Baaghi TV

Tag: اسپیکر قومی اسمبلی

  • اپوزیشن لیڈر کی تقرری :اسپیکر قومی اسمبلی  نے چیف وہپ  کو چوتھا خط ارسال کردیا

    اپوزیشن لیڈر کی تقرری :اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف وہپ کو چوتھا خط ارسال کردیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کردیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے میں متحرک ہو گئے۔ چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کردیاخط میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ اس نوعیت کا خط ارسال کیا گیا، اس سے قبل 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025 کو بھی خطوط بھجوائے جا چکے ہیں زیرِ سماعت مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود بھی فریق ہے،مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کو آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

    بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    بنگلہ دیش میں کشمیر کی حمایت میں نعرے، آزادیٔ کشمیر کے حق میں مظاہرہ

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے  وفاقی بجٹ  کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 قومی اسمبلی میں کل پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جبکہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 23 جون کو قومی اسمبلی میں 26-2025 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔

    ٹرمپ سے تنازع، ایلون مسک کو ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا نقصان

    مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف

    پُرانے فاٹا اور قبائلی علاقوں میں غیر ریاستی عناصر کی جانب مسلح کواڈ کاپٹر کا عام استعمال

  • اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد سے زائد اضافہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد سے زائد اضافہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی نئی تنخواہ 13 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے مؤثر ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی۔

    جنوری میں اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔اس سے پہلے اراکین پارلیمنٹ کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ تجویز کی گئی تھی، تاہم اسپیکر نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے پر اتفاق کیا تھا۔

    جاپانی کمپنی کا چاند پر بھیجے جانے والا دوسرا مشن بھی ناکام

  • وفاقی وزیر داخلہ اور  اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

  • پی ٹی آئی کی  اسپیکر قومی اسمبلی  سے  مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے،اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے اسپیکر قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ کر رابطے شروع کریں گے، اسپیکر حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار سے رابطہ کریں گے اور عرفان صدیقی اور اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے-

    امریکہ کی کینیڈا کو دھمکی،اسرائیل اپنے مشن میں کامیاب

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  • 9 مئی کو جو کیا بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی، ایاز صادق

    9 مئی کو جو کیا بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو کیا گیا وہ بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت نے پونے 4 سال بات کرنے سے انکار کیا انہوں نے مجھ سے اپیل کی، تلخیاں اپنی جگہ لیکن بات چیت ضروری ہے۔ ہم لوگ 9 مئی کا ذکر کرنے سے کتراتے ہیں، 9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی، کیا پہلی بار ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوئی ہیں؟ دہشتگردی مرکز یا صوبوں کی ذمے داری نہیں پاکستان کی ذمےداری ہے، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں اربوں روپے خرچ ہوئے، پاکستان معاشی بحران سے بھی گزر رہا تھا اور جنگ بھی ضروری تھی۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ سپاہیوں اور حوالداروں پر فخر ہے جنہوں نے جانیں قربان کیں، 9 مئی کو گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر حملے نہیں کیے گئے۔

    پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    جسٹس ر اعجاز حسن وفات پا گئے

    احتجاج کی آڑ میں کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میئرکراچی

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

    نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • پی ٹی آئی سے مذاکرات،اسپیکر نے دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

    پی ٹی آئی سے مذاکرات،اسپیکر نے دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہرنے مذاکرات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی بنانے کا خیر مقدم کیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسپیکر سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کو ملاقات کی دعوت بھی دے دی ہے، دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل اسیپکر چیمبر میں دن 11 بجے ہو گا۔

    سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مسائل مذاکرات سے حل کرنےکیلئے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

  • سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھی ثقافت کے دن پر سندھی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹر جنرل میڈیا سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھی ثقافت کے دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کی قدیم اور بھرپور تہذیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سندھ کی قدیم اور بھرپور تہذیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سندھی ثقافت پاکستان کی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھی ثقافت محبت، رواداری اور امن و ہم آہنگی کی علامت ہے،سندھی ٹوپی اور اجرک پاکستان کی تہذیبی خوبصورتی کی نمائندگی کرتے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ثقافتی دن اپنی عظیم روایات اور ورثے کو محفوظ رکھنے کا درس دیتا ہے،پاکستان کی ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے،تمام ثقافتوں کی پذیرائی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سندھی عوام کو ان کے ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھی ٹوپی اور اجرک پاکستان کی تہذیبی خوبصورتی کی نمائندگی کرتے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ثقافتی دن اپنی عظیم روایات اور ورثے کو محفوظ رکھنے کا درس دیتا ہے،پاکستان کی ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام ثقافتوں کی پذیرائی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سندھی عوام کو ان کے ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں .

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

  • قومی اسمبلی ،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  تک ملتوی

    قومی اسمبلی ،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک ملتوی

    آئینی ترمیم کے معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک موخر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہونا تھا لیکن بعد ازاں یہ تاخیر کا شکار ہو گیا اور اب یہ چار گھنٹے بعد رات 8 بجے موخر کردیا لیکن 8 بجے بھی اجلاس شروع نہ نہ ہو سکا۔رات 11 بجے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن چند منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس کو اسپیکر قومی اسمبلی نے کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا سہ پہر تین بجے ہونے والا اجلاس بھی تاحال شروع نہ ہو سکا۔کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن پھر اسے تین بجے تک موخر کردیا گیا تھا لیکن یہ شام پانچ بجے تک شروع نہ ہو سکا۔بعدازاں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک موخر کر دیا گیا۔

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

    اس سے پہلے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہوا تھا اور 4 بجے شروع ہونے والا اجلاس 7 بجے تک موخر کردیا گیا تھا لیکن قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کے سبب سینیٹ کے اجلاس کو بھی رات 10 بجے تک موخر کردیا گیا تھا۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے ارکان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

    دوسری جانب سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بھی ارکان کو مراسلہ لکھتے ہوئے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔آئینی ترمیم کی منظوری اور عدم منظوری کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز رات گئے بلاول بھٹو اور محسن نقوی نے فضل الرحمن سے طویل ملاقات میں آئینی ترمیم پرمشاورت کی تھی۔مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد بھی پہنچ گیا تھا جس کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کی جبکہ وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزاہ حامد رضا شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بھی ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت سے گریز کیا تھا۔

    حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید 13 ارکان کی حمایت درکار
    آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی ارکان اسمبلی کی منظوری درکار ہے، یعنی 336 کے ایون میں سے تقریباً 224 ووٹ درکار ہیں، تاہم ابھی تک ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت کے پاس دونوں ایوانوں میں کم از کم ایک درجن ووٹوں کی کمی ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی 336 نشستوں میں سے حکومتی بینچوں پر 211 ارکان موجود ہیں جس میں مسلم لیگ (ن) کے 110، پاکستان پیپلز پارٹی کے 68، ایم کیو ایم پاکستان کے 22 ارکان شامل ہیں۔اس کے علاوہ حکومتی ارکان میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کے 4،4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 1،1 رکن بھی شامل ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر 101 ارکان ہیں، سنی اتحاد کونسل کے 80 اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد ارکان کے ساتھ 88 ارکان اسمبلی، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے 8 جب کہ بی این پی مینگل، ایم ڈبلیو ایم اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن موجود ہے۔

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

    آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو سینیٹ میں 63 ووٹوں کی ضرورت ہے تاہم ایوان بالا میں حکومتی بینچز پر 54 ارکان موجوود ہیں جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 24، مسلم لیگ (ن) کے 19، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3، ارکان شامل ہیں، یعنی حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے مزید 9 ووٹ درکار ہوں گے۔اعلیٰ ایوان کی اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے17، جے یو آئی کے 5، اے این پی کے 3، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا ایک ایک سینٹر ہے، اپوزیشن بنچز پر ایک آزاد سینیٹر بھی ہیں، اس طرح سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر 31 سینیٹرز موجود ہیں۔

  • تحریک انصاف کے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری

    تحریک انصاف کے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری پروڈکشن آرڈ میں کہا گیا ہے کہ پولیس گرفتار ممبران کو اجلاس شروع ہونے سے قبل سارجنٹ ایٹ آرمز کے پاس پہنچائے، اجلاس ختم ہونے کے بعد ارکان کو پولیس کی تحویل میں واپس دے دیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زین قریشی، زبیر خان وقاص اکرم، اویس حیدر، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔اس سے قبل اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی، کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں جوائنٹ سیکریٹری ارشد علی، رضوان اللّٰہ اور قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کو جلد از جلد فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اسپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی 9 ستمبر کو پیش آنیوالے واقعے کے محرکات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی جائزہ لے گی پولیس اور سیکیورٹی ادارے کس کی اجازت سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی جائزہ لے گی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے انہیں اندر آنے کی اجازت کیوں دی؟ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ان تمام محرکات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ پیر کی رات اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، جنہیں گزشتہ روز رہا کردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔