Baaghi TV

Tag: اسٹریٹ کرائم

  • کراچی پولیس کی منشیات  فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں

    کراچی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں

    کراچی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس دوران متعدد ملزمان گرفتار کر لیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائداباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا.پولیس نے دوران گست داود چورنگی نزد ٹریفیک چوکی کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا.گرفتار ملزم کی شناخت زاہر خان ولد نور فروش خان کے نام سے ہوئی .ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ راونڈز برامد ہوئی.گرفتار ملزم تھانہ قائداباد کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے اورملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے.

    دوسری کاروائی میں ضلع ایسٹ پولیس نے دورانِ گشت گلشنِ اقبال بلاک 10 کے قریب کارروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل 70 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے.گرفتار ملزمان میں محمد عمیر عرف شاکا ولد محمد عمر اور نقیب اللہ عرف افغانی ولد محمد موسیٰ شامل ہیں۔

    تیسری کاروائی میں تھانہ مومن آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔1. ملزم علی زیدی تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 124/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔ 2. ملزم باقر ولد ذاکر تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 112/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی:گزشتہ ماہ ستمبر میں  قتل و غارت گری کے دوران  62 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا

    کراچی:گزشتہ ماہ ستمبر میں قتل و غارت گری کے دوران 62 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور قتل غارت و گری کی وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی بدستور جاری رہا شہری ستمبر میں 207 گاڑیوں، 5 ہزار 399 موٹرسائیکلز، 2 ہزار 464 فونز سے محروم ہوئے-

    باغی ٹی وی : سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 207 گاڑیوں سے محروم کر دیئے گئے جس میں 15 گاڑیاں چھینی اور 192 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا جبکہ متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی عروج پر رہی اور گزشتہ ماہ ستمبر کے 30 روز کے دوران شہری مجموعی طور پر 5 ہزار 399 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیئے گئے جس میں 730 موٹر سائیکلوں کو ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ چھین لیا جبکہ 4 ہزار 669 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا گیا۔

    اسی طرح سے گزشتہ ماہ کے 30 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے 2 ہزار 464 موبائل فون چھین لیے گئے شہر میں قتل و غارت گری کے دوران مجموعی طور پر 62 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، شہر میں اغوا برائے تاوان کا ایک جبکہ بھتہ خوری کے 2 کیس رپورٹ ہوئے ۔

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب کراچی میں بھتہ خوری پھر شروع ہوگئی، رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 91 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بھتہ خوری کا نیٹ ورک ایران، دبئی اور افغانستان سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اسپیشلائزڈانویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے واردات کا طریقہ کار تبدیل کرلیا ہے، بھتہ خوری میں ملوث مضبوط اور منظم گینگ بیرون ملک موجود ہیں جنھوں نے مقامی لڑکوں کی مدد سے 5 سے 7 گروپس تشکیل دیئے ہیں،بھتہ خوروں کا لوکل نیٹ ورک اتنا مضبوط اور منظم نہیں ہے لیکن رواں سال پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی پریشان کن تھا کیوں کہ کچھ مقدمات اور ملزمان کی گرفتاری میں بیرون ملک سے بھتہ خوروں کا نیٹ ورک آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ گروپ دبئی، ایران اور افغانستان سے آپریٹ کیے جارہے ہیں جنھیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا بھی گیا۔

    50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

  • حافظ نعیم الرحمان کا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

    حافظ نعیم الرحمان کا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو خوش آئیند قرار دیتے ہیں،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جماعت اسلامی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے ،سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال، کچے کے علاقے میں آپریشن کی بات کی گئی ہے،ہر اجلاس کے بعد یہی بات ہوتی ہے کہ اسٹریٹ کرمنل کے خلاف کارروائی ہوگی،نیشنل ایکشن پلان جو بنا تھا 7 سے 8 سال پہلے، ایکشن پلان میں فوری طور پر دہشتگردوں اور اسٹریٹ کرمنل کو پکڑنا تھا، کراچی میں اس سے قبل قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کرائی گئی، جماعت اسلامی نے اپنا تعاون بھی کیا،ماضی میں ان وجوہات پر کام نہیں کیا گیا جن کی وجہ سے یہ جرائم ہوتے ہیں یا کرمنل پنپتے ہیں سندھ کا 98 فیصد رینیو کراچی جنریٹ کرتا ہے لیکن کراچی پر لگتا کتنا فیصد ہے؟

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو شہر 98 فیصد رینیو جنریٹ کرتا ہے وہاں کے مقامی افراد کو روزگار نہیں دیتے، عہدے نہیں دیتے،کراچی کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں،سرکاری جامعات میں آئی ٹی شعبے میں بیچلرز ڈگری پروگرام کی کم سے کم فیس 10 لاکھ سمیسٹر ہے،بجلی کا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم شہریوں پر مارا گیا،ہر سال 3 لاکھ سے زائد بچے میٹرک کے بعد سے پونے دو لاکھ بچے انٹر اور 45 ہزار بچے ڈگری پروگرام میں جاتے ہیں،باقی ڈراپ آؤٹ کہاں ہو رہا ہے یہ دیکھا جائے، ون ونڈو آپریشن ہو تاکہ انڈسٹری چل سکے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو، بڑے پیمانے پر جب منشیات کا دھندا چل رہا ہو تو مسائل ختم نہیں ہو سکتے، اسٹریٹ کرمنل بے خوف قتل اس لیے کرتے ہیں کہ وہ بار بار جیلوں سے چھوٹ جاتے ہیں، پولیس انویسٹیگیشن اور عدالت کا فرسودہ نظام ہے،

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

  • کراچی،ایک ہفتے میں 65 ملزمان گرفتار،8 پستول،10 کلو سے زائد چرس برآمد

    کراچی،ایک ہفتے میں 65 ملزمان گرفتار،8 پستول،10 کلو سے زائد چرس برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 65 ملزمان کو گرفتار کیا. گزشتہ ہفتہ 1 پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے. دیگر ملزمان میں 6 اسٹریٹ کریمنلز, 2 موٹر سائیکل لفٹرز, 20 منشیات فروش, 13 گٹکا ماوا سپلائرز اور 24 دیگر مقدمات میں گرفتار ملزمان شامل ہیں. ملزمان سے 8 پستول بمعہ 29 راؤنڈز, 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز, 10 کلو سے زائد چرس, 510 گرام ہیروئن, 153 گرام آئس, 270 گرام کرسٹال, 57 کلو گٹکا/ماوا, 50 کلو چھالیہ اور 12 شراب برآمد کی گئی. پولیس مقابلہ عیدگاہ کی حدود میں پیش آیا تھا. ملزمان کو ڈسٹرکٹ سٹی کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے گرفتار کیا گیا. گرفتار اسٹریٹ کریمنلز شہر بھر میں ڈکیتی راہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے. ملزمان عادی پیشہ ور ہیں, اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکلز علاقہ سوپر مارکیٹ اور آرام باغ کی سرقہ ہیں.ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے, نیز برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے.

    ایس ایس پی ضلع ویسٹ کی ہدایات پر نشے کے عادی افراد کو راہ راست پر لانے کا سلسلہ جاری ،پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران 33 نشے کے عادی افراد کو نگرانی میں لیا۔ تھانہ پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ اور پیرآباد کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی افراد کو نگرانی میں لیا گیا۔ نگرانی میں لئے گئے نشے کے عادی افراد کو صفائی ستھرائی کے بعد برائے علاج معالجے کے لئے ایدھی ہوم منتقل کیا گیا۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ نشے کے عادی افراد اسٹریٹ کرائم، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

    اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

    کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا- اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی گئی-

    اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری۔ حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں کلوز سرکٹ کیمرے نصب نہیں، ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے کیمروں کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل/گاڑیوں کی چوری و چھینے جانے کی وارداتوں کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

    شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیگی اس عمل کا مقصد بین الصوبائی کار/موٹرسائیکل لفٹرز کی گرفتاری اور چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی شہر سے باہر ترسیل کو روکنا ہے۔ اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پکڑے جانے پر ملزمان کیخلاف موثر کارروائی کی جا سکے گی۔ تفتیش میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور انکے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

    تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی ادائیگی کے متعلق بھی تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی عارف حنیف، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔