Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • سفرکٹھن لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،وزیراعظم

    سفرکٹھن لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمدشہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے گزشتہ روز پالیسی ریٹ میں اڑھائی فیصدکمی کی ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے گزشہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی.پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم کرکے 15فیصد پر لایا گیا ہے.پالیسی ریٹ کا 15فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے.پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگرشعبوں کیلئے اچھی خبرہے.پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا.پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی.معاشی اشاریئے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں.معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے. میرا سعودی عرب اور قطرکا دورہ مفید رہا.سعودی ولی عہد نے ملاقات میں پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.میرے دورے کے تناظرمیں ہماراوفدسعودی عرب گیاہے.شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق معاملات زیرغورآئیں گے.بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے.آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرکے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے.محنت سے کام کرنے پرکامیابی ضرور ملتی ہے.سفرکٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،

    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی
    وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سال 2025 میں پاکستان کا حج کوٹہ 210 , 179 ہو گا جسے حکومت پاکستان اور نجی شعبے میں 50:50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کے حوالے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی۔ 1000 نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لئے مختص ہوں گی۔ 300 نشستیں مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین، جو کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹر ہوں گے، کے لئے مقرر کی گئی ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گی۔ حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے حوالے سے اس مرتبہ ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا۔ ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔ کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ دوارن حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ بڑھایا گیا ہے۔ انتقال کرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حجاج کی سہولت کے لئے ایک خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن بنائی گئی ہے اور حجاج کی تربیت کے حوالے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے حج بیلٹنگ میں ایسے افراد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جو پہلی مرتبہ حج کی ادائیگی کریں گے ۔ وفاقی کابینہ نے مزید ہدایت کی کہ حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالےسے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیوٹ ممبران تقرری کی منظوری دے دی-فاقی کابینہ نے وزارت خزانہ و محصولات کی سفارش پر فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ LIBOR سے سیکیورڈ اوور نائیٹ فنانسنگ ریٹ SOFR پر منتقلی کے معاہدے کی بعد از وقوع /دستخط توثیق کردی-وفاقی کابینہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی منظوری دے دی- وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز ، کراچی اور بحریہ کلاسیفیکیشن سوسائیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

  • بلاول حکومت سے ناراض،ساتھ چلیں گے یا نہیں فیصلہ کریگی سنٹرل ایگویکٹو کمیٹی

    بلاول حکومت سے ناراض،ساتھ چلیں گے یا نہیں فیصلہ کریگی سنٹرل ایگویکٹو کمیٹی

    پیپلز پارٹی حکومت سے ناراض ہو گئی،بلاول بھٹو نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا،

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیٹی میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا، حکومت کے ساتھ پی پی پی کے مستقبل کا فیصلہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی،ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے، بلاول زرداری ان دنوں دبئی ہے، صدر مملکت آصف زرداری بھی دبئی گئے تو انکےپاؤں پر چوٹ آئی، صدر مملکت اور بلاول زرداری دونوں دبئی میں ہیں، بلاول کی پاکستان واپسی پر پیپلز پارٹی سی ای ای کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے.

    سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    قومی سلامتی ،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کے شانداراصلاحاتی فیصلے

    آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ

    سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے پانچ سال بڑھانے کا خوش آئند فیصلہ

  • اعظم سواتی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    اعظم سواتی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کوٹیکسلا پولیس نے گرفتار کر لیا،

    اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا ہوئے تھے، اعظم خان سواتی کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا، اعظم خان سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،اعظم خان سواتی ٹیکسلا میں درج مقدمے میں مطلوب تھے،

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی،جس کے بعد اعظم سواتی کے مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری کی گئی تھی، 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمی خان، رہنما اعظم سواتی سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • قومی سلامتی ،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کے شانداراصلاحاتی فیصلے

    قومی سلامتی ،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کے شانداراصلاحاتی فیصلے

    قومی سلامتی اور عدالتی نظام میں بہتری: حکومت کے اصلاحاتی فیصلے قابلِ تحسین

    حکومت کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سروسز چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع ایک دانشمندانہ قدم ہے جو قومی سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ کسی بھی سروسز چیف کو اپنی پالیسیوں کے موثر نفاذ اور پچھلی حکمت عملیوں کے نتائج کو جانچنے کے لیے مناسب وقت درکار ہوتا ہے۔ 3 سال کی مختصر مدت میں اہم پالیسیوں کو کامیابی سے آگے بڑھانا مشکل ہے۔ خاص طور پر خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ضروری ہے کہ سروسز چیف کی مدت طویل ہو، تاکہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

    اسی طرح، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کو 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا اقدام بھی قابلِ تحسین ہے۔ پاکستانی عدالتوں میں کیسز کی بھرمار ہے، اور ججز کی کم تعداد کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافہ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا، اور عام شہریوں کے لیے فوری انصاف کا حصول ممکن بنائے گا۔

    یہ دونوں اقدامات نہ صرف ملکی استحکام بلکہ عوامی فلاح اور قانونی نظام کی مضبوطی کے لیے اہم سنگِ میل ہیں۔ ان اقدامات سے پاکستان کی سیکیورٹی اور عدالتی نظام میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، اور ملکی ترقی کی راہ ہموار ہوگی

    آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ

    سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے پانچ سال بڑھانے کا خوش آئند فیصلہ

  • عالمی امن  کو خطرات اور چیلنجز  کا سامنا ہے،آرمی چیف

    عالمی امن کو خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: 28ویں سالانہ کانفرنس برائے بین الاقوامی امن قائم کرنے کی تربیتی مرکز ، پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تقریب 4 سے 8 نومبر 2024 تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام میں جاری ہے۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے نئے CIPS عمارت کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے تحت سیکرٹری جنرل، امن آپریشنز کے محکمے کے جین پیئر لیکروا، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، قائم مقام فوجی مشیر، پاکستان کے خارجہ سیکرٹری اور نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر نے بھی بطور مہمان خاص شرکت کی

    اپنے کلیدی خطاب میں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج عالمی امن نئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ا اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے بہت سے امن قائم کرنے کے اقدامات جاری ہیں، لیکن بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ مہمان خصوصی جین پیئر لیکروا نے پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے کی کارروائیوں میں شراکت کا اعتراف کیا اور پاکستان کے 28ویں IAPTC سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر تعریف کی۔

    کانفرنس کے آغاز پر، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کیا۔

  • سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کا کامیاب دورہ مکمل کر کے آیا ہوں،

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب اور قطر کے دوروں اور ملاقاتوں کو انتہائی مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، پاکستانی وفد جلد سعودی عرب جائے گا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی عرب میں لاکھوں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب اور قطر کے دورہ کے حوالہ سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں سعودی عرب اور قطر کے دورہ سے واپس لوٹے ہیں، سعودی عرب میں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے فورم سے خطاب کیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات اور رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے ایک بار پھر پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے ان سے مفید بات چیت ہوئی، سعودی ولی عہد سے عشائیہ پر بھی ملاقات ہوئی، اگلے روز انہوں نے اپنی ٹیم بھی بھجوائی، سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر اور پاکستان کیلئے رائل کورٹ کے خصوصی نمائندہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں سولر، مائنز اور منرلز، زراعت اور باہمی شراکت کے دیگر شعبوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سعودی حکام کی بھی پریس کانفرنس بھی ہوئی جو بہت مفید تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان ملاقاتوں اور دورہ کے نتیجہ میں پاکستان کا وفد بہت جلد سعودی عرب روانہ ہو گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے بعد انہوں نے قطر کا دورہ بھی کیا، یہ دورہ بھی سعودی عرب کی طرح نہایت مفید اور تعمیری تھا، قطر کے امیر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔ امیر قطر کی ہمشیرہ کی طرف سے پاکستان کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بہترین نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امیر قطر نے خود شرکت کی، انہوں نے ہمارے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امیر قطر نے ماضی میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالہ سے جو وعدہ کیا تھا اس پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم جلد پاکستان کے دورہ پر آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں لاکھوں ہنرمندوں کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت بھجوانے کا کہا ہے، اسی طرح امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے اور ملاقاتیں انتہائی مفید اور تعمیری رہیں، پاکستان کا وفد ایک دو روز میں سعودی عرب جائے گا، آذربائیجان کے صدر نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات کی تھی، ان کی طرف سے بھی پیغام آیا ہے کہ وہ ہمارے منتظر ہیں، جلد اس حوالہ سے میں اجلاس بلاؤں گا۔

    پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں،عطا تارڑ

    وزیر اعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز قرار

    شہباز شریف نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے  ملاقات کی

     شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان  ملاقات

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران ،بشریٰ پیش،وکیل صفائی کو ملاجرح کا آخری موقع

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران ،بشریٰ پیش،وکیل صفائی کو ملاجرح کا آخری موقع

    راولپنڈی،اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی

    سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،بشریٰ بی بی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے،معاون وکیل فیصل چودھری کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر اعتراض کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ 36 سماعتیں ہوچکی ہیں بشریٰ بی بی کے وکیل جرح مکمل نہیں کررہے، کیس کو غیر ضروری طول دیا جارہا ہے وکیل صفائی کا جرح کا حق ختم کیا جائے10بجے سماعت کا وقت ہے وکیل صفائی پیش نہیں ہوئے، عدالت نے وکلاء صفائی کو بدھ کے روز دس بجے تک جرح کرنے کا آخری موقع دیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جرح نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کر دینگے ،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6 نومبر صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی

  • عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ،ذاتی معالج نے صحتمند قرار دے دیا

    عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ،ذاتی معالج نے صحتمند قرار دے دیا

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

    عمران خان کے ذاتی معالج بھی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم میں شامل تھے ،میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں پمز اسپتال کے تین ڈاکٹروں اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے شرکت کی،چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے ایک گھنٹہ تک عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے۔عمران خان کے طبی معائنہ کے بعد عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور میڈیکل بورڈ نے کچھ اضافی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

    دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جو شوکت خان کے ڈاکٹر ہیں ان پمز ہسپتال کی ٹیم کے ساتھ گئے، انھوں نے بتایا کہ خان کی صحت ٹھیک ہےیہ صرف اس وجہ سے ہوا ہے انھوں نے جو 5 دن کمرے میں بند رکھا، آپ نے دیکھا کہ انتظار پنچھوتا کس طرح واپس آئے ہیں، انتظار کا قصور کیا تھا، آپ ایک بندے کو اٹھا کر لے گئے،بانی پی ٹی نے کہا کہ ضلِ شاہ کو بھی انھوں نے ٹارچر کیا تھا،

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، میڈیکل ٹیم عمران خان کے طبی معائنہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائےگی

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    سپریم کورٹ نے سوئی نادرن کے زائد بلنگ کیس کو نمٹا دیا ہے

    سوئی نادرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ اس کیس کی نظرثانی تو ابھی زیرِ التوا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بینچ میں جائے گا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ” سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں”،اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، زیرِ التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

  • پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ،پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انھیں پتہ ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہےاسی لیے کسی کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فیکچر ہو گیا ہےکسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں ، اس ملک میں جمہوریت ہے صدرات ہے معلوم نہیں کیا ہے ،لعنت اس قوم کا قومی نعرہ بن گیا ہے، ایران بھارت نے فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے ، ہمارے ملک میں کسی کے پاوں میں موچ ہے، قوم پر اتنا ظلم نہ ڈھائو کہ بغاوت ہو جائے، شکر ہے انتظار پنجھوتہ مل گیا ، اس حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ، پی آئی اے کو بیچ رہے ہیں اپنے فلیٹس کیوں نہیں بیچتے ،ریڑھی اور قلفی والا تو اندر کھڑا ہے، اگر مجھے سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی آیا ہے ،چین کے بیان بارے میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ جس ہاوسنگ سوسائٹی کی کرین جہاں تھی وہیں کھڑی ہے ،امریکن الیکشن پوری دنیا پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 14، 14 کیسز ہیں، کیس بھی تھوک کے بھاؤ ہیں،اتنا ظلم کیا جا رہا ہے،زیادتی کر رہے ہیں، پتہ نہیں ملک میں کون سا نظام ہے،قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں ہے، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، ان کی بھی کیا اسٹوری بنائی ،جو اسٹوری نویس ہے اس کو میں داد دیتا ہوں، بزدل سو بار مرتا ہے اور بہادر ایک بار مرتا ہے، پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، لوٹ کا مال ہو، ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں، دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں،دنیا کے حالات دیکھیں ایران نے اپنی فوج کو تیاری کو حکم دیا ہے، امریکا کا الیکشن بھی آ گیا، اتنا قوم پر ظلم نہ کریں کہ قوم بغاوت پر اتر آئے،

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان