Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے

    پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے

    پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے.

    پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جہاں کہیں پارہ منفی 7 تو کہیں برف باری اور تیز سرد ہواؤں نے شہریوں کی قلفی جما دی۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آج 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید سرد ہوائیں چلیں گی۔ آزاد کشمیر میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں راستوں کی بندش سے ٹریفک کی آمدورفت رک گئی۔ مری میں برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا مگر سردی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بروز جمعہ 20 جنوری کو 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج دن میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی، جس کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔

    آزاد کشمیر میں ایک بار پھربارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی نیلم ، لیپہ، کرناہ ، پیر چناسی میں آسمان سے روئی کے گالے برس رہے ہیں۔ برفباری کے بعد راستوں کی بندش سے بالائی علاقوں میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ضلع باغ حویلی اور راولاکوٹ کے بلند علاقوں میں بھی برفباری نے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، جب کہ لکڑی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں بارش اور برفباری کا سلسلہ 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم سردی کی شدت کم نہ ہوئی۔ مری میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش نے سردی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے بعد سردی نے شدت پکڑ لی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، جس سے دھند کا خاتمہ ہوگیا اور موسم مزيد سرد ہوگيا۔

    میٹ آفس کے مطابق آج دن بھر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر کا صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 10ڈگری سينٹی گريڈ ریکارڈ کیا گیا، جو مزید کم ہو کر 7 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ جب کہ آج کوالٹی انڈیکس کی موصول رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے نکل گیا۔ چمن ميں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا، جب کہ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شاہراہ سے برف ہٹانے کا آپریشن جاری ہے۔ شہر میں رات سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ قلعہ عبداللہ اور گلستان سمیت کئی علاقوں میں بھی برفباری جاری۔ توبہ اچکزئی کے تمام علاقوں میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ 20 جنوری کو بلوچستان کے بالائی شمالی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ، تربت میں میں درجہ حرارت 9 ، سبی میں 4 اور گوادر میں11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ

    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ

    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ

    وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے، ان کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، نواز شریف کی قیادت میں تمام لوگ متحد ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرزپورے تھے۔

    پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سے ناراض تھے، ہمارا 179 کا نمبر پیر کو بھی پورا تھا اور منگل کو بھی پورا تھا، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں، انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، آج نواز شریف سے رہنمائی لی ہے اس کے مطابق ہی آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    نوازشریف عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی طے ہے بس کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، وہ پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے۔ مریم نواز کے پاکستان واپس آنے کے بارے میں کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، ان کا 26،27 کو وطن واپسی کا پروگرام ہے۔

  • جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر

    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری 2023کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 533.453ارب روپے جبکہ نئے سال کی پہلی سہہ ماہی (جنوری تا مارچ2023) کیلیے 1744.361 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری 2023کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 533.453ارب روپے جبکہ نئے سال کی پہلی سہہ ماہی (جنوری تا مارچ2023) کیلیے 1744.361 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق جنوری کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 23.8 فیصد جبکہ (جنوری تا مارچ2023) کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 19.8فیصد ریونیو گروتھ درکار ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 438.953ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔ جس میں سے ڈائریکٹ ٹیکس(انکم ٹیکس) کی مدمیں وصولیوں کا ہدف186.664 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں225.490 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 26.80ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف94.50 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

  • وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے مل کر خوشی ہوئی۔


    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہر سطح پر دیرینہ مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر اچھا تبادلہ خیال کیا اور سیلاب کے بعد جنوبی افریقہ کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ایکسل وین ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی تھی.
    وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ڈیووس میں عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سے مل کر خوشی ہوئی جن سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا اور بینک کے 2 بلین ڈالر کے وعدے کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑے ترقیاتی پارٹنر کے طور پر عالمی بینک کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مشترکہ اہداف، پائیدار ترقی کے اہداف اور عالمی اقتصادی فورم 2023 کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا.

  • لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا ہے

    سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔ الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہدنے کے بعد یہ پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا پہلا میچ تھا۔لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ میسی نے موسم الریاض کے اس میچ میں سعودی آل اسٹارز کے خلاف ابتدائی تین منٹ میں گول کردیا تھا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا تھی۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پیلنٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کیلیان ماپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کردیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی الہلال کے ‘جنگ ہیون سو’ نے ایک بار پھرگول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔ ماپے نے پی ایس جی کی جانب 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ گول کردیا اور5-4 کے حتمی اسکور کے ساتھ میچ اختتام پذیر ہوا۔

    پہلے ہاف میں رونالڈو نے میسی کے پہلے گول کے چند منٹ بعد گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پیرس کلب کے گول کیپر نے انھیں روک دیا۔ کیلیان ماپے نے 24 ویں منٹ میں ایک گول کردیا تھا لیکن اس کوآف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا۔ یہ فٹ بال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر اور الریاض بلیوارڈ میں اسکرینوں پر براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا ہے۔ میچ ایم بی سی، شاہد، ای ایس پی این، بی آئی این، بی آئی این اسپورٹس، ایم بی سی میسر،اسکائی اسپورٹس اور دیگر پربھی دیکھا جا سکتا تھا۔

    پی ایس جی کلب کی نمائندگی فرانس کے ورلڈکپ اسٹار کیلیان ماپے کے علاوہ برازیل کے نیمار بھی کررہے تھے۔پرتگال کے کھلاڑی رونالڈو بین الاقوامی سطح پر اس وقت سرخیوں میں آئے جب دسمبر میں النصر نے انھیں کروڑوں ڈالر میں سائن کیا تھا۔ اس فٹ بالرنے مبیّنہ طورپریورپ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکا کے کلبوں کی جانب سے متعدد پیش کشوں کو ٹھکرا دیا تھا اور ان کے بجائے سعودی عرب کی ٹیم میں شمولیت کافیصلہ کیا تھا۔

    الریاض میں میچ کے وی آئی پی ٹکٹ بھی کروڑوں میں بکے ہیں۔رئیل اسٹیٹ ٹائیکون مشرف الغامدی نے میسی اور رونالڈو سے ملنے اور فاتح ٹیم کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے کے لیے 26 لاکھ 60ہزارڈالر(ایک کروڑ ریال) کی بولی لگائی تھی۔ اس میچ کوبالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت نامور شخصیات نے دیکھا ہے۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کو ان کے ساتھ کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

  • جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن

    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن

    روس نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کو اہم اتحادی قرار دیدیا ہے.

    صدر پیوٹن نے پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے روس کی بھرپور دلچسپی ظاہر کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف کی قیادت میں وفد نے لاہور میں ملاقات کی، اس دوران وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    ملاقات کے دواران وزیر اعظم نے ستمبر 2022 میں سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکرکرتے کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی معاملات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں اطراف سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا، اس سلسلے میں روس سے پاکستان کو طویل المدتی بنیادوں پر تیل اور گیس کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گیس پائپ لائنز سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    لاہور میں روسی وزیر سے ہوئی ملاقات میں پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے تھے، اس موقع پر روس کے وزیر توانائی نے وزیر اعظم کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم پارٹنر قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے روس کی بھرپور دلچسپی کا اعادہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    وزیراعظم نے آج 20 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں ہونے والے پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے آٹھویں دور کے کام کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے
    ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا,روسی وفد نے وزیراعظم سے توانائی و دیگر امور پر بات چیت کی، وزیراعظم نے روسی وفد کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی بارے آگاہ کیا، روسی وفد نے سیلاب سے اموت اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا،

    دوسری جانب پاکستان روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے دوسرے دن بھی مذاکرات ہوئے،

    ہاکستان اور روس نے وفود کی سطح پر توانائی،تیل وگیس،زراعت ،مالیات،،تجارت،سرمایہ کاری، کسٹم، صنعت، تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا،مواصلات روڑز ،پوسٹل سروس اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے گئے، ،روسی وفد کا کہنا تا کہ توانائی کا شعبہ مذاکرات میں ترجیحی شعبہ ہے،کیونکہ روسی وفد کی قیادت بھی روس کے وزیر توانائی کررہے ہیں توانائی کے شعبے میں دونوں ملک مل کر آگے بڑھیں گے توانائی،تیل وگیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،روسی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے سائنس وٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے میں شعبے سے دائرہ اٹھائے،روسی وفد 78-80 ارکان پر مشتمل ہے۔

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

  • ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی

    ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی

    ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی۔
    ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ذیلی ویرینٹ ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایکس بی بی 1.5 اصل میں ایکس بی بی 1 کی ذیلی قسم ہے، اور اومی کرون کے مختلف ویری انٹس آتے رہیں گے۔

    حکام قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے، ویکسین کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت بہترہے، اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 کیسز ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے24نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار152کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے24ٹیسٹ مثبت آئے ۔

    اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں446ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.22فیصد رہی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اسی طرح لاہور میں 861 ٹیسٹوں میں سے 8 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.93 فیصد، پشاور میں کئے گئے 221 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.45فیصد اور راولپنڈی میں 489 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.20فیصد رہی۔

  • الیکشن کمیشن  کا  پنجاب  اور کے پی گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ہیں.

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں. پنجاب اور خیبرپختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہوگی۔

    گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی، اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ
    عہدہ سنبھالا توعمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ،گورنر خیبرپختونخوا کا شکوہ
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

  • پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔ حنا ربانی

    پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔ حنا ربانی

    سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے. حنا ربانی کھر

    وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی لیکن ماحولیاتی بحران کےباوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی تھی، افسوس کی بات ہے کہ ماحولیاتی بحران کےباوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی توجہ سیلاب سے ہٹ گئی ہے مگر پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ
    عہدہ سنبھالا توعمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ،گورنر خیبرپختونخوا کا شکوہ
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب کے بعد کسانوں کی زرعی زمینیں پانی کھڑا ہونے کے باعث فصل اگانے کے قابل نہیں رہی تھی جبکہ کہ کئی علاقوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے فصلیں متاثر بھی ہوئی ہیں.