Baaghi TV

Tag: اعتزاز احسن

  • مریم اورعمران کو بلاول والا لہجہ اپنانا چاہیے،اعتزاز احسن کا مشورہ

    مریم اورعمران کو بلاول والا لہجہ اپنانا چاہیے،اعتزاز احسن کا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن اہم حل ہوتا ہے ٹیشن بڑھ چکی ہے، کوئی کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں،

    رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مسلم ن کو ٹیک اوور کر لیا ہے،مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہمدردی ہے ،اسمبلی میں کسی کے آنے یا جانے کا سوال شماریات پر ہے،پاکستان میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے کیاکوئی کہہ سکتا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت اور شام کو حلف اٹھا رہے ہوں گے شریف خاندان نے کرسی سے چپکے رہنا ہے جوعمران خان کے لیے دشواری ہو گی،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ پرسوں الیکشن کا اعلان ہورہا ہو ، بابا جی الیکشن کروائیں، ہوسکتا ہے کہ بابا جی پورا سال اسی اسمبلی کو دیں،ملک میں الیکشن ایک اہم حل ہوتا ہے ن لیگ کے پاس اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کا ایک خاص ہنر ہے اور یہ لوگ اس کرسی سے پاؤں بھی زمین پر رکھنا پسند نہیں کرتے جس دن ن لیگ نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی میں نے کہا کہ یہ ابھی جائے گی،ن لیگ ویڈیو عدالت لے کر نہیں گئی ،مریم نواز کے لہجے میں حدت ہے ،ماحول بہتر نہیں بگڑے گا، عمران خان اور مریم نواز کو لہجے نرم رکھنے چاہیے ،بلاول بھٹو نرم گفتار اور اپنے کام میں مصروف ہیں،بلاول بھٹو منصب پرپورے فرائض انجام دے رہے ہیں،بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر بہت اچھی نمائندگی کی، مریم نواز اور عمران خان کو بلاول والا لہجہ اپنانا چاہیے،شور مچا ہے کہ اسحاق ڈار آگیا، اسحاق ڈار آگیا، یہ کوئی بات نہیں ہے ،دل کرتا ہےاسحاق ڈار کو مبارکباد دوں مگر کاش وہ چھپ چھپا کر نہ بھاگے ہوتے کاش اسحاق ڈار اس طرح ڈرتےڈرتے واپس نہ آرہے ہوتے ایک شخصیت نے تسلیم کیا کہ میرے پاس آڈیوز کی لائبریری ہے،

  • آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    لاہور:آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا کراسے خوف زدہ کیا جائے ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں، آئین مجروح کر کے ڈکٹیٹر شپ لگانے والوں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، اسپیکر و دیگر نے آئین کوختم نہیں کیا، خلاف ورزی کی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہوتی ہیں، بعض اوقات عدالتیں بھی غلط فیصلے دے دیتی ہیں، کسی جج کا فیصلہ کالعدم ہو جائے تو کیا اس پرآرٹیکل 6 لگ جانا چاہیے؟

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو مذاق بنایا جا رہا ہے، آئین کو مکمل طور پرمعطل اور منسوخ کرنے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔

  • پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں،اعتزاز احسن

    پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں،اعتزاز احسن

    معروف قانون دان اور پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو نشانے پر رکھ لیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

    فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

    اعتزاز احسن نے کہا کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو ان کو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیےثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں۔

    سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع

    اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں بھی اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ان کا پہلے دن سے ہی مو قف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے راستے علیحدہ ہیں انہوں نے ن لیگ کو 1985کی نرسری قرار دیا تھا ان کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ اس طرح منتخب ہو ئے جس طرح انہیں منتخب کروانے کی خواہش تھی ،تمام افراد پہلے سے ہی منتخب شدہ تھے سب جانتے ہیں نواز شریف سیاست میں کس طرح آئے تھے اگر ان ارکان کے لیے ابھی سیٹی بجا دی جائے تو وہ چلے جائیں گے۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

  • ن لیگ بلیک میلنگ کر رہی ہے، کہتی ہے اور بھی ویڈیوز ہیں: اعتزاز احسن نے ن لیگ کی حقیقت بتادی

    ن لیگ بلیک میلنگ کر رہی ہے، کہتی ہے اور بھی ویڈیوز ہیں: اعتزاز احسن نے ن لیگ کی حقیقت بتادی

    لاہور: ن لیگ کا شروع سے یہ وطیرہ ہے کہ وہ اداروں کو بلیک میل کرتی ہے، اور اس میں شریف برادران کا زیادہ کردار ہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ والے کہتے ہیں ہمارے پاس اور بہت ساری ویڈیوز ہیں، ن لیگ والے بلیک میل کر رہے ہیں، کیا ن لیگ نے بلیک میلنگ کے لیے ایسی ویڈیوز بنا رکھی ہیں؟

    ذرائع کے مطابق چوہدری ا عتزاز احسن نے کہا کہ عدالت نے کہا اصلی ویڈیو پیش کی جائے تو اس کا فرانزک ہو سکتا ہے، ن لیگ نے تو ویڈیو عدالت میں پیش ہی نہیں کی، اگر مریم نواز نے ویڈیو پیش کی تو خود ان پر فرد جرم عائد ہو جائے گا۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی ذمہ داری ہے اصلی ویڈیو عدالت میں پیش کرے، ویڈیو بنانے والے کو بھی پیش کرنا ن لیگ کی ذمہ داری ہے، ان کے پاس بغیر ایڈٹ شدہ ویڈیو ہے تو بھاگ کر عدالت جانا چاہیے تھا، ویڈیو کاٹ کر پیش کی گئی، یہ تو خود اندر ہو جائیں گے۔