی فیصلوں کے باوجود اس پابندی کو ختم کرنے کا اختیار جاپانی پارلیمان کے پاس ہی ہے

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

  • بہت سے مسائل صوبہ خود حل نہیں کرسکتا،بیرسٹر گوہر

    بہت سے مسائل صوبہ خود حل نہیں کرسکتا،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقاتیں ہونی چاہئیے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ورکنگ ریلیشن ہونا چاہئیے، پارلیمنٹ چلانی ہے تو بہت سارے ریفارمز لانے ہوں گے، بار بار اور اپنی مرضی سے الیکشن کروانے سے عوام کا نقصان ہو رہا ہے،عوام کے پیسے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سینٹ الیکشن اور باقی الیکشن میں ریفارمز لانے ہوں گے،ریزرو سیٹوں کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہو سکتی، وزیراعظم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چائیے،صوبے نے بہت سے مد میں وفاق سے پیسے لینے ہوتے ہیں،بہت سے مسائل صوبہ خود حل نہیں کرسکتا،وفاق کی ضرورت ہوتی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی تھی تا ہم گزشتہ روز وہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملے،

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سیاست کے لیے بہت ٹائم ملے گا، اگر یہ 5 سال ضائع ہوگئے ہمارے پاس بہت کم آپشنز رہ جائیں گے،

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے وزیراعلٰی کی ملاقات خوش آئند ہے، پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی حقیقت پسندی آئی ہے کہ اب نئی حکومت بن گئی ہے، خیبرپختونخواہ میں دس سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے،پی ٹی آئی نے وہاں پر پرفارم کرنا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، کیا وہاں پر سارے مسائل حل ہوگئے؟ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے، وہاں بھی لوگوں کے بہت سارے ایشوز اور مسائل ہیں، امید ہے علی امین گنڈاپور صوبے کے مسائل پر پوری توجہ کریں گے، علی امین گنڈاپور سے میرا پرانا اور دوستانہ تعلق رہا ہے وہ اچھے آدمی ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات ایک احسن قدم ہے،اس ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، بہت ساری چیزوں کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے، اگر صحیح طریقے سے چلا جائے تو نہ صرف نجکاری بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکتا ہے، بہت سارے مواقع سرمایہ کاروں کو حکومت دے سکتی ہے، حکومتوں کا کام سہولت کاری کرنا ہے، صرف پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، یہ وہ پیسہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں، جو ہر سال ضائع ہوتا جا رہا ہے اور اسکا کسی کو کوئی فائدہ نہیں،

    واضح رہے کہ علیم خان تحریک انصاف میں تھے تا ہم انہوں نے تحریک انصاف چھوڑی اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر بن گئے، استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی میں دو سیٹیں جیتی ہیں،ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی کے دو امیدواراوں کی حمایت کی تھی، جہانگیر ترین ہار گئے اور اس کے بعد انہوں نے سیاست چھوڑ دی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

    عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان سے جیل ملاقاتوں پر 12 مارچ پابندی کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ کئی سو درخواستیں آرہی ہیں ،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں یہ طے ہو گیا ہے ، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آرڈر یہ ہوا تھا کہ وکلا کے علاؤہ چھ افراد کو ملنے کی اجازت ہو گی ، میرے پاس سات ہزار قیدی ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر چھ افراد کو ملنے کی عدالت نے اجازت دی جو ہمارے لئے ممکن نہیں ؟جسٹس ارباب محمد طاہر نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر روز کسی نئے اعتراض کے ساتھ ہمارے پاس آجاتے ہیں ، ان آرڈرز کے فیلڈ میں ہوتے ہوئے آپ نے دیکھنا ہے ،کیا آپ ان آرڈرز کی خلاف ورزی چاہ رہے ہیں ؟ کونسے ایسے لوگ ہیں جن کو کوئی نہیں جانتا ؟ شیر افضل مروت ، قومی اسمبلی کے ممبران ، سینیٹر آپ ان کو چیک کریں ، اگر عدالتی حکم پر عمل نہیں کریں گے تو کیوں نا سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہو ؟

    سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں کہا کہ میں کورٹ کے حکم پر بھی عمل کرتا ہوں یہ محکمہ داخلہ پنجاب کا نوٹیفکیشن بھی ہے ،عدالت نےسپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ٹرمز پر ان کو ہم نے منا کر طے کیا تھا کہ یہ کب کب ملیں گے ، پہلے ہی آپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں زیر التوا ہیں ،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور وکلاء کو میکنزم بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ دونوں فریق بیٹھ کر ایک میکنزم بنائیں اور 12 بجے آگاہ کریں ،

    ہر بندہ آ کر کہتا میں وکیل ہوں،ملاقات کرنی، جیل حکام عدالت میں پھٹ پڑے
    بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے میکنزم طے کر لیا ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم یہ پٹیشن زیر التوا رکھ رہے ہیں آپ ایس او پیز بنا لیں ،عدالت نے شیر افضل مروت کو ہدایت کی کہ آپ فوکل پرسن مقرر کر دیں، شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم آج چار لوگ اور منگل کو دوبارہ ملاقات کے لیے جائیں گے،جسٹس اربا ب طاہر نے کہا کہ ہم آپ کو یہ نہیں کہہ رہے کہ سب لوگوں کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیں،جیل سریڈینٹ نے کہا کہ یہ پرابلم اس وجہ سے آ رہی ہے کہ دنیا جہان کا ہر آدمی کہہ رہا ہے کہ وہ وکیل ہے اور ملاقات کرنی ہے، بیس وکیل سماعت پر آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اندر جانا ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ کو بانی پی ٹی آئی نے جن چھ وکلا کے نام دیے صرف وہی ملاقات کریں گے، جیل سپریڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکشن ہیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ آپ کو ڈائریکٹ نہیں کر سکتے، یہ آپ کی صوابدید ہے،

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • عدالت سے غلط بیانی کی تو اس کے اثرات بھگتنا ہوں گے ،آڈیو لیکس کیس میں ریمارکس

    عدالت سے غلط بیانی کی تو اس کے اثرات بھگتنا ہوں گے ،آڈیو لیکس کیس میں ریمارکس

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    جسٹس بابر ستار نے سماعت کی،موبائل کمپنیز کے وکیل کی جانب سے دلائل دیئے گئے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے ہم کسی کو مجاز نہیں کرتے ، وکیل موبائل کمپنیز نے کہا کہ سسٹم بھی لگا ہوا ہے چابی بھی ان کے پاس ہے وفاقی حکومت کا اختیار ہے گورنمٹ اور ایجنسیز کو سسٹم تک رسائی ہے وہ سسٹم ان کے دائرہ اختیار میں ہے ، ہم سسٹم تک پی ٹی اے کو رسائی دے دیتے ہیں وہ جس ایجنسی کو چاہتی ہے وہ دے دیتے ہیں ، پی ٹی اے اس حوالے سے بہتر جواب دے سکتا ہے ، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کسی موبائل کو ٹریس کرنے کے لیے آپ کا کیا کردار ہوتا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ یہ معلومات میں حاصل کرکے عدالت کو آگاہ کروں گا ، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ابھی تک مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ یہ سب کس قانون کے تحت ہو رہا ہے ؟ کسی ایجنسی کو اتھارٹی دی گئی آپ کو معلوم نہیں ، سسٹم جہاں لگا ہے آپ کی وہاں تک رسائی نہیں ہے ،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت میں اپنی رپورٹ میں جو کہا تھا کہ رسائی نہیں دی گئی وہ اس آڈیو کال کی حد تک تھا ،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ دوگل صاحب ایسی بات نا کریں اٹارنی جنرل نے یہاں آکر کہا ہے کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی گئی ، آٹھ ماہ سے پوچھ رہا ہوں کس فریم ورک کے تحت آپ کام کر رہے ہیں ،آپ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس آڈیو کال کی بات کر رہے تھے ،چار سیکریٹریز نے بیان حلفی جمع کرائے ہیں ، اگر کسی نے عدالت سے غلط بیانی کی تو اس کے اثرات بھگتنا ہوں گے ، کل کو عام بندہ آپ کے پاس آجائے تو آپ اس کو مجاز ایجنسی تو نہیں کہیں گے ، آپ کو پتہ تو ہونا چاہیے نا کہ مجاز ایجنسی کون سی ہے جس کو آپ رسائی دے رہے ہیں اگر کوئی تفتیشی افسر آپ سے معلومات مانگے تو آپ دے دیں گے ؟ آپ کی طرف سے معلومات کیسے شئیر ہوتی ہے اس حوالے سے عدالت سمجھنا چاہتی ہے ، پی ٹی اے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر کیسے لیگل انٹرسیپشن کی شقیں شامل کر سکتا ہے؟ وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ قومی سلامتی یا کسی بھی جرم کے خدشے پر وفاقی حکومت فون ٹیپنگ کی اجازت دے سکتی ہے، فون ٹیپنگ کی اجازت دینا وفاقی حکومت کا اختیار ہے پی ٹی اے کا نہیں، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے لیگل انٹرسیپشن کی کوئی اجازت نہیں دی، کیا وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر ٹیلی کام آپریٹرز کسی ایجنسی کو اجازت دے سکتے ہیں؟ وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ اگر پی ٹی اے کے پاس ایسی کوئی شکایت آئے تو ریگولیٹر کے طور پر ایکشن لیں گے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نیشنل سیکیورٹی کیلئے لیگل انٹرسیپشن کی اجازت دینے میں تو مسئلہ نہیں،آپ کا موقف ہے کہ پی ٹی اے نے لیگل انٹرسیپشن کیلئے کبھی خط و کتابت نہیں کی؟

    مشکل کام نہیں، ایک منٹ لگتا ہے اور موبائل ہیک کیا جا سکتا ہے،چیئرمین پی ٹی اے
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا کہ میں بات کر سکتا ہوں؟ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جی بالکل، آپکو انا کی تسکین کیلئے نہیں بلکہ عدالتی معاونت کیلئے طلب کیا ہے،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی اے کسی ایجنسی کو کوئی سہولت فراہم کر رہی ہے؟ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے نے یہ شق ڈالنی ہوتی ہے اس پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں اس سے ہمارا تعلق نہیں، لیگل انٹرسیپشن کے علاوہ لائسنس کی تمام شقوں پر پی ٹی اے عملدرآمد کراتا ہے،میں گزشتہ ہفتے بارسلونا میں ٹیلی کام سے متعلق کانفرنس میں Keynote Speaker تھا،90 فیصد موبائلز میں وائرس ہوتا ہے، کیمرہ بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے،اسرائیل کی ایک کمپنی نے پیگاسس سافٹ ویئر بنایا جو موبائل کو متاثر کرتا ہے، یہ مشکل کام نہیں، ایک منٹ لگتا ہے اور موبائل ہیک کیا جا سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے جسٹس بابر ستار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ فون میرے پاس چھوڑ کر واش روم جائیں تو اتنی دیر میں اپنا موبائل کنکٹ کر کے مکمل رسائی لی جا سکتی ہے، وکیل عرفان قادر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کہہ رہے ہیں کہ غیرقانونی انٹرسپشن ایک سمندر ہے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب غیرقانونی فون ٹیپنگ ہو رہی ہے؟

    ٹیلی کام آپریٹرز کے وکیل کو آئندہ سماعت تک تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی،چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اور کہا کہ پیمرا اس متعلق ایڈوائزری جاری کر سکتا ہے، آڈیولیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت آئیندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ اپریل میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 137 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ابوذر سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔ اسی طرح بشریٰ بی بی کی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی تھی جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق بھی کی تھی-

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن

    آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن

    آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن ختم ہوگیا

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی معاشی ٹیم کی قیادت کی، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے مشن کو بریفنگ دی،
    چیئرمین ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی،مشن کے ساتھ دوسرا جائزہ آج سے شروع ہو گیا،آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک شیڈول ہیں ،

    آئی ایم ایف کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کچھ دیر بعد ہوگا، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام کی تمام شرائط پر عملدرآمد کر دیا،وزارت خزانہ نے جائزہ کی تکمیل کیلئے تمام اہداف پورے کرلیے، یہ آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا حتمی جائزہ ہوگا، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد سٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے،سٹاف لیول معاہدے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، بورڈ کی منظوری سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی، پاکستان کو پہلے ہی پروگرام کے تحت 1.9 ارب ڈالر مل چکے

    آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورہ وزارت خزانہ میں میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

    دوسری جانب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا