Baaghi TV

Tag: انسداد دہشت گردی عدالت

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اورراجہ خرم عدالت پیش ہوئےاس کے علاوہ وکلا علی بخاری اور نعیم پنجوتھہ سمیت پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اے ٹی سی میں پیش ہوئی۔

    ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس …

    سماعت کے دوران زلفی بخاری ،عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اعظم سواتی، حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں ں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی جج راجہ جواد عباس کی رخصت کے باعث سماعت 2 مئی تک ملتوی کی گئی-

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

  • جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے،عدالت نے کہا کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جا کر شامل تفتیش ہوں۔

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے 3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

  • کراچی: اغوا برائے تاوان میں ملوث اہلکاروں سمیت ملزمان عدالت میں پیش

    نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نارتھ ناظم آباد پولیس نے نے اپنے ہی تھانے کی چھت سے بازیاب کیے گئے 3 شہریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کا مقدمہ نمبر 94 سال 2023 درج کرلیا ، مقدمہ اغوا برائے تاوان ور دیگر دفعہ کے تحت مغوی کے کزن محمد سخاوت کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا-

    مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

    شہریوں کو جھانسہ دے کر اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے کیس میں ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کےسامنے پیش کیا گیا عدالت نے تمام ملزمان کو 31 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں برطرف اہلکار محبوب اور آصف شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان مختیار، ریاض اور کاشف ہیں۔

    اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں کارروائی کرتے ہہوئے تھانے کی چھت سے 3 شہریوں کو بازیاب کروایا گیا تھا ملزمان نے شہریوں کے اہلخانہ سے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، بعد میں مغویوں کے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے طے پائے تھے۔

    ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

  • حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں سزا سنا دی گئی

    حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں سزا سنا دی گئی

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں مجموعی طور پر 31سال قید اور تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی جب کہ ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی طرف سے حافظ محمد سعید پر فنڈز اکٹھے کر کے جس مسجد و مدرسہ کی تعمیر کا الزام عائد کیا گیاتھا ،عدالت نے اسے بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی لاہور اور ساہیوال کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 90/19 اور 21/19کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کا عمل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

    مقدمہ نمبر 90/19میں ساڑھے سولہ اور مقدمہ نمبر 21/19میں ساڑھے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔واضح رہے کہ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کے خلاف اب تک سات مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل دو مقدمات میں انہیں گیارہ ، گیارہ سال قید کی سزابھی سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور دیگر شہروں میں کل اکتالیس مقدمات درج کیے گئے جن میں سے زیادہ تر کے فیصلے ہو چکے ہیں ۔حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات میں فنڈز اکٹھے کر کے مساجدو مدارس تعمیر کرنے جیسے الزامات ہیں۔

  • پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ

    اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    اے ٹی سی اسلام آباد ملزمان کی درخواست پر فیصلہ 9 مارچ کو سنائے گا ،پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسد عمر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اپنی حاضری لگوائی اسد عمر حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے

    اے ٹی سی کے جج محمد علی ورائچ نے کیس کی سماعت کی پی ٹی آئی کے وکیل نے مقدمہ کا متن عدالت میں پڑھ کر سنایا،پراسیکیوٹرفاخرہ سلطان نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ملزمان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں ، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویزخٹک، شفقت محمود راجہ خرم نواز،خرم شہزاد سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

    اے ٹی سی اسلام آباد میں جہانگیر خان ترین کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ جہانگیر خان ترین کی بریت کی درخواست الگ ہے؟ وکلا نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور پرویز خٹک کی بریت کی الگ الگ درخواست ہے،جہانگیر خان ترین کوحاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ،وکیل نے کہا کہ دلائل بھی بریت کی درخواست میں پہلے والے ہی ہیں،جہانگیر خان ترین کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی،اے ٹی سی اسلام آباد نے کہا کہ اگلی سماعت پر ہم فیصلہ کر دینگے،

    واضح رہے کہ اس کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا گیا تھا،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا تھا،صدارتی استثنا کے باعث صدرمملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفترہے ،اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کرچکی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آ‌گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں