Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 16 مارچ تک ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 16 مارچ تک ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی

    کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر، عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں،جیل حکام نے صرف 6 وکلاء کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔جیل حکام نے صرف 6 صحافیوں کو پروسیڈنگز کور کرنے کی اجازت دی۔شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی ملاقات کیلئے جیل کے باہر موجود تھے،میڈیا کو جیل سے دو کلو میٹر دور کوریج کی اجازت دی گئی ہے۔جیل کے اندر اور اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔وکلاء کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجودتھی،

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے نیب کے تین گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے۔گواہان کا تعلق فارن آفس، اسٹیٹ بینک، کیبنیٹ ڈویژن اور القادر یونیورسٹی سے ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔نیب کے پراسیکیوٹر عرفان بھولا ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔دوران سماعت وکلاء کے تاخیر سے آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا،بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ صبح دس بجے سے آئے ہوئے ہیں اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں جیل کے اندر پوری دستاویزات لانے کی بھی اجازت نہیں،

    دوسری جانب مشعال یوسفزئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح 9 بجے سے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں ہمیں اندر جانے نہیں دِیا جارہا ہے۔ باقی روٹین کی موومنٹ چل رہی ہے ، مخالف وکیل ،پراسیکیوٹر سب پروٹوکول کے ساتھ اندر باہر جارہے ہیں، شاید ہم ہی وہ دہشت گرد ہیں جس سے اڈیالہ جیل کو خطرہ ہے اور جس سے پنجاب کی مینڈیٹ چور چیف منسٹر خوف کا شکار ہے۔عمران خان جیل میں بیٹھ کر اس ملک کے پورے نظام پر بھاری ہے۔

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان
    سابق وزیراعظم عمران خان نےاڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن نتائج فراڈ جاری ہوئے،اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی،سیکورٹی تھریٹ فریب اور جھوٹ ہے،سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے،ادارے تباہ ہو چکے ہیں،انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا،ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا،لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا،انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے،میری ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں،اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے
    کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی،وکلا تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں،اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا،عوام باہر نکلے گی
    ہمارا پرامن احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا،ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے ،سینٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے،گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا،آج تک سزا نہیں ہوئی

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے علامہ ناصر عباس کی درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس سمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی،وکیل عبدالہادی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے، سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی،سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا.

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمودجہانگیری نے سماعت کی،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر اسلام آباد نے الگ الگ اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں،اپیلوں میں جیل ملاقات کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،سنگل بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ملاقات کی اجازت دی تھی

    سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ ہی جیل مینوئل اور پریزن رولز کے خلاف ہیں،سرکاری وکیل
    سرکاری وکیل نے کہا کہ قانونی ٹیم کی ملاقات ہو یا کسی اور کی، اکیلے میں ملاقات کی اجازت نہیں، کسی بھی مجرم سے ملاقات جیل مینوئل کی مطابق ہوتی ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے کس حصے سے اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ ہی جیل مینوئل اور پریزن رولز کے خلاف ہیں، عدالت نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو جرمانہ عائد کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو جرمانہ سے مسئلہ ہے ؟ یہاں عمران احمد خان نیازی سے ملاقاتوں کی روزانہ کتنی درخواستیں آتیں، ہم اس معاملے کو روٹین نہیں بنارہے، مگر جن کو یہاں سے اجازت ملتی ہے ان کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا ہے،

    پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے روسٹرم پر بنا گاؤن کے کھڑے ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے شوکت بسرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں نہیں ہیں نہ ہی آپ ڈریسں میں ہیں آپ بیٹھ جائیے،شوکت بسرا نے کہا کہ میں کورٹ ڈریس میں ہوں میں ہائی کورٹ کا وکیل ہوں،باہر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کھڑے ہیں انکو نہیں آنے دیا جارہا، عدالت نے کہا کہ اگر کھڑے ہیں تو کھڑا رہنے دیں، آپ بیٹھ جائیں،

    نواز شریف کیس کی اپیلیں یہاں زیر سماعت رہیں،کیس کو کہیں اور لیکر نہ جائیں،عدالت کا سرکاری وکیل سے مکالمہ
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نے تو چھ افراد کی ملاقاتوں کا حکم دیا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے پاس جیل اتھارٹی کے پاس آرڈر پاس کرنے کا اختیار نہیں،جیل کا معاملہ صوبائی معاملہ ہے، اس عدالت کا دائر اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ہم آپکی بات مان لیں تو اسلام آباد کا کیا ہوگا؟ اڈیالہ جیل صرف پنجاب کا نہیں بلکہ اسلام آباد کا بھی جیل ہے، اسلام آباد کے قیدی اڈیالہ جیل ہی ہوتے ہیں، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ رولز پڑھ لیجیے اور ہمیں بتائے کہ آپکا مسئلہ کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ آرٹیکل 199 تجاوز ہے، وفاقی عدالت کا دائرہ اختیار تب ہوگا جہاں ٹرائل ہوا ہو،عدالت نے کہا کہ اگر آپ کی بات مان لیں تو پھر اسلام آباد کے ہمارے انڈر ٹرائل یا سزایافتہ قیدیوں کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار نہیں ہوگا،آپ اس کیس کو کہیں اور لیکر نہ جائیں،میاں نواز شریف کیس کی اپیلیں یہاں زیر سماعت رہی ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ اپیل میں عدالت بالکل جاسکتی ہے،عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی اور نقطہ اٹھائے اور دلائل دیں، آپکی بات اگر مان لیں تو اسکا مطلب کہ سزا ہونے کے بعد ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ صرف سزا یافتہ ہی نہیں وہاں تو انڈر ٹرائل قیدی بھی ہیں پھر تو وہاں بھی ہمارا لینا دینا نہیں ہوگا،آپ اگر میرٹ پر نہیں آتے آپکی مرضی مگر اس نقطے کو آپ کہیں اور لیکر جارہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل راولپنڈی میں واقع ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اسلام آباد کا دائرہ اختیار نہیں، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری کا اڈیالہ جیل میں دائرہ اختیار ہے،

    سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے وکیل نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا آرڈر پڑھا اور کہا کہ انہوں نے لکھا ہے کہ عمران خان بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سنگل جج نے اپنے آرڈر میں لکھ دیا کہ عمران خان ایک بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں، اگر کوئی جج نہ بھی لکھے تو بھی وہ تو ہیں، اس حقیقت سے انکار تو نہیں کیا جا سکتا،

    عمران خان سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا یا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    عمران خان کے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے،شیر افضل مروت
    تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے،عمران خان کے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے، پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں، اگر ملاقاتوں پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کی کال دیں گے۔

    اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس
    ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آرڈر لئے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود جیل سپریڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی،عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپریڈنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے،عدالت نے 15 مارچ کو جیل سپریڈنٹ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے، ملک میں اجارہ داری کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے،ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ لگایا جس کی شہریت بھی پاکستان کی نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک میں احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے،

    عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام حکم ہی نہیں مانتے، وکیل عمران خان
    عمران خان کے وکیل علی بخاری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا،حیرت کی بات ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام حکم ہی نہیں مانتے، مینڈیٹ چور اور کٹھ پتلی حکومت اس ملک پہ مسلط کر دی گئی ہے، جو عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا اس میں الیکشن کمیشن ملوث ہے، عوامی مینڈیٹ پر بری طرح سے ڈاکہ مارا گیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی تھی،مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • اسلام آباد ،کراچی سمیت مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد ،کراچی سمیت مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :وزارت صحت کے حکام کے مطابق کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن دیگر شہروں سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، سبی، ضلع اوکاڑہ اور کوہاٹ شامل ہیں، پاکستان میں اس سال اب تک 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تاہم اس سال اب تک پاکستان میں پولیو سے کوئی بچہ معذور نہیں ہوا۔

    پی ٹی آئی سینیٹر نے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں

    ترک صدر کا آصف زرداری کو فون،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خواتین کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کی ہدایت

  • آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا

    وزیرِ اعظم نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی،اجلاس کو ملک میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،جون 2023 میں وزیرِ اعظم کی جانب سے دیئے گئے 5 ارب کے آئی ٹی پیکیج پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس کے پہلے 7 ماہ میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسکلز پروگرام کے تحت اس وقت 17 بیچز میں تقریباً 40 لاکھ طلباء و طالبات کو آئی ٹی کی ٹریننگ دی جا چکی ہے، ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 28 فیصد تعداد خواتین کی ہے، فری لانسزر کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے،پاکستان اپنی آئی ٹی مصنوعات 170 ممالک کو برآمد کرتا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس، پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے تمام ضروری قانونی و پالیسی اقدامات اٹھائے جائیں، ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے.نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و ہنر اور اسٹارٹ اپس کو درکار سہولیات فراہم کریں گے.گزشتہ دور حکومت میں آئی ٹی کی صنعت کیلئے جن منصوبوں کا آغاز کیا ان کے مثبت نتائج آرہے ہیں. اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے بنکاری سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا،رواں برس آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم 3 ارب ڈالر سے ذیادہ ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے، پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی،

    اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • وکلاء رہنماؤں کی وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد

    وکلاء رہنماؤں کی وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد

    وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب ہوئی

    سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، وفاقی وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ، پاکستان و پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے تقریب میں شرکت کی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے ،وکلاء رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے بے مثال کارکردگی پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محسن سپیڈ نے ہر سطح پر خود کو منوایا۔محسن نقوی نے مختصر عرصے میں حیران کن رفتار کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا ۔ وکلاء رہنماؤں نے وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔ وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے۔ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔وکلاء رہنماؤں نے وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ریکارڈ کام پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

  • سیاسی انتشار  نہیں پھیلانے دیا جائے گا،احسن اقبال

    سیاسی انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے جس سے نوکریاں پیدا ہوں،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوتھی بار وزارت منصوبہ بندی کا عہدہ سنبھال رہا ہوں، پیداوار کے وہ ذرائع جو مضبوط سمجھے جاتے تھے ان کی جگہ ٹیکنالوجی کے شعبوں نے لے لی، ہم نے چین کا سی پیک پر اعتماد دوبارہ حاصل کیا ہے،پینشن، دفاعی بجٹ کی وجہ سے ہمارا بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے، مزید قرضے لیکرہم اخراجات کررہے ہیں جوقابل قبول نہیں، قرضوں کی ادائیگی کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، ہمارے مستقبل کا انحصار 30ارب ڈالر سے 100ارب تک کا سفر سات سالوں میں کرنا ہے، پاکستان کی ترقی کے تقاضوں کو پورا کریں گےہمارا چیلنج اگلے پانچ سالوں میں 2047 کے لیے ایسی بنیاد ڈالنا یے کہ ہمارا نوجوان بھارت کے مقابلے میں ترقی میں فخر محسوس کرسکے،اپوزیشن سے درخواست ہے کہ انتخابات کا عمل گزرچکا ہے، اپوزیشن مثبت تنقید کرے لیکن سیاسی انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا، اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت اور آراء پیش کرنے درخواست دیتے ہیں،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اگر 7 سے 8 سال دئیے جائیں تو ملک میں معاشی استحکام لے آئیں گے۔کھوکھلی معیشت ورثہ میں ملی، ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بھی قرض لینا پڑتا ہے،ہمیں قرضہ اتارنے کے لیے مزید قرضے لینے کی ضرورت ہے،ہمیں زراعت، صنعت، پیداواری شعبے کی صلاحیت میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہے، ملک کو پائیدار ترقی میں تبدیل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،سیاسی استحکام تک دنیا کے کسی ملک نے کامیابی حاصل نہیں کی، کسی ملک میں سیاسی تسلسل کا بڑا کلیدی کردار رہا ہے،نئے عزم کے ساتھ کام کو آگے بڑھائیں گے،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

    سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی درخواست نمٹا دی،عدالت نے عمران خان سے ملاقات کے لیے مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ہدایت کرچکی ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوکل پرسن مقرر رکریں گے، عدالت نے ہدایت کی تھی کہ فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملات طے کریں گے، مناسب ہوگا درخواست گزار پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اختیار کریں،

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا،بانی پی ٹی آئی سے مشتاق غنی کو ملاقات کی اجازت دی جائے،

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،عطا تارڑ

    حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا،عطا اللہ تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں، وہ حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج انہوں نے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں.

    وزارت اطلاعات آمد پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے،ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے،میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • عمران خان سے ملاقات ،دو ہفتے کے لئے پابندی

    عمران خان سے ملاقات ،دو ہفتے کے لئے پابندی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی

    عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے،عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ،عدالتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت دیگر سیاسی افراد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر چکے ہیں ،فیصلے کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی،سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی مین عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں و جیل وزٹس پر دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے،فیصلہ دہشت گردوں کی جانب سے جیل کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ کو احکامات دے دیئے،

    پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے،راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادئیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئی ہیںَ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکار کہتے ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں،

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں‌قید ہیں، تین مقدمات میں انہیں سزا ہو چکی ہے، عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور انکے وکیل، عمران خان کی بہنیں، میڈیا سے بات چیت کرتی ہیں تا ہم آج معمول سے ہٹ کر ایسا ہوا کہ پولیس کی جانب سے میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی،مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

    وہ جو دہشتگرد پکڑے گئے تھے کیا انکی شناخت ہوئی تھی انسے کیا برآمد ہوا؟ عمر ایوب
    تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر لوگ عدالتی حکم کو ماننے سے انکاری ہیں، میں خود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے گیا ہوں پر نہیں ملنے دیا جا رہا، جس شخص کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر وزیر داخلہ بنایا گیا ہے اس کی ذمہ داری بنتی ہے، بحیثیت اپوزیشن لیڈر میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے،اڈیالہ جیل کے باہر ماحول بلکل پر امن تھا ،یہ سب صرف ڈھونگ ہے، اس کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کو تنہا کرنا ہے،وہ جو دہشتگرد پکڑے گئے تھے کیا انکی شناخت ہوئی تھی انسے کیا برآمد ہوا،اڈیالہ جیل کے اطراف سے پکڑے جانے والے دہشتگرد کی کوئی شناخت ہوئی؟کیا بتایا گیا ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، کیا یہ بتایا گیا ان دہشتگردوں سے کون سے ہتھیار اور بارود برآمد ہوا، یہ سب ایک ڈھونگ رچایا جا رہا ہے،اس طرح کی سرگرمیوں کو دیکھ کر تو جیل خانہ جات کے افسران کو فارغ کر دینا چاہیے تھا،لیکن اس کو پس پردہ رکھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے،جیل کی سیکورٹی دیکھیں اس کی دیواریں دیکھیں وہاں اتنے سیکورٹی اہلکار مامور ہیں یہ تو خود جیل کی سپریڈنٹ کی نا اہلی اس سے ثابت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اس کیس میں اندر رکھا ہوا ہے جو توشہ خانہ جو گھڑی انکی اپنی تھی بیچی ،اس کے مطابق تو آصف علی زرداری جو کہ صدر اور نواز شریف ایم این اے انہوں نے گاڑیاں لی ہیں انکو اس وقت جیل میں ہونا چاہئے،

    ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے،بیرسٹر گوہر
    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دس وکیلوں کی لسٹ دی تھی، ہمیں رولز کے مطابق موقع نہیں ملا، ہماری جب بھی ملاقات ہوتی تھی اچانک ہوتی تھی، آج نہ فیملی کی ملاقات ہو سکی نہ وکیلوں کی ملاقات ہو سکی، یہ بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے لئے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے،وجہ دہشتگردی کا خدشہ بتایا گیا ہے،ہم اس کی مزمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو لاحق خطرات پوری دنیا کو پتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،کل تک ہماری ملاقات کے لئے کوئی طریقہ بنایا جائے،ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے، بتایا جائے کہ یہ سمری کہاں سے موو ہوئی ہے، ہم اس کی مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کل تک ملاقات ہو جائے،

  • سینٹ انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

    سینٹ انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد 12 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ تاہم سابقہ فاٹا سے منتخب 4 ارکان سینٹ کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر سینٹ کا انتخاب نہیں ہوگا۔ کیونکہ 2018 میں سابقہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سینٹ میں فانا کے لیے مختص نشستیں پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہو چکی ہیں۔  کل 48 نشستوں پر سینٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا،پنجاب کی 12،سندھ کی 12 خیبرپختون خوا کی 11 بلوچستان کی 11اور اسلام آباد کی ایک نشست پر الیکشن ہوں گے ،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے کاغذات نامزدگی آج سے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ امیدوار کا غذات نامزدگی15 اور 16 مارچ کو متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز ، جن کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے، کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9219335-051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم