Baaghi TV

Tag: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

  • عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

    عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

    سال 2025 کے پہلے ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں ۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں، مالی سال 2420 کے ابتدائی سات مہینوں میں 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئی تھیں۔

    جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 72.83 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2025 میں 62.17 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، برطانیہ سے 44.36 کروڑ اور امریکا سے 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجےگئے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً ترسیلات زر ملک میں نہ بھیجیں۔

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

  • گوگل پے پاکستان میں جلد لانچ کے لیے تیار

    گوگل پے پاکستان میں جلد لانچ کے لیے تیار

    گوگل پے جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارچ 2025 کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نومبر 2024 میں گوگل کی طرف سے تصدیق شدہ اس پلیٹ فارم کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی اجازت دے گی جس کیوجہ سے صارفین بغیر کسی contact کے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگرچہ گوگل ایپ کی لانچ ابتدائی طور پر بنیادی contactless ادائیگیوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا لیکن گوگل والیٹ کی خصوصیات کا مکمل مجموعہ جیسے لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاس پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ذرائع نے تصدیق کی کہ لانچ کی تیاریاں جاری ہیں اور چار سے چھ بڑے بینکس تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ سروس کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے جس میں 133,000 پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ٹرمینلز ہیں جن میں سے 99 فیصد پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

  • شہباز حکومت کے 9ماہ، قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

    شہباز حکومت کے 9ماہ، قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

    شہباز حکومت کے ابتدائی 9 ماہ مارچ تا نومبر 2024 کے دوران حکومتی قرضے مجموعی طور پر 5 ہزار 556 ارب روپے بڑھ گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70ہزار 366ارب روپے رہا جو فروری 2024 میں 64ہزار 810ارب روپے تھا۔دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مقامی قرض میں 5ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں 356 ارب روپے کی کمی ہوئی۔دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 48ہزار585ارب اور غیر ملکی قرضہ 21ہزار 780ارب روپے تھا جبکہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42ہزار 675ارب روپے اور مرکزی حکومت کا غیرملکی کاقرضہ 22ہزار 134ارب روپے تھا.موجودہ حکومت میں نگرانوں کے مقابلے میں مجموعی طور پرقرضوں میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ نگران دورکے 6ماہ یعنی ستمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 840 ارب روپے بڑھا تھا۔دستاویز کے مطابق فروری 2024 یعنی نگران دور کے آخری مہینے میں وفاقی حکومت کاقرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا اور اگست 2023 میں وفاقی حکومت کاقرضہ 63ہزار 970 ارب روپے تھا۔

    190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

    رکشہ ڈرائیور کی ساتھی سمیت 20سالہ لڑکی سے زیادتی

    رکشہ ڈرائیور کی ساتھی سمیت 20سالہ لڑکی سے زیادتی

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے،اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہےملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8.02 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔

     

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ

  • بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1734533623204999661?s=20
    آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسےمہنگا ہونے کےبعد 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1734542057493180865?s=20
    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اندازہ لگایا کہ مالی سال 24 کی دوسری ششماہی میں افراط زر میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

    تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بعض ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

    اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے، اس سے قبل 30 اکتوبر کو پالیسی بیان میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • اسٹیٹ بینک  نےخواتین  کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

    اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ سہولت کا اجرا کیا ہے، اب خواتین گھر بیٹھی آن لائن درخواست جمع کر ا کر پانچ لاکھ روپے تک کا قرضہ باآسانی حاصل کر کے بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان قرۃ العین بلال نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں سے ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں،ملک میں خواتین 48فیصدہیں مگربہت تھوڑی تعداد بلکہ نہ ہونے کے برابر خواتین اس وقت اپنا ذاتی کاروبار کر رہی ہیں۔

    کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے لازم ہے کہ خواتین دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے ذاتی کاروبار کو ترجیح دیں، اس وقت فوڈ آئٹم اور گھریلو زراعت کے شعبہ میں آگے بڑھنے کے وسیع امکانات موجود ہیں جن کو اختیار کر کے خواتین اپنے گھرانے میں بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں بلکہ ان کے کاروبار سے کئی ایک افراد کے روزگار کا بھی بندوبست ہو جاتا ہے۔

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ بنک میں ذاتی اکائنٹ لازمی کھولیں تاکہ تھوڑی تھوڑی بچت بھی ان کے آنے والے کل میں کام آ سکے، بنکوں نے اس مقصد کے لیے الگ ڈیسک بھی قائم کر دئیے ہیں تاکہ بنک آنے والی خواتین کو کسی قسم کی بھی کوئی پریشانی اور دقت نہ ہو،بنک اکاؤنٹ گھر بیٹھی بھی کھول سکتی ہیں۔

    غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 …

  • اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 9 نومبر کو یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 9 نومبر 2023 بروز جمعرات کو ”یوم اقبالؒ “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے،یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

    دوسری جانب معروف بینکر نور احمد نےشعبہ بیرونی ابلاغ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےترجمان اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نور احمد تجربہ کار مرکزی بینکار ہیں جو معاشی پالیسی اور مالی شعبے کی ترقی کے میدانوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ اپنے عہدے کا باضابطہ چارج 8 نومبر 2023 کو لیں گے، وہ سٹیٹ بینک کی پالیسیوں اور اقداما ت کے موثر ابلاغ کے لیے میڈیا کے ساتھ مصروف کار رہنے کے لیے پرامید ہیں۔

    سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا …

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی یوم اقبالؒ کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے ، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

    امریکہ نے جوہری میزائل آبدوز تعینات کر دی

  • زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی

    زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،مجموعی ذخائر کی مالیت یکم ستمبر کو 13 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کیں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا، جولائی کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا، ایک ماہ میں حکومت کا قرض ڈیڑھ فیصد بڑھا، مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہےڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا

  • جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا، جولائی کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا، ایک ماہ میں حکومت کا قرض ڈیڑھ فیصد بڑھا، مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہےڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رہے چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

    سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان

    دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترنے کہاہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے جبکہ عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل اور تکنیکی مدد کے عزم کا اظہارکیا ہے نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے پاکستانی معیشت اورعوام کی ترقی کیلیے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا، نگران وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بطور بڑے ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا، شمشاد اختر نے محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر آگاہ کیا۔

    کچھ نہ کچھ تو ہوتا ہے اک ترے نہ ہونے سے

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا ایک اور یادگاری نوٹ جاری کردیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا ایک اور یادگاری نوٹ جاری کردیا

    اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا ہے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اس موقع پر منعقدہ تقریب کے میزبان رہے۔ خیال رہے کہ یادگاری نوٹ جاری کرنے کا مقصد آزاد ملک میں مرکزی بینکاری کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانا ہے۔ تاریخی موقع پر جاری کیے گئے کرنسی نوٹ کے ذریعے حقوق نسواں، متبادل توانائی اور صادقین کے فن اور ان کے اسٹیٹ بینک کے ساتھ رہے تعلق کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ عام لوگوں کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہے اور اسے ہر قسم کی روزانہ کی لین دین کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا تاہم اس بار جو کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے البتہ دونوں ہی کرنسی نوٹ عوامی لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے تقریب سے خطاب میں بینک دولتِ پاکستان کے سال 2028 تک کے چھ نکاتی اسٹریٹجک پلان پر بریفنگ دی جس میں سرفہرست مہنگائی کو وسط مدتی ہدف 5 سے 7 فیصد پر لانا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر

    اس کے علاوہ بینکاری کے عوامل کو بہتر بنانا، شمولیت بڑھانا، صارف کا ڈیٹا سینٹرلائز کرنا، شریعہ فنانسنگ بڑھانا، فنڈز ٹرانسفر کی خدمات بہتر کرنا اور اسٹیٹ بینک کو ہائی ٹیک کرنا ہے۔ جمیل احمد نے کہا کہ صرف منصوبہ نہیں بنایا حکمت عملی بھی مرتب کرلی ہے، کامیابی کے معیار مقررکیے ہیں اور کارکردگی کا جائزہ وقتاً فوقتاً جاری کرتے رہیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو اہم پیش رفت کہا اور معاہدے سے بیرونی فنڈنگ بہتر ہونے، زرمبادلہ ذخائر بڑھنے اور عمومی بہتری آنے کی امید ظاہر کی۔