Baaghi TV

Tag: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کی 6 سال بعد تاریخی ملاقات

    بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کی 6 سال بعد تاریخی ملاقات

    جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

    چینی میڈیا کے مطابق یہ 6 سال میں دونوں ممالک کے صدور کی پہلی ملاقات ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں شی جن پنگ سے ان کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ملاقات میں چین امریکا تعلقات، تجارت، معیشت، توانائی اور افرادی و ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کو طویل المدتی مفادات پر توجہ دینی چاہیے اور انتقامی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

    ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ چین اور امریکا غیر قانونی امیگریشن، ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ، اینٹی منی لانڈرنگ، مصنوعی ذہانت اور متعدی بیماریوں سے نمٹنے جیسے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ملاقات چین امریکا تعلقات میں استحکام اور مثبت پیش رفت کا اشارہ ہے

    ایم ڈی کیٹ 2025: پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کےنام

    جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دے دیا

  • امریکا 33 سال بعد جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا، ٹرمپ کی تصدیق

    امریکا 33 سال بعد جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا، ٹرمپ کی تصدیق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا ایک بار پھر جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔

    ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، لیکن ہم کچھ تجربات کرنے جا رہے ہیں۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ان تجربات میں روایتی زیرِ زمین دھماکے شامل ہوں گے جو سرد جنگ کے دوران کیے جاتے تھے، تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ممالک ایسا کر رہے ہیں، اگر وہ کر سکتے ہیں تو ہم بھی کریں گے، ٹھیک ہے؟

    ایک روز قبل، انہوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو 33 سال کے وقفے کے بعد فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا یہ غیر متوقع اعلان چین اور روس جیسے حریف جوہری ممالک کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ٹروتھ سوشل پر اُس وقت کیا جب وہ میرین ون ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر چینی صدر شی جن پنگ سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں تجارتی مذاکرات کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

    تاحال یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کا اشارہ جوہری دھماکوں پر مبنی تجربات کی طرف تھا جو نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن انجام دیتی ہے یا جوہری میزائلوں کی پرواز کے تجربات کی طرف۔یاد رہے کہ گزشتہ 25 برسوں میں صرف شمالی کوریا نے 2017 میں جوہری دھماکا کیا تھا، اس کے بعد کسی ملک نے ایسا تجربہ نہیں کیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی،قیمتوں میں اضافہ

    سندھ ،گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کے لیے مدت میں توسیع

    وزیر دفاع نے دانیال چوہدری کے بیان کی سخت مذمت کر دی

  • بھارت کو چابہار بندرگاہ آپریشن پر 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ؟

    بھارت کو چابہار بندرگاہ آپریشن پر 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ؟

    بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے آپریشن کے لیے نئی دہلی کو چھ ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا ہے، جس سے افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارت نے گزشتہ سال ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ کی ترقی اور آپریشن کے لیے دس سالہ معاہدہ کیا تھا۔ رواں ماہ نئی دہلی نے طالبان حکومت کے زیر انتظام افغانستان کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا ہے۔چاہ بہار بندرگاہ ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے اور اس منصوبے کا مقصد افغانستان کو ریل لنک کے ذریعے جوڑنا اور کراچی بندرگاہ پر انحصار کم کرنا ہے۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کو چھ ماہ کی رعایت دی گئی ہے اور امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے

    دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کے لیے تحریری معاہدہ ضروری ہے،رانا ثنااللہ

    2027 کے ای اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی سعودی عرب سے واپس

    سرحدی کشیدگی، پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات دوبارہ شروع

  • پاکستان نے بھارت7 بالکل نئے،خوبصورت طیارے مار گرائے ،ڈونلڈ ٹرمپ

    پاکستان نے بھارت7 بالکل نئے،خوبصورت طیارے مار گرائے ،ڈونلڈ ٹرمپ

    جاپان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت تنازع کے دوران 7 ’’بالکل نئے، خوبصورت‘‘ طیارے مار گرائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے، کیونکہ دونوں کے ساتھ تجارت بند کرنے کی دھمکی نے 4 روزہ جنگی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا، تاہم اسلام آباد نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ماہرین کے مطابق اس فضائی معرکے میں تقریباً 110 طیارے شامل تھے، جسے کئی دہائیوں کی سب سے بڑی فضائی لڑائی قرار دیا گیا۔

    صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہا کہ اگر لڑائی جاری رکھی گئی تو امریکا دونوں ممالک سے تجارت بند کر دے گا۔بھارت نے تاہم ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی امریکی مداخلت یا تجارتی دباؤ کا نتیجہ نہیں تھی

    کراچی یونیورسٹی کے قریب آگ، درجنوں جھگیاں جل گئیں

    کابل حکومت بے اختیار ،افغان مذاکرات بھارت کے دباؤ پر ناکام ہوئے، خواجہ آصف کا انکشاف

    اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملے

    امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے داخلے و خروج پر بایومیٹرک نظام لازمی قرار

    روپیہ مستحکم، ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لیں گے۔

    ’رائٹرز‘ کے مطابق، ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ انہیں اس کی اجازت ہو سکتی ہے، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ "چالاکی” ہوگی اور عوام کو پسند نہیں آئے گا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے حامیوں کی جانب سے تجویز دی جا رہی تھی کہ وہ نائب صدر کے طور پر انتخاب لڑ کر تیسری مدت کے لیے راستہ بنا سکتے ہیں۔

    امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے تحت کوئی شخص تیسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکتا، تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ نائب صدر بن کر یہ پابندی عبور کر سکتے ہیں — جسے قانونی ماہرین نے ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے تیسری مدت کے امکان پر کہا کہ "میں ایسا کرنا پسند کروں گا، مگر دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے.

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

  • ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

    ٹرمپ نے دورے پر روانگی سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں چاہوں گا، اگر آپ یہ بات پھیلانا چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کم جونگ اُن کے ساتھ "بہت اچھے تعلقات” ہیں۔ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت میں شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے موجودہ امریکی صدر بنے تھے، جب 2019 میں ان کی کم جونگ اُن سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ان کا موجودہ دورہ ملائیشیا اور جاپان پر مشتمل ہوگا، جہاں وہ متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں چینی صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب رواں سال کے آغاز میں ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے تجارتی محصولات کے بعد مذاکرات جاری ہیں۔ٹرمپ نے شمالی کوریا جیسے خفیہ اور عالمی سطح پر تنہا ملک کے ساتھ غیر روایتی انداز اپنایا ہے۔ ابتدا میں انہوں نے کم جونگ اُن کو "چھوٹا راکٹ مین” کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا، تاہم بعد میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تین ملاقاتیں ہوئیں، لیکن جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔

    جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شمالی کوریا کو جوہری ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ وہ کسی حد تک جوہری طاقت ہیں… ان کے پاس کافی جوہری ہتھیار ہیں۔”دوسری جانب کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ امریکہ شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے "غیر حقیقت پسندانہ” مطالبے کو واپس لے۔گزشتہ ماہ کم جونگ اُن نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ان کے پاس صدر ٹرمپ کی "اچھی یادیں” اب بھی موجود ہیں

    افغانستان نے بھارت کو اپنی سر زمین پر فوجی اڈے دینے کا عندیہ دے دیا

  • اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو امریکا کی حمایت کھو دے گا، صدر ٹرمپ

    اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو امریکا کی حمایت کھو دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا کی حمایت سے محروم ہو جائے گا۔

    امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ عرب ممالک سے وعدہ کیا تھا، اب اسرائیل کے لیے مغربی کنارے کا انضمام ممکن نہیں۔ ہمیں عرب ممالک کی زبردست حمایت حاصل ہے، اور اسرائیل کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ رک چکی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے کو قبول کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، حماس کو غیر مسلح ہونے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا، بصورت دیگر امریکی مداخلت ناگزیر ہوگی۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ فی الحال حماس نے غیر مسلح ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کا بل منظور کیا.

    جنگ بندی کے باوجود فلسطینی بھوک، پیاس اور پناہ کے لیے ترسنے لگے

    کے ڈی اے میں 11 ارب 33 کروڑ کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف

  • مشرقِ وسطیٰ کے ممالک غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں،ٹرمپ

    مشرقِ وسطیٰ کے ممالک غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہے تو مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ملک بڑی فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو "سیدھا” کریں گے۔

    ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر شائع بیان میں کہا کہ ان کے کئی طاقتور حلیف جو مشرقِ وسطیٰ اور آس پاس کے علاقوں میں واقع ہیں نے انہیں واضح انداز میں مطلع کیا ہے کہ اگر حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بُرا برتاؤ جاری رکھا تو وہ فوراً کارروائی کے لیے تیار ہیں۔صدر نے لکھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے جو جوش و ولولہ اور تعاون اب دکھائی دے رہا ہے، وہ صدیوں میں کم دیکھا گیا ہے اور یہ منظر انتہائی متاثرکن ہے۔ وہیں ٹرمپ نے ان ممالک اور اسرائیل سے کہا ہے کہ فی الحال "ابھی نہیں یعنی ابھی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ حماس درست راستہ اپنائے۔ تاہم انہوں نے انتباہ جاری رکھا کہ اگر حماس نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو اس کا خاتمہ تیز، شدید اور بےرحمانہ ہوگا۔

    ٹرمپ نے ساتھ ہی ان تمام ملکوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو مدد کے لیے رابطہ کر چکے ہیں اور خصوصی طور پر انڈونیشیا اور اس کے رہنما کی جانب سے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے پچھلے روز بھی کہا تھا کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے پر قائم رہنے کا موقع دیا جائے گا مگر ناکامی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی.

    سعودی ولی عہد کا 7 برس بعد نومبر میں امریکا کا دورہ طے

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ  تجارتی معاہدے کی توقع

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے، جبکہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چین آنے کی دعوت ملی ہے اور اس دورے کے لیے ابتدائی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا، جبکہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت بیجنگ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور انڈو پیسفک خطے میں اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ "مجھے یقین ہے ہمارا چین کے ساتھ معاملہ بہتر رہے گا، چین بھی کشیدگی نہیں چاہتا۔”

    انہوں نے امریکی فوج کی طاقت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس دنیا کا بہترین دفاعی نظام ہے، کوئی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا، اور ہم ایک مضبوط تجارتی معاہدے تک پہنچیں گے جس سے دونوں فریق خوش ہوں گے۔”ٹرمپ نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ بیجنگ، واشنگٹن پر تائیوان کی آزادی کی حمایت سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے.

    غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

    محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کو غیر قانونی منشیات کا عالمی رہنما قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا اب کولمبیا کو سبسڈیز نہیں دے گا۔

    ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کولمبیا کے صدر منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ملک میں غیر قانونی منشیات کی پیداوار اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا میں تیار کی جانے والی منشیات امریکا میں فروخت کی جا رہی ہیں، جو امریکی شہریوں کی اموات اور معاشرتی تباہی کا باعث بن رہی ہیں۔

    ٹرمپ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود کارروائی کرے گا، "اور یہ عمل اچھے طریقے سے نہیں ہوگا.

    محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، بڑا فیصلہ کل متوقع

    پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

    اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ، فضائی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید