Baaghi TV

Tag: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • ٹرمپ کا بڑا فیصلہ؛ یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا

    ٹرمپ کا بڑا فیصلہ؛ یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر تجارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے یکم جون سے اس کی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین سے آنے والی اشیا پر براہ راست 50 فیصد ٹیرف کی سفارش کی ہے، جو یکم جون سے نافذ العمل ہوگا۔ٹرمپ نے یورپی یونین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد دراصل امریکا سے تجارتی فائدہ اٹھانے کے مقصد کے تحت قائم کیا گیا تھا، اور امریکا کے لیے یورپی یونین کے ساتھ تجارت کرنا ہمیشہ ایک مشکل چیلنج رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ امریکی مصنوعات کے تحفظ اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔ حالیہ فیصلے کو تجارتی جنگ کے ایک اور مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے یورپی مارکیٹ اور عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا پر پابندی، چین کا شدید ردعمل

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور واشنگٹن میں دو اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے تبادلہ خیال کیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو اور ٹرمپ نے اس واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس کے بعد امن اور سلامتی کے لیے تعاون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری جنگ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں صدر ٹرمپ نے یرغمالیوں کی فوری رہائی سمیت نیتن یاہو کے جنگی مقاصد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    ملاقات کے دوران ایران کے ممکنہ جوہری معاہدے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں اور خطے میں تنازعات کے حل کے لیے عالمی سطح پر سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر

  • ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے جلد مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔

    ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی پوتن سے گفتگو نہایت "مثبت” رہی، اور دونوں فریق سیزفائر پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ہونے والی دو گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اس وقت سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس جنگ کے بعد امریکا سے بڑی سطح پر تجارت کا خواہاں ہے، جبکہ یوکرین تعمیرِ نو کے دوران تجارتی شراکت داری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی بات چیت سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی، یورپی کمیشن کی صدر، اور فرانس، اٹلی، جرمنی اور فن لینڈ کے رہنماؤں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ٹرمپ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے بھی امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ ان کے بقول، اس پیشکش کو فریقین نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس-یوکرین جنگ فروری 2022 سے جاری ہے اور اب تک لاکھوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جبکہ یورپ اور دنیا کی معیشت بھی اس جنگ کے اثرات سے متاثر ہوئی ہے۔

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

  • پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش

    پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش

    پاکستان نے امریکا کو بغیر کسی تجارتی ٹیرف کے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک منتخب تجارتی شعبوں میں زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دیں۔

    ذرائع کے مطابق، یہ پیشکش وزارتِ تجارت پاکستان کی جانب سے اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو دونوں ممالک کے باہمی تجارتی مفادات کا تحفظ کرے اور تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ کا باعث بنے۔

    🔹 پس منظر: جنگ بندی اور امریکی تجارتی پالیسی
    واضح رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے خاتمے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ”ہم دونوں ملکوں کے ساتھ بہت سی تجارت کریں گے۔”تاہم، یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ متعدد ممالک پر بھاری جوابی ٹیرف عائد کیے تھے، جس سے عالمی تجارتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کی جانب سے زیرو ٹیرف کی پیشکش ایک مفاہمانہ اقتصادی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

    🔹 مستقبل کی راہیں
    ذرائع کے مطابق، پاکستان امریکا کے ساتھ ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ اور سرجیکل آلات سمیت متعدد شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اگر امریکا اس پیشکش پر مثبت ردعمل دیتا ہے تو دو طرفہ اقتصادی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں۔

  • ایپل کو بھارت میں موبائل فون تیار نہیں کرنے چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    ایپل کو بھارت میں موبائل فون تیار نہیں کرنے چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی فون کے بھارت میں پلانٹس بنانے کا عمل روک دیں۔

    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کو اپنی توجہ واپس امریکہ میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹم کک کے ساتھ گفتگو میں تھوڑا مسئلہ پیش آیا، وہ قطر میں اپنے سرکار ی دورے پر تھے جو بھارت میں بڑا منصوبہ بنانا چاہتے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ بھارت میں کوئی پلانٹ لگائیں اس گفتگو کے نتیجے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایپل ”امریکہ میں اپنی پیداوار بڑھائے گا۔“

    پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ محصولات کی رکاوٹوں کا شکار ملک ہے اور امریکی مصنوعا ت کو یہاں بیچنا بہت مشکل ہے تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات کم کرنے کی پیشکش کی ہے ، کیونکہ بھارت درآمدی ٹیکسوں پر ایک معاہدہ چاہتا ہے۔

    ٹرمپ کے یہ بیانات ایپل کی اس منصوبہ بندی میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں جس کے تحت وہ 2024 کے آخر تک زیادہ تر آئی فونز جو امریکہ میں فروخت ہوں گے، بھارت سے درآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کا مقصد چین سے باہر مینوفیکچرنگ کو بڑھا کر محصولات اور جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں سے متعلق خطرات کو کم کرنا تھا ایپل زیادہ تر آئی فونز چین میں تیار کیے جاتے ہیں اور امریکہ میں اس کا کوئی اسمارٹ فون پلانٹ نہیں ہے۔

    بھارت کے سینئر صحافی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑے

    ایپل اور اس کے سپلائرز نے چین سے دور جانے کا عمل تیز کر دیا ہے، یہ عمل اس وقت شروع ہوا جب کورونا وبا کے دوران سخت لاک ڈاؤنز نے چین میں اس کے سب سے بڑے پلانٹ کی پیداوار کو متاثر کیا تھا،ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ محصولات اور بیجنگ و واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگی نے ایپل کو اس کوشش کو مزید تیز کرنے پر مجبور کیا۔

    بھارت میں تیار ہونے والے بیشتر آئی فونز کو فاکسن ٹیکنالوجی گروپ کے جنوبی بھارت میں واقع فیکٹری میں اسمبل کیا جاتا ہے ٹاٹا گرو پ کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ آرم، جس نے ویسٹرن کارپوریشن کا مقامی کاروبار خریدا ہے اور پیگاتران کارپوریشن کی بھارت میں آپریشنز چلائی ہے، بھی ایک اہم سپلائر ہے، ٹاٹا اور فاکسن بھی جنوبی بھارت میں نئے پلانٹس بنا رہے ہیں اور پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کر ر ہے ہیں-
    معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ کی تفصیلات

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت  کریں

    ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت کریں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن کی خواہش کا اظہار ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کو قریب لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ دشمنی کی جگہ دوستی اور تعاون کو فروغ دیا جائے۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: "اگر پاکستان اور بھارت ایک ساتھ بیٹھ کر ڈنر کریں تو یہ ایک خوش آئند منظر ہوگا۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن صرف مذاکرات اور اقتصادی روابط کے ذریعے ممکن ہے، نہ کہ نیوکلیئر میزائلوں کےذریعے.ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ کچھ دن قبل امریکی انتظامیہ نے دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی سیز فائر کرایا، جس سے لاکھوں انسانی جانیں بچ سکتی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں امریکی سینیٹرز جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا: "ہم نے سیز فائر کے لیے صرف سفارتی کوششیں نہیں کیں بلکہ تجارت کو ایک آلہ کے طور پر استعمال کیا تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ میں امن کا داعی ہوں، اور چاہتا ہوں کہ دنیا ایٹمی جنگ نہیں بلکہ تجارتی شراکت کی طرف بڑھے۔”

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادتیں نہایت ذہین اور باصلاحیت ہیں، اور اگر وہ چاہیں تو خطے کو ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی انتظامیہ نے دونوں ممالک کی قیادت کو مشورہ دیا کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی بجائے اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح کے بارے میں سوچیں۔

    ٹرمپ کے اس بیان کو خطے میں امن و امان کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاک بھارت تعلقات میں حالیہ سیز فائر کے بعد کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

    بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر کڑی تنقید

    آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

    امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

  • ٹرمپ کا  دورہ سعودی عرب  ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ایف-35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی بات چیت ہوئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ طیارے موجودہ معاہدے کا حصہ ہیں یا نہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ دفاعی معاہدے مجموعی طور پر 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں۔ان معاہدوں میں جی ای کی گیس ٹربائنز کی برآمد، توانائی کے شعبے میں 14.2 ارب ڈالر کا معاہدہ، اور 4.8 ارب ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے توانائی، معدنیات، خلائی تحقیق، صحت اور دیگر شعبوں میں اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔صدر ٹرمپ کے طیارے ایئرفورس ون کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے کر ایئرپورٹ تک پہنچایا، جہاں سعودی ولی عہد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی۔

    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بعد ازاں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

    سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام

    اوچ شریف: زیرِ حراست ملزم فرار، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل، مقدمہ درج

  • حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    غزہ میں حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق رہائی کے بعد ایدان کو غزہ کے علاقے خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایدان الیگزینڈر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم” قرار دیا اور کہا کہ یہ رہائی قطر اور مصر کی ثالثی سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کو ختم کیا جائے اور تمام یرغمالیوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا جائے۔

    حماس نے ایدان الیگزینڈر کو 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں حماس اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ہوئے، جس کے بعد حماس نے امریکی یرغمالی کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی۔حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ تحریک نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے امریکا اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عقل کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

    امریکی صدر نے دونوں ممالک کا اہم معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    pak

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاکستان نے آج صبح بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور اس سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، تاہم ایسی کارروائیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی جارحیت کو فوری طور پر روکے اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے مثبت اقدامات کرے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پاکستان کی 8 مقامات پر جوابی کاروائی،بھارتی بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر تباہ