Baaghi TV

Tag: اسٹریٹ کرائم

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

    شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہے، رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین خواتین اور ایک پولیس اہلکار سمیت 48 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں نہ تھم سکیں، صرف رواں ماہ کے دوران بھی ڈاکو سرگرم رہے، جب کہ 9 جون کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری ناصر کے معاملے میں پولیس کی جانب سے ذاتی رنجش کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ناصر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔

    مئی کے مہینے میں بھی ڈاکوؤں کی وارداتوں میں پولیس اہلکار، کمسن بچی اور بچے سمیت 12 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ اپریل اور مارچ میں بھی 10، 10 افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے، جبکہ فروری میں 10 اور جنوری میں 5 افراد قتل ہوئے۔

    شہری حلقوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد برسلز پہنچ گیا

    نیتن یاہو حکومت خطرے میں، اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل پر آج ابتدائی ووٹنگ ہوگی

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کی بات چیت جاری

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

    سندھ میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبے، ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور ڈبل ڈیکر بسز متعارف کرانے کا فیصلہ

  • کراچی‘  2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی‘ 2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

    کراچی پولیس کے مطابق ملزمان قتل، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد اسحق آپس میں سگے بھائی ہیں، جب کہ تیسرا گرفتار ملزم خرم حسین دیگر 2 گرفتار ملزمان کا بہنوئی ہے۔

    ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ٹنڈوآدم میں قتل کا انکشاف بھی کیا ہے۔ملزمان کراچی سے رشتے دار کے کہنے پر ایک رشتے دار کو قتل کرنے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ملزمان نے ٹنڈو آدم میں قتل کی واردات کے دوران 47 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔

    رقم لوٹنے کے بعد منہ پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماریں۔ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کرایے پر گاڑی حاصل کر کے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ ملزمان نے لوٹی گئی رقم حیدر آباد میں چھپائی۔ تینوں ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

  • کراچی  میں مبینہ پولیس مقابلے،  4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں کورنگی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار ملزمان عبد الخالق اور اسد مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی رضوان جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے.

    ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔اسکے ساتھ ڈسٹرک ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹان نے گھگر پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے درمیان ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نوید کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحہ اور گولیاں تحصیل میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

  • ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی

    ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی

    کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ڈاکو آن کی آن میں جنرل اسٹور سے 10 شہریوں کے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز گلشن حدید میں 5 مسلح ڈاکووں نے ایک جنرل اسٹور میں داخل ہو کر چند لمحوں میں 10 شہریوں سے ان کے قیمتی موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی۔ساتھ ہی کیش کاونٹر کا بھی صفایا کر لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنرل اسٹور میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ اسی اثنا میں ڈاکو بڑے اسلحہ کے ساتھ وہاں داخل ہوتے ہیں اور سب سے پہلے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر اسے قابو کرتے ہیں۔دیدہ دلیر ڈاکو خریداری کے لیے آئے افراد سے بزور اسلحہ موبائل فون اور نقدی لوٹتے ہیں۔

    ایک ڈاکو سامان سے کود کر کیش کاونٹر کی طرف جاتا ہے اور وہاں سے لاکھوں کا کیش لوٹ لیتا ہے۔ویڈیو میں ڈکیتی کی واردات مکمل کرنے کے بعد ڈاکووں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے لوگوں کو خوفزدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

    ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپووا کے زیر اہتمام تقریب

  • کراچٰی میں پولیس مقابلے، مفرور ڈاکو مارا گیا،  3 گرفتار

    کراچٰی میں پولیس مقابلے، مفرور ڈاکو مارا گیا، 3 گرفتار

    سکھن ، شاہ لطیف اور خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک مفرور ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقابلوں میں 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم ، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سکھن پولیس نے بدھ کی شب بھینس کالونی 12 نمبر روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 27 سالہ معشوق عرف بادشاہ ولد جہانگیر کے نام سے کی گئی۔گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔ سکھن پولیس فرار ملزم کی تلاش میں مصروف تھی کہ 12 نمبر روڈ مکی شاہ مزار کے قریب ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس پر جوابی فائرنگ سے ملزم معشوق عرف بادشاہ زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جو مفرور ملزم نواز کا ساتھی تھا۔بعدازاں گرفتار ملزم معشوق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ادھر شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لانڈھی منزل پمپ کوہی گوٹھ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہازن ملزم کی شناخت 19 سالہ ذاکر علی ولد اختر علی کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام عامر بتایا ۔گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں، چھینے گئے 2 موبائل فونز اور 20 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے گئے۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 1A-4 جمعرات بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، بعد ازاں ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 35 سالہ فرحان ولد نظیرخان کے نام سے کی گئی ۔ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ملزم سے پستول بمعہ گولیاں ، 2موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔

    ملک میں حالات خراب ہوں تو گورنر راج لگایا جاسکتا، آغا سراج درانی

    جاپان سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ فراہم کرے گا

    فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ

    موہن جودڑو ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کردیا گیا

  • حکومت اور پولیس عوام کی حفاظت میں ناکام ہو گئی ،ْ منعم ظفر خان

    حکومت اور پولیس عوام کی حفاظت میں ناکام ہو گئی ،ْ منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے اور لوٹ مار کے دوران جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں .

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ شہری ایک جانب ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان ہیں دوسری جانب شہر میں ایک بار پھر سے ٹارگٹ کلنگ کے وارداتیں شروع ہوچکی ہیں، پیسے اور موبائل فون چھین لینے کے باوجود لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے ، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،صوبائی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائمز کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،بتایا جائے کہ آخر جرائم پیشہ عناصر ودہشت گرد وںکے نیٹ ورک کو توڑا کیوں نہیں جارہا ،کون سی طاقتیں ان کی سرپرستی کررہی ہیں ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کب شروع ہوگی رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں میںاب تک 102 شہری اپنی جان گنوابیٹھے ،شہری مسلح ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی دن دہاڑے اور بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث نہ صرف پریشان ہیں بلکہ شدید عدم تحفظ کا بھی شکار ہیں ، سندھ حکومت نے سیف سٹی پروجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کیا لیکن اس کا حاصل اور نتیجہ صفر ہی رہا ہے ،پولیس کے محکمے میں نہ صرف جرائم پیشہ عناصر اورڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والے موجود ہیں بلکہ پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں اور کراچی کے مقامی باشندوں کی عدم موجودگی نے پولیس کی کارکردگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس کے محکمے میں اصلاحات کی جائیں ،جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اورکراچی کے مقامی باشندوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے ۔

    پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    سانحہ پارا چنار فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ، ملی یکجہتی کونسل

  • کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس نے شہر میں ہزاروں وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا اور کہا آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ایس ایس پی سینٹرل ،ایس ایس پی ملیر اور شرقی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں پولیس نے شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں ، رواں سال ضلع وسطی 572 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا اور رواں سال ضلع وسطی میں 324 انکانٹر ہوئے جن میں 32 کرمنلز مارے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں 298 کرمنلز زخمی ہوئے ہیں جبکہ 233 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیرمیں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کے 508 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں دیگرشہروں کیمقابلیمیں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں۔ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، کراچی کی آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں رواں سال 945 واقعات ہوئے ہیں ، ضلع شرقی میں 696 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ضلع شرقی سے چھینے گئے 117 موبائل اور 24 لاکھ سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ، ملزمان سے 28 موٹر سائیکل اور 20 لیپ ٹاپ ریکور کرائے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،خواجہ آصف

    بچوں کی اسمگلنگ، صارم برنی کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتار ی معطل

  • رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    شہرقائد کے عالقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد نے ڈاکو کو مار مار کر بھرکس بنادیا، ملزم کے قبضے سے رکشہ ڈرائیور کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا، فرار ہونے والا ملزم موٹرسائیکل اور ساتھی کو چھوڑ کر پیدل بھاگا۔پکڑا گیا ڈاکو لوگوں سے معافیاں مانگتا رہا۔واضح رہے کراچی شہر میں بدامنی سے لوگ شدید پریشان اور ڈاکووں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں زرا سی مزاحمت پر ڈاکو قتل کرنا معمولی بات سمجھتے ہیں.

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 8 ملزم گرفتار کر لیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس کا جی پی او چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا .2 ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔موٹرسائیکل گشت پر موجود اہلکار واردات دیکھتے ہوئے موقع پر پہنچے۔
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمدہوا۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان فیکٹری سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان کورنگی کے رہائشی اور متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم فرحان زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔زخمی ملزم کا دوسرا ساتھی جہانگیر اندھیری گلی میں چھپا ہوا تھا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے دوسری کاروائی میں قائدآباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مہران ہائی وے کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور اسماعیل کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ شاہ فیصل کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کی کئی واردتوں میں بھی ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔قائدآباد پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تیسری کاروائی شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے کے ائی اے روڈ کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم نے کچھ دن قبل تھانہ شرافی گوٹھ اور سکھن کے علاقے میں اسلحے کے زور پر ہونے والی کئی واردتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت امان ولد عبد الرحمن کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور کیش برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔چوتھی کاروائیانوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی کی تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد نے تکنیکی بنیاد پر کامیاب کاروائی کے دوران مغوی خاتون کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ خاتون شاہدہ زوجہ زوہیب کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 538/2024 بجرم دفعہ 496A تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے SIO تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم رضوان ولد فتح محمد کو گرفتارکر لیا۔ پانچویں کاروائی نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کہ ساتھ سیکٹر 11 جے نزد ڈبہ اسکول مین روڈ کے قریب پولیس نے 2 اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہالت میں گرفتار ہوگیا ملزم کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیاملزم عادی جرائم پیشہ ہیں اس سے قبل بھی تھانہ سچل کی حدود سے پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہوکر گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت (1) فدا محمد عرف عبداللہ ولد بشیر احمد، ملزم کہ قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 4 گولیاں اور موٹر سائیکل نمبری KJI 3479 میکر سپر پاور برآمد ہوئی۔ برآمدہ موٹر سائیکل کا بذریعہ CPLC ریکارڈ چیک کیا گیا تو موٹر سائیکل نمبری بالا تھانہ سمن آباد کی حدود سے چھینی ہوئی پائی گئی جسکا مقدمہ الزام نمبر 261/2024 بجرم دفعہ 381 تھانہ سمن آباد میں درج ہے ۔فرار ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی،زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ عباسی ہسپتال روانہ کیا گیا۔

    کراچی، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    کوٹری اسٹیشن پرسکھرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی، عالمی سطح پر ای وی انقلاب مشکلات کا شکار

  • کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی .

    انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے کے دوران ضلعی پولیس نے ڈاکوئوں سے 25مقابلے کئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک جبکہ 32زخمی ڈاکوئوں سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 35مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 917سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 42کلو 973 گرام چرس، ایک کلو 92گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن ،146اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 53موٹرسائیکلیں اور 2گاڑی بھی برآمد کیں ہیں۔

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار