Baaghi TV

Tag: امام کعبہ

  • امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا،

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور احترام کرتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان امام کعبہ صالح بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔معززین نے غزہ تنازعہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ آخر میں امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

    قبل ازیں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے رہائش گاہ آمد ہوئی،وزیر داخلہ نےامام کعبہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ کی میرے گھر آمد میری خوش قسمتی اور میرے پورے خاندان کیلئے باعث سعادت ہے، پاکستانی عوام سرزمین حجاز سے بے حد پیار کرتے ہیں اور خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر محیط ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

    امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

    غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

  • نگران وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات

    نگران وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کی ملاقات ہوئی ہے،

    وزیرِ اعظم نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور بچوں کے قتلِ عام کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ وزیرِ اعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے فوری طور پر راہداری کے قیام پر بھی زور دیا۔

    وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات، تاریخ اور تقافت پر ڈاکیومینٹریز کو مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے تاکہ دنیا کے ہر کونے میں لوگوں تک اسلام کا صحیح سیاق و سباق پہنچانے میں مدد مل سکے۔امامِ کعبہ نے پاکستانی افرادی قوت کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار کی تعریف کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا۔

    قبل ازیں امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی،اس موقع پر فرزندانِ اسلام نے بڑی تعداد میں امامِ کعبہ کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کی، نماز جمعہ کے خطبہ میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں،مسلمانوں کی مثال ایک جسم جیسی ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں،آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں،مسلمانو، فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کاربند رہو،

    امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کی فیصل مسجد نماز جمعہ پر آمد کے موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے،سینئر افسران تمام تر انتظامات کا ازخود جائزہ لے رہے تھے۔ ٹریفک کی روانی کیلئے بھی خصوصی نفری تعینات کی گئی تھی،

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت وحرفت،فنی تعلیم اور امور ضم اضلاع ڈاکٹر عامر عبد اللہ نے اسلام آباد میں پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن عبدللہ بن حمید سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    قبل ازیں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے رہائش گاہ آمد ہوئی،وزیر داخلہ نےامام کعبہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ کی میرے گھر آمد میری خوش قسمتی اور میرے پورے خاندان کیلئے باعث سعادت ہے، پاکستانی عوام سرزمین حجاز سے بے حد پیار کرتے ہیں اور خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر محیط ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

    امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

    مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید

    غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

  • عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق دوران ملاقات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں شریک تھے،ملاقات میں غزہ کی صورتحال، اسلامو فوبیا اور عالم اسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے امام خطیب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔

    اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے کہا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ موقف اپنایا ہے کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں، فلسطین میں جاری تشدد اور مظالم کے خاتمے کے لیے مسلم دنیا کی مشترکہ کوششوں اور انسانی ہمدردی اور سفارتی مدد کی ضرورت ہے۔

    یو اے ای میں عیدوں کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

    صدر مملکت نے اہم مسائل پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا، انہوں نے مسلم اقوام کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت نے سعودی عرب ایران تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور اسے ایک اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے تجارت اور ترقی کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔

    امریکا کی سکھ رہنما کی قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار ،شفاف …

    صدر مملکت نے یمن، شام اور سوڈان میں امن و استحکام کے لیے سعودی اقدامات کو بھی سراہا، صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کی معاشی مدد کے ساتھ ساتھ انسانی امداد اور خاص طور پر پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

    قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کو خیر باد …

    صدر عارف علوی نے خاص طور پر بھارت میں اسلامو فوبیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے اور مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے، اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے حکومت ِپاکستان کی طرف سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

  • غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

    غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

    امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین اور علما سعودی عرب کا سلام آپ کو پیش کرتا ہوں،

    امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے،غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں،رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے،فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں

    امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کرتا ہوں کہ اہم ترین موضوع پر کانفرنس کا اہتمام کیا،اسلامی فقہ اکیڈمی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا جاری تعاون اہم ہے،مسلم ممالک کے تعلیمی و تحقیقی ادارے باہمی اشتراک و تعاون پر توجہ دیں،پاکستان مہمان نواز ملک ہے،انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی،شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے،رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے،دین اسلام انسانی جان کے ضیاع کو سختی سے منع کرتا ہے،انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے،امید ہے کہ کانفرنس کے موضوع پر مقالات اور سکالرز کے ذریعے اہم تجاویز اور سفارشات سامنے آئیں گی

    اس موقع پر نگران وزیرتعلیم مدد سندھی نے کہا کہ پورا پاکستان آپ کا دورے پر مشکور ہے،نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہےگا،آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے،انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے ،اسلام پر امن بقاے باہمی اور امن کا درس دیتا ہے،سیرت النبی کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے.

    واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، امام کعبہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے.

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

    امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

    مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید

  • پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،امام کعبہ

    پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،امام کعبہ

    اسلام آباد: امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید نے کہا ہے کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں –

    باغی ٹی وی : مام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید سے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی بھی موجود تھے۔

    امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں،پاکستانیوں سے مل کر مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ، جن استاد محترم سے تحفیظ کا شرف ملا وہ بھی پاکستانی تھے، دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت ہے-

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    امام کعبہ نے کہا کہ نفرت کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ تعلیم ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دینی تعلیم کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کی ترویج میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے وزارت تعلیم اور اسلامی یونیورسٹی کے مابین جاری تعاون سے دنیا بھر کے طلبا و طالبات کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی یونیورسٹی کو سراہتے ہیں کہ جامعہ نے انسانی جان کی شریعہ و قانون کی روشنی میں اہمیت پر کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں وہ خصوصی طور پر شرکت کے لئے آئے ہیں کانفرنس سے ملکی و غیر ملکی طلبا استفادہ کریں گے ، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کی 30 سے زائد ممالک کے طلبا کو فراہمی پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

    پاکستان اور قزاخستان کے درمیان ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر …

    انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد نے اس کانفرنس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہےامام کعبہ نے اصول الدین، شریعہ،اور عربی کے شعبوں میں گراں قدر خدمات پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملک بھر میں سرفہرت ادارہ ہے جہاں غیر ملکی طلبا و طالبات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

    انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بہترین اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور اقدامات پر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے کردار کی بھی تعریف کی اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آمد پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی دینی اور عصری علوم کی ترویج کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ،وزارت تعلیم جامعہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، کوشش ہے کہ ہم مدارس اور جامعات کے ذریعے محبت کا پیغام عام کریں۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کوشوکاز نوٹس جاری

    واضح رہے کہ امام کعبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب کے لئے بدھ کو اسلام آباد پہنچے جبکہ جمعرات کو صبح 9 بجکر 45 منٹ پر فیصل مسجد کیمپس میں وہ اس کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے امام کعبہ جمعہ کے روز فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی بھی امامت کریں گے-

  • امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے، فیصل مسجد میں جمعہ بھی پڑھائیں گے

    امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے، فیصل مسجد میں جمعہ بھی پڑھائیں گے

    امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، امام کعبہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے،امام کعبہ پاکستان میں چھ روز قیام کریں گے

    اپنے دورے کے دوران امام کعبہ پاکستان میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔امام کعبہ شیخ صالح حمید حفظہ اللہ کی پاکستان آمد کے موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد سے ملاقات ہوئی، پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں وفد نے امام کعبہ سے ملاقات کی.

    امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی،مولانا عبدالغفورحیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ مملکت سعودی عربیہ نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی ۔ سعودی عربیہ مرکز اسلام ہے سعودی عربیہ کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے ۔وفد میں مفتی ابرا احمد، حماد حیدری ، محمد کاکڑ ودیگر شامل تھے.

  • امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    جدہ: امام کعبہ اور حرمین شریفین اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ (حرمین شریفین) مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام پراتفاق کیا ہے یہ ایجنسی مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کی صدارت کہلائے گی-

    عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی نگرانی کے لیے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے براہ راست کنٹرول میں نئی کونسل قائم کر دی گئی ہے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ سعودی وزیر کے برابر ہوگا کابینہ نے صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین (جنرل پریزیڈنسی) کا نام تبدیل کرکے جنرل اتھارٹی برائے المسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

    سعودی میڈیا کے مطابق نئی کونسل مکہ، مدینہ کی دونوں مقدس مساجد کے مذہبی امور کی صدارت کرے گی، نئی کونسل مذہبی اسباق، خطبات اور اذان سمیت دونوں مساجد میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی، سعودی بادشاہ کی زیرنگرانی نئی کونسل کو ممکنہ طور پر زیادہ مالی اور انتظامی آزادی حاصل ہوگی یعنی یہ دونوں مقدس مساجد میں خدمات ، آپریشنز ، تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کا انتظام سنبھالے گی ا س کا ایک انتظامی بورڈ ہوگا جس کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔مقدس مساجد کی نگرانی کرنے والی سابقہ کونسل سعودی حکومت کے کنٹرول میں تھی۔

    سعودی شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

  • سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے سابق امام کعبہ کو دس برس قید کی سزا سنائی ہے
    سابق امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو سعودی حکام نے اگست 2018 میں گرفتار کیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں جابر اور مطلق العنان حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا، اب سعودی عدالت نے انہیں سزا سنا دی ہے، شیخ صالح الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں

    شیخ صالح الطالب 2018 میں پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں،پاکستان دورے کے دوران امام کعبہ شیخ صالح طالب نے جے یو آئی کے اجتماع میں شرکت کی تھی، بعد ازاں لاہور بھی آئے تھے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر کے دورے کے علاوہ علامہ طاہر اشرفی سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی، امام کعبہ کی اسوقت وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی ،امام کعبہ کی اس وقت کے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات ہوئی تھی

    الشیخ صالح بن محمد نے سپریم کورٹ سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور تین برس وہاں خدمات سرانجام دیں۔ اس دوران انہوں نے شیخ عبدالعزیز بن ابراہیم القاسم اورطائف کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عبداللہ بن عبدالعزیز الفریان سے تربیت حاصل کی۔

    اسی طرح آپ نے ضمانت اور نکاح وغیرہ جیسے امور سے متعلق کورٹ کے چیف جسٹس شیخ سعود المعجب سے بھی تربیت حاصل کی۔ 1418ھ میں سعودی عرب کے تربہ علاقے میں قاضی مقرر ہوئے، جہاں آپ نے دو برس تک خدمات انجام دیں، 1420ھ میں رابغ کے علاقے میں قاضی متعین ہوئے اور یہاں آپ نے دو برس چھ ماہ خدمات انجام دیں ۔ بعدا زاں وہ مکہ مکرمہ کی سپریم کورٹ میں قاضی مقرر ہوئے اور ہنوز اسی عہدے پر موجود ہیں۔ الشیخ صالح بن محمد آل طالب کو 28شعبان 1423ھ میں مسجد حرام میں امام مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی