Baaghi TV

Tag: انسداد دہشت گردی عدالت

  • 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے، مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے تاحال انہیں کسی بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں کیا،جس پر عدالت نے حکم دیا کہ 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شوہر اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔

    دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کردی-

    کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے، دیگر ملزمان کی عدالت میں حاضری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

    سماعت کے دوران آج بھی اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہو سکا جس کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی عدالت نے آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کر دی،عدالت کو بتایا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی کیس میں اب تک 119 گواہوں میں سے 44 کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    وکیل صفائی کے مطابق ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس پر آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

  • 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں

    26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں مزید 4 ملزمان کو سزا سنادی۔

    تھانہ ہنجرہ اٹک میں درج مقدمےمیں جاوید اقبال،خان محمد،سردارخان اورعامر خان کو چار چار ماہ قید کی سزا دی گئی، جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت نے قراردیا کہ حوالات میں گزارا گیا عرصہ سزا میں شامل ہوگاپراسیکیوٹر کےمطابق ملزمان نے ساتھیوں کےساتھ پولیس اورریاستی املاک پرحملہ کیا اورریاستی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔

    عدالت کوبتایا گیا کہ قیادت کےاکسانے پراحتجاج اورجلاؤ گھیراؤ میں شریک ہوئے،ملزمان نے عدالت کے روبرو بیان میں اعتراف کیا کہ اپنےکیےپرپچھتاوا ہے اورکہا کہ وہ غریب ہیں،عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہیں،نومبر احتجاج کے مقدمات میں سزا پانے والوں کی مجموعی تعداد 113 ہو گئی۔

  • یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

    یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

    لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، تاہم انہیں دونوں م قدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس:اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار

    معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    اگلے ماہ مودی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کاامکان،بھارتی اخبار

  • پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس اور راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا، جبکہ میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمران خان کے گارڈ حافظ ارشد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔اسی کیس میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا دی گئی۔ تھانہ شادمان کیس میں 13 ملزمان کو سزا اور 12 کو بری کیا گیا، جبکہ راحت بیکری کیس میں 7 ملزمان کو سزا اور 10 کو بری کیا گیا۔

    فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نے ایکس پر بیان میں کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں پارٹی قیادت اور کارکنوں کو دی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

    پنجاب میں دریائے ستلج اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

    شوگر مافیا نے کسانوں کے 3 ارب سے زائد دبالیے، آڈٹ میں انکشاف

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

    کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا

  • احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے 9 مئی کیس میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ملک احمد بچھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا نتیجہ ہے، اور ان کے خلاف آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو حکومت کے تابع کر دیا گیا ہے، اور 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ایسے فیصلوں کی پہلے ہی توقع تھی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی فیصلے کی تحریری کاپی موصول ہو گی، وہ اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گزشتہ روز 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے مقدمے میں ملک احمد خان بچھر کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

  • ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے

    ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے

    انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے کہا ہے کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے-

    روات پولیس نے ملزم واحد عرف واحدی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے 20 مئی کو ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے پولیس کے مطابق واحد عرف واحدی بھتہ خوری، منشیات فروشی، قتل اور اغواء کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا –

    انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او روات اور انوسٹی گیشن افسر صدر سرکل کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کر لیا۔

    لیہ: یونیورسٹی آف لیہ میں بائیو اور ڈائیگناسٹک لیب کا افتتاح

    عدالتی نوٹس میں کہا گیا کہ عدالت کو معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ملزم کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے، ملزم کا جعلی انکاؤنٹر آپ، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز کی ملی بھگت سے کیا گیا ہے، ملزم کا انکاؤنٹر ہی کرنا تھا تو یہ کام عدالت کا سہارا لیے بغیر کیا جا سکتا تھا، ملزم کے غیرضمانتی وارنٹ حاصل کر کے جعلی انکاؤنٹر کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی گئی-

    نوٹس میں کہا گیا کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے، کیوں نہ آپ اور آپ کے سینئرز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے؟ بدقسمتی سے کسی بھی شہری کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنا روایت بن چکی ہے، ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  • پولیس کو عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

    پولیس کو عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

    لاہور:عدالت نے عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دے دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرا فک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

    قبل ازیں پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے، انصاف ہوتا نظر آئے گا-

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    عدالت میں ڈی ایس پی لیگل جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا انہوں نے 2 بار تحریری طور پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور بعد ازاں عمران خان نے تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔

    عدالت میں دائررپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی-

    بحر الکاہل سکڑنے لگا، سائنسدانوں کی نئے براعظم ’امیشیا‘ کی تشکیل کی پیشگوئی

  • مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگئے،عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی پر ارمغان کی حالت غیر ہوگئی، بےہوش ہوکر گرگیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اہلکاروں نے ملزم ارمغان کو اپنے کندھوں پر عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔ملزم ارمغان بکتر گاڑی میں بھی الٹا لیٹ گیا۔دوسری جانب قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قبرکشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔

    تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، جو قبرکشائی کے بعد مزید قانونی کارروائی انجام دیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق قبرکشائی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مصطفیٰ عامر کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

  • فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے کیس میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل مولانا اورنگزیب فاروقی نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔پولیس کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا، ان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے مقدمے کی سی کلاس رپورٹ جمع کرائی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام نکال دیا گیا ہے۔

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس:دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس:دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مرکزی ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپورخاص نے گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو مرکزی گرفتار ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی جبکہ ایک ملزم نوید پنہور کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی۔دو مرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد اور ایک ملزم کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے کی سماعت پر تینوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا گیا۔مقدمے میں 18 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 16 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان پر تدفین رکوانے اور لاش چھین کر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف 18 ستمبر کو عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا اور انہیں 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔

    وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی