Baaghi TV

Tag: اسپیکر قومی اسمبلی

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے اساتزہ کے وفد کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے اساتزہ کے وفد کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اساتذہ کے وفد نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ اس ملاقات میں اساتذہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کردار قابلِ ستائش ہے۔اسپیکر نے کہا کہ اساتذہ کو ان کا جائز مقام دینا اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اسپیکر نے کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ بالخصوص گزشتہ ڈیڑھ سال میں ملک میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تعلیم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کا کردار اہم ہے

    خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کو حل کیے بغیر تعلیم کا فروغ شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسپیکر نے کہا کہ گوجر خان اور بلخصوص خطہ پوٹھوہار کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا میرا دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب پوٹھوہار کیمپس کا جلد اجراء ہونے جا رہا ہے۔ گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب پوٹھوہار کیمپس کے قیام سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہونگے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جعلی پاسپورٹ اجراء معاملہ؛ تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گوجر خان کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگھوٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا گیا جس سے طالبات کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے حصول میں درپیش تمام مسائل کے مستقل حل کے لیے دن رات کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور گوجر خان کے بچے کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ اساتذہ کے وفد نے گوجر خان میں تعلیم کے فروغ اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

  • صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف

    صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر اسپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت اور پارلیمان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا۔پارلیمان کی پریس گیلری ایوان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    اسپیکر نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین نے قانون سازی میں سب سے زیادہ حصہ لیا اور ایوان میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا ہے۔

    بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    اسپیکر نے کہا کہ میری سیاسی تربیت بھی ایک خاتون لیڈر نے کی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بنانے کا اعزاز بخشا ہے۔ اسپیکر نے سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس محترمہ شاہدہ رحمانی کی خدمات کو سراہا۔
    اسپیکر نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور مفاہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سیاست میں تعصب اور ضد سے بالا تر ہو کر چلنا پڑتا ہے۔اسپیکر نے پارلیمان اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ میں قومی اسمبلی کو عوام کے لیے کھلا رکھا رہا ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس شاہدہ رحمانی نے اجلاس کو پارلیمانی کاکس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وویمن پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے لیے گراں قدر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن کاکس میں سب نے بطور ٹیم ورک ملکر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے مسائل بہت گھمبیر ہیں۔ ہم نے ملکر کوشش کی ہے کہ خواتین کو درپیش مسائل کو کم کیا جائے۔

    بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

    صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) افضل بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر ایک تاریخ ساز اسمبلی کو چلایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ اپنے پاؤں پر کھڑی نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا کسٹوڈین آف دی ہاؤس کا کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرراجہ پرویز اشرف نے ایک حقیقی جمہوری اسپیکر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی طاقت کو باور کروا کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین/ پارلیمانی رہنما اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا تھا دونوں رہنماؤں کے درمیان آج کی ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پندرویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرنے پر ان کا اور جماعت کا شکریہ ادا کیا سپیکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مثبت رویے کی بدولت ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی اور ملک سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوا پارلیمان عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران آپکی رہنمائی میں پیپلز پارٹی نے مکمل دل جمی سے اپنی زمہ داریوں کو پورا کیا اور وہ فیصلے لئے جو عوام اور ملک کے لئے کارآمد ثابت ہوئے-

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کاروائی احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کردار کو سراہا بعد ازاں سپیکر کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کو موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    اگست کا مہینہ جیل میں، بشریٰ بی بی زمان پارک سے غائب

  • بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

    بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں بچوں کے پارلیمانی کاکس کے رسمی افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کے رسمی افتتاح کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے باعث اعزاز کی ہے کہ میں پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مہناز اکبر عزیز اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت اور لگن سے بچوں کے کاکس کے لیے کام کیا ہے۔مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں کام کرنے والے کاکس نے آنے والی اسمبلی کے لیے بڑی حد تک کام کو آسان بنا دیا ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہا کہ پوری دنیا کی صرف پانچ پارلیمانو ں میں چلڈرن پارلیمنٹری کاکس قائم ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم خواتین کاکس کےبعد بچوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی کاکس قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا پارلیمان میں بچوں کے کے لیے سمر انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد کرکے ان کو پارلیمان ہونےوالی قانون سازی کے طریقہ کار اور پارلیمان میں سرانجام دیئے جانے والے دیگر امور سے روشناس کیا گیا ۔

    سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کاحکمنامہ جاری

    اسپیکر نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی پارلیمان میں بچوں کی موک اسمبلی منعقد ہوئی جس میں بچوں نے حقیقی پارلیمان کے ایوان کی کارروائی کی طرح سوالات و جوابات اور قانون سازی سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی موک پارلیمنٹ کی کارروائی کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان پاکستان کی عوام کی دانشگاہ ہےہم نے پارلیمان کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر خواتین اور بچوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان سے عوام اور بلخصوص بچوں کا رابطہ آنے والی نسلوں کو قانونی سازی میں آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

    الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    قبل ازیں کنوینر پارلیمنٹری کاکس برائے چائلڈ رائٹس محترمہ مہناز اکبر عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کیلئے پارلیمانی کاکس کے قیام میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمان نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ہے۔پاکستان میں بچوں اور خواتین کو بہت مسائل کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں قائم پارلیمانی کاکس نے اپنے 13 ماہ کے قلیل عرصے میں بچوں اور خواتین سے متعلق اہم قانون سازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • مولانا فضل الرحمان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے گھر جاکر ملاقات کی جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود، خرم پرویز راجہ اور شاہ رخ راجہ بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اس ملاقات میں اہم سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے سے متعلق خیریت دریافت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، سابق حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    مولانا فضل الرحمان نے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • لاہور کے حوالے سے لگتا ہے کہ وہ شاندار شہر بن گیا ہے،وزیراعظم

    لاہور کے حوالے سے لگتا ہے کہ وہ شاندار شہر بن گیا ہے،وزیراعظم

    حنیف عباسی کو باکو لیکر جائیں ان کو دن میں تارے نظر آجائیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے اور راولپنڈی اسلام آباد کی قیادت نے دن رات محنت کی، میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے خدمت کی ذمہ داری اٹھائی ہے، عوام اس کے سالوں سے منتظر تھے، چئیرمین ایف ڈبلیو او موجود ہیں، اس ادارے سے تعارف جنرل کرامت کے دور میں ہوا، جب پہلی دفعہ مجھے اور نواز شریف کو خادم منتخب کیا، ہم نے ان کو درخواست کی کہ لاہور میں سڑکوں کا کام شروع کریں، جنرل صاحب نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی شہروں میں کام نہیں کرتی، لاہور کی وہ سڑکیں آج بھی چل رہی ہیں، میں صبح 6 بجے یا رات 11 بجے گزرتا تھا کرنل شاہد موقع پر موجود ہوتے تھے، 2008 میں جب دوبارہ منتخب ہوا تو ان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ایسا معیار سیٹ کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ہوش آگیا، چئیرمین ایف ڈبلیو او سے گزارش ہے کہ اسی معیار کو واپس لیکر آئیں، ان میں صلاحیت ہنر اور وسائل بھی ہیں,

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ فی الفور اپنی ٹیم باکو لیکر جائیں،لاہور کے حوالے سے لگتا ہے کہ وہ شاندار شہر بن گیا ہے، آذربائیجان کو اللہ نے تمام قدرتی وسائل سے نوازا، باکو شہر دیکھنے والا ہے، ترکی سے بھی ہمارے قریبی تعلقات ہے،حنیف عباسی کو بڑا شوق ہے پھول بوٹے لگانے کا، ان کو باکو لیکر جائیں ان کو دن میں تارے نظر آجائیں گے، یہ سال ہر لحاظ سے طوفانی سال تھا، پاکستان ضرور قائد کا پاکستان بنے گا، آج ہم نے چین کے ساتھ ایٹمی توانائی کا 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    دستور کے پچاس سال مکمل، باغ دستورکا سنگ بنیاد رکھا گیا
    دوسری جانب اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈی چوک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب دستور کے پچاس سال مکمل ہونے والی تقریبات کا حصہ ہے، آج باغ دستور سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ،آئین ایک مقدس کتاب ہے لیکن اس کے ساتھ بڑا کھلواڑ کیا گیا،2008 کی اسمبلی میں مختلف نظریات کے لوگ تھے لیکن اٹھارہویں ترمیم پر سب متفق ہوئے، دستور پاکستان کو آج ایک ایسا مقام دیں گے جس کی آنے والی نسلوں نے حفاطت کرنی ہے، دعا یےکہ سی ڈی اے اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرے،یہاں اگست میں یادگار نصب کی جائے گی،اسکول کالجز کے بچے اور شہری یہاں زیادہ سے زیادہ آئیں،

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ  لئے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لئے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پارلیمانی قائدین سے نام مانگ لئے ہیں جبکہ اس حوالے تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنی متعلقہ جماعتوں کی جانب سے نامزدی بھیج دیں-

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    28 اپریل 2022 کو لکھے گئے خطوط جس میں اسپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اس خط کے جاری ہونے کے 7 دنوں کے اندر اپنی نامزدگیاں قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو بھیجوا دیں۔

    یہ خطوط عمران خان (پی ٹی آئی)، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی (ایم کیو ایم پی)، اسد محمود (ایم ایم اے پی)، خواجہ محمد آصف (پی ایم ایل این) محمد اختر مینگل (بی این پی ایم) امیر حیدر اعظم ہوتی (اے این پی)، بلاول بھٹو زرداری (پی پی پی پی) غوث بخش خان مہر (جی ڈی اے)، نوابزادہ شاہ زین بگٹی (جے ڈبلیو پی)، شیخ رشید احمد (اے ایم ایل پی)، چوہدری طارق بشیر چیمہ (پی ایم ایل)، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی (پی ٹی آئی) اور خالد حسین مگسی (بی اے پی) کو بھیجے گئے ہیں۔

    اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی نے 16 اپریل 2022 کو اپنے اجلاس میں قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 244 (B) کے تحت ایک تحریک منظور کی تھی جس کے تحت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائی گی جو الیکشن اصلاحات میں خامیوں کا جائزہ لینے اور گزشتہ انتخابات اور انتخابی اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرے گی تاکہ آئندہ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات کا امکان، ذرائع

  • اسپیکر قومی اسمبلی آج  نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    اسپیکر قومی اسمبلی آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    اسپیکر قومی اسمبلی آج ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا حمزہ شہباز کی حلف لینے کی تیسری درخواست پرجسٹس جواد الحسن نے فیصلہ سنایاتھا-

    گورنر ہاؤس،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کی گئی سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے-

    سی سی پی اوڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی-

    دوسری جانب لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی آج اپیل دائر کریں گے پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل میں حمزہ شہباز، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے-

    موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قانون کیخلاف حمزہ شہباز کی حلف برداری کا حکم دیا فیصلہ آئین آرٹیکل 48، 87، 133، 187، 190، 204، 248 اور 255 کی خلاف ورزی قرار دیا-

    پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ اہم نوعیت کے معاملہ پر کم از کم لارجر بینچ بنانا ضروری تھا-

    قبل ازیں گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہے مبینہ استعفیٰ ٹائپ کر کے وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا آئین آرٹیکل 130 (8) 1973 کے مطابق مواصلت کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہو اور گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے اس وقت کے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہیں رکھا-

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔

    عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

  • اسپیکرنے پی ٹی آئی مستعفی اراکین سےمتعلق بڑا دعویٰ کردیا

    اسپیکرنے پی ٹی آئی مستعفی اراکین سےمتعلق بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی مستعفی اراکین سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں سے 2 درجن کےقریب ارکان نے رابطے کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کیلیے عید کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین کو بلائیں گے۔

    راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا ایک مکمل طریقہ کار ہے، ممبران کے استعفوں کی تصدیق ، دستخطوں پر استفسار ضروری ہے، مکمل تصدیق کے ساتھ ہی استعفیٰ قبول کیا جاتا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام مستعفی ایم این ایزکو طلب کیا جائے گا اور ان سے استعفوں کی تصدیق کی جائیگی اس کے بعد ہی ان کے استعفے منظور کیے جائینگے۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی کے کچھ ممبران نے آپ سےاستعفےنہ دینے پر رابطہ کیا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرےاسٹاف سے2 درجن کے قریب ارکان نے رابطے کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر اسمبلی رکنیت سے استعفے دیے تھے۔

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

  • راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی منتخب

    راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی منتخب

    قومی اسمبلی اجلاس کل دن بارہ بجے طلب کرلیا گیا

    ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ پوگی ایجنڈے میں سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا عمل بھی شامل ہے تاہم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں، نومنتخب سپیکر کا انتخاب اور بعد ازاں حلف بھی عمل میں آئے گا

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف حلف اٹھا لیں گے اور اسکے بعد ایوان کی کاروائی چلائیں گے، اسکے بعد ڈپٹی سپیکر کا بھی انتخاب ہو گا،

    حکومتی اتحاد کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام حکومتی اتحاد کے اراکین اجلاس میں شریک ہون گے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،انہوں نے استعفے نہیں دیے، جن اراکین نے استعفے دیے اطلاعات ہیں کہ وہ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے جا کر فارورڈ بلاک بنا لیں گے،

    راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں راجہ پرویز اشرف کے مقابلہ میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے تھے، انکے مقابلے میں کوئی نہیں آیا، راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں،

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر تھے

    بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پارٹی رہنماؤں نے راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد دی ہے، مخدوم احمد محمود کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی پر بھی مبارکباد دی گئی ہے،وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں شہزاد سعید چیمہ اور سجاد نذیر نے کیک کاٹا گیا، حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نامزدگیوں پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے شکر گزار ہیں۔شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے صحیح معنوں میں کسٹوڈین ثابت ہونگے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دیتی ہے۔ سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے اور مخدوم احمد محمود کی گورنر پنجاب نامزدگی سے پیپلز پارٹی کو تقویت ملے گی۔تقریب میں نایاب جان ،خالد بٹ،رانا خالد،عامر سہیل بٹ،عاقب سرور،نسیم صابر،شاہد نذیر،عمر ایاز،ذحیدر بھٹی اور دیگر بھی شریک تھے

    راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اور سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں،راجہ پرویز اشرف وفاقی وزیر پانی وبجلی بھی رہ چکے ہیں،

    قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے سیکشن 9 سب سیکشن 5 کے تحت اگر کوئی دوسرا امیدوار سپیکر کے انتخاب کے وقت کاغذات جمع نہ کروائے تو واحد امیدوار منتخب ہو جائے گا قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے 16 اپریل کو بلائے گئے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا تھا تاہم سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کے لیے شیڈول تبدیل نہیں ہوا، جس کے مطابق آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا ، قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو ہو گا،

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسد قیصر سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد آج وفاقی کابینہ بھی فائنل کر لی جائے گی، وفاقی کابینہ میں تمام اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی