Baaghi TV

Tag: انسانی اسمگلنگ

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے ججا گینگ کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گینگ انسانی اسمگلنگ کے کالے دھند ے میں ملوث تھا، جو ملک کی بدنامی کا باعث بنا انہوں نے اس مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے عمل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں انسانی اسمگلنگ اور کشتی حادثات میں پاکستان کا نام لیا گیا، جو ملک کے لیے افسوسناک ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس جرم میں ملوث عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اس جرم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    گجرانوالہ:ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عارف حسین، ابرار علی، امتیاز علی، محمد ایان بٹ، آصف رضا اور ذکا اللہ عرف احسان اللہ سیفی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کو جہلم، ڈسکہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابرار علی نے 6 شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی اور انہیں وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوا دیا، جہاں سے انہیں کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی، تاہم شہریوں نے غیر قانونی سفر سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔

    کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف رضا سال 2022 سے اشتہاری تھا اور شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد بٹورے، مگر انہیں یورپ کی بجائے آذربائیجان بھجوا دیا ، آذربائیجان میں ملزم کے ساتھیوں نے شہریوں کو محصور کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم ایک ماہ بعد شہری کسی طرح جان بچا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم امتیاز نے ایک شہری کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کے نام پر 8 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ملزم ایان بٹ نے ایک شہری کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔

    امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

    ایف آئی اے کےمطابق ملزم عارف حسین اور ذکا اللہ سال 2012 سےانسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں اشتہاری تھےملزم عارف حسین نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کے بہانے 1 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی، جبکہ ذکا اللہ نے 2012 میں ایک شہری کو دبئی بھجوانے کے نام پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، مگر ملزمان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا

  • درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا۔ رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان افسران پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے ساتھ تعاون کے الزامات تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

    قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

  • ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا

    ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے مسافروں میں فیصل احسان اور نعیم احمد شامل ہیں۔ملزم فیصل احسان نے غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کی جب کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے یورپ جانے کے لیے ندیم اور عمیر نامی ایجنٹوں سے رابطہ کیا، گرفتار ہونے والا ملزم نعیم احمد ایجنٹوں کا بھائی ہے۔ملزم نعیم احمد پہلے سے ہی لیبیا میں رہائش پزیر تھا، ایجنٹوں نے متاثرہ فیصل احسان کو وزٹ ویزے پر دبئی بھجوایا جب کہ مذکورہ ایجنٹوں نے بعد ازاں ملزم کو دبئی سے لیبیا بھجوایا اور مسافر کو بعد ازاں لیبیا سے اٹلی سمندری راستے سے پہنچانے کے معاملات طے کیے۔ایجنٹوں نے اپنے جال میں پھنسانے کے لئے بڑے بحری جہازوں پر یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیا، ایجنٹوں نے بحری جہازوں کی ویڈیوز بھی بھجوائیں جب کہ ملزم نے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے مذکورہ ایجنٹوں کو ادا کیے۔ملزم کو دیگر متاثرین کے ساتھ لیبیا سے اٹلی کشتی کے ذریعے بھجوانے کی کوشش کی تاہم کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی اور کشتی میں سوار شہریوں کو لیبیا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ریسکیو کرکے جیل منتقل کردیا.ایجنٹوں نے لیبیا میں رہائی کے لئے بھی بھاری رقوم وصول کی اور بعد ازاں مزید رقوم وصول کر کے پاکستان بھجوایا جب کہ ملزمان کو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، منظم گینگ لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو مختلف ٹارچر سیل میں رکھ کر تشدد کیا جاتا ہے۔
    ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق انسانی اسمگلرز رہائی کے لئے تاوان بھی وصول کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں اور اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

  • ایف آئی اے کی کارروائیاں،درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائیاں،درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے لاہور اور فیصل آباد زون کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،2 مختلف کارروائیوں میں لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث سمیت درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یونان لیبیا کشتی حادثے میں ملوث درجن سے زائد اشتہاریوں سمیت 19 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں کشتی حادثے کا مرکزی اشتہاری ملزم راشد محمود بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ نے گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہائوالدین میں کارروائیاں کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں سمیت 9 ملزمان کو پکڑ لیا،گرفتار ملزمان میں یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو منڈی بہائوالدین سے گرفتارکیا گیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

    ترجمان کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، اس نے کمسن بچے کو اٹلی بھجوانے کے نام پر19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے، سفر کے دوران کشتی حادثے میں بچے کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    قاتل نے مقتول کی بیوی کو عدالت میں شادی کی پیشکش کر دی

  • کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)امیگریشن نے وزٹ ویزے پر مراکش جانے والے ملزم صدام حسین کو آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے مراکش سے غیرقانونی طریقے سے اسپین اور اٹلی کی سرحد پار کرنا تھی۔ملزم نے ایف آئی اے کو مزید بتایا کہ شیخوپورہ کے ایجنٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے میں مراکش کا ویزہ حاصل کیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم واٹس ایپ پر 2 انسانی اسمگلرز سے بھی رابطے میں تھا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلرز نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹور چکے۔یاد رہے کہ یونان کشتی حادثے کی پیش کردہ خصوصی کمیٹی رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچھلے سال یونان کشتی حادثے پر رپورٹ عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آفس کو پیش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک 4 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں موجود انسانی اسمگلروں کے سرغنہ کے خلاف مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے نیٹ ورک اور ان سے جڑے تمام انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔سرگںہ کے پاکستان میں موجود 3 سہولت کاروں کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان لیبیا اور 2 اٹلی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے تمام اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے نیٹ ورک کے 40 بڑے اسمگلرز کے خلاف ایکشن کی سفارش کی تھی۔

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ

    علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

  • صارم برنی کی آئندہ پیشی پر ضمانت کے امکان روشن

    صارم برنی کی آئندہ پیشی پر ضمانت کے امکان روشن

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی جانب سے کراچی کی سیشن عدالت شرقی میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 3 ماہ ہوگئے تاہم مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع نہیں ہوا، ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور مزید تفتیش کے لیے درکار نہیں، دستاویز میں ردوبدل ممکن نہیں کیوں کہ وہ تمام اب ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ واصف شبیر نامی شخص نے بچیوں کا باپ ہونے کا دعوی کیا، واصف شبیر کی بچیوں کی حوالگی کی درخواست عدالت نے خارج کردی تھی، عدالت نے اسے گارجین اور وارڈ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن واصف شبیر نے اب تک متعلقہ عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن خرید و فروخت کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔یاد رہے کہ اس سے قبل مجسٹریٹ کی عدالت سے ملزم صارم برنی کی 2 بار درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے، ملزم صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    واضح رہے کہ صارم برنی کو رواں برس جون کے اوائل میں امریکا سے کراچی واپس آنے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 420 ، 468، 471 اور 109 سمیت انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے سیکشن 3، 4 اور 5 کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔صارم برنی کیخلاف ان دفعات کے تحت دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے جائیداد کی ترسیل پر آمادہ کرنا، دھوکہ دہی کے مقصد سے جعلسازی، جعلی دستاویز کو حقیقی طور پر استعمال کرنا، انسانی اسمگلنگ اور مجرمانہ سازش جیسے جرائم کے ارتکاب پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ،ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم  چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے اسلام آباد نے بین الاقوامی گروہ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت آصف محمود اور بلال حسن کے ناموں سے ہوئی ہے گینگ کا مرکزی ملزم آصف چین میں تھا، اور جیسے ہی چین سے پاکستان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، ایف آئی اے ٹیم نےاسے گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم آصف کی نشاندہی پر اس کے سہولت کار ملزم بلال کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے خواتین کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی،دبئی جانے والی 4 خاتون مسافر آف لوڈ کیں ،ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو بیرون ملک دبئی جنسی استحصال کے لئے لے جایا جا رہا تھا،خاتون مسافروں کے ویزے اور ٹکٹس کا بندوبست ایجنٹ نے کیا۔

    غزہ جنگ: مسلم ممالک کے سربراہان چین کا دورہ کریں گے،سعوی وزارت خارجہ

    علاوہ ازیں ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان نے کاروائیوں میں بیرون ملک سعودی عرب بھیک منگوانے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کئے، ملزم نے خاتون مسافر کو عمرے کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے کی کوشش کی جبکہ دوسرے ملزم نے شکایت کنندہ کو بیرون ملک پولینڈ ملازمت کے نام پر 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کاروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی انسانی سمگلر سمیت 2 بدنامے زمانہ ملزمان گرفتار کئے،ملزمان نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک برطانیہ اور لاوئس ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔

    ایلون مسک کی کمپنی کے تیار کردہ طاقتور راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام

  • انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

    انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کاپی رائٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے

    کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کریک ڈاون کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،چھاپہ مار کاروائیاں بادامی باغ، سبزہ زار لاہور میں کی گئیں،پہلی کاروائی میں ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم عثمان بٹ کو لاہور سے گرفتار کیا ،ملزم کے قبضے سے 17 لاکھ 88 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ دوسری کاروائی میں غیر معیاری انجن آئل کی تیاری اور فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد، وقار محمود، محمد عادل اور نیئر رفیق شامل تھے،دوران ریڈ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں رجسٹرڈ کمپنی کا پائریٹڈ ،غیر معیاری انجن آئل برآمد کر لیا گیا،ملزمان غیر معیاری انجن آئل تیار کرکے رجسٹرڈ کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے فروخت کر رہے تھے۔ غیر معیاری انجن آئل سے ناصرف گاڑیوں کو نقصان بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافے کا باعث بن رہا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا
    دوسری جانب اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی ، چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ملزم نے شہری سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ،ملزم نے شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھیجنے کے لئے 46 لاکھ روپے وصول کیے تھے ،ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ،ملزم محمد ندیم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج تھا ،ملزم سال 2012 سے مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے ہیں۔

    .لیبیا سے آنے والے 21 مسافروں کو کمپوزیٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا
    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی .لیبیا سے آنے والے 21 مسافروں کو کمپوزیٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ،21 مسافروں میں سے 11 ملزمان نے پاکستان آنے کے لئے مختلف پاکستانی پاسپورٹس کا استعمال کیا .گرفتار ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس مختلف ایجنٹوں سے حاصل کئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے غیر قانونی طریقوں سے لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش کی ،ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو فی کس 22 لاکھ سے 26 لاکھ روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک اٹلی جانے کے لئے دئیے۔ گرفتار ملزمان میں مدثر جاوید، اویس افضل، اسامہ افضل، حامد، محمد سعید، زین علی، حسیب نواز، وسیم قیصر، فیضان علی اور یاسر محمود شامل ہیں،گرفتار 11 ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے کمپوزٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ،دیگر 10 مسافروں کو بھی ایجنٹوں کی نشاندہی کے لئے کمپوزٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انچارج ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا