Baaghi TV

Tag: اشتہاری

  • لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

    لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔

    پولیس نے رواں سال میں اب تک3885سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ ان سرچ آپریشنز کے دوران99694 گھروں، 51804 کرایہ داروں اور 424840 اشخاص کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشنز 196 ہوٹلز،60 گیسٹ ہاؤسز،97 ہوسٹلز اور 4836 دکانیں چیک کی گئیں اورضابطہ فوجداری 55/109کے تحت کے 3723 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس دوران منشیات کے20 جبکہ ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح دوران سرچ آپریشنز 41 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ متواتر جاری ہے اور لاہور پولیس عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے متحرک ہے

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    دوسری جانب تھانہ شاہدرہ کی حدود یوسف پارک، بیگم کوٹ اور گردو نواح میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ ایس ایچ او شاہدرہ صغیر احمد اور چوکی انچارج بیگم کوٹ عبدالرحمان اے سی والے کمروں سے نکلنا اپنی توہین سمحھنے لگے۔مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ شاہدرہ کے علاقوں میں سہ پہر ہوتے ہی پتنگ بازی کے شوقین آسمان کو رنگ برنگے پتنگوں سے سجا دیتے ہیں۔شام ہونے تک پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ قبل ازیں بھی علاقہ میں پتنگ بازی کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے نااہل ترین ایس ایچ او شاہدرہ صغیر کو فوری طور پر تبدیل کر کے قابل ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے تین رہنما اشتہاری قرار

    حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے تین رہنما اشتہاری قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،پولیس نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پر زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، زبیرخان نیازی، خالد گجر کو اشتہاری قراردے دیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی اور حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ حسان نیازی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی روک دی

    دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت پنجاب حکومت کی 100سے زائد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی عدالت نے درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ،جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے پنجاب حکومت کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں درج مقدمات میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا،قانون کے مطابق پندرہ سے تیس دن کا جسمانی ریمانڈ عدالت دے سکتی ہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے سے پولیس تفتیش ادھوری ہے ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ جنرل عدالت جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے اور عدالت تفتیش مکمل کرنے کیلئے ملزمان کی کسٹڈی دینےکا حکم دے

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں،تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان کا گھر ویران ہو چکا ہے،توشہ خان کیس میں سزا کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہو چکے ہیں اور جیل میں ہیں

  • قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی ،قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم زاہد اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم زاہد اقبال کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوسری جانب بیرون ملک منشیات بھجوانے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ،تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے ٹرسٹ پلازہ میں نجی کورئیر دفتر میں کاروائی کی،بیرون ملک ہیروین کورئیر کروانیوالے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد ہیروین برآمد کر لی ،ملزمان کاشف اور ناصر کو ہیروین کا کاٹن بک کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سپورٹ بیلٹ،جوتے اور شاپروں کے ذریعے مختلف ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج کر لیے گئے،

    دوسری جانب اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرڈویڑنل نیشنل آئی ڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازعہ پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی

  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

    جاتلی پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم ادریس نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،جاتلی پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ادریس کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا ہے کہ زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

    دوسری جانب نصیر آباد پولیس کی کاروائی،  لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے میری ذہنی معذور بیٹی کےساتھ زیادتی کی ، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکےملزم معاویہ کوگرفتارکرلیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوسری جانب اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرڈویڑنل نیشنل آئی ڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازعہ پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی

  • شہباز گل کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس

    شہباز گل کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس

    شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر نوٹس جاری کیا گیا،عدالتی حکم کے باوجود شہباز گل کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کروائی جا سکیں، عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور فیصل آباد کو جائیداد کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا تھا، عدالت نے جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کررکھی ہے، دونوں افسران نے شہباز گل کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں ، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر دونوں افسران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتی ،عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی عدالت نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کررکھی ہے

    واضح رہے کہ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہو جب وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • شہباز گل اشتہاری قرار، 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے،عدالت

    شہباز گل اشتہاری قرار، 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے،عدالت

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہو جب وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

    شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرامؤکل بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گیا بھاگا نہیں ، دورانِ سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے شہباز گل کی 2 درخواستیں مسترد کر دیں شہباز گل کی کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد کی گئی ،شہبازگِل نے بیماری کی وجہ بتا کر عدالت سے وڈیولنک کے زریعے حاضری لگانے کی درخواست کی تھی سیشن عدالت نے شہباز گل کو 31 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا

    عدالت نے غلام عباس ، علی حسن ، سعید احمد سندھو، شفقت امین سندھو کو بھی اشتہاری قرار دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا،عندلیب عباس ، احمد خان نیازی بھی اشتہاریوں میں شامل ہیں،خالد گلزار ، اور سابق ایم این اے کرامت علی کھوکھر بھی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہیں

    دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ عظمیٰ خان انٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئیَ عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی،عظمیٰ خان کو دوبارہ 31 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا

    دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ،عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی،عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث ویل چیئر پر لایا گیا،ایم ایس جناح ہپستال ڈاکٹر یحیی سلمان نے عمر سرفراز چیمہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو علاج کی اچھی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا

    عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا ہے،پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان کی تیاری کی مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے،عمر سرفراز چیمہ جناح ہاؤس حملہ کیس گرفتار ہیں انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج کیا گیا ہے

  • منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دہتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں شامل ملزمان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ملزموں کیخلاف بے نامی ثابت نہیں ہوئی کیس میں ملزمان کی سزا کا کوئی امکان نہیں ہے، ملزموں کے منجمد اثاثے مقررہ مدت کے بعد بحال ہو جائیں گے۔

    عدالت نے وزیراعظم شہبا شریف ، نصرت شہباز، حمزہ شہباز اور جویریہ علی کو کیس سے بری کردیا، عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزموں کو بھی بری کرنےکا حکم دے دیا تاہم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دیا اور رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، فیصلے میں کہا گیا کہ رابعہ عمران کے اثاثے منجمد رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس:چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ دو دن پہلے سنایا تھا۔ کیس میں نامزد تمام افراد کو بری کر دیا گیا تھا جج قمر الزماں نے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کے مؤکلوں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر اور بے بنیاد ریفرنس دائر کیا درخواست دہندگان کے تمام اثاثے قانونی ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس باقاعدگی سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں پہلے ہی ظاہر کیے گئے ہیں نیب ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ درخواست گزاروں کو بری کریں –

    سائفر تحقیقات، حکم امتناع واپس لینے کا تحریری حکم جاری

    نیب نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا تھا نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 افراد کو نامزد کیا گیا تھا ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر افراد پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد تھا وزیراعظم شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا نیب ریفرنس کے تحت حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز پر 1 ،1 ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔

    قبل ازیں 10 مئی کو احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا تھا اس سے قبل لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا تھا اسی طرح 10 جولائی کو اسپیشل کورٹ لاہور سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا تھا۔

    سوئیڈن واقعہ:مولانا فضل الرحمان نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

    خیال رہے کہ ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، سلیمان شہباز برطانیہ میں تھے اور انہیں مفرور قرار دے دیا گیا تھا بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 5 (2) اور 5 (3) (مجرمانہ بدانتظامی) کے تحت 14 دیگر افراد کو بھی اس ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

    شہباز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو ان کی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے مال جمع کرنے میں مدد دی،ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے 7 والیمز کا چالان 4 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل تھا جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی تھی اور کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف 100 گواہ پیش ہوں گے تحقیقاتی ٹیم نے 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی کے چپڑاسیوں، کلرکوں کے ناموں پر لاہور اور چنیوٹ کے مختلف بینکوں میں بنائے گئے۔

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    ایف آئی اے کے مطابق 28 بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے، 17 ہزار سے زیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا اور ان اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی جو شوگر کے کاروبار سے مکمل طور پر غیر متعلق ہیں اور اس میں وہ رقم شامل ہے جو ذاتی حیثیت میں شہباز شریف کو نذرانہ کی گئی۔

    چالان میں کہا گیا کہ اس سے قبل شہباز شریف (وزیر اعلیٰ پنجاب 1998) 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث تھے، انہوں نے بیرون ملک ترسیلات (جعلی ٹی ٹی) کا انتظام بحرین کی ایک خاتون صادقہ سید کے نام اس وقت کے وفاقی وزیر اسحٰق ڈار کی مدد سے کیا یہ چالان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو مرکزی ملزم ٹھہراتا ہے جبکہ 14 بے نامی کھاتے دار اور 6 سہولت کاروں کو معاونت جرم کی بنیاد پر شریک ملزم ٹھہراتا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ہی 2008 سے 2018 عوامی عہدوں پر براجمان رہے تھے-

    منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

  • منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

    منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

    لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی:عدالت نے کہا ہے کہ مونسی الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقد مات درج ہیں ، مونسی الہٰی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے باہر لے کر گئے، اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج ہےمونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی شروع کر دی ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

    مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    قبل ازیں لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں ایف آئی اےنےمونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔

    ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارںٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

  • مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

    مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

    سی آئی اے لاہور پولیس نے رواں سال کے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،

    سی آئی اے لاہور پولیس نے گزشتہ چھ ماہ میں اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین مقدمات کے 3478 مقدمات چالان کیے ،گزشتہ چھ ماہ میں 4729 ملزمان کو گرفتار کیا ، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ 81 خطرناک گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،سی آئی اے ونگ نے رواں سال کے چھ ماہ میں 36 کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی، 401 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 360 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیے 65 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں 67 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں،8 مقدمات میں آںٔس برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ،

    دوسری جانب گرین ٹاؤن سے مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بچوں کی بازیابی کا ٹاسک سونپا تھا ،10 سالہ الیاس اور 07 سالہ وقاص مدرسہ میں پڑھتے تھے ،بچوں کے پاس پیسے جمع تھے اور مدرسہ سے گھر جانے کی بجائے گھومنے چلے گئے بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون میں درج تھا دونوں بچے لاہور سے ڈسکہ پنہچ گئے تھے، بچے ڈسکہ پنہچ کر اپنے چاچا کے گھر کا پتہ بھول گئے ,سوشل میڈیا پر تشہیر کی وجہ سے ڈسکہ پولیس اور لاہور پولیس کے باہمی تعاون سے بچوں کی حوالگی ممکن ہوئی دونوں بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا گیا بچوں کے بحفاظت واپس ملنے پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیاڈھیروں دعائیں دیں ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے گرین ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی زیرصدارت اجلاس ہوا،تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی اے وی ایل ایس سمیت ایس ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی،عمران کشور نے زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ انکوائریز، روڈز پنڈینسی کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تفتیش تبدیلی کی درخواستوں کی پینڈینسی پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ تمام افسران تفتیش تبدیلی بورڈ سے تبدیل ہو کر آنے والی تفتیش کی بروقت میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائیں، شوٹرز سمیت اشتہاریوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن اور کارکردگی خود مانیٹر کروں گا،فنگر پرنٹ، ڈیٹا اینالاسز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لائیں،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائیں،

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا