Baaghi TV

Tag: الیکشن

  • حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے دھاندلی کا پلان بنا لیا،پرویز الہی

    حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے دھاندلی کا پلان بنا لیا،پرویز الہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جھنگ سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم پی اے رانا شہباز نے یہاں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ارکان پنجاب اسمبلی فاروق امان اللہ دریشک اور حنیف پتافی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صاحبزادہ محبوب سلطان اور رانا شہباز نے چودھری پرویزالٰہی کو ضمنی انتخاب میں حکومت پنجاب کے دھاندلی پر مبنی اقدامات سے آگاہ کیا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں دھاندلی کی انتہا شروع ہو چکی ہے، جعلی حکومت کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے اس لئے ان کا دھاندلی کا پلان ہے جس پر انہیں عوام کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی امپورٹڈ حکومت نے عوام کیلئے آج تک کیا کیا ہے جو انہیں ووٹ ملیں، بجلی گیس پٹرول مہنگا کرنے کے علاوہ اس حکومت کا کیا کارنامہ ہے، انشاء اللہ عوام لوٹوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے توہین رسالت کے معاملے پر بھی امپورٹڈ حکومت نے کوئی سخت ردعمل نہیں دیا، عالمی سطح پر اس معاملے پر بھارت کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کیا جائے۔

    صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوٹے امیدواروں کیلئے من پسند پولیس آفیسرز کو تعینات کر دیا ہے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے فنڈز بھی ضمنی انتخاب کے حلقوں میں ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں۔ رانا شہباز نے کہا کہ حکومت پنجاب کے دھاندلی پر مبنی اقدامات کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے.

    انہوں نے کہا کہ لوٹے امیدواروں کے ساتھ پولیس کے چار چار اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں جو عوام کو ہراساں کر رہے ہیں، ضمنی حلقوں میں دھاندلی کا ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے وہاں پر جعلی پنجاب حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے گلی، محلے، موضع کی سطح پر اداروں کو ترقیاتی کام کروانے کیلئے ٹاسک سونپ دئیے ہیں، الیکشن کمیشن ایکشن لے

  • ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وسطی پنجاب کے اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں وسطی پنجاب میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.وسطی پنجاب کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے نے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے،عوام لوٹوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت دھاندلی کےلئے اداروں میں اپنے حواریوں کو لگا رہی ہے، اجلاس سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسطی پنجاب حماد اظہر نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ سازشی حکومت نے ملک پر پٹرول اور بجلی بم گرائے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کر کےعوام سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ھے۔

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وسطی پنجاب عندلیب عباس نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی تجربہ کار ٹیم نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے ہر ظلم کا حساب لے گی۔

    اجلاس میں سینئر نائب صدور اعجاز منہاس ۔محمد احمد چٹھہ۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ۔بریگیڈر (ر) اعجاز شاہ ۔سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس۔ حافظ عبیداللہ ۔طارق حمید۔کنور عمران سعید۔اسجدملہی۔شیخ امتیاز ۔زبیر نیازی نے شرکت کی.

    سلیم سرور جوڑا۔مبین حیات ۔ عمران عباس بھٹی۔ عظیم نور گھمن ۔ندیم چوہدری ۔میاں ارقم۔ خالد عزیز لون ۔طارق گجر.طارق انیس ۔احسن واہگہ ۔ میاں اعجازجاوید۔ بیرسٹر جمشید غیاث ۔سید وجاہت حسین۔ حاجی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے.
    اجلاس میں وسطی پنجاب میں ممبر سازی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا

  • صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس بھجوا دیئے

    صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس بھجوا دیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے، صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر منظوری کے واپس وزارت پالیمانی امور کو بھجوا دئیے اور ان دونوں بلز پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ صدرعارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے اور کہا ہے کہہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹی/ کمیٹیاں دونوں بلوں پر نظر ثانی اور تفصیلی غور کریں، صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز کے متعلق مطلع نہ کرکے آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ دونوں بل جلد بازی میں 26 مئی کو قومی اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے، معاشرے کے لیے دور رس اثرات والی قانون سازی پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی محنت سے کمائی دولت کے ذریعے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2018ء اور 2014ء میں سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی توثیق کی، ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئی ووٹنگ کو تھرڈ پارٹیز کی جانب سے محفوظ ، معتبر اور قابل بھروسہ قرار دیا جا چکا ہے، آئین کے آرٹیکل 17 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے روزانہ 8.5 ارب ڈالر کے محفوظ لین دین کیے جاتے ہیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ووٹنگ مشین میں پیپر ٹریل کا پورا سسٹم موجود ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بیلٹ پیپر کی چھپائی اور گنتی میں مدد دیتی ہے ، پاکستان میں ہر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیا جاتا ہے اور ہر حکومت پر الزامات لگتے ہیں، نئی ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترامیم الیکشن میں شفافیت اور بہتری لانے کے تکنیکی عمل میں غیر ضروری تاخیر لانے کے مترادف ہیں، پارلیمنٹ ان قوانین پر پیچھے کی جانب مت جائے ، مزید بہتری لا کر نفاذ یقینی بنایا جائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم سے بارِ ثبوت استغاثہ پر ڈال کر اسے 1898ء کے فوجداری قوانین جیسا بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے استغاثہ کے لیے کرپشن اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا عمل دفن ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نیب ترامیم اسلامی فقہ کی روح کے بھی خلاف ہیں، نیب ترامیم سے غیر قانونی اثاثوں کی منی ٹریل حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا، ترامیم منظور کرنے سے عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیسز بے نتیجہ ہوجائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کے عمل کو مزید مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

    قبل ازیں وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے تھے جب کہ یہ بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوچکے ہیں۔

  • عمران خان کا باب بند،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،سعید غنی

    عمران خان کا باب بند،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،سعید غنی

    عمران خان کا باب بند،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،سعید غنی

    وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کارکنوں کے گرفتاری پر خود سامنے آنا چاہیے

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہنا چاہیے مجھے گرفتار کریں، عمران خان این آر او لینے کی کوشش کرتا رہا ہے، بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں کہا تھا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں یا عدم اعتماد کا سامنا کریں ،آڈیو سے متعلق آصف زرداری سے پوچھ کر بتاؤں گا، تسلیم کرتے ہیں اس وقت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،2راستے تھے یا حکومت چھوڑتے یا الیکشن میں چلے جاتے،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کی حکومت نے کیا تھا، جب عمران خان کو لگا کہ حکومت جارہی ہے، تو معاہدے کی خلاف ورزی شروع کردی،کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ کیئر ٹیکر حکومت سے معاہدہ نہیں کرتا، اگر جنرلائز سبسڈی دیتے ہیں تو غریب کو فائدہ ہوتا ہے،سبسڈی سے کروڑ پتی لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچتا،

    سندھ کے صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا باب بند ہوچکا ہے،انتخابات عمران خان کی مرضی سے نہیں ہوں گے، الیکشن کا فیصلہ حکومت کی اتحادی جماعتیں کریں گی، سمجھ نہیں آیا کہ تا حکم ثانی عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، عمران خان اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات،خواتین کا ٹرن آؤٹ مثبت،عوام نے شرپسند عناصر کو مسترد کر دیا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات،خواتین کا ٹرن آؤٹ مثبت،عوام نے شرپسند عناصر کو مسترد کر دیا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات،خواتین کا ٹرن آؤٹ مثبت،عوام نے شرپسند عناصر کو مسترد کر دیا
    بلوچستان میں نو سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔

    بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں 17000 ہزار سے زاید امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا۔ ضلع کویٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل نا ہونے کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوئے۔ پرامن انتخابی مہم اور الیکشن پراسس میں ووٹرزکی بھرپور شرکت بلوچستان کے عوام کا سکیورٹی کی صورتحال اور جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں تاریخی ووٹرز ٹرن آوٹ دیکھا جا رہا ہے۔ ابتدایی تخمینے کے مطابق ساوتھ بلوچستان کے اضلاع (کیچ، پنجگور، واشوک اور خاران) میں ووٹر ٹرن آوٹ 50 سے 55 فیصد کے درمیان رہا- جنوبی بلوچستان کے اضلاع اور ضلع گوادر میں نسبتا زیادہ ٹرن آوٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔

    بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 132 خواتین جنرل نشتوں پر براہ راست انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ انتخابات میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں مخصوص کی بجائے جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں اترنا بھی ایک حوصلہ افزاء عمل ہے۔ نہ صرف خواتین نے انتخابی عمل میں بطور امیدوار شرکت خاطر خواہ رہی بلکہ خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ بھی کافی مثبت رہا۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی الیکٹورل پراسس میں بھرپور شرکت کی۔ یہ سب ریاست کے زیر اہتمام انتخابی عمل پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

    شر پسند عناصر نے چند ایک مقامات پر انتخابی عمل کو روکنے کی ناکام کوششیں کیں تاہم عوام نے انہیں مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور چند مفاد پرست عناصر کے دباو میں آنے کے بجائے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا آئینی و قانونی حق کا بھرپور استعمال کیا۔ شر پسند عناصر کی دھمکیوں کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان کی اکثریت نے ان شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو پہچانتے ہوۓ انہیں مسترد کر دیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر اور سفری سہولیات کی کمی بھی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کو متاثر نہیں کر سکی۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے بہترین انتظامات کی بدولت مجموعی طور پر الیکشن پرامن رہے۔ لوگوں نے الیکشن کے لیے پر امن ماحول مہیا کرنے میں سکیورٹی ایجنسیز کے کردار کو سراہا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوے ، میں بلوچستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، آج بلوچستان کی عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید رہا ، ملک دشمن عناصرجو بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت نے انہیں منہ توڑ جواب دیے دیا کہ بلوچستان کے امن کو کویی بھی سبوتاژ نہیں کر سکتا ۔۔ اور بلوچستان کے امن کو کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا ۔اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی اسی طرح جاری رہے گی ۔ میں حکومت بلوچستان کو اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

  • وزیر اعظم  کی سی پی این ای کے ارکان کو دوبارہ انتخاب پرمبارکباد

    وزیر اعظم کی سی پی این ای کے ارکان کو دوبارہ انتخاب پرمبارکباد

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا باڈی کا سالانہ الیکشن جیتنے پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

    ہفتہ کو ہونے والی پولنگ میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیدار دوبارہ منتخب ہوئے۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے آزادی صحافت اور اظہار رائے ایک ناگزیر آئینی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نہ صرف میڈیا اور آزادی اظہار کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے بلکہ اسے فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

     

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود سمیت سی پی این ای کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں,ان کا کہنا تھاکہ سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے، سی پی این ای کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے

     

    وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ سی پی این ای میڈیا کا ایک اہم ادارہ ہے اور حکومت پاکستان میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔“میں دعا کرتا ہوں کہ نو منتخب ادارہ صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے قابل ہو، جس کے لیے انہیں ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا،”

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی نو منتخب اراکین کو الیکشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔

  • انتخابات ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

    انتخابات ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

    انتخابات ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا
    اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بل کی شق وار منظوری دی گئی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی بل کو گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ انتخابات ترمیمی بل کو کمیٹی کے سپرد کروں یا ابھی پاس کرانا ہے؟ وزیر قانون
    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جسے سینیٹ کمیٹی نے منظورکیا تھا سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق واپس نہیں لیا گیا الیکشن کمیشن کوکہا ہے کہ سیکریسی کو مدنظر رکھ کر ووٹ کا حق ڈالنا یقینی بنائیں دونوں ترامیم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے منظورکی تھیں الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن نہیں کرا پائیں گے، الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ پڑے

    پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ہم ای وی ایم پرسمجھوتا نہیں کریں گے اس ملک میں سب سے بڑی غیر ضروری امپورٹڈ چیز یہ امپورٹڈ حکومت خود ہے جس نے 25 تاریخ کو کنٹینرز کا قبرستان اور ملک کو ماڈل ٹاؤن بنا کر حقیقی آذادی کے نظریہ کو روکنے کی ناکام کوشش کی لیکن قوم نے انہیں مسترد کر دیا۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم

  • الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے،وہ جب مرضی تاریخ کا اعلان کریں، وفاقی وزیر

    الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے،وہ جب مرضی تاریخ کا اعلان کریں، وفاقی وزیر

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کے کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے،اتحادی حکومت جب مرضی الیکشن تاریخ کا اعلان کرے گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کےمسترد شدہ چہرے آج خالی ہاتھ واپس چلےگئےعمران خان کو آج پیغام مل گیا ، عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیا ، ان کے پاس لوگ ہی نہیں تھے ،مظاہرین بیٹھ جاتے ڈی چوک پر پی ٹی آئی والوں نے پورے ملک میں جلاؤگھیراو کیا پی ٹی آئی والوں کی وجہ سے گزشتہ روز کتنے نقصان ہوئے-

    ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئےفتنہ پرور ٹولےکو اسلام آباد سے باہر نکالنے کے احکامات دیئے، وزیر داخلہ

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پہلے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے تھے آج بھی خالی ہاتھ لوٹے ہیں ریڈ زون میں پولیس اور رینجرز بھی موجود ہیں گزشتہ روز 18پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوئے پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہانہ بنا کر ہنگامہ کرتے رہے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں –

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کے کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے،اتحادی حکومت جب مرضی الیکشن تاریخ کا اعلان کرے گی، عمرا ن خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان اور الٹی میٹم کیسا،ان کو تو بیٹھنا تھا ، پی ٹی آئی والوں سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو خونی مارچ کا اعلان کریں اور حملہ آور ہوں، ان سے کیسا معاہدہ، ان کی کمیٹی بیٹھی ہی نہیں ، یہ سب لوگ بھاگ گئے آج بھی جب یہ کنٹینر پر فساد کی بات کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ترقی کے منصوبے بنا رہے ہیں-

    بلوچستان :اے این ایف کی بڑی کاروائی،516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے ڈنڈے اور اسلحہ برآمد ہوا،شہریوں کی حفاظت کی ذمہ دار ریاست اور حکومت کی ہے،کیا عمران خان کے ساتھ 20لاکھ لوگ تھے؟ گزشتہ روز عمران خان ہوا میں معلق رہے، عوام سڑکوں پر رلتی رہی-

  • سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے، شیخ رشید

    سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلوں میں تاخیرملک کوسیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل(این ایس سی) کوسیاسی اکھاڑا بنانا فوج کوسیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے۔ الیکشن کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کوجلد فائنل کریں 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

    نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا،خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے…

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیرمزید تباہی لائے گی آج وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں 16 ارب کے کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں اورمرکز میں ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔

    اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کا محاصرہ، اسد عمر کی حکومت کو سخت تنبیہ

    شیخ رشید نے کہا کہ ملکی معیشت پر ہی ملک کے دفاع اورآزاد خارجہ پالیسی کا دارومدار ہے۔ ملکی اورغیرملکی طاقتیں زمینی حقائق سے بے خبرہیں توقع ہے کہ کسی بھی دن نگراں حکومت کے قیام اورنئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے اس پرپس پردہ کام شروع ہوچکا ہے۔

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

  • اتحادی جماعتوں کاعمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد

    اتحادی جماعتوں کاعمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد

    وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کےرہنماؤں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کئےگئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی شامل تھے۔

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    وزیرا عظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شرکا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کےساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کےاستحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    ذرائع کےمطابق اجلاس میں اتحادیوں نےملکی معیشت کےاستحکام کی خاطرفوری اقدامات اٹھانےکا مطالبہ کیا اورالیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

    ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا گیا یہ فیصلہ ہوا کہ اس حوالے سے ن لیگ علیحدہ سےبھی مشاورت کرے گی جبکہ اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے تحت تخت اسلام آباد پر بٹھایا گیا تھا ،مولانا فضل…

    اجلاس کے بعد آصف علی زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر شرکا وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے بھی صلاح و مشورہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا ہے۔

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے، سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے، انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتا ہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے۔

    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل