Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تینوں ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

    جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو بس اللہ بچائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرزکو ہٹانے کے معاملے میں ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لے گی۔

    الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر کل چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

    سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فرقان اطیب، شکیل اور محمد شریف کو کراچی کے اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے، یہ افسران متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے بھی ارکان ہیں۔

  • گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے خبردارکیا ہےکہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کردی جائےگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے 570 ارکان نےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی ارکان پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) 31 دسمبر تک سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ،کچھ ارکان اسمبلی کی جانب سے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے 1191 ممبران میں سے 570 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اب تک قومی اسمبلی کے 201 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سینیٹ کے 36 ممبران پنجاب اسمبلی کے 159 ممبران، سندھ اسمبلی کے 76 ممبران ، خیبر پختوانخوا کے 74 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    احسن اقبال، خرم دستگیر، خواجہ آصف، ایاز صادق ، علی موسٰی گیلانی، طارق بشیر چیمہ، محسن رانجھا، شاہد خاقان عباسی، خورشید شاہ ، غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل، نوید قمر، فہمیدہ مرزا، قادرپٹیل، خالد مقبول، کھیل داس کوہستانی،مریم اورنگزیب اور شِزہ فاطمہ نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں ۔

    رکن صوبائی اسمبلی عظمٰی بخاری، اویس لغاری، حلیم عادل شیخ، سعید غنی، ارسلان تاج، خواجہ اظہار، شہلا رضا، جام کمال اور یار محمد رند نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔

    سینیٹ سے مصدق ملک، اعظم نذیر تاررڑ، علی ظفر، اعظم سواتی، ثانیہ نشتر، تاج حیدر، مولانا غفور حیدری، انوار الحق کاکڑ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    تاہم اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ارکان اسمبلی 15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کردی جائےگی، سابقہ ارکان اسمبلی کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے کا معاملہ مناسب حکم کے لیے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

  • ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہٹائے جائیں،الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو دوبارہ مراسلہ

    ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہٹائے جائیں،الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو دوبارہ مراسلہ

    کراچی: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹر فوری ہٹانے کیلئے ایک دفعہ پھر سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے اس سے قبل بھی کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

    الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے پہلے خط میں کہا گیا تھا کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔

    ادھر اس سے پہلے کل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سے آئین کے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا

    الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے، وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش کر دی۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم ایسے وقت میں کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ

  • سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی سے متعلق عدالت نے کیا جواب طلب

    سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی سے متعلق عدالت نے کیا جواب طلب

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ،انور منصور نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق صرف پی آٹی آئی کے خلاف ا سکروٹنی مکمل کی، دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کی یہ استدعا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی بھی جلد ہو؟ وکیل انور منصور نے عدالت میں جواب دیا کہ ہماری اس سے کچھ بڑھ کر استدعا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چیزوں کو جتنا سادہ رکھیں گے اتنا بہتر ہو گا،وکیل انور منصور نے کہا کہ کوئی مختصر تاریخ دے دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیتے ہیں،آگے موسم سرما کی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں،وکیل کے اصرار پر کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی،

    سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

  • سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

    سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

    سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

    الیکشن کمیشن ، سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

    ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی اور بی این پی کی جانب سے جواب نہیں آیا ،کافی عرصے سے کیس زیر التوا ہے،یہ سیاسی کیس بنا ہے ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم دلائل کے لیے تیار ہیں آپ جوابدہ کو ایک اور موقع دے دیں الیکشن کمیشن حکم دے کہ آئندہ جو سماعت پر پیش نہیں ہوا اسے دفاع کا حق بھی نہیں ہو گا ،

    ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوابدہ کو جواب جمع کرانے اخری موقع دیا جا رہا ہےاگر جواب جمع نہیں کرایا تو ہم کارروائی اگے بڑھا دیں گے،کمیشن تیار ہے، التوا جوابدہ کی وجہ سے ہوا،

    جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    قبل ازیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی اور تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران تعینات کرکے تحقیقات مکمل کی جائیں،

  • جواب کہاں ہے؟ آپ وقت کا ضائع کیوں کر رہے ہیں؟ عدالت سندھ حکومت پر برہم

    جواب کہاں ہے؟ آپ وقت کا ضائع کیوں کر رہے ہیں؟ عدالت سندھ حکومت پر برہم

    سندھ ہائیکورٹ .الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کا معاملہ ،لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست کی سماعت ہوئی

    جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے سندھ حکومت پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے چیف سیکرٹری سے 19 جنوری تک جواب طلب کرلیا، وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے الیکشن رولز، نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا جواب کہاں ہے؟ آپ وقت کا ضائع کیوں کر رہے ہیں، جواب کیوں نہیں دے رہے؟ اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ سندھ حکومت جواب جمع نہیں کرا رہی، آپ کہتے ہیں درخواست غیر موثر ہوگئی مگر تحریری شکل میں جواب کہاں ہے؟

    طارق منصورایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے، 15 جنوری کو الیکشن ہیں پہلے کی تاریخ دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فوری سماعت سے متعلق درخواست دائر کرسکتے ہیں، کنور نوید جمیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے،درخواست میں کہا گیاکہ حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے،جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے نمائندے نہیں تھے، درخواست ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے دائر کررکھی ہے

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن میں اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن میں اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن میں اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمیشن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
    الیکشن کمیشن عملے نے شبلی فراز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمر ان خان اور تحریک انصاف کا کیس لگا ہوا ہے، عملے نے کہا کہ ہمیں حکام سے اجازت لینے دیں اس کے بعد اجازت دیں گے سینیٹر شبلی فراز اجازات نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن کے استقبالیہ روم میں بیٹھ گئے

    دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ، غیر ملکی فنڈز ضبط کرنے کی سماعت ہوئی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے ،انور منصورنے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ میں کہا گیا ہے فارن فنڈنگ ثابت ہو گی تو الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے گا،نوٹس میں کہیں نہیں لکھا کہ یہ الیکشن کمیشن نے جاری کیا ہے، سیکریٹری اور دیگر حکام کوئی اتھارٹی نہیں کہ وہ نوٹس جاری کریں،تحریک انصاف کو جاری کردہ نوٹس قانون کے مطابق نہیں، انور منصور نے نوٹس سے متعلق مختلف قانون کے حوالے بھی دیئے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کو ایسی اتھارٹی نہیں دے سکتا، انور منصور نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کسی کو بھی بطور اتھارٹی کام کرنے کی اجازت دے سکتا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا کابینہ کے فیصلوں پر ارکان کے دستخط ہوتے یا منٹس لکھے جاتے ہیں؟ منٹس میں نہیں لکھا جاتا کہ کس نے حمایت اور مخالفت کی؟ آپ کہنا چاہ رہے کہ نوٹس پر تمام الیکشن کمیشن کے دستخط ہونے چاہئیں ،انور منصور نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن فیصلے سے آگاہ کر سکتا ہے، خود فیصلہ نہیں کر سکتا،ہمیں نیا نوٹس جاری کیا جائے اس کے بعد میں جرح کروں گا،

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں گواہان پیش کرنے کی درخواست دیدی، وکیل انور منصور نے کہا کہ گواہان کو طلب کرکے جرح کرنا چاہتے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی اور بنک افسران کو طلب کرکے جرح کرینگے، قانون کے مطابق سماعت کے بغیر شوکاز نوٹس پر فیصلہ نہیں ہو سکتا،آپ نے اسکروٹنی پر شوکاز نوٹس نہیں دیا تھا، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ یہ کیس اسکروٹنی کمیٹی میں چلتا رہا سماعتیں بھی ہوئیں، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا سماعت پہلے شروع نہیں ہوئی تھی اسکروٹنی کمیٹی تو بعد میں بنی تھی،وکیل انور منصور نے کہا کہ 12مارچ2018 کو سپریم کورٹ کے حکم پر اسکروٹنی کمیٹی بنی تھی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا مطلب ہےاسکروٹنی کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنی اس میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں، آپ کا مطلب ہےاسکروٹنی کمیٹی بنانے میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں،وکیل انور منصور نے کہا کہ جی یہ سپریم کورٹ کے حکم پر بنی تھی،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا جو آرڈر تھا وہ الگ تھا، انور منصور نے کہا کہ میں نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ غلط ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آپ کا پوائنٹ یہ ہے کہ شواہد ریکارڈ ہوں اور جرح کر کے کیس کو چلایا جائے، انور منصور نے کہا کہ بالکل کیس کو ایسے ہی چلایا جائے،

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے پر آپ نے جرح کی درخواست دی تھی؟ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ شواہد ریکارڈ کر کے جرح ہو،انور منصور نے کہا کہ قانون کی متعلقہ شق کے پہلے حصہ پر کارروائی نہیں ہوئی،یہ عدالت تو نہیں لیکن کمیشن کو اختیارات دیے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن کا کیس پر فیصلہ نہیں ایک رپورٹ ہے، عمران خان کو جاری نوٹس غیر قانونی ہے،وکیل انور منصور کے دلائل مکمل ہو گئے،ایڈیشنل ڈی جی لاء نے کہا کہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں،کبھی کہتے ہیں کمیشن عدالت نہیں کبھی کہتے ہی عدالتی طریقہ کار اختیار کریں،پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کردی

    عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ملتوی
    دوسری جانب عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دوں گا، الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی

    عمران خان کے خلاف انتخابی انتخابی اخراجات کی تفصیلات کا معاملہ،حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے مقررہ تاریخ کے بعد انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ میں مصروف تھے کہ ان پر حملہ ہوگیا،وکیل عمران خان نے کہا کہ دس نومبر تک انتخابی اخراجات جمع کرانے کی تاریخ تھی، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان پر حملہ تین نومبر کو ہوا تھا، ایڈیشنل سیکرٹری ای سی پی نے کہا کہ صرف کُرم کا الیکشن 30 التوبر کو ہوا باقی 16 اکتوبر کو ہوئے تھے، نو حلقوں میں اخراجات جمع کرانے کی تاریخ 26 اکتوبر تھی، وکیل عمران خان نے کہا کہ
    کمیشن زیادہ سے زیادہ جیتنے والے کا نوٹیفکیشن روک سکتا ہے،عمران خان کی الیکشن کمیشن سے انتخابی اخراجات جمع کرانے میں تاخیر صرف نظر کرنے کی استدعا کی گئی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

  • فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر پٹیشن میں سرخروہو گئیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو مسترد کردیا

    الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ یہ جیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہے، جیالوں کی دعاوَں کا ثمر ہے عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں سے محروم کرنے کی سازش ناکام ہوئی جھوٹے مقدمات، جیلوں اور منفی پروپیگنڈہ کے آگے کبھی پہلے تائب ہوئے نہ آئندہ ہونگے عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پرچم ہر حال میں بلند رکھیں گے

    الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نااہلی کیس کا 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ درخوست گزار نے موقف اپنایا کہ اسپیکر نااہلی ریفرنس میں 30 دن میں فیصلہ کرنے میں ناکام رہے دارخوست گزار نے اسپیکر کے خط کا حوالہ دیا کہ نااہلی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے درخوست 22جون2019 میں مالی سال 2017 کے گوشواروں کی بنیاد پر دائر کی گئی فریال تالپور نے جائیداد 30جون 2018 اور 2019 میں گوشواروں میں ظاہر کی فریال تالپور کی جانب سے مبینہ جائیدادوں کو چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا منتخب رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی،الزام کو ٹھوس مواد سے لیس ہونا چاہیے فریال تالپور نااہلی دارخوست میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے،کمیشن مطمئن ہے کہ فریال تالپور کے خلاف آرٹیکل 62ون ایف کا مقدمہ نہیں بناسکے،فریال تالپور کے خلاف نااہلی دارخوست خارج کی جاتی ہے،

    الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی .فیصلہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے پڑھ کر سنایا ،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے

    الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی

    نااہلی کی درخؤاست کے خلاف فریال تالپور نے بھی درخؤاست دائر کر رکھی تھی، سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیروی پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ،زیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب

    کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ،زیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب

    الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دیدیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلف نامے میں زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینے ہوں گے،زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوگی،بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی ، الیکشن کمیشن نے تفصیلات مانگ لیں بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل ہے سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی دیناہوں گی الیکشن کمیشن کا حلف نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

    عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کاحلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار، نوٹفیکشن جاری پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا،

    الیکشن کمیشن نے پیمرا سےگزشتہ روزکی تقریرکا سکرپٹ مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے پیمرا کوآج عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے عمران خان نے گزشتہ روزچیف الیکشن کمشنرکوتنقید کا نشانہ بنایا تھا ،الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کو سماعت ہونے والے کیسز ڈی لسٹ کر دیئے، اب کیسز کی سماعت 20دسمبرکو ہوگی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس ڈی لسٹ کردیا الیکشن کمیشن نے عمران خان ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کیس ڈی لسٹ کردیا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    توہین الیکشن کمیشن کے حوالہ سے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ بھی گئے تھے، تا ہم سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سب کو جھٹکا دیا، عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اوراسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے، لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے، ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہےلاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے، قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی