Baaghi TV

Tag: اضافہ

  • غریبوں پربوجھ ڈال کرسابق آئی جیز کی مراعات میں اضافہ کردیا گیا

    غریبوں پربوجھ ڈال کرسابق آئی جیز کی مراعات میں اضافہ کردیا گیا

    لاہور:غریبوں پربوجھ ڈال کرسابق آئی جیز کی مراعات میں اضافہ کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق بقول پنجاب حکومت کے کہ مہنگائی سے پریشان سابق آئی جیز کیلئےاقدام اٹھاتے ہوئے مراعات میں اضافہ کر دیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے سابق آئی جیز کو ریلیف دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہر سابق آئی جی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تک سہولت دی جائے گی۔

    سابق آئی جیز کو ریلیف گزشتہ مہینہ سے نافذالعمل ہو گا۔ سابق آئی جیز کو ڈرائیور کی مد میں 23580 روپے ادا کیے جائیں گے جب کہ اردلی کی مد میں 20670 روپے ادا کیےجائیں گے۔

    حکومت سابق آئی جی کو گیس بل کی مد میں 8250 روپے ادا کرے گی۔ سابق آئی جیز کو 200 لیٹر پٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیلیفون کی مد میں ڈھائی ہزار اور بجلی بل کی مد میں 25 ہزار ملیں گے۔

    ادھر سرکاری ملازمین کی یکم مارچ سے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنےکامعاملہ طےہوگیا ہے۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم مارچ سے کیا جائیگا۔وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے19 تک کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا۔

    وزارت خزانہ نےتمام متعلقہ وزارتوں کومراسلہ جاری کر دیا ہے تاہم پہلے سےہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینےوالے اس اضافے سے مستفید نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان، مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گئے۔

    حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا،

    مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25 فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 21 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 21 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 21 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اموات بھی ہو رہی ہیں

    این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 21 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 269 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید7 ہزار 48 کورونا مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 039 ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 61 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.53 فیصد رہی سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497، بلوچستان میں 34 ہزار 390، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651 ہو گئی ہے۔

    پشاور میں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سو سڑسٹھ نئے کورونا کیسسز سامنے آئے، جبکہ دو افراد جان سے بھی گئے ،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا کا پازیٹیوٹی ریٹ 40 فیصد ہوگیا، خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار چھ سو سینتالیس نئے کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں کورونا کی مجموعی شرح نو فیصد سے تجاوز کر گئی پشاور تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے بعد زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے والے 5 مزید سکول بند کر دئیے گئے ہیں، پانچ روز کے دوران بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ


    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3،3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی –

    مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تین روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116.48 جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

    ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

    دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی پر ردعمل سامنے آیا ہے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئےحکومت سے نجات ضروری ہےعوام 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے اور عمران خان سے حساب لیں گےپیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہے-

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے-

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام پر پڑیں گے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے-

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

  • گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کی سچائی سامنے آ گئ!

    گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کی سچائی سامنے آ گئ!

    اسلام آباد: گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ اوگرا نے حکومت کو گیس قمیتیں بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کر دی ہے۔
    اوگرا نے سوئی نادرن کے صارفین کیلئے 644.87 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو فکس کرنے کی تجویز دی ہے۔ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے 788.59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
    حکومت اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکومت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس قمیتیں نہ بڑھائیں جائے۔

  • پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ

    پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ

    ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
    ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا کہنا ہے کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ ہورہا ہے، کورسسز مکمل کرنے کے بعد اسکو اپنی پروفیشنل زندگی میں لاتے ہوئے اپنے محکمہ پولیس کیلئے مثبت کردارا دا کریں۔
    ایبٹ آباد ()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں کورس مکمل کرنے کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور تقریب سے خطاب بھی کیااس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلی جنس کرنل(ر) چوہدری اشتیاق احمد وڑائچ نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کو پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہا کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد کا قیام خیبرپختونخواہ پولیس ایک بہت بڑا اور اہم اقدام تھا یہاں سے کورسسزمکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو جرائم کے خاتمہ اور مختلف اہم نوعیت کے کیسسز میں دوران تفتیش مدد مل رہی ہے اور ان کورسسز سے پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں امید کرتا ہو اپ نے جو یہاں سیکھا ہے اسکو اپنی پروفیشنل زندگی میں لاتے ہوئے اپنے محکمہ پولیس کیلئے مثبت کردارا دا کریں گے، کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو جو پیشہ ورانہ زندگی میں فائدہ ہو تو ایک رپورٹ کی صورت میں سکول ہذا کو ارسال کریں اور مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کریں تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے اور کورس پوزیشن حاصل کرنیوالے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

  • نان پھر نایاب حکومت بے بس

    قصور
    میدے کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ نان بائیوں نے نان کی قیمت بڑھا دی ایک ھفتہ قبل بارہ روپے میں ملنے والا نان بیس روپے کا ھوگیا حالیہ آٹا بحران میں مل مالکان کی چاندی ھوگئی تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے کاغذات کی نظر ھونا شروع ھوگئے ضلعی انتظامیہ میٹنگز کی حد تک تو تمام اشیاء خوردونوش کو کنٹرول کرنے کے دعوے کرتی نظر آتی ھے لیکن ذمینی حقائق انتہائی خوفناک صورتحال اختیار کرتے جارھے ہیں مہنگائی کا ایک طوفان ھے جو کہ متوسط طبقہ کو بہا لے جا رھے ھے ایک ھفتہ قبل سو گرام کا نان جو کہ بارہ روپے میں دستیاب تھا اب اسکی قیمت بیس روپے ھوگئی ھے اسی طرح روٹی جو کہ آٹھ روپے کی مل رھی تھی اب اسکی قیمت دس روپے کردی گئی ھے جب اس سلسلہ میں سروے کیا گیا تو حیرت انگیز انکشافات ھوئے کہ میدے کا سو کلو توڑہ جو کہ گزشتہ ہفتہ دو ھزار میں دستیاب تھا اب وھی توڑہ پچپن سو روپے میں مل۔رھا ھے جس کی وجہ سے نان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ھوا ھے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ھے کہ مل۔مالکان سوفیصد حکومت کی جانب سے دی جانے والی گندم جو کہ کنٹرول ریٹ پر مل رھی ھے اسکی پسائی کہ جارھی ھے ایک طرف تو مل۔مالکان حکومت سے سستے داموں گندم حاصل کررھی ھے تو دوسری طرف مہنگے داموں آٹا اور میدہ فروخت کررھے ہہں جس کی وجہ سے عام آدمی کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل ھوتا جارھا ھے ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے بنائی جانے والی ٹاسک فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹیں تواتر سے میٹنگز تو کرتی ہیں لیکن عملی اقدمات نا ھونے کے برابر ہیں جب اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آٹا کے بحران پر قابو پالیا گیا ھے جلد ھی میدے کی قیمتیں بھی کنٹرول ھوجائیں گیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب صوبائی وزیر خوراک سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ عوام کا خون چوسنے والے فلور مل۔مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کو کنٹرول کیا جاسکے

  • سب ملی بھگت اور ڈرامہ تھا

    سب ملی بھگت اور ڈرامہ تھا

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے لوگ سخت پریشان لوگوں کا کہنا ہے کہ بحران مصنوعی اور حکومتی ملی بگھت سے تھا
    تفصیلات کے مطابق کل رات سے گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ انتہائی کرب ناک بات ہے پہلے یکم تاریخ تک اضافے کیلئے انتظار کیا جاتا تھا مگر اب اچانک چند گھنٹوں میں ہی اضافہ کر دیا گیا ہے ابھی چند دن قبل ہی گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا عندیہ دیا تھا مگر اب عجلت میں بہت زیادہ بڑھا دیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا اور گورنمنٹ نے مل کر پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کیا اور عوام کو ذلیل کیا اگر حکومت کی روش ایسے ہی رہی تو گورنمنٹ مذید نہیں چل سکے گی
    رپورٹ غنی محمود قصوری