Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • نواز شریف کی واپسی

    نواز شریف کی واپسی

    لندن میں چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد نواز شریف کی لاہور واپسی پر جوش و خروش دیکھے میں آیا، نواز شریف کی آمد سے قبل انہیں تین مقدمات میں 24 اکتوبر تک ضمانت دی گئی، زیر بحث پہلا مقدمہ توشہ خانہ کیس تھا، جہاں نواز شریف پر ابھی تک باضابطہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی، لیکن قانونی کارروائی جاری تھی۔ دیگر دو مقدمات، یعنی ایون فیلڈ کیس اور العزیزیہ کیس، میں ان کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    العزیزیہ کیس میں، نواز شریف نے بیرون ملک علاج کرانے کے لیے ضمانت حاصل کی تھی، لیکن وہ وعدے کے مطابق واپس نہ آئے، ایسی صورتحال جس کے نتیجے میں عام طور پر ایک عام شہری کی فوری گرفتاری ہوتی ہے، جس کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کی جاتی ہے۔ تاہم نواز شریف کے کیس میں یہ اصول لاگو نہیں کئے گئے،

    اگرچہ نواز شریف کی واپسی جمہوری عمل کے لیے اہمیت کی حامل ہے، لیکن یہ جس انداز میں ہوا اس کے بارے میں اہم خدشات پیدا کرتا ہے، جس سے قانون کی حکمرانی کی ممکنہ بے توقیری کا اشارہ ملتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال عوام میں پولرائیزیشن کو بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ عوام کا ایک اہم حصہ اب بھی پاکستان تحریک انصاف حکومت کا حامی ہے.

    نواز شریف کی پاکستان واپسی ، پی ٹی آئی کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی، پی ٹی آئی کی محاذ آرائی، فوج پر مسلسل تنقید، 9 مئی کا واقعہ اور سائفر کیس جیسے کیسز میں ملوث ہونے کی وجہ سے فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ مزید بڑھ گئی،جس نے ملک کی سفارتی کوششوں پر نقصان دہ اثر ڈالا، یہ جزوی طور پر، پی ٹی آئی کی اپنی غلطی تھی جس نے نواز شریف کے لیے سیاسی منظر نامے میں دوبارہ داخل ہونے کا راستہ پیدا کیا.

    احتساب کی بجائے معاشی بحالی کو ترجیح، نواز شریف کا بیانیہ تجزیہ کاروں کو یہ سوال کرنے پر مجبور کر رہاہے کہ کیا وہ انتخابات میں تاخیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ عوامی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے وقت مل سکے۔ یہ اقدام ابھرتے ہوئے سیاسی منظر نامے اور پاکستانی سیاست میں مختلف اداکاروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی حکمت عملیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • عمران خان کی چھ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

    عمران خان کی چھ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،9 مئی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواستِ ضمانتوں پر سماعت جج طاہرعباس سِپرا نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چوہدری سیشن عدالت پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت حتمی دلائل کے لیے 31 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

    دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل دینے ہیں، پراسیکیوٹر کے حاضر نہ ہونے کی وجہ سے سماعت میں 11بجے تک وقفہ کر دیاگیا

    عدالت پیشی کے موقع پر بھی عمراں خان نے عدالت سے اس کیس میں معافی مانگی تھی،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ 27 سال میں نے قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی ہےمیں نے جوش خطابت میں ایک مظاہرے میں یہ الفاظ کہیں تھے ،میں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کے لیے جج زیبا چوہدری کی عدالت بھی گیا، آج تک میں نے کوئی قانون نہیں تھوڑا، عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی ،کہا کہ اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی،عمران خان کے اس کیس میں وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، تا ہم بعد میں منسوخ کر دیئے گئے تھے، عمران خان اس کیس میں ضمانت پر ہیں

  • وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے  کرائیں گے؟الیکشن کمیشن

    وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے؟الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کا معاملہ،فواد چوہدری اور اسد عمر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچ گیے

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری توہین الیکشن کمیشن کا کیس،نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،فواد چوہدری اور اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے،اے آئی جی آپریشن پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں وہ خود بھی اظہار کر چکے ہیں، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین جو کہتے آپ کو یقین ہے صحیح کررہے ہیں،

    اے آئی جی آپریشن نے پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، وزارت داخلہ نے تجویز دی کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل جا کر کیس کی سماعت کرے،جس پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے؟ وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے

    اے آئی پنجاب آپریشن نے کہا کہ پنڈی گنجان آبادی پر مشتمل ہے خطرات سے خالی نہیں،عمران خان اور عام آدمی میں بہت فرق ہے الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے آپ لکھوا کے لے آئیں کہ میں معذرت کرتا ہوں

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 24اکتوبر کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کررکھے ہیں ،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو بھی 24 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد

    سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے،جسٹس حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت نے درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی،سنگل بنچ نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دی تھی،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل کا آغاز کردیا اور کہا کہ وزارت قانون کے دو نوٹیفکیشنز چیلنج کئے ہیں، وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کیا،وزارت قانون نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر وزارت داخلہ کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا،جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیا وزارت داخلہ کی تحریری درخواست ریکارڈ پر موجود ہے؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی درخواست کو عدالتی ریکارڈ پر نہیں لایا گیا، پٹشنر نے 29 ستمبر کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے ، یہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر تھا جس میں کنفیوژن بھی ہے متعلقہ اتھارٹی کمشنر ہے وزارت قانون نہیں ہے،

    وکیل سلمان کرم راجہ نے کہا کہ سنگل بنچ نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت کا اختیار ہے کہ اپنی مرضی کا جج مقرر کرے،
    یہ جوڈیشل افسران ہیں وفاقی حکومت کے پاس "پک اینڈ چوز” کا کوئی اختیار نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس طرح تو ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کرے گی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے کہا کہ ہوسکتا ہے اعتراضات ختم ہونے پر جب فائل مارکنگ کیلئے چیف جسٹس کے پاس جائے تو نیا بنچ تشکیل دے دیا جائے، ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے ، یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا ، کسی شخص کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، ابھی ہم آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کررہے ہیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لیے مقررکی گئی،رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کرینگے،اپیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی، عدالت میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ جیل میں خفیہ ٹرائل کو بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے،سائفر کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دیا جائے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج دینے کا غیرقانونی قرار دیا جائے، نوٹیفکیشن کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے، چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی تھی، چیف جسٹس نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کا چارج درست قرار دیا تھا

    قبل ازیں عمران خان نے ایسی ہی ایک درخواست دائر کی تھی کہ انکا ٹرائل جیل کی بجائے عدالت میں کیا جائے تا ہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر کیس میں جیل سماعت کے خلاف درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نا مل سکا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا,عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جیل ٹرائل سکیورٹی کے مدنظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے ، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی ، عمران خان خود اپنی سکیورٹی کے حوالے ماضی متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے ، عمران خان کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • توشہ خانہ کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور

    توشہ خانہ کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور

    سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں،نواز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، نواز شریف کی پیشی سے قبل کمرہ عدالت خالی کرا لیا گیا ،ن لیگی رہنما احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، ایاز صادق اور رانا تنویربھی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں،احتساب عدالت آمد پر ن لیگی کارکنان نے نعرے لگا کر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف کے ساتھ ، شہباز شریف ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری، اسحاق ڈار موجود ہیں.

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالت میں سرینڈر کر دیا،نواز شریف عدالت میں پیش ہو گئے، نواز شریف جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو روسٹرم پر بلالیں،نواز شریف روسٹرم پر آئے تو عدالت نے نواز شریف کو کمرہ عدالت سے واپس جانے کی ہدایت کر دی.نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف نے سرینڈر کر دیا انکے وارنٹ مسترد کر دیں،وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل آگے چلے گا،عدالت نے نواز شریف کی دس لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت لے لی،نوازشریف کی جانب سے مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے گئے ،نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کر دی گئی،عدالت نے نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا،نواز شریف نے مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی جس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم کیلئے تو نوازشریف کو آنا ہی پڑے گا،

    توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم،دائمی وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے،جج محمد بشیر نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویسے بہت مزہ آتا ہے جب کافی لوگ جمع ہوتے ہیں،وکیل نواز شریف نے کہا کہ لوگ کسی کے پیچھے اکٹھے نہیں ہوتے جن پر انہیں اعتماد نہ ہو، جج محمد بشیر نے کہا کہ بس اب بس،اب آپ سیاسی بات کر رہے ہیں، جج محمد بشیر کے جملے پر قہقہے گونج اٹھے.
    nawaz sharif

    نواز شریف اسلام آبا دہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی نواز شریف سرنڈر کریں گے، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،

    قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیش ہونے کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت دیا تھا ، نواز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ باقی روٹین کے کیسز سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیسز کی سماعت اڑھائی بجے کے بعد ہوگی،کیس کی سماعت ریگولر بینچ کے بعد خصوصی ڈویژن بینچ سماعت کرے گا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے،عدالت نے آج تک نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی

    احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس،نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کردیں،توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی ریلیز کرنے کی استدعا کی گئی،دوسری درخواست میں کہا گیاکہ توشہ خانہ کیس میں پلیڈر مقرر کیا جائے،ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی،

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بھی آج سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا

    نواز شریف عدالت پیشی کے بعد مولانا فضل الرحمان کو ملنے جائیں گے
    سابق وزیراعظم نواز شریف مختلف عدالتوں میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،نواز شریف سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ جائیں گے ،سابق وزیراعظم نواز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ جائیں گے اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے، نواز شریف مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے ، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی

    سابق وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ نواز شریف منسٹرز انکلیو میں اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر کچھ وقت گزاریں گے، سابق وزیراعظم کچھ دیر بعد احتساب عدالت کے لیے روانہ ہوں گے،

    واضح رہے کہ نواز شریف ہفتہ کو پاکستان واپس پہنچے ہیں، انہوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ سے بھی خطاب کیا تھا، نواز شریف بعد ازاں جاتی امرا گئے، نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس بھی ہوا ، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے، آج 24 اکتوبر کو نواز شریف کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے، نواز شریف احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

  • گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری

    گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری

    گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری دے دی گئی ہے جبکہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو و کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی. اشرف ملخم کے مطابق ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی اور ذرائع کے مطابق گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوا ضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 0.60 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق مطابق ماہانہ 100 کیو بک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 150کیو بک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    خیال رہے کہ ماہانہ 400 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے او ر اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ، سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی کر دی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

  • 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت  کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

    6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

    رواں سال 2023 کے پہلے نو مہینوں کےاندر میں 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں کیلنڈر سال کے پہلے نو مہینوں یعنی ستمبر تک 633,108 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔

    جبکہ جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں تاہم اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔

    علاوہ ازیں ملک چھوڑنے والوں میں 6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے اور ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی ، 3500000 جرمانہ عائد
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

    جبکہ مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے تھے اور فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔

  • شیخ رشید  اسپتال منتقل

    شیخ رشید اسپتال منتقل

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹرز نےشیخ رشید احمد کو مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے، انہیں کچھ دیر کے لئے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

    تاہم قریبی رفقا کا کہنا ہے ابھی ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ جلد اسپتال سے اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے مزید کہا آپ سب سے اپیل ہے کہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو رہیں تاکہ انہیں صحت یابی نصیب ہو.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عوام پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں سے بیزار ہوگئے . صدر استحکام پاکستان پارٹی
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

    واضح رہے کہ 1950ء میں راولپنڈی میں ایک متوسط گھرانے میں شیخ رشید پیدا ہوئے۔ سیاست کے میدان میں طالب علمی کے زمانے ہی میں قدم رکھ دیا تھا۔ ساٹھ کی دہائی میں جب صدر ایوب کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی تو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پھر جب گورنمنٹ گورڈن کالج میں داخلہ لیا تو کالج کی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ 1992ء میں ایم اے سیاسیات کرنے کے بعد تحریک استقلال میں شمولیت اختیار کی۔ لیکن جلد ہی ان سے علیحدہ ہو گئے۔ 1984ء میں بلدیاتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے

  • پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کے 12ویں سالانہ کیمپ کا آغاز

    پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کے 12ویں سالانہ کیمپ کا آغاز

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز 22 سے 28 اکتوبر 2023 تک اسلام آباد میں گرل گائیڈز کے لیے 12 واں آل پاکستان کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ کیمپ کا موضوع "بلڈنگ ریزیلینس” ہے۔

    پاکستان کے تمام علاقوں سےکیمپ میں 280 گائیڈز اور لیڈرز نے شرکت کی۔ ان علاقوں میں کوئٹہ، سبی، تربت، گلگت، سکردو، غذر، ہنزہ، چترال، کراچی، حیدرآباد، بدین، سکھر، لاہور، ملتان، وہاڑی، اٹک، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، واہ کینٹ، مظفر آباد، میرپور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں

    لڑکیوں کے لیے 5 دن خیموں میں رہنا زندگی بھر کاانوکھا تجربہ ہوگا۔ کیمپنگ اور آؤٹ ڈور پروگرام کی سرگرمیاں لڑکیوں کو ایڈونچر، چیلنج، ٹیم ورک کے مواقع، اعتماد سازی اور تفریح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ کیمپ میں، لڑکیاں ایک منظم، معاون، زیر نگرانی ماحول میں سرگرمیاں کرتی ہیں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔ کیمپ کے تجربات مسائل کو حل کرنے کی مشق کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

    کیمپ کا باقاعدہ افتتاح 23 اکتوبر 2023 کو پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے جناب عبداللہ فادل نے کیا۔ مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے مہمانوں اور گائیڈز کا خیرمقدم کیا اور انہیں کیمپ کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے موضوع کا انتخاب ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیاگیا ہے۔ ہمارا پروگرام تین طرح کا ہےہم فزیکل ریزیلینس کے ساتھ شروع کرتے ہیں جہاں اپنے طرز زندگی کو صحت مند بنانے پر توجہ دیں گے۔ اس کے بعد گائیڈز کو جذبات کی شناخت اور تناؤ سے نمٹنے سے متعلق سرگرمیاں کروائیں گے۔ کیمپ کا مقصد ذاتی حفاظت، آن لائن حفاظت، منشیات کے نقصانات کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے۔ آخر میں، ایسی مہارتیں سیکھائی جائیں گی جو ہنگامی حالات میں کارآمد ہیں ۔

    کیمپ کو تین ذیلی کیمپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ان خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں جن کی ہمیں اپنے گائیڈز میں فروغ دینے کی امید ہے: طاقت، استقامت اور جرات۔ کیمپ میں صرف چند دن گزارے جائیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہر گائیڈ کردار، علم اور حب الوطنی میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب عبداللہ فادل نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن اور تمام گائیڈز اور ممبران کو 12ویں آل پاکستان کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوعمر لڑکیاں مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان کی آواز سنی جائے، ان کی خواہشات کی حمایت کی جائے اور ان کے حقوق کی تکمیل کی جائے۔ پھر بھی، تقریباً ہر جگہ لڑکیوں کو معلومات، خدمات اور مدد تک رسائی میں زبردست رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ رکاوٹیں انہیں اپنے لیے ذمہ دارانہ فیصلے کرنے، اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے،اور مساوی حقوق حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔ نوعمر لڑکیوں کو جنسی تشدد اور اس کے وسیع تر نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔یونیسیف پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن جیسے شراکت داروں کے ساتھ مصروف عمل ہے تاکہ پاکستان بھر کی لڑکیوں کو کیمپ اور ریزیلینس پیدا کرنے جیسی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یونیسیف نے پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے کیونکہ ہم نوعمر لڑکیوں کو درپیش چیلنجز کو اکیلے حل نہیں کر سکتے۔

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خلاف بیج کا اجراء

    گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں

    قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس

    جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ

    راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا

    سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں

    سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات

  • سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا کہ بالادستی صرف قانون کی ہوگی،اعتزاز احسن

    سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا کہ بالادستی صرف قانون کی ہوگی،اعتزاز احسن

    ممتاز قانوندان اعتزاز احسن اور سلمان اکرم راجہ نے فوجی عدالتوں کے حوالہ سے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بہت اہم کیس تھا بہت اہم فیصلہ دیا،فیصلہ جمہوریت اور پورے نظام کو مستحکم کرے گا،سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا کہ بالادستی صرف قانون کی ہوگی،بادشاہ اس لیے بادشاہ ہے کہ قانون اس کو بادشاہ بناتا ہے، تمام اداروں کو یہ اطلاع ہو جانی چاہیے کہ آپ جتنے بھی طاقتور ہوں قانون سے بالاتر نہیں، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف ہم نے جدودجہد کی،آج کی خبر تھی کہ ملٹری کورٹس میں کاروائی شروع ہوگئی،کاروائی کے بارے میں اٹارنی جنرل نے موقف لیا تھا کہ ہم بغیر اطلاع کوئی کاروائی شروع نہ کریں گے،سپریم کورٹ کو اطلاع ٹرائل شروع کرنے کے بعد دی گئی،9 مئی اور دس مئی کے واقعات کے ملزمان پر حکومت نے جو الزام لگایا،ان کے خلاف مقدمہ فوجی نہیں سویلین عدالتوں میں چلے گا،

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آج اس فیصلے کے بعد سویلین اداروں میں اعتماد آئے گا،میں شکر گزار ہوں کہ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو حوصلے سے سنا،دلائل کے لیے تمام فریقین کو موقع دیا گیا،عدالت کی جانب سے بہترین فیصلہ دیا گیا،تفصیلی فیصلے سے وکلا، عدالتوں اور عام عوام کے لیے رہنمائی ملے گی،102 لوگوں کو فی الحال ریلیف ملا ہے،وہ تمام افراد فوجی حراست سے سویلین حراست میں جائیں گے، عدالت کا پہلا اصول ہے کہ جج آزاد ہونا چاہیے،جج کو یہ فکر نہ ہو کہ اگر فیصلہ اس کے حق میں دے دیا تو ٹرانسفر نہ کر دے،آئین کے تحت عدالت وہی ہو سکتی ہے جو ہائی کورٹ کی دسترس میں ہو،فوجی عدالت میں دو افسران بیٹھے ہوئے ہیں وہ آزاد تو نہیں ہوسکتی ،

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا