Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • راولپنڈی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

    راولپنڈی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

    راولپنڈی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کل (5 جنوری) صبح 7 تا 10 بجے کھنہ سے فیض آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کا دباؤہوگا اس دوران راولپنڈی مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے اور آئی جے پی روڈ سے ایکسپریس جانے والے لوپس پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی،شہری متبادل کے طور پر مارگلہ انڈر پاس اور کلب روڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسی طرح شام 5 بجے تا 9 بجے تک زیرو پوائنٹ سے کھنہ کی طرف ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا دباؤ ہو گا ان اوقات میں ٹر یفک کی روانی میں سستی آسکتی ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈز ہائی وے پر تعینات ہوں گےشہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔

    مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہےکسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں-

    بحرانوں میں صرف حکومت کا ہی کردار نہیں ہوتا، مولا بخش چانڈیو

    پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،فیصل کریم کنڈی

    وینزویلا پر حملہ،امریکی طیارہ گرفتار صدر کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے ، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسکےعلاوہ بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں 45 ، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39 اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

    اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

    اسلام آباد میں بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے اعلان مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پہلگام ڈرامے کی آڑمیں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے اوراشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج میں صورتحال قابوسے باہرہوتے ہوتے رہ گئی،مشتعل مظاہرین پرقابو پانا مشکل ہوگیا۔مظاہرین رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے سفارت خانے کے قریب پہنچے اوراندرداخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسزنے بڑی مشکل سے مظاہرین کو پیچھے دھکیلا، سفارتخانے کے باہراحتجاج کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔

    مظاہرین نے سفارتخانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کواس دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے مودی سرکارکے خلاف شدید نعرے بازی کی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سفارتخانے کو کوئی نقصان نہ پہنچنے دیا۔دوسری جانب احتجاج کے بعدبھارتی سفارت خانے کی سیکیورٹی میں مزیداضافہ کردیا گیا۔

    وفاق،سندھ کانئی نہریں نہ بنانے کا فیصلہ درست اور بروقت ہے،تابش قیوم
    پاک بھارت کشیدگی:صورتحال کسی عسکری تصادم کی جانب بڑھ سکتی ہے،امریکی اخبار

  • کالعدم تنظیم کی چاکنگ  اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم کی چاکنگ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں.سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم دہشتگردوں کے لیے سوشل میڈیا مہم چلا رہا تھا اس حوالے سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

    پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

    بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

  • تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی پر حکومت کے مشکور ہیں اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں صدرایف پی سی سی آئی نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا فرض ہے معاشی استحکام کیلئے کام کریں، وزیراعظم کے اعلان پر تاجروں کو آگے آنا چاہئے۔

    عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ہمیں پیداواربڑھانے کیلئے کام کرنا ہوگا، پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، ملک اچھی سمت میں جا رہا ہے، ایف پی سی سی آئی نے 10 ماہ جنگ لڑی، بجلی بلوں میں کمی پر کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک اچھی سمت میں جارہا ہے، مثبت اقدام سے عام آدمی، صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،خالد مسعود سندھو

    پیٹرن ان چیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر نے کہا کہ آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈسکوز کی نجکاری سے 600 ارب کی چوری رکے گی، جنکوز کی فروخت سے 9 ارب روپے قومی خزانے میں ملے، حکومت نے بند جنکوز کو فروخت کیا، ہم نے ثابت کر دیا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے غلط تھے۔

    اس سے قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرز اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت ملک میں صنعت اور کاروبار کو بحال کرنے میں سنجیدہ ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یو بی جی اور ایف پی سی آئی سے مل کر آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشتگردی بے نقاب،امریکا میں قتل کی سازش پکڑی گئی

    ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور وزیر خزانہ نے یو بی جی کے وفد کو بجلی کے نرخ کم ہونے کی نوید دی تھی انہوں نے گزشتہ دس ماہ سے تواتر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وکالت کی اور کہا کہ یو بی جی بزنس یونٹی کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

    ایس ایم تنویر نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ہم بینکوں کی شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ کرائیں گے۔

    چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے یونٹ میں 7 روپے 59 پیسے کمی کو صنعتوں کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

    گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    علاوہ ازیں صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ یہ دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل کاروباری طبقے کے لیے خوش آئند ہے۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ اس فیصلے سے برآمدات اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ اس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    لاہور چیمبر کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کے کاروبار دوست اقدامات معیشت کی بحالی کے لیے کلیدی ہیں اور وزیراعظم کا یہ اقدام معیشت کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے بھی اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی۔

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان بزنس فورم، خواجہ محبوب نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ بجلی کمی پیکچ کو سراہتے ہیں، مثبت شروعات کی طرف وزیراعظم کا اہم قدم ہے، اس اقدام سےزراعت اورانڈسٹری کو کسی حدتک ریلیف ملے گا، بزنس کمیونٹی 12روپے یونٹ کمی کی منتظر تھی، امید کرتے ہیں کچھ ماہ بعد بجلی کے نرخ میں کمی کی مزید خوشخبری ملے گی، بجلی بلوں سےغیر ضروری سرچارجز کو بھی ختم کیا جائے، برآمدات کو بڑھانے کے لیے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح ہے کہ وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

    ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

  • اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

    اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

    اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہراقتداروفاقی دارالحکومت میں 15،14 اور16 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ مری، نتھیا گلی، گلیات، کاغان وناران، سکردو، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،آج بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیرضیغم نے بتایا کہ کراچی میں آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

    دوسر ی جانب این ایچ اے نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔وفاقی وزیر مواصلات کو رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریلیف مل گیا، 3 ٹیموں نے مسلسل کام جاری رکھا، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی شروع کردی گئی۔ترجمان این ایچ اے نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو ہر لمحہ صورتحال سے باخبر رکھا گیا، بہت جلد شاہراہ قراقرم کو دونوں اطراف سے کھول دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

  • وفاقی حکومت نےپہلے 7 ماہ کے دوران اربوں  ڈالر قرض لیا

    وفاقی حکومت نےپہلے 7 ماہ کے دوران اربوں ڈالر قرض لیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئےباہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    جبکہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال فنانسنگ میں تقریبا 30 فیصد تک کمی ہوئی گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 6 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ اے ڈی بی نے جولائی سے جنوری کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 86 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

    اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق عالمی بینک نے جولائی سے جنوری کے دوران 57 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، فرانس سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر قرض ملا،اسی طرح ملٹی لیٹرل اداروں سے مجموعی طور پر 2 ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

  • دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    اسلام آباد میں کل سے دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہو گا جس کا مقصد اہل غزہ اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کانفرنس مختلف قومی اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرنے کے لیے ایک اہم فورم فراہم کرے گی۔کانفرنس میں عالمی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔ افتتاحی سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔جبکہ اس سیشن میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔پہلے روز کے پرائم میڈیا سیشن کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کریں گے، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے، سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسنز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

    کانفرنس کے آخری سیشن میں بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے، جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانیہ کے مندوبین خطاب کریں گے۔دوسرے روز کے بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، جس میں امریکہ، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین فلسطین کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

    کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر راجہ عباس ناصر جعفری اور سینیٹر (ر) جاوید جبار کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا سیشن سے شعیب ہاشمی ودیگر مقررین خطاب کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

  • اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد میں شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سی ڈی اے کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن سسٹم نصب نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلیجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں لیکن ان کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔سی ڈی اے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 16فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی غیر محفوظ پایا گیا ۔ پلانٹس پر جدید فلٹریشن سسٹم نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ڈی جی واٹر مینجمنٹ سی ڈی اے سردار خان زمری کا کہنا ہے کہ پولی فارم کی وجہ سے دو سے تین فیصد رزلٹ پازیٹو آ جاتے ہیں ۔ اس کے مستقل حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ہم ایک باقاعدہ کلورینیشن سسٹم کی تنصیب کرنے جا رہے ہیں۔

    سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  • پی آئی اے نجکاری،  ملازمین کو 5 سال کی جاب گارنٹی دی جائے،سفارش

    پی آئی اے نجکاری، ملازمین کو 5 سال کی جاب گارنٹی دی جائے،سفارش

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو پی آئی اے اور روز ویلٹ کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جو حالات پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیں اس کی بھی اب نجکاری کردینی چاہیے جس پر ممبران نے قہقہے لگادیئے، کمیٹی نے سفارش کی کہ پی آئی اے ملازمین کو 5 سال کی جاب گارنٹی دی جائے اور یونین کو بھی اعتماد میں لیا جائے، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اس منافع بخش ادارے کی نجکاری نہ کی جائے جس ادارے کو دیا جائے گا وہ اس کو بند نہ کریں ۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔
    اجلاس میں انوارالحق چوھدری آسیہ نازتنولی،صوفیہ سعید محبوب شاہ ،سحر کامران ،مولانا عبدالغفور حیدری ،رکن صبا،عبدالقادر،سیکرٹری نجکاری ودیگر حکام نے کمیٹی میں شرکت کی ۔حکام نے بتایاکہ پچھلے دس سال میں 15اداروں کی نجکاری کی گئی ہے ۔کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 6 فرم فائنل ہوئی ہیں دو فرم شرائط پوری نہیں کرتی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہٹادی گئیں ۔ تمام 6 فرموں کو پی آئی اے کی موجودہ حالات کے بارے میں بتایا گیا۔ نجکاری کا ڈرافٹ بھی دے دیا گیا ہے ۔ 6کمپنیوں نے سائٹ کے بھی دورے کئے ۔اب تک تین پری بیڈ میٹنگ ہوئی ہیں پہلی یکم جولائی دوسری 15 سے 16 اگست اور تیسری 22اگست کو ہوئی۔ ممبر نے سوال کیا یہ پی آئی اے کے ملازمین کا کیا بننے گا؟سیکرٹری نے بتایا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ملازمین کے لیے ایک سکیم بنارہے ہیں پی آئی اے کے 51فیصد سے زائد شیئرز فروخت کریں گے ۔پی آئی اے 75سے 80ارب روپے سالانہ خسارہ کررہی ہے نجکاری اس لیے کررہے ہیں کہ اگلے سال 80ارب کا نقصان نہ ہو،سیکرٹری نجکاری جواد پال نے بتایا کہ پی آئی اےکی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کو کرانےکی تجویز ہے، وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانےکے لیے بڈنگ ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

    پی آئی اے کے خراب حالات پر کسی کا احتساب ہوا ؟ سینیٹر سحر کامران
    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے میں سفر سفر ہی کیا ہے ۔اب تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی پرائیوٹائز کرنا پڑے گا ۔چیئرمین کے بیان پر ارکان نے کمیٹی میں قہقہے لگادیئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ میں نجکاری کے حق میں نہیں ہوں ۔ پی آئی اے کے حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ اب اس کی نجکاری ہوجانے چاییے۔سینٰٹرسحرکامران نے کہاکہ پی آئی اے کے خراب حالات پر کسی کا احتساب ہوا ہے ۔ پی آئی اے کے قرضے کس طرح ادا کریں گے؟چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس حوالے سے تع کمیشن بنانا چاہیے پچھلے دور میں بھی الزام لگے مگر وقت ضائع ہوا اور کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا بھی نہیں۔حمود الرحمن کمیشن بنا مگر اس کو بھی کلاسفائڈ کردیا گیا ۔ پی آئی اے ہمارا فخر تھا مگر آج اس کی نجکاری کررہے ہیں ۔ پی آئی اے کی نجکاری کو روک نہیں سکتے ہیں کہ اب سالانہ خسارہ ہورہاہے۔سیکرٹری نے کہاکہ ہماری امید ہوتی ہے کہ غیرملکی کمپنی آئے گی تو ادارہ چلے گا مگر ہمارا تجربہ اس حوالے سے اچھا نہیں ہے۔ غیرملکی کمپنی اپنا منافع بھی واپس لے کر جائیں گے۔ مقامی کمپنی اگر ہوگی تو یہ مسئلہ نہیں ہوگا ۔825ارب کے قرض پی آئی اے کے اوپر ہے. ان میں سے 622ارب ایک کمپنی میں رکھے گئے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کی ریفرنس پرائس نجکاری والے دن ہی بتائے جائے گی۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے ملازمین کو 5 سال کی نوکری کی گارنٹی دی جائے ۔ تین سال بہت کم عرصہ ہے ۔

    کمیٹی نے سفارش کی کہ ملازمین کی ملازمت کی گارنٹی 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی جائے ۔پی آئی اے کے یونین کو بھی اعتماد میں لیاجائے،روزویلٹ ہوٹل کےحوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری نے کہاکہ 2فروری 2024کو فنانشل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے،روز ویلٹ کے بارے میں ابھی طے نہیں ہوا کہ اس کی نجکاری ہونی ہے جوائنٹ وینچر میں جانا یا کچھ اور کرنا ہے۔ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے حوالے سے حکام نے بریفنگ دی ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ اس ادارے کی نجکاری پر نظر ثانی کی جائے ۔

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن