Baaghi TV

Tag: اغوا

  • ایک کروڑ روپےتاوان کےلئےاغوا ہونے والامغوی بحفاظت بازیاب؛اغوا کارگرفتار

    ایک کروڑ روپےتاوان کےلئےاغوا ہونے والامغوی بحفاظت بازیاب؛اغوا کارگرفتار

    پشاور:ایک کروڑ روپےتاوان کےلئےاغوا ہونے والامغوی بحفاظت بازیاب؛اغوا کار گرفتار،اطلاعات کے مطابق پشاور میں ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا ہونے والا مغوی بحفاظت بازیاب ہوگیا ہے جبکہ تین اغوا کار گرفتار ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم بین الصوبائی اسمگلر گروہ سے ہے جو ضلع مردان کے رہائشی ہیں، ملزمان نے چند روز قبل حیات آباد فیز تھری سے طالبعلم محمود خان کو اغوا کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی کو اغوا کرنے کے بعد ضلع مردان پار ہوتی منتقل کیا، اغوا کار نہایت شاطر اور چالاک ہیں، ملزمان رابطہ کے لئے موبائل فونز اور لوکل ذریعے استعمال کرنے سے گریز کر رہے تھے، اغوا کار واٹس ایپ کے ذریعے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی کو مردان پار ہوتی کے ایک رہائشی گھر میں رکھا تھا، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے گروہ کو بے نقاب کیا گیا، گزشتہ شب کامیاب کارروائی کے دوران مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان بلال، عزیز اور اسد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے، کارروائی تھانہ حیات آباد پولیس نے کی ہے، گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی حیات آباد سلیم کلاچی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دوران تفتیش مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، حیات آباد پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کے دوران طلائی زیورات چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم مدعی کے گھر میں ملازم تھا، ملزم نے طلائی زیورات چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کئے۔ ایس پی کینٹ محمد اظہر خان کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے طلائی زیورات کے عوض حاصل ہونے والی رقم 18 لاکھ روپے برآمد ہوئی ہے۔

  • اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی ورثا کے حوالے

    اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی ورثا کے حوالے

    اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی ورثا کے حوالے

    نولکھا اور شاہدرہ پولیس کے احسن اقدام نولکھا پولیس نے کاروائی کرتے اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی کو بحفاظت ورثا سے ملوا دیا

    شاہدرہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا، شاہدرہ پولیس کو 3 سالہ بچے فرحان کے اغواء کی کال اور درخواست موصول ہوئی شاہدرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے 3 سالہ فرحان کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ,ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آئیں, جرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او نولکھا اور شاہدرہ سمیت ٹیم کو شاباش دی گئی

    قبل ازیں ہنجروال میں 3 سالہ بچے کے اغواء کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر ہنجروال پولیس نے چند گھنٹوں میں بچہ کو تلاش کر کے ورثاء سے ملوا دیا، 03 سالہ ارحم گھر سے چیز لینے کے لئے نکلا ، راستہ بھٹک جانے کی وجہ سے گم ہو گیا تھا،بچے کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا، بچہ ملوانے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا،

    قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے ڈی ایس پی عیون اختر کو چیف کمپلینٹس آفیسر تعینات کر دیا،چیف کمپلینٹس آفیسر کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانا ہے، چیف کمپلینٹس آفیسر نے خواتین سمیت 14 شہریوں کی شکایات سنی اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ،شہری علی رضا کی ناقص تفتیش پر سمن آباد تھانہ کے انویسٹی گیشن آفیسر کیخلاف درخواست سامنے آئی، چوہنگ سے آئے شہری اسلم نے موٹرسائیکل برآمد نہ کروانے پر کمپلین کی،شہری عامر مشتاق نے موبائل چوری کے ملزمان نہ پکڑنے پر انویسٹی گیشن لاری اڈا کیخلاف درخواست دی،شہری عدنان نے تھانہ غالب مارکیٹ کے تفتیشی افسر کیخلاف کرپشن کی شکایت کی

    چیف کمپلین آفیسر کی تجویز پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بعد از انکوائری تفتیشی آفیسر کو سسپنڈ کلوز لائن کر دیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ،کامران عادل کا کہنا ہے کہ کرپشن،مس کنڈکٹ،شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں، دفتری سٹاف مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت رابطہ کر سکتے ہیں بہترین سروس ڈیلیوری،شہریوں کی دادرسی اولین ترجیح ہے،

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    لاہور:دعا زہرہ کیس میں صوبائی وزیر سندہ شہلا رضا کے بیان پر ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ دعاہ زہرہ کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی پنجاب یونیورسٹی میں ملازم ہے ، ظہیر کی والدہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں لیڈی ایڈینڈٹ جب کہ بھائی کنٹرولر آفس میں بطور کلرک ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے جو معلومات مانگی تھیں وہ انہیں سی ایس او (چیف سیکیورٹی آفیسر) کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہیں جب کہ ظہیر کی والدہ اور بھائی دونوں گزشتہ کئی روز سے یونیورسٹی سے غیر حاضر ہیں۔

    خیال رہے کہ دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل کو اپنے گھر کے نیچے سے غائب ہوئی تھی جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں دعا کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی لہذا میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔

    دوسری جانب دعا زہرہ کی والدہ نے بیٹی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔

    واضح رہے کہ دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا تھا جب کہ دعا اور اس کے شوہر کو پولیس نے پاکپتن سے تحویل میں لے لیا ہے، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کے گھر میں موجود تھے۔

  • ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    اسلام آباد:تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں خون سفید ہو گیا۔ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور سے سگے ماموں نے ملزمان کے سات مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کو اغواء کر لیا۔

    مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ادھر صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا، بھائی یاسر نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا۔

    پریڈی پولیس نے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ،بہن اور والدہ پنجاب کالونی سےخریداری کرنےصدر آئے تھے ، خریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ دھماکاہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

    مدعہ مقدمے کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ گر کر بےہوش ہوگئیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔

  • لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕ

    لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕ

    لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ مزنگ کے علاقے سے فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕکرلی گئی ہے، بچی کے والد نے بیٹی کے اغوا کی تصدیق کردی ہے

    ادھراس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےبچی کے والد کہتے ہیں‌ کہ مزنگ علاقے شاداب کالونی کے رہاٸشی میری بیٹی 9مٸی کو گھر سے کالج گٸی نامعلوم ملزمان نے راستے سے اغوا ٕ کرلیا

    بچی کے والد کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے بیٹی کے موباٸل فون نمبر پر نامعلوم شخص نے کال کرکے دوستی کرنے کا کہا انکار پر اغوا ٕ کی دھمکی دی ، بچی کے والد محمد شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم فون کرنے والے نے اغوا ٕ کیا

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچی کے والدنے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مزنگ میں دو روز قبل مغویہ کی والد نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

    ادھر بچی کے والد محمد شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی جان کو اغوا ٕ کاروں سے حطرہ ہے۔اعلیٰ پولیس حکام میری بیٹی کواغوا کاروں کے نرغے سے نکالنے اور اس کو محفوظ واپس والدین تک پہنچانے کے لیے اقدامات کریں

  • اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

    اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

    اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن تھری سے نامعلوم ملزم نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ خالد محمود نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مورخہ 7/5/22 کو بوقت آٹھ بجے صبح میری بیٹی فاطمہ خالد اختر خالد محمود ساکن جی نائن تھری گورنمنٹ ہائی سکول گرلز سیکٹر جی نائن تھری اسلام آباد کو چھوڑنے کے لئے میری بیوی خود گٸی۔میں دن کو نماز سے 2:15 منٹ پر فارغ ہوا تو اپنی بیگم سے اپنی بیٹی فاطمہ خالد جس کی عمر 14/15 سال ہے.میری بیٹی کا رنگ گورا جو کہ سکول یونیفارم میں تھی۔پتہ کیا کے ابھی تک واپس نہ آئی ہے۔تو خطرہ لاحق ہوا ۔اور میں جلدی سے اس کے سکول پہنچا تو سکول بند تھا۔کافی تلاش کیا مگر میری بیٹی کا کچھ پتہ نہ چلا۔

    گھر آکر مزید پتہ براری کی گئی۔تو معلوم ہوا کہ گھر کا موبائل گھر میں موجود نہ ہے۔ہماری کسی سے کوئی دشمنی وغیرہ نہ ہے۔اور نہ ہی مجھے کسی پر شک ہے۔لیکن مجھے قوی یقین ہے۔کہ میری معصوم بیٹی کو کوئی نامعلوم ورغلا پھسلا کر لے گیا ہے۔قانونی کاروائی کرکے میری بیٹی کو برآمد کیا جائے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 400/22 بجرم 365B درج کر کے تفتیش شروع کر دی

    قبل ازیں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں نامعلوم ڈکیت گروہ نے وکیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔گاڑی اور باقی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ اکبر منیر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا خرم اکبر چوکہ ایڈوکیٹ ہے۔اور پراپرٹی کا کام بھی کرتا ہے۔مورخہ 6/5/22کو شام گوجرانوالہ سے اسلام آباد آیا۔درمیانی شب قریب رات 12:30 بسواری کارنمری AGS/682 ماڈل 2019 ہنڈا سوک برنگ سفید پر گوجرانوالہ سے گلی نمبر پانچ گولڑہ شریف پہنچا۔تو ملزمان نامعلوم نے اس کو زبردستی روک لیا۔اور میرے بیٹے سے کار موبائل فون معہ رقم چھین لی۔مزاحمت کرنے پر میرے بیٹے پر فائرنگ کردی۔جو وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ملزمان کو میرا قریبی عزیز محمد افضل ولد عطاءاللہ ساکن گوجرانوالہ سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ گولڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 641/22 بجرم 302/397 درج کر کے تفتیش شروع کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 2کراچی سینٹرل نے بری کردیا۔

    باغی ٹی وی : لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم شرجیل پر الزام تھا کہ اس نے مدعی مقدمہ سلیم عباس کی بیٹی کشش کو اغوا کیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ فیڈرل بی ایریا مقدمہ الزام نمبر۔ 197/2020 زیر دفعہ 365 بی کے تحت درج تھا۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آ ی آ ر می موقف اختیار کیا کہ میری بیوی گھر میں سوئی ہوئی تھی جب اٹھی میری بیٹی کشش گھر سے غائب تھی ۔پولیس نے مورخہ 3.9.2020 کومدعی مقدمہ کی نشاندھی پر مغویہ کی برآمدگی رات چار بجے سہراب گوٹھ بس اڈے کی دکھائی اور ملزم کی گرفتاری بھی ظاہر کی۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق پولیس نے مغویہ کو برآمدگی کے بعد 164 کا بیان علاقہ مجسٹریٹ کے پاس بھی قلمبند کروایا جس میں لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم۔ مجھے دھمکی دے کر موٹر سائیکل پر بٹھاکر فیڈرل بی ایریا سے سرجانی لے گیا تھا ملزم شرجیل کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج اور سندھ ہائی کورٹ نے بھی مسترد کرتے ہوے مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف سات گواہان کو پیش کیا۔ جس میں مدعی مقدمہ سلیم عباس۔ مغویہ کشش۔ گواہ محمد آ صف، ڈاکٹر محمد طلحہ، لیڈی ڈاکٹر حفصہ ابراہیم، علاقہ مجسٹریٹ، انویسٹی گیشن افسر محمد جاوید، جبکہ استغاثہ نے مغویہ کی والدہ گلشن بی بی اور گواہ۔ عابد محمود کا بیان نہیں کروایا دوران جرح استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔

    وجیہہ سواتی قتل کیس،ایف بی آئی ٹیم نے موبائل فون عدالت جمع کروا دیئے

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق جبکہ ملزم نے اپنے دفاع میں تین گواہوں کو پیش کیا جن میں ملزم کا والد محمد شکیل۔ والدہ کوثر تسلیم اور انعم صباء نے اپنے بیانات عدالت میں قلمبند کروائے ملزم کے وکیل نے دوران جرح عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ چشم دید گواہ نہیں ہے۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دوران جرح مغویہ نے یہ بات تسلیم کی فیڈرل بی ایریا سے لیکر سرجانی تک وہ ملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پر گی راستے میں موٹر سائیکل مختلف سگنل پر رکی راستے پولیس سمیت کافی لوگ موجود تھے لیکن اس نے کوئی شور شرابہ نہیں کیا مغویہ نے یہ بات بھی تسلیم کی ملزم مجھے اپنے گھر لے گیا تھا جبکہ میر ے ساتھ زیادتی نہیں کی۔

    علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گولیاں چل گئیں

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ مغویہ ملزم کو پسند کرتی تھی اور شادی کے لیے خود ملزم کے گھر پہنچ گئی ملزم اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا جس پر ملزم کے والدین نے مغویہ کے والد اور اس کی والدہ کو بلاکر مغویہ کو ان کے حوالے کردیا تھا مغویہ کے والد نے تین دن بعد اغوا کی ایف آئی آر درج کرواکر ملزم کو سرجانی سے گرفتار کرواکر سہراب گوٹھ سے مغویہ برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کروادی۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ مغویہ ملزم کو واٹس اپ پر تصاویر اور ویڈیو بھیجتی تھی۔ جس کا ثبوت ہم عدالت میں پیش کر کے ہیں مغویہ کشش دوران کراس یہ بات تسلیم کر چکی ہے کہ وہ ملزم کے ساتھ ایک ہی فیکٹری میں کام کرتی تھی اور موبائل اور واٹس اپ پر بات کرتی تھی پراسیکویش ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی عدالت نے ملزم شرجیل کو شک کا فاعدہ دیتے ہوئے بری کردیا اور جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • جعلی آیف آئی آے کی ٹیم بن کرشہریوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے گرفتار

    جعلی آیف آئی آے کی ٹیم بن کرشہریوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے گرفتار

    جعلی آیف آئی آے کی ٹیم بن کرشہریوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے گرفتار

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی آیف آئی آے کی ٹیم بن کر شہریوں کو اغواء کرنے والے 03ملزمان گرفتار کر لئے ہیں

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کرپٹو کرنسی کاروبار سے منسلک شہریوں حارث اور زوہیب کو نواب ٹاؤن کے علاقے سے اغواء کیا۔ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے لیے 1کروڑ روپے تاوان مانگا۔نواب ٹاؤن پولیس نے فوری اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر مغویان کی بازیابی کے لیے اے ایس پی چوہنگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔مغویان کے بھائی بلال کو تاوان کے مطالبے کے لیے مسلسل کالز موصول ہورہی تھیں۔

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مغویان کی گاڑی میں لگے ٹریکر اور موبائل لوکیشن سے انہیں ٹریس کیا گیا۔ ملزمان نے مغویان کو بار کونسل کے عقب میں ایک وکیل لکے چیمبر میں لیجا کر یرغمال بنایا ہوا تھا۔لوکیشن بار کونسل کے قریب آنے پر مغویان کی گاڑی بار کونسل کے قریب کھڑی پائی گئی۔دوران کارروائی پولیس کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے اے ایس پی چوہنگ اور ٹیم کو شاباش دی

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے حکم پر کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کی اور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم راشد محمود گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضہ سے ہوائی میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر زاہد نواز کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے کاہنہ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے،اجتناب کریں، ہوائی فائرنگ کا شوق کئی معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بن چکا ہے،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خفیہ اطلاع پر پولیس ان ایکشن، دو خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار،ویڈیو بھی سامنے آ گئی

    لاہور کی دوشیزہ کو گجرات میں فروخت ،تین روز تک عزت لوٹی جاتی رہی

    گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

  • سفاک والد نے کیا چار سالہ بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام

    سفاک والد نے کیا چار سالہ بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام

    سفاک والد نے کیا چار سالہ بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام

    04 سالہ انعم ارشد کے اغواء کا ڈراپ سین، بچی کا والد ہی بچی کا اغواء کار نکلا، والد اپنے ہمسایوں کو اغواء میں ملوث کرنا چاہتا تھا

    پولیس نے نیو زکریا ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی 04 سالہ انعم ارشد کو 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا مورخہ 28-01-2022 کو بچی کے والد ارشد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 4 سالہ بیٹی انعم ارشد کو چاہ لومڑی والا نیو زکریا ٹاؤن سے اغواء کر لیا گیا ہے بچی کے اغواء کی اطلاع پر پولیس نے بروقت اغواء کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ،سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کو فوری بازیاب کروانے کے احکامات جاری کیے ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی سربراہی میں بچی کو بازیاب کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا

    ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر، ایس ڈی پی او نیو ملتان حیدر حسین، اور ایس ایچ او سیتل ماڑی اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران نے آپریشن میں حصہ لیا،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو تھانہ گلگشت کے علاقے نواب پور روڈ سے اصغر کالرو کے گھر سے بازیاب کروایا اور ملزم اصغر گرفتار کر لیا گیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا والد 04 سالہ انعم کو اصغر کالرو سے سازباز ہو خود ہی چھوڑ کر گیا تھا اور اپنے ہمسایوں کو اغواء کے مقدمہ میں ملوث کرنا چاہتا تھا جن سے اسی روز معمولی جھگڑا ہوا تھا

    پولیس نے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو تلاش کر کے نہ صرف بازیاب کروایا بلکہ بچی کے والد کے عزائم کو بھی بے نقاب کیا ،پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس وقوعہ میں ملوث بچی کا والد ارشد اور ارشد کا دوست عبد العزیز تاحال مفرور ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

    حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف

    صحافی حسنین شاہ قتل کیس،مرکزی ملزم گرفتار کر لیا،پولیس

  • آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے

    آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے

    سڈنی :آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے ریٹائرڈ لیگ اسپنر سٹورٹ میک گل کو گزشتہ اپریل میں بندوق کی نوک پر مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، ان کے اغوا کی خبروں کے اب منظرعام پرآنے کے بعد بہت سے معاملات پر سوالات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا کی واردات منشیات کے ایک جعلی ڈیل سے ہوئی تھی

    یہ حقیقت اس وقت کھلی جب سٹورٹ میک گل کے مبینہ اغوا کاروں کو جمعرات کو عدالت کا سامنا تھا، ریٹائرڈ ٹیسٹ کرکٹر سڈنی کے ہاربرسائیڈ ریسٹورنٹ میں اپنی نئی ملازمت میں ویٹرکے طور پرکام کرتے تھے

    ٹانگ اسپننگ گریٹ کیمبلز کوو میں حال ہی میں کھولے گئے یونانی کھانے پینے کی جگہ پلوز میں ایک سومیلیئر کے طور پر کام کر رہا ہے، ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس کے شاندار نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

    میک گل کی پارٹنر ماریا او میگھر نے اپنے فیس بک پیج پر اس واقعہ کے بارے میں انکشاف کیا

    اس معاملے کی تصدیق کےلیے جب ڈیلی میل آسٹریلیا نے جمعرات کی سہ پہر پلوس کا دورہ کیا تو میک گل لنچ ٹائم ڈنر کے پانی کے گلاسز اوپر کر رہے تھے اور میزیں صاف کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

    50 سالہ Stuart MacGill کے بارے میں‌ مشہور ہے کہ وہ بہت زیادہ شراب کے شوقین ہیں‌ اورجب میڈیا کی ٹیم اس ریسٹوران میں‌ پہنچی تو اس وقت میک گل اپنی گرل فرینڈ کو شراب پیش کررہے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس جمعرات کے دن ڈیلی میل آسٹریلیا کی تحقیقاتی ٹیم نے اس ریسٹوران کا دورہ کیا تو میک گل لنچ ٹائم ڈنر کے پانی کے گلاسوں کو اوپر کر رہے تھے اور میزیں صاف کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

    ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب ریستوران کے مینیجر سے اس اغوا کے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی تو مینجر کا جواب تھا کہ میک گل اپنی نئی ملازمت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔مینیجر نے میک گل کی ملازمت پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پچھلے سال سڈنی کے نچلے شمالی ساحل پر میک گل کے گھر کے باہر مبینہ اغوا کے الزام میں چھ افراد کو جمعرات کو سڈنی کی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان مردوں میں سے ایک، مارینو سوتیروپولوس، محترمہ او میگھر کا بھائی ہے۔ وہ مرکزی مقامی عدالت میں ایلیاہ، فریڈرک اور رچرڈ شیاف اور سون من نگوین کے ساتھ پیش ہوئے۔

    ویلیوگاوماتگی فیلو ڈاؤننگ سینٹر کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں وہ اگلے ماہ مقدمے کی سماعت کے لیے تیار تھے

    ریستوران کے مینیجر نے اس حوالے سے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ میک گل ہمارے ساتھ ایسی کوئی بات بھی شیئر نہیں کررہے جس میں ان کے اغوا کے حوالےسے گفتگو ہو، مینجر کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے وہاں سے ہی بہترین اور مکمل معلومات مل سکتی ہیں‌