Baaghi TV

Tag: اسپین

  • اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی،ہے-

    اسپین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی تاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی معاونت کی جا سکے۔

    بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیم بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت جمع کرے گی،یہ شواہد بعد میں متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

    وفاقی دارالحکومت کے بس اڈے جی–9 اور آئی–11 ریکارڈ توڑ بولیوں پر نیلام

    اس سے قبل ہسپانوی پولیس متاثرین کے بیانات اور دیگر ثبوت جمع کر چکی ہے، جنہیں تفتیش کاروں نے ’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی طرف اشارہ قرار دیا ہےحکم نامے میں زور دیا گیا کہ اسپین میں ثبوت اکٹھے کرنا اہم ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بطور ناقابلِ تردید شہادت استعمال کیا جا سکے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسپین کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری کے بڑے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، فیصلے کے تحت 825 ملین ڈالر (قریباً 700 ملین یورو) مالیت کے راکٹ لانچر سسٹمز اور 287 ملین یورو کے اینٹی ٹینک میزائل لانچر معاہدے منسوخ کیے گئے ہیں،یہ معاہدے اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ پلس پلیٹ فارم سے ماخوذ 12 ایس آئی ایل اے ایم راکٹ لانچر سسٹمز اور 168 اینٹی ٹینک لانچر کی خریداری سے متعلق تھے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

    یہ پیشرفت اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے گذشتہ ہفتے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ فوجی سازوسامان کی فروخت اور خریداری پر قانونی پابندی عائد کرے گی،سانچیز نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین کسی بھی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا جو اسرائیلی جارحیت کو سہارا دےاسپین کی وزارت دفاع اسرائیلی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو مسلح افواج سے مرحلہ وار ختم کرنے کا جامع جائزہ لے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسپین یورپ میں ان چند ممالک میں شامل ہے جو اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی غزہ پالیسی کے سب سے زیادہ ناقد سمجھے جاتے ہیں،2024 میں اسپین نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور اسرائیل نے اپنا سفیر میڈرڈ سے واپس بلا لیا تھا۔

    خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

  • میڈرڈ  کیفے میں دھماکا، 21 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک

    میڈرڈ کیفے میں دھماکا، 21 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک

    اسپین کے دارالحکومت میں کیفے میں زور دار دھماکے سے کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا ہفتہ کی دوپہر جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس میں پیش آیا۔ ریسکیو اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ہسپانوی حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 3 افراد انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

    پولیس نے علاقے کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا کیفے کے اندر ہوا تاہم اس کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا گیس لیکج یا کسی اور وجہ سے ہوا ہو۔

    قطر میں حماس قیادت کا خاتمہ جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گا، نیتن یاہو

    بنوں دہشت گردی کا مرکز ،افغانستان اپنی پوزیشن واضح کرے: خواجہ آصف

    منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور علی ریاض کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    گنڈاپور کی درخواست، غلط نام درج ہونے پر وکیل نے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

  • اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

    وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن وِسنٹے ازپیترتے پریز نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اسپین کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا،اسحاق،ڈارنے سینیٹر پریز کی پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر اسپین کے سینیٹر نے اسحاق ڈار کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    علاوہ،ازیں،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر یوہان ویڈیفُل کے درمیان گزشتہ شب ٹیلیفونک رابطہ ہواترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا،اس دوران خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دریں،اثنا اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری انسانی امداد کی فراہمی، جنگ بندی اور دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رابطوں میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

  • اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں، یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دے رہا تھااس نیٹ ورک کے بعض ارکان نے یورپ میں ممکنہ حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی تھی۔

    تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ایک علیحدہ آن لائن گروپ، جو گرفتار خواتین میں سے ایک کی قیادت میں کام کر رہا تھا، شدت پسندانہ مواد پھیلانے اور ممکنہ حملوں کے لیے اہداف منتخب کرنے میں ملوث تھاگرفتار کیے گئے 10 افراد کو 6 مارچ کو اسپین کی سینٹرل انویسٹی گیشن کورٹ نمبر 6 میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر دہشت گردی کی مالی معاونت، شدت پسندی کی بھرتی اور انتہا پسندی کی حمایت جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

    سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

    عدالت نے چار افراد کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا، جبکہ دیگر افراد زیر تفتیش رہیں گے اسپین کی پولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال اس نیٹ ورک کا کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

  • ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور وزیراعظم کا” کیچڑ "سے استقبال

    ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور وزیراعظم کا” کیچڑ "سے استقبال

    اسپین میں شدید سیلاب نے والنسیاکے مضافاتی علاقے کو متاثر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، اتوار کو جب اسپین کے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تو سینکڑوں مشتعل رہائشیوں نے ان پر کیچڑ پھینکنا شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے اتوار کو بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا کہ سیلاب کے خطرات کے بارے میں حکام نے تاخیر سے آگاہ کیا۔

    شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے تاہم احتجاج کے دوران کسی نے ان پر کیچڑ سے حملہ کیا جبکہ کسی نے ’قاتل، قاتل‘ کے نعرے بھی لگائے، باڈی گارڈز نے شاہی خاندان کی حفاظت کے لیے انہیں چھتری سے محفوظ کیا۔
    spain
    کنگ فیلیپ سیلاب متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے
    ایک نوجوان نے بادشاہ فیلیپ کو بتایا کہ حکام کو سیلاب کا معلوم تھا مگر انہوں نے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے بادشاہ فیلیپ احتجاج کے باوجود متاثرین سے بات چیت پر اصرار کرتے ہوئے نطر آئے جبکہ وزیر اعظم پیچھے ہٹ چکے تھے،اپنے چہروں اور کپڑوں پر کیچڑ کے ساتھ، بادشاہ فیلیپ اور ملکہ لیٹیزیا کو بعد میں ہجوم کے ارکان کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا گیا،بادشاہ نے کئی لوگوں کو تسلی دی، یہاں تک کہ انہیں گلے لگا لیا۔
    spain
    واضح رہے کہ اسپین ایک پارلیمانی بادشاہت ہے جہاں بادشاہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 211 افراد ہلاک ہوگئے،جو کہ اسپین میں کئی دہائیوں کے لیے بدترین سیلاب ہے،اسپین میں تباہ کن سیلاب کے بعد صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتیں دو سو گیارہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں ہنگامی کارکنان زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور لاشیں نکالنے کی امید میں زیر زمین کار پارکوں اور سرنگوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے چار روز قبل طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب امڈ آیا تھا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبے اٹھانے کا کام جاری ہے،پبلک پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے اور سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے،اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے تھے جو ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں جبکہ پانچ ہزار فوجی دستے پہلے سے ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے تھے-

    سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ،اس سے قبل 1973 میں بھی اسپین میں آنے والے سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • اسپین،طوفان سے 200 ہلاکتیں،2 ہزار سے زائد لاپتہ،ہر طرف تباہی

    اسپین،طوفان سے 200 ہلاکتیں،2 ہزار سے زائد لاپتہ،ہر طرف تباہی

    سپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں تین روز پہلے ہونے والی طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد ابھی تک لا پتہ ہیں ۔

    سپین میں ان طوفانی بارشوں سےکئی علاقے زیرِ آب، سڑکیں، موٹروے، ریلوے کی پٹڑیاں تباہی کا شکار ہو چکی ہیں،خصوصاً مشرقی شہر بالینسیا کے مضافاتی علاقے شدید تباہی کا شکار ہوئے ہیں،سپین کی افواج کی ایمرجنسی یونٹ اور دیگر امدادی اداروں کے ہزاروں اہلکار امدادی کارروائیوں میں مسلسل مصروف ہیں۔سپین کے شہر والینسیا میں حالیہ مہلک طوفان کے نتیجے میں تقریباً 2,000 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ طوفان، جسے مقامی زبان میں "مونسترو طوفان” کا نام دیا گیا ہے، شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید نقصانات کا باعث بنا ہے۔جزیرہ بھر میں طوفان کی پیشگوئی کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔مقامی افراد اور سیاحوں کو اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ شہر طوفان کی شدت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ ہسپانیہ کی قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسم کے نظام کی وجہ سے بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔

    اب تک ہسپانیہ بھر میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ حکام کو خدشہ ہے کہ یہ تعداد آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔پالما میں شہر کی مرکزی سڑکوں کو ریڈ ٹیپ سے بند کیا گیا ہے، اور سڑکیں تقریباً سنسان نظر آ رہی ہیں۔ عوامی پارک، باغات اور قبرستان اتوار تک بند رہیں گے، جبکہ بے گھر افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالا جا رہا ہے۔پالما کے پہلے نائب میئر، خاویر بونٹ نے کہا کہ لوگوں کو صرف اسی صورت میں اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے جب یہ "بہت ضروری” ہو۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم ریڈ الرٹ پر نہیں ہیں، لیکن آبادی کو مزید خطرات سے بچانے کے لیے آگاہ کرنا ضروری ہے۔”

    پالما میں حکام نے شدید موسمی انتباہات جاری کیے ہیں جو آج صبح 10 بجے سے نافذ ہو چکے ہیں اور یہ پورے ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔ اس دوران کئی عوامی مقامات بند رہیں گے۔اسی دوران، والنسیا میں بچاؤ کی ٹیمیں پھنسے ہوئے گاڑیوں اور متاثرہ عمارتوں میں لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مقامی رہائشی اپنی برباد شدہ گھروں سے جو کچھ بچا سکتے ہیں، بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،منگل کے روز آنے والے خوفناک طوفانی سیلابوں نے کم از کم 205 جانیں لے لی ہیں، جن میں سے 155 ہلاکتیں مشرقی والنسیا کے علاقے میں ہوئی ہیں۔آج کوسٹا ڈی لا لوز کے تفریحی مقام آئسلا کریسٹینا میں ایک خوفناک پانی کی مہیب لہریں ساحل پر آئی ہیں۔ اس موسمی مظہر نے چھوٹی کشتیوں کو ہوا میں پھینک دیا اور درختوں کو اکھاڑ دیا۔

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے آج کہا کہ برطانیہ "ہسپانیہ کے ساتھ ہے”، انہوں نے اپنے ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے رابطہ کرکے تعزیت پیش کی۔سر کیئر نے کہا: "میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، ان کے خاندانوں کے ساتھ اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ جو ہسپانیہ میں شدید سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ اس مشکل وقت میں ہسپانیہ کے ساتھ ہے۔”

    جمعہ کی رات آنے والے اس طوفان نے زوردار ہواؤں اور شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ شہر کی سڑکیں زیر آب آ گئیں، اور کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں زیادہ تر لوگ وہ ہیں جو طوفان کے دوران اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکلے تھے۔ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے تیزی سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی معلومات فراہم کریں تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد مل سکے۔ ریسکیو عملے نے بتایا کہ متعدد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، مگر نقصانات کی شدت کے باعث مزید مدد کی ضرورت ہے۔سپین کی حکومت نے طوفان کے بعد ایمرجنسی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے لئے ہنگامی فنڈز کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  اسپین کے سفیر  کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری(Josè Antonio de Ory) اوراعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس موقع پر انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے،پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے۔

    اس موقع پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

  • اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرلیا،جس کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ”اے ایف پی“ کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنےکا باضابطہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے،فلسطین کوتسلیم کرناتاریخ سازلمحہ ہے-

    واضح رہے کہ آئر لینڈ اور ناروے کی جانب سے بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا اعلان متوقع ہے، اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کا ماننا ہے کہ ان کے اقدام سے ایک مضبوط علامتی اثر پیدا ہوگا جو دیگر ممالک کے لیے حوصلے کا باعث بنے گاناروے نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کو مطلع کیا تھا کہ منگل کے روز فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    اگرچہ سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن اس معاملے نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے اندر شدید اختلاف بھی ہے،اسرائیل فلسطین امن کوششوں کے لیے ناروے اور اسپین کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے، دونوں فریقین نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 1991 میں ملاقات کی تھی جس کےنتیجے میں اوسلو معاہدہ کی بنیاد پڑی تھی۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

  • اسپین  نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    اسپین نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    سپین ویمینز فٹ بال ٹیم نے منگل کو سویڈن کے خلاف آخری لمحات میں فتح کے ساتھ فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔سپین کے کپتان اولگا کارمونا نے 89ویں منٹ میں اہم گول کر کے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں اپنے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ فائنل میں اسپین کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا یا انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
    آکلینڈ میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور سوئیڈن کی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے مگر گول نہ کرسکیں۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب کی پلیئرز کے درمیان گیند کو جال میں پہنچانے کی کشمکش جاری رہی، کھیل کے آخری دس منٹوں میں کھیل میں تیزی آئی،81ویں منٹ میں سلما پیرالو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلادی، جسے سوئیڈن کی ریبیکا نے 88ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

  • اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق روبوٹ کی جانب سے پھیپھڑوں کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد اب ٹرانسپلانٹ کے لیے سینہ کھولنے اور پسلیوں کو الگ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

    ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا کو ایران کے دورے کی دعوت

    رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے وال ڈی ہیبرون ہسپتال کے سرجنوں نے 4 بازو والے "Da Vinci” نامی روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے مریض کی جلد، چربی اور پٹھوں کے ایک چھوٹے سے حصے کو کاٹ کر تباہ شدہ پھیپھڑوں کو ہٹایاروبوٹ نے مریض کے سینے پر صرف 8سینٹی میٹر کا چیرا لگایا، پہلے اس ٹرانسپلانٹ کے لیے 30سینٹی میٹر کا چیرا لگایا جاتا تھا۔

    اگرچہ کچھ ہسپتال پہلے ہی پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے لیے چھوٹے چیرا استعمال کر رہے ہیں، یہ پہلا موقع تھا جب سرجن چیرا کو نرم بافتوں تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ علاج روایتی طریقے سے نہ صرف زیادہ محفوظ ہے بلکہ اس سے مریض کو تکلیف کم اور زخم آسانی سے بھر جاتا ہے۔

    ڈی ہیبرون ہسپتال کے ڈاکٹرزکا کہنا ہےکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک ایسی تکنیک ہےجو مریضوں کےمعیار زندگی کو بہتر بنائےگی، سرجری کے بعد کی مدت اوردرد کو کم کرے گی البرٹ جوریگوئی، تھوراسک سرجری اورپھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تکنیک بالآخر مزید ہسپتالوں میں بھی استعمال کی جائے پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے اس عضو کو آپریٹنگ تھیٹر میں "ڈیفلیٹ” کیا گیا تھا تاکہ یہ سخت چیرا کے ذریعے داخل ہو سکے-

    30 ہزار سال سے برف میں محفوظ پراسرار کھال کی گیند گلہری نکلی

    جوریگوئی نے کہا کہ یہ جسم کا ایک حصہ ہے جس کی جلد بہت لچکدار ہونے کا فائدہ ہے، جو کسی ایک پسلی کو چھوئے بغیر کھلنے کو چوڑا کرنے کی گنجائش فراہم کرتی ہےتاہم، روبوٹ کے بازوؤں اور 3D کیمروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پسلی کے پنجرے کے پہلو میں چھوٹے کٹ بھی کیے گئے تھے وقت کے ساتھ اس تکنیک کا اطلاق دو پھیپھڑوں پر مشتمل ٹرانسپلانٹ پر کیا جا سکتا ہے، جس کےلیے ایک ہی معمولی چیرا کافی ہوگا۔

    ابتدائی طریقہ کار، جو اب تک صرف پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، ایک 65 سالہ شخص زیویئر پر انجام دیا گیا جسے پلمونری فائبروسس کی وجہ سے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت تھی زیویئر نے کہا کہ اسے نئی تکنیک سے فائدہ ہوا میں ہوش میں آیا اور جنرل اینستھیزیا سے بیدار ہوا، مجھے درد نہیں تھا۔

    چیرا چھوٹا ہونے کی وجہ سے، مریض نے آپریشن کے بعد صرف پیراسیٹامول لیا۔ روایتی پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹس میں عام طور پر اوپیئڈ درد کش ادویات کے ساتھ سرجری کے بعد کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

    تیونس نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کر دیا، برکس میں شامل ہونے …