Baaghi TV

Tag: انسانی اسمگلنگ

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور جعلی سازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجو شہریوں سے پیسے بٹور کر انہیں غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتے تھے جس کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ملزم محمد افضل انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر روپوش ہوگیا تھا۔

    ایف آئی اے نے دوسری کاروائی میں جعل سازی میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کرامت علی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھاملزم اپنی فیکٹری میں رجسٹرڈ پلاسٹک کمپنی کی جعلی مصنوعات بنا رہا تھا چھاپے کے دوران فیکٹری سے جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    آن لائن اسلحہ منگوانے والا گروہ گرفتار

    قبل ازیں کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیامحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور، نوشہرہ سے اسلحہ بذریعہ آن لائن کراچی منگواتے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، گروہ کا سربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، جبکہ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔

    اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

  • انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افسران کی مرضی کے بغیر لوگ اتنی تعداد میں لوگ باہر نہیں جاسکتے، ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسر ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا کاروبار سیالکوٹ، گجرات، گوجر انوالہ اور آزاد کشمیر میں ہو رہا ہے کوئی ان لوگوں کو پکڑتا نہیں، دولت کماتے ہیں، جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اس کو پہنچاتے ہیں، یونان کشتی حادثے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مافیا کو پوری قوت سے ختم کرے۔

    واضح رہے کہ یونان میں ہوئے کشتی کے حادثے میں دیگر ممالک سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں واقعے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،آج مختلف کارروائیوں میں مزید 2 انسانی اسمگلرز گرفتارکئے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غلام عباس نامی شخص کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب واقع ہوٹل سے گرفتار کیا ملزم بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کررہاتھا-

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں آگرہ تاج کالونی سےطاہر محمود نامی شخص کوبھی گرفتار کیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی نشاندہی پر کی گئی ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیئے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف

    واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنےوالےسانحےکےبعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقےمیں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھاکشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 400 پاکستانی تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچ پائے تھے، جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یونان میں الٹنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کی اب تک کی تعداد 350 ہے، حادثے میں بچائے گئے 104 افراد میں صرف 12 پاکستانی ہیں۔

    نواب شاہ: 2 مسافربسوں میں تصادم،خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق اور 45 سے زائد زخمی

  • پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اورکیوں نہیں آنے دیا تحقیقات کی جائے،حافظ نعیم

    پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اورکیوں نہیں آنے دیا تحقیقات کی جائے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے جو آج خوش ہورہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلے گا

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 23 جون کواسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس باہر بہت بڑا احتجاج ہوگا پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اور کیوں نہیں آنے دیا اس پر تحقیقات کی جائے۔ منتخب لوگ میئر کے الیکشن کے روز کیسے غائب ہوئے؟جے آئی ٹی بنائی جائے، میئر کراچی کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس اتنا واضح ہے کہ عدالت میں جائیں گے تو یہ الیکشن کالعدم جائے گا ناظم جوکھیو کو ویڈیو بنانے پر پوری رات مارا گیا اورام رباب کے خاندان کے ساتھ کیا کیا گیا،آج تم وفاق سے مزید فنڈ کا کہہ رہے ہو پچھلے فنڈز کا کیا کیا، جو ٹینٹ آرہے ہیں وہ نہیں آرہے مگر آپ کے ٹینک بھر گئے، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ پیپلز پارٹی کا مئیر نہیں ہوگا تو وسائل نہیں ملیں گے۔ کراچی کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے کسی کی ذاتی جاگیردار نہیں ہے، ہم وسائل چھین کر لیں گے

    حکومت انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبارکوروکے،حافظ نعیم
    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے کا دلخراش سانحے میں جان سے جانے والوں پر شدید رنج ہے اللہ تعالی، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ یہ واقعہ بڑا ضرور ہے لیکن پہلا نہیں چند ماہ پہلے بھی ایک کشتی ڈوبی تھی اور درجنوں ہلاک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سب سے بڑا قصورحکومت کا ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے کاروبارکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق روزآنہ ہزاروں پاکستانی اسمگلرزکے ذریعے یورپ میں داخل ہوتے ہیں، اور ان میں سے کئی راستے میں جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ دوسرا قصور لوگوں کا ہے جو اس غیرقانونی طریقےسے اپنے بچوں یا عزیزوں کو اس پرخطر اوردل دہلا دینے والے راستوں پر روانہ کردیتے ہیں اوراسکے کیلیے ملینز میں پیسے بھی دینتے ہیں۔ حکومت فوری طورپر انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبار کو روکے اور اسمگلرز کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے،

    ہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے

     سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے ،

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے،گزشتہ روز کھوئی رٹہ پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے-

    ڈاکٹر خالد کے مطابق مقدمے میں قتل بالسبب اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ایجنٹس میں ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں حق ہوا ہے۔

    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجنے والا ایجنٹ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد محمود آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، جس پر تفتیش جاری ہے ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اس کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ یونان کی سمندری حدود میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوئے تھے کشتی میں تقریباً 750 افراد سوار تھے۔ جن میں سے تقریباً 400 پاکستانی، 200 مصری اور 150 شامی تھے جبکہ ’دو درجن کے قریب شامی خواتین اور چھوٹے بچے بھی تھے-

    اقوام متحدہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 104 افرادکو بچایا جاسکا اور 78لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی افراد تاحال لاپتہ ہیں واقعے میں لاپتہ ہونے والے 50 افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ڈوبنے والی کشتی میں سے 28 افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا جن میں سے 14 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب

    اس کے علاوہ لاپتہ ہونے والے14 افرادکا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالا کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں بھاکراں والی کے رہائشی 4 دوست بھی شامل ہیں،لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کے گھر والے غم سے نڈھال ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی تھی،لیکن اس سے قبل ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آچکے تھے۔

    جہلم میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ ملزم احمد سعید کامران کو تفتیش کے لیے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

  • امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا

    امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا

    امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کردی ہے جس میں پاکستان کو درجہ ٹو کی واچ لسٹ سے نکال دیا ہے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کا اسٹیٹس بہتر کردیا امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 میں پاکستان کی درجہ بندی میں نظر ثانی کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ریکارڈ بہتر نہ ہونے پر 2018 میں واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا نامناسب اقدامات کے باعث پاکستان کو مسلسل 2 سال تک درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا –

    رپورٹ کے مطابق امریکا نے سال 2020 کی اپنی اسمگلنگ ان پرسنز رپورٹ میں پاکستان کا درجہ کم کرتے ہوئے اسے ٹیئر 2 سے ٹائیر 2 واچ لسٹ میں شامل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان ’اہم اقدامات‘ کر رہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ہراسانی کے ملزم ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی سے روک دیا

    ٹی آئی پی رپورٹ کوٹئیر ایک، ٹیئر 2، ٹائیر 2 واچ لسٹ اورٹائیر 3 میں تقسیم کیاگیا ہےٹائیر2 واچ لسٹ والےممالک وہ ہیں جن کی حکومتیں ٹریفکنگ متاثرین سے تحفظ کے ایکٹ (ٹی وی پی اے) کےکم سے کم معیارات پر پورا اترتی ہیں تاہم خود کو ان معیارات کی تعمیل میں لانے کے لیے اہم کوششیں کر رہی ہیں مگر اس کے باوجود اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…