Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ

  • امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار

    امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار

    سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور اور اجتماعی عالمی تعاون کے نظام سے اپنی پختہ وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے

    نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ویانا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کیا، تقریب کا موضوع تھا ’پائیدار ترقی: عالمی امن اور خوشحالی کے راستے‘، تقریب میں ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کے افراد نے شرکت کی۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور اور اجتماعی عالمی تعاون کے نظام سے اپنی پختہ وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہےنائب وزیرِاعظم نے امن اور ترقی کے فروغ میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائمز اور یونائیٹڈ نیشنز آفس فار آؤٹر سپیس افیئرز کے کردار کو سراہا،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ان اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے،عالمی امن اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام ممالک اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • تشدد پر مبنی انتہا پسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے،صدرِ مملکت

    تشدد پر مبنی انتہا پسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے،صدرِ مملکت

    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی پالیسی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے،پاکستان امن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

    تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن (بوقتِ سازگاری برائے دہشت گردی) کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ تشدد پر مبنی انتہا پسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے بنیادی اسباب سے نمٹنا ناگزیر ہےانہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسدادِ تشدد کنونشن پر کاربند ہے اور قومی انسدادِ انتہا پسندی پالیسی 2024 فعال روک تھام کی حکمتِ عملی فراہم کرتی ہے۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی پالیسی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے اسلام اور انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ برداشت، مساوات اور احترامِ انسانیت کا درس دیتے ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قربانیاں دی ہیں اور پا ئیدار امن تعلیم، مکالمے اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے ہی ممکن ہے قانونی تحفظات اور ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ انتہاپسندی کا موثر سدباب کیا جا سکے۔

    اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کے تحت تعاون کو فروغ دے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسدادِ انتہاپسندی کی کوششیں کسی مذہب یا ثقافت کو بدنام نہ کریں، جبکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا شدت پسندی کے سدباب کے لیے ناگزیر ہے۔

    صدر مملکت نے نفرت انگیز تقاریر اور گمراہ کن معلومات کے مؤثر سدباب کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ خاندان اور برادریاں انتہاپسند بیانیے کے خلاف پہلی دفاعی دیوار ہیں، ہمیں ایسی دنیا کی تعمیر کے لیےمل کر کام کرنا ہوگاجہاں نفرت پر امید غالب ہو اور تشدد پر امن اور تقسیم پر مکالمےکو ترجیح دی جا ئے۔

  • اقوامِ متحدہ کے اسسٹنس مشن برائے افغانستان کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے اسسٹنس مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا-

    پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں بلکہ نام نہاد اسلامک امارتِ افغانستان (آئی ای اے) کے یکطرفہ، غیر مصدقہ اور غیر مستند الزامات پر انحصار کرتی ہےپاکستان نے افغانستان میں کسی بھی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی شہری جانی نقصان کا سبب بنا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی تمام کارروائیاں صرف اُن دہشتگرد عناصر کے خلاف تھیں جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، سہولتکاری اور عمل درآمد میں براہِ راست ملوث تھے پاکستان کی کارروائیاں اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ دفاع کے دائرے میں، درست انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں، جن میں شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے سے مکمل اجتناب کیا گیا دہشتگرد تربیتی مراکز اور کیمپوں کو نشانہ بنانے کے شواہد پہلے ہی عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں۔

    پاکستان نے UNAMA رپورٹ میں اس بنیادی حقیقت کو نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ افغانستان طالبان کے زیرِ انتظام دہشتگرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق، افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہی ہیں-

    ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں شہری نقصان کی اصل ذمہ داری اُن عناصر پر عائد ہوتی ہے جو دہشت گر دوں کو شہری آبادیوں میں پناہ دیتے اور انہیں آپریشنل سہولت فراہم کرتے ہیں ایسے حالات میں پاکستان کی جوابی کارروائیوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

    دفتر خارجہ نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ غیر جانبدار، قابلِ تصدیق اور متوازن رپورٹس مرتب کرے اور دہشتگردی کے اصل محرکات اور ذمہ داروں کو نظر انداز نہ کرے پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری، علاقا سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • قانون کی حکمرانی امن، انصا ف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،عاصم افتخار

    قانون کی حکمرانی امن، انصا ف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،عاصم افتخار

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پربھارت کاغیرقانونی قبضہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی امن، انصا ف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، تاہم آج بین الاقوامی قانون کے احترام کو کڑی آزمائش کا سامنا ہےیکطرفہ اقدامات نے ریاستوں کے عالمی قوانین پر اعتماد کو شدید مجروح کیا ہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنے سے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں، عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی عالمی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔

    اگر قانون طاقت یا وقتی مصلحت کے آگے جھک جائے تو نہ صرف عدم استحکام گہرا ہوگا بلکہ تنازعات مزید شدت اختیار کریں گے اور پُرامن بقائے باہمی خطرے میں پڑ جائے گی عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ یکطرفہ اقدامات کو معمول بنانے کی کوششیں اجتماعی سلامتی کو کمزور کر رہی ہیں اور پاکستان خود بھی ایسی خلاف ورزیوں کا سامنا کر چکا ہےبھارت نے گزشتہ سال پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کیا۔

    پاکستانی مستقل مندوب کے مطابق پاکستان نے اس صورتحال میں حقِ دفاع کو ذمہ دارانہ، محتاط اور متناسب انداز میں استعمال کیا، اور پاکستانی ردعمل نے واضح پیغام دیا کہ جبر کسی صورت قابلِ قبول نہیں،ریاستوں کے مابین تعلقات کا واحد معیار بین الاقوامی قانون کا احترام ہونا چاہیے، کیونکہ اسی میں عالمی امن اور استحکام کی ضمانت پوشیدہ ہے۔

  • اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر ایران پاکستان کا مشکور

    اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر ایران پاکستان کا مشکور

    جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دینے پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کیخلاف ووٹ دے کر انصاف، بین الاقوامی قانون اور اصولی سفارت کاری کو تقویت دیامید ہے کہ دونوں برادر ممالک خطے اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملات کو سیاسی دباؤ یا یکطرفہ فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ بات چیت، تعاون اور باہمی احترام کے ذریعے حل تلاش کیا جانا چاہیے،پاکستان کا ووٹ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے اس موقع پر بات چیت اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا اس موقع پر پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کے فروغ پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اور سیاسی بنیادوں پر لائی جانے والی قراردادوں کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق سے متعلق امور میں تعمیری مکالمہ اور تعاون ہی مؤثر راستہ ہے۔

  • امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا-

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب تاکہ امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی پر غور کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے اس اقدام کو خطرناک مثال قرار دیا ہے،کولمبیا، جسے روس اور چین کی حمایت حاصل ہے، نے اس 15 رکنی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی۔

    گوئٹریس کے ترجمان اسٹفان ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل تمام بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں وہ اس بات پر گہری تشویش رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، وینزویلا کی صورتِ حال سے قطع نظر، یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اکتوبر اور دسمبر میں پہلے ہی دو اجلاس کر چکی ہے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کے اقوام متحدہ کے سفیر سیموئیل مونکاڈا نے سلامتی کونسل کو خط لکھا اور اس کارروائی کو نوآبادیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جمہوری حکومت کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی ہے امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے، جو کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

  • متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

    متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

    اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات عالمی سطح پر مختلف ممالک کو مسلسل امداد فراہم کر رہا ہے، جبکہ سال 2025 میں اس کی مجموعی سالانہ امداد 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین، خصوصاً غزہ کے لیے عالمی امداد کا 44 فیصد حصہ متحدہ عرب امارات نے فراہم کیا، جو دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ معاونت ہے۔اسی طرح سوڈان کے بحران کے دوران بھی امارات نے 600 ملین ڈالر کی امداد کے ساتھ 90 ہزار ٹن انسانی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔

    علاوہ ازیں امارات نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق عالمی انسانی بحرانوں میں متحدہ عرب امارات کا ردِعمل ہمیشہ تیز اور مؤثر رہا ہے

    امریکا کی بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت کی منظوری

    کوپ 30 پویلین میں آگ لگنے کا واقعہ، تمام سرگرمیاں منسوخ

    28ویں آئینی ترمیم پر ابتدائی مشاورت شروع، ٹائم لائن دینے سے گریز

  • عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی،اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں نے اپیل میں کہا کہ والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی،اپیل میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا قاسم خان نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں۔

  • صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ،11 یو این اہلکارزیر حراست

    صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ،11 یو این اہلکارزیر حراست

    یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ مار کر کم از کم 11 یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بتایا کہ حوثیوں نے زبردستی عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں داخل ہو کر اقوام متحدہ کی املاک ضبط کیں، دارالحکومت میں دیگر اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخل ہونے کی کوشش کی،یہ چھاپہ جمعرات کو اسرائیلی حملے کے بعد مارا گیا ہے، جس میں یمن کی حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوگئے تھے۔

    یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ 11 اہلکاروں کو صنعا اور بندرگاہی شہر الحدیدہ سے حراست میں لیا گیا ہے،یونیسف، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفاتر بھی ان دو شہروں میں ہیں، یہ گرفتاریاں ان 23 دیگر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے علاوہ ہیں، جو پہلے سے حراست میں ہیں، جن میں سے کچھ 2021 سے قید ہیں، اور ایک اہلکار اس سال حراست کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ 30 اگست کو حوثیوں کی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ وزیرِاعظم احمد غالب الرحاوی اور کئی وزرا دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں،یہ تصدیق حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کی،ایجنسی نے کہا کہ جمعرات 28 اگست کو کیے گئےاسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،اسرائیل نے جمعہ 29 اگست کو کہا تھا کہ فضائی حملے کا ہدف ایران کے حمایت یافتہ گروہ کے چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عہدیداران تھے، نتائج کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

  • پاکستان میں سیلاب:اقوام متحدہ نے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی

    پاکستان میں سیلاب:اقوام متحدہ نے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی

    اقوام متحدہ (یو این) نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی۔

    سیکریٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جاری کی ہےامداد سے متاثرین سیلاب کے لیے پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کے لیے نقد معاونت، حفظانِ صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے، اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے آبادی والے صوبہ پنجاب میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں،اس سے قبل خیبرپختونخوا میں گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں سیلاب سے تباہی میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔