Baaghi TV

Tag: امریکا

  • پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

    پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے (پی ٹی آئی) کے لیے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لابنگ فرم کی خدمات پی ٹی آئی کے حامی پاکستانی نژاد امریکن فیاض قریشی نے حاصل کیں ، لابنگ فرم ایل جی سی ایل ایل کی خدمات 16 جنوری سے یکم مارچ تک 45 دن کے لیے حاصل کی گئیں، لابنگ فرم کو 45 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے،جبکہ 35 ہزار پاؤنڈ ادا کیے جا چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فیاض قریشی کی لابنگ فرم کے سربراہ اسٹیفن پائن سے اپنے دفتر میں ملاقات ہوئی،فرم پاکستان میں پی ٹی آئی ارکان کو درپیش مسائل سے متعلق کانگریس میں آگاہی پیدا کرے گی، پی ٹی آئی امریکا کے ذرائع کے مطابق فرم کی خدمات پارٹی کی پاکستانی قیادت کی ہدایت پر حاصل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہےاس اقدام کے لیے پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم اراکین اور مختلف اداکاروں نے فنڈز فراہم کیے ہیں اس مبینہ منصوبے کے بنیادی مقاصد، سفارتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے پاکستان پر دباؤ بڑھانا شامل ہے حتمی مقصد حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈال کر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے لیے مراعات حاصل کرنا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس منصوبے میں پروپیگنڈا کی کوششوں کے ذریعے 9 مئی کو جھوٹے فلیگ آپریشن کا الزام لگا کر مسلح افواج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا بھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق اس کا مقصد 8 فروری کے انتخابات کو متنازعہ بنانا اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بڑھانا ہے،ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، ایف آئی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جس کے شواہد مبینہ طور پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) جیسے اداروں کے پاس پہنچ چکے ہیں-

  • اردن میں امریکی فوجی اڈے  پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور  متعدد  زخمی

    اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

    اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نےکیا۔

    امریکی حکام کے مطابق امکان ہےکہ ڈورن شام کی حدود سے آیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ حملے میں 3 ہلاکتوں سمیت 25 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، امریکی فوجیوں میں ممکنہ دماغی چوٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    امریکی صدارتی آفس وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حملے کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں تاہم ہمیں معلوم ہے کہ یہ حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کی جانب سےکیا گیا ہے،جبکہ اردنی حکام کا کہنا ہےکہ ڈرون حملہ اردن کی سرزمین پر نہیں بلکہ شام میں ہوا ہے۔

  • امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    واشنگٹن: امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: جزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے،کانگریس نے ترکیہ کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی،امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور امریکا نیٹو اتحادی ہیں اور یونان مغربی فوجی بلاک کا بھی حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ترکیہ نے جیسے سویڈن کی نیٹو رکنیٹ کی منظوری کے دستاویزات واشنگٹن کو فراہم کیے، اس کے بعد امریکا نے بھی ایف-16 کی فراہمی کی توثیق کردی۔

    امریکا سے 40 ایف-16 طیاروں اور اس کے آلات کی وصولی سے ترکیہ کے پاس موجود 79 ایف-16 طیاروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور دفاعی صلاحیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا ترکیہ نے امریکا سے اکتوبر 2021 میں ایف-16 کے حصول کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس معاہدے پر عمل درآمد سویڈن کی نیٹو رکنیت میں تاخیر کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئی تھی اور امریکی کانگریس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

  • امریکا میں خاتون  ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف

    امریکا میں خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف

    واشنگٹن: سابق ٹیچر نے ہائی اسکول کے طالب علم کے ساتھ 2021 سے 2022 کے درمیان 30 بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر انہیں عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس کے ایک ہائی اسکول کی خاتون ٹیچر 33 سالہ ہیتھر ہیئر پر 17 سالہ طالب علم نے متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا جب کہ وہ اس وقت نابالغ تھا،طالب علم نے گزشتہ برس اپنی خاتون ٹیچر پر 2021 سے 2022 کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر پولیس نے 33 سالہ استانی ہیتھر ہیئر کو اپریل 2023 میں حرا ست میں لیا تھا۔

    متاثرہ طالب علم نے پولیس کو بتایا تھا کہ خاتون ٹیچر سے 2021 میں سینئر ایئر کے پہلے دن ملاقات ہوئی تھی اور دو بدو ملاقاتوں کے بعد وہ ا نسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے بھی باتیں کرنے لگیں، ایک دن ٹیچر نے کہا کہ میں نے خواب میں تمھارے ساتھ رات گزاری اور پھر وہ مجھے اس پر مجبور کرنے لگی اور کانوے کی رہائش گاہ، ان کی گاڑی، کلاس روم اور اسکول کی پارکنگ میں 30 بار جنسی تعلقات قائم کیے۔

    گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری

    طالب علم نے یہ بھی بتایا کہ ٹیچر نے 2022 میں اسکول کے سفر کے دوران بھی جنسی تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن میں نے پکڑے جانے کا خوف ظاہر کیا تو انہوں نے کہا کہ فکر مند مت ہو اور مجھے اپنے ہوٹل کے کمرے میں بلایا اب میں 18 سال سے زائد ہوگیا اور احساس ہوا کہ مجھے نابالغ ہونے پر استعمال کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور میں نفسیاتی دباؤ کا بھی شکار رہا۔

    خاتون ٹیچر نے آج ہونے والی سماعت میں اعتراف جرم کر لیا جس پر انہیں زیادہ سے زیادہ عمر قید یا کم سے کم 13 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    واضح رہے کہ امریکا میں ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر کی معاون ایلن فلپس نے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کیا تھا امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی میں ایلن فلپس کو اپریل 2023 میں دو کم عمر طلبا کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے پولیس کا بتایا تھا کہ خاتون معاون ٹیچر نے تین بار الگ الگ مواقعوں پر جنسی زیادتی کی۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

    38 سالہ ایلن فلپس نے آج ہونے والی سماعت میں اعترافِ جرم کیا تھا انھوں نے بتایا تھا کہ 14 سے 16 سال کے متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جن میں سے زیادہ تر کو اسکول میں اور کچھ کو آئن لائن پھنسا کر مجبور کیا تھا ایلن فلپس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ بعض اوقات ایک ہی وقت میں متعدد لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی تھیں خاتون معاون ٹیچر کو اسکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    میں گالم گلوچ نہیں بلکہ اپنی سیاست اور اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں،بلاول

  • حوثیوں کے حملے،امریکا نےچین سے مدد مانگ لی

    حوثیوں کے حملے،امریکا نےچین سے مدد مانگ لی

    حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملے، امریکا نے چین سے مدد مانگ لی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نےگزشتہ تین ماہ کے دوران چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ متعدد بار بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ ا ٹھایا ہے،اب امریکا نے چین سے یمنی حوثیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے،امریکہ نے چین کو متعدد بار کہا کہ وہ ایران کو قائل کرے کہ وہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں‌پر حملےنہ کریں تاہم بیجنگ کی طرف سے مدد کےکوئی آثار نظر نہیں آرہے،وائٹ ہاؤس کے حکام نے رواں ماہ واشنگٹن ڈی سی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی رابطہ کے شعبے کے سربراہ لیو جیان چاو کے ساتھ ملاقاتوں میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا تھا

    چین نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں متعلقہ فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر کے راستے سے محفوظ گزرنے کو یقینی بنائیں

    حوثی باغیوں نے اسرائیل آنے اور جانیوالے جہازوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملےکے بعد اسرائیل سے منسلک جہازوں پر حملے انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے، ان حملوں‌کو تب تک جاری رکھیں گے جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف کاروائی نہیں روکتا

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے 2 اینٹی شپ میزائل تباہ کر دیے ہیں جو بحیرہ احمر میں حملےکے لیے تیار تھے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے، بتایا جا رہا ہے کہ حوثیوں کے میزائل تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ کےجہازوں کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا،

  • امریکی ویزا مسترد ہونے میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    امریکی ویزا مسترد ہونے میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    لاہور: عالمی ادارہ شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹکس) نے امریکی ویزے مسترد ہونے کی والے ممالک کی فہرست اور اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد رہی جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی،برطانیہ 16 افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد، اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد رہی۔
    https://x.com/stats_feed/status/1745858954369138956?s=20

    ہندو پیشواؤں کے بعد اپوزیشن جماعت اور سیاسی رہنماؤں کا رام مندر کے افتتاح …

    اسی طرح مائکرو نیشیا کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 100 فیصد سامنے آئی ہے جبکہ یورپی ملک موناکو کے ویزے مسترد ہونے کی شرح صفر فیصد رہیاسرائیلی شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 2 فیصد، ارجنٹینا 4، ہانگ کانگ 5، برطانیہ 16 جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح 13، 13فیصد رہی،جبکہ جرمن ،ڈنمارک،انڈونیشیا اور فلپائن شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 12 فیصد،اسپین 11،سنگا پور ،یواے ای،ساؤتھ افریقہ 10 فیصد ، پرتگال 9 فیصدمفن لینڈ،فرانس ،نیوزی لینڈ،قطر اور آسٹریلیا 13 فیصد،چلی ،سعودی عرب اور برازیل 14 فیصد ، کولمبیا 33 فیصد، یوکرین 41،کینیا 42 سیریا 43 ،عراق 45، کیوبا 57 ،کینیڈا 58 ،رووانڈا 63، صومالیہ 74 فیصد رہی-

    امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام

    بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  • امریکی صدر کا  یمنی حوثیوں سے متعلق  ایران کو اہم خفیہ پیغام

    امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی، بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے جس پر صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔

    جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

    یمن کے حوثی باغیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کے باوجود کارروائیاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکا نے دو دن قبل یمن میں ایک درجن سے زائد مقامات پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھی ہے۔

    سیاسی اور سفارتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی کسی بڑی جنگ کی طرف لے جانے والے حالات بھی پیدا کرسکتی ہےبحیرہ احمر میں بھارت اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے مال بردار جہازوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بناکر حوثی ملیشیا نے عالمی معیشت کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے یمن میں مشقیں کی ہیں، وہ سمندر کے علاوہ زمینی اور فضائی حملوں کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گاحوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان بھی کشیدگی بڑھی ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کو جنگی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ تہران نے واشنگٹن کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حوثیوں کو روکنا ہوگا کسی بھی کارروائی سے قبل فریقین سے بات چیت سمیت تمام ممکنہ راستے اپنائیں گے۔

    غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

  • اقوام متحدہ میں میں چینی مستقل مندوب کی یمن میں امریکی حملےکی مذمت

    اقوام متحدہ میں میں چینی مستقل مندوب کی یمن میں امریکی حملےکی مذمت

    امریکا نے یمن پر ایک اور حملہ کیا ہے جس میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی سینٹرل کمانڈکا کہنا ہےکہ یمن میں حوثیوں کی ریڈارسائٹ کو نشانہ بنایا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹام ہاک میزائل فائرکیے، حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا برطانیہ حملےکا تسلسل ہے۔

    العربیہ کے مطابق یہ حملہ یو ایس ایس کارنی (ڈی ڈی جی 64) نے تاماہاک زمینی میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا تھا اور یہ 12 جنوری کے حملوں سے وابستہ ایک مخصوص فوجی ہدف پر فالو آن کارروائی تھی جو حوثیوں کی سمندری بشمول تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    امریکی و برطانوی فوج کے یمن میں 73 مقامات پر حملے

    حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر یہ حملہ ملک بھر میں متعدد حملوں کے ایک دن بعد ہوا ہے جس سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

    دوسری جانب یمنی حوثی ترجمان نے ردعمل میں امریکی حملےکو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہم اس کا مضبوط اور مؤثر ردعمل دیں گے، فوجی اڈے پر حالیہ امریکی حملے اسرائیل جانے والے جہازوں کو روکنےکی صلاحیتوں پر خاص اثر انداز نہیں ہوئے، امریکی حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

    غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں چینی مستقل مندوب نے یمن میں امریکی حملےکی مذمت کی اور کہا کہ یمن میں فوجی آپریشن سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکتے بحیرہ احمر میں فوجی کارروائیاں یو این قرارداد کی خلاف ورزی ہیں، اثرورسوخ رکھنے والے ممالک بحیرہ احمر کی آبی گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکے لیے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

    امریکا نے یمن حوثیوں کیخلاف جانے والے جبگی طیاروں کی ویڈیو شئیر کر دی

  • امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو خان یونس میں زیرزمین سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    باغی ٹی وی :العربیہ کے مطابق امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باخبر امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’سی آئی اے‘ حماس کے سینیر رہنماؤں اور غزہ میں یرغمالیوں کے مقام کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے، یہ معلومات اسرائیل کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

    7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر کیے گئے اچانک حملوں کے بعد کے ایک نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ اس ٹاسک فورس کے ذمہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا،7 اکتوبر کے حملے کے فوراً بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور محکمہ دفاع کو ایک میمو بھیجا جس میں ٹاسک فورس کی تشکیل کا حکم دیا گیا تھا۔

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز

    جیک سلیوان نے خفیہ اداروں کو حماس کی قیادت کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کی ہدایت کی، ٹاسک فورس کی تشکیل کسی نئے قانونی حکام کے ساتھ نہیں تھی لیکن وائٹ ہاؤس نے حماس کے بارے میں انٹیلی جنس جمع کرنے کی ترجیح پر زور دیا تھا۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ یہ معلومات اسرائیل کے لیے کتنی اہم ہیں، حالانکہ حماس کے کسی سینیر رہنما کو گرفتار یا ہلاک نہیں کیا گیا ہے امریکا اسرائیل کو حماس کے کم یا درمیانے درجے کے کارکنوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کرتا۔

    7 اکتوبر سے پہلے اسرائیل نے اندازہ لگایا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں کی تعداد 20 سے 25 ہزار کے درمیان تھی 2023 کے آخر تک اسرائیل نے امریکی حکام کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے اس فورس کے تقریباً ایک تہائی کو ہلاک کر دیا ہےکچھ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حماس کے نچلے درجے کے ارکان کو نشانہ بنانا گمراہ کن ہے کیونکہ انہیں آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اس سے شہریوں کوغیر مناسب خطرات لاحق ہیں غزہ میں اسرائیل کی فوجی بمباری کی مہم جسمیں غزہ کی وزارت صحت کیمطابق تقریباً 24,000 فلسطینی مارے گئے ہیں حماس کے جنگجوؤں پر مشتمل ہوسکتے ہیں۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ السنوار کو نشانہ بنانا صرف اسے تلاش کرنے تک محدود نہیں ہے کیونکہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ السنوار جنوبی غزہ میں خان یونس کے نیچے سرنگ کے نیٹ ورک کے سب سے گہرے حصے میں چھپا ہوا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ وہ یرغمالیوں میں گھرا ہوا ہے اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اس لیے اسے زندہ پکڑنا یا مارنا ایک پیچیدہ اور مشکل آپریشن ہوگا۔

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس …

  • امریکی و برطانوی فوج کے یمن میں 73 مقامات پر حملے

    امریکی و برطانوی فوج کے یمن میں 73 مقامات پر حملے

    یمن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 73 مقامات پر حملے کئے گئے، ان حملوں میں پانچ افراد کی موت ہوئی جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے

    یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکہ و برطانیہ کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا،حدیدہ، سعدہ، حجہ اور تعزپر بمباری کی،ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے، دوسری جانب حوثیوں نے یمن کے ساحل کے قریب ایک اور بحری جہاز پر حملہ کیا ہے، امریکہ و برطانیہ کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ” بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر غرق کر دیا گیا ہے”

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل الیکس نے یمن کارروائی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں 16 مقامات پر 60 حملے کیے گئے جن میں کمانڈ پوسٹ، اسلحہ ڈیپو، لانچ نظام، اسلحہ فیکٹریوں اور ائیرڈیفنس کونشانہ بنایا گیا،

    امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی حوثیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو جوابی کارروائی کریں گے،

    دوسری جانب یمن کے صدر فیلڈ مارشل مہدی المشاط نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،یمنی صدر نے اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کاعزم دہراتے ہوئے واضح کیا کہ آج سے فلسطینی خود کو جنگ میں تنہا نہ سمجھیں

    یمن پر بمباری کیخلاف دارالحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے جارحیت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا

    اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہا کہ تمام ریاستوں نے یمنی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیاہے،روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے اندر کسی گروہ پر حملے کی بات نہیں بلکہ پورے ملک کے لوگوں پر حملے کی بات ہے، حملوں کیلئے جنگی جہاز اور آبدوزیں بھی استعمال کی گئی ہیں