Baaghi TV

Tag: اشتہاری

  • انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار

    انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار

    قصور پولیس کی بڑی کاروائی پنجاب پولیس کو 40 سے زائد تھانوں کو انتہائی مطلوب، بین الصوبائی ڈکیت کا سرغنہ اسلم اوڈھ گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی میں پنجاب پولیس کو چالیس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب اور 40 سے زائد تھانوں کا اشتہاری انتہائی خطرناک بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ اسلم اوڑھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسلم اوڑھ پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو 40 سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا اس گینگ کے دیگر ملزمان ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی ہے

  • اشتہاری گینگ گرفتار

    اشتہاری گینگ گرفتار

    قصور
    کوٹ رادھا کشن پولیس کی کاراوائی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل، شاپ رابری، ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کرضلع قصور اور لاہور میں سٹریٹ کرائم اور شاپ رابری کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 16عدد موبائل فون، موٹرسائیکل اور تین عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان بلال عرف بلالی، شہزاد اور جاوید اوڑھ نے پچھلے سال 22دسمبر کو تھانہ نواب ٹاؤن لاہور کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک علی عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس قبل ملزمان نے سال 2012 میں تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ہاؤس ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں اشتہاری چلے آرہے تھے.
    خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی ایس ایچ او کوٹرادھاکشن رائے ناصر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے

  • اوکاڑہ دیپالپور میں زیرعلاج اشتہاری ملزم دم توڑ گیا

    اوکاڑہ دیپالپور میں زیرعلاج اشتہاری ملزم دم توڑ گیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں زیرعلاج اشتہاری ملزم دم توڑ گیا۔ یاسین نامی ملزم اشتہاری تھا ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دو روز سے ٹی ایچ کیو دیپالپور میں زیرعلاج تھا۔ جو آج دم توڑ گیا ہے۔ آر پی او ساہیوال ڈویژن نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے۔

  • اشتہاری گرفتار دوسرے ضلع منتقل کرنے کی تیاری

    اشتہاری گرفتار دوسرے ضلع منتقل کرنے کی تیاری

    قصور
    چونیاں میں ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی شمس الحق درانی کے حکم پر اشتہاری ملزم گرفتار

    چکوال کا رہائشی 302 کا ملزم کامران عرصہ تقریباً 1 سال سے اشتہاری تھا
    تھانہ آلہ آباد پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کامران نے قتل کرنے کے بعد مقامی پولیس کے خوف سے الہ آباد میں مقیم ہونے کی کوشش تھی
    ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کا کہنا ہے کہ ہم نے مقامی تھانہ کو اطلاع دے دی ہے

  • اشتہاری کی لاش برآمد

    اشتہاری کی لاش برآمد

    قصور
    چونیاں تھانہ صدر کی حدود میں گزشتہ رات دو شہریوں کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی نعش برآمد
    چونیاں گزشتہ رات 3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میاں ثانی چوک چونیاں کے قریب دو شہریوں اللہ رکھا اور مختار کو دوران واردات فائرنگ کر کے ذخمی کیا
    تھانہ سٹی چونیاں پولیس اطلاع پاکر فوری موقعہ پر پہنچی تو ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے
    پولیس تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل ٹبہ دوبلی کے رہائشی امام مسجد یاسر کی ملکیتی ہے چونیاں جنڈ والا کا رہائشی شرافت ولد شہباز جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے موٹرسائیکل امام مسجد سے گزشتہ شام لے کر گیا
    پولیس ٹیموں نے شرافت کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے لیکن شرافت دستیاب نہ ہوا
    آج علی الصبح پولیس کو اطلاع ملی کہ مولاپور سڑک کنارے ایک شخص کی نعش پڑی ہے
    پولیس موقعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ نعش اسی شرافت کی ہے جو گزشتہ رات سے پولیس کو مطلوب تھا
    پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم شرافت کی ہلاکت کو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا

  • اشتہاری ملزمان گرفتار شہری پر سکون

    اشتہاری ملزمان گرفتار شہری پر سکون

    قصور
    تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کاروائی، تین مجرمان اشتہاری گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ملزمان چوری ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے جن سے تفتیش جاری ہے عرصہ دراز سے پولیس کے لئے سر درد بنے ان ملزمان کی گرفتاری پر لوگوں نے سکون کا اظہار کیا ہے ملزمان پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے مگر ہر بار چکمہ دے کر نکلنے میں کامیاب ہو جاتے تھے ڈی ایس پی چونیاں شمش الحق درانی اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے پولیس ٹیم کو خطرناک اشتہاری ملزمان پکڑنے پر شاباش دی ہے

  • خطرناک ملزمان سالوں بعد گرفتار

    خطرناک ملزمان سالوں بعد گرفتار

    قصور
    چونیاں میں تین اشتہاری ملزم گرفتار
    تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی تین اشتہاری ملزم گرفتار تینوں ملزمان عرصہ دراز سے روپوش تھے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور انسپکٹر سید وجیہہ الحسن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا.
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی قصور کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم میں کاروائی کرتے ہوئے زیر ہدایات ڈی ایس پی چونیاں سرکل شمس دُرانی تھانہ کنگن پور پولیس نے تین اشتہاری ملزم بی کٹیگری مسمی سفیل احمد، محمد رشید،اور ریاض جو کہ مقدمہ نمبر 600/18 مورخہ 29/10/18 بجرم 489F ت پ جو کہ تھانہ الہ آباد کے اشتہاری ملزمان ہیں کو انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔تینوں ملزم عرصہ دراز سے قانون کی گرفت سے روپوش تھے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور انسپکٹر سید وجیہہ الحسن کو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی